27/08/2026
داریل گبر سے شرافت مشتخنو ۔
سند یافتہ نہیں، حقیقی معنوں میں تعلیم یافتہ اساتذہ کی ضرورت
سند یافتہ اور حقیقی معنوں میں تعلیم یافتہ انسان میں زمین آسمان کا فرق ہوتا ہے۔ آج کے دور میں تعلیم کے نام پر بہت سے لوگوں نے اپنے گھر والوں کی لاکھوں روپے کی جمع پونجی خرچ کی، مگر افسوس کہ تعلیم نے ان کے کردار، اخلاق اور رویے میں وہ مثبت تبدیلی پیدا نہیں کی جس کی معاشرے کو توقع ہوتی ہے۔
کاغذ کا ایک ٹکڑا حاصل کرنا نسبتاً آسان ہے، لیکن علم، کردار، اخلاق، شعور اور ذمہ داری کا زیور پہننا ہر کسی کے بس کی بات نہیں۔ ہم نے اپنے اردگرد ایسے بہت سے لوگوں کو دیکھا ہے جن کے پاس ڈگریاں تو ہیں، مگر عملی زندگی میں وہ تعلیم کی اصل روح سے محروم نظر آتے ہیں۔
لہٰذا ہمارے ہائی سکول گبر کے معصوم طلباء کا مستقبل ایسے افراد کے حوالے کرنا، جو صرف سند کے حامل ہوں مگر کردار، صلاحیت اور تدریسی اہلیت میں کمزور ہوں، میری نظر میں طلباء کے مستقبل کے ساتھ ناانصافی ہوگی۔
ہمیں ایسے اساتذہ کی ضرورت ہے جو صرف سند یافتہ نہ ہوں بلکہ حقیقی معنوں میں تعلیم یافتہ، باصلاحیت، باکردار، ذمہ دار اور اپنے پیشے سے مخلص ہوں۔ ایسے اساتذہ جو صرف کتابیں نہ پڑھائیں بلکہ طلباء کی شخصیت، کردار اور مستقبل کی تعمیر کریں۔
کیونکہ استاد صرف ایک فرد نہیں بناتا، وہ پوری نسل کا معمار ہوتا ہے۔ ہمیں ایسے معمار چاہییں جو نسلوں کا مستقبل سنواریں، نہ کہ ان کا مقدر خراب کریں۔
PRO Water and Power Division DiamerDiamer-Basha-DammPRO DC DiamerVoice Of DiamerCollege Sidekick