Gilgit inqlab party

Gilgit inqlab party

Share

گلگت بلتستان انقلاب پارٹی

23/10/2023
12/10/2023

ہو صداقت کے لۓ جس دل میں مرنے کی تڑپ
پہلے اپنے پیکر خاکی میں جاں پیدا کرے۔

قوتو ں، صلاحیتوں، حوصلوں، اُمنگوں ، جفا کشی ،بلند پروازی اور عزائم کا دوسرا نام نوجوانی ہے ۔ کسی بھی قوم و علاقے کی کامیابی وناکامی ،فتح و شکست ، ترقی وتنزل اور عروج وزوال میں نوجوانوں کا اہم کردار ہوتا ہے ۔ ہر انقلاب چاہے وہ سیاسی ہو یا اقتصادی ،معاشرتی سطح کا ہویا علاقائی سطح کا، سائنسی میدان ہو یا اطلاعاتی ونشریاتی میدان، غرض سبھی میدانوں میں نوجوانوں کا کردار نہایت ہی اہم اور کلیدی ہوتا ہے ۔ ماضی میں اگر نظر دوڑاٸیں تو تاریخ سے ثابت ہوتا ہے ہر چھوٹی بڑی تبدیلی نوجوانوں ہی کے ذریعے آئی ہے۔ اس دور کے نوجوانوں کو دیکھو تو ان چیزوں کے پیچھے بھاگ رہے ہوتے ہیں ۔
سائنس ٹکنالوجی اور دوسری طرف علمی انفجار کا دور مسابقت اور ایک دوسرے سے آگے بڑھنے کی دھن نے ایسا ماحول قائم کر رکھا ہے کہ ہر نوجوان دائیں بائیں اور پیچھے کی طرف دیکھنے کی زحمت تک گوارا نہیں کر تا اور ہم کیرئیر کو بہتر سے بہتر بنانے کے لیے دن رات ایک کردیتے ہیں ۔ہمیں سماج میں ر ہنے والے دوسرے افراد سے ہی کیا ہم تو اپنے بغل میں رہنے والے ہمسایے سے بھی بے گانہ ہیں کیو نکہ ہم اس خود ساختہ اصول پر عمل کرتے ہیں کہ ہمیں اپنے علاوہ کسی اور سے کوئی سروکار نہیں ہے اور نہ ہم اپنے علاوہ کسی اور کو جاننے اور سمجھنے کی کوشش کر تے ہیں۔ ہم چاند پر کمندیں ڈالنے کے لیے ہر وقت کو شاں تو رہتے ہیں پر اپنے مقصد وجو د سے ناآشنا ہیں ۔ہم قابل ذکر اسناد کا حامل تو ہوتے ہیں پر ہمارے اندر دوسروں کے لیے حمایت احساس خدمت خلق اور ہمدری کا جذبہ ختم ہوچکاہے۔ ہمارے پاس وافر مقدار میں معلومات تو ہوتی ہیں لیکن علم حق سے محروم رہ کر زندگی گزار رہے ہوتےہیں میرے عزیز نوجوانوں ہمارا مقصد صرف یہ نہیں کی خود کو سٹل کرنا خود کو سوارنا اور عیشوعشرت کی زندگی گزارنا بلکہ ہمارا مقصد یہ ہونا چاہۓ کی علاقے میں بڑتی ہوٸ نفرت کو محبتوں میں تبدیل کرنا علاقے کی تعمیرو ترقی کیلۓ جو دیوریں رکاوٹ بن کر کھڑی ہیں انکو گرانا اور روشن مستقبل کیلۓ راہ ہموار کرنا ہے ۔لیکن بد قسمتی سے ہمارے علاقے میں ارو ہمارے معشرے میں اپنے بچوں کو بھی اس بات کا درس دیتےہیں کی فلاں فلاں کا بیٹا اپ سے آگے نکل گیا ہے آپ نے اسکو پیچھے چھوڑنا ہے ہر نوجوان کو ریس کے ٹریک پہ اتارا ہوا ہے اور اس ریس میں اخر مایوسی ملتی ہے۔ اسلۓ تمام نوجوان دوستو احباب سے گزارش ہے کی پرانی سوچھ کو مٹا کر ایک نٸ سوچھ سے علاقے کا نقشہ بدلنے کیلۓ نوجوان اور نڈر لیڈر آفتاب الحق قوریشی کے ساتھ مل علاقے کی تعمیرو ترقی میں اپنا کلیدی کردار ادا کریں اور کومٹسیشن میں اہنی راۓ دیکر نوجوان قیادت آفتاب قروشی کی حوصلہ افزاٸ کریں ۔

Want your business to be the top-listed Government Service in Gilgit?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Telephone

Website

Address


Gilgit