Gilgit Baltistan High Court Gilgit

Call Directions Website

Gilgit Baltistan High Court Gilgit GILGIT BALTISTAN HIGH COURT, GILGIT

Prior to 1972, no regular Courts like the other parts of the c Temper Justice With Mercy

30/09/2026

The Gilgit-Baltistan Chief Court has invited sealed tenders from reputed, registered government firms, dealers, suppliers, and contractors to procure office stationery, Printing Materials, Miscellaneous Items, Entertainment & Gifts, Software, IT Equipment, Furniture & Fixtures, Plant & Machinery, and Transport Repair for FY 2026–27. The last dates for submission are 15 and 16 October 2026, with category-wise opening times specified in the tender notice.

کے آئی یو میں شعبۂ قانون کے قیام پر چیف جسٹس اور وائس چانسلر کا اتفاق.قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی میں شعبۂ قانون کے قیام ...
24/09/2026

کے آئی یو میں شعبۂ قانون کے قیام پر چیف جسٹس اور وائس چانسلر کا اتفاق.
قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی میں شعبۂ قانون کے قیام پر چیف جسٹس چیف کورٹ جسٹس علی بیگ اور وائس چانسلر ڈاکٹر عبدالرازق کا اتفاق.
چیف جسٹس چیف کورٹ گلگت بلتستان جسٹس علی بیگ سے قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر عبدالرازق نے رجسڑار حمید اللہ کے ہمراہ ملاقات کی، جس میں گلگت بلتستان کے طلبہ کو معیاری قانونی تعلیم کی مقامی سطح پر فراہمی، قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی میں شعبۂ قانون کے قیام اور گلگت بلتستان جوڈیشل اکیڈمی کے تعاون سے اس منصوبے کو عملی جامہ پہنانے سمیت باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ملاقات کے دوران قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی اور گلگت بلتستان جوڈیشل اکیڈمی کے اشتراک سے یونیورسٹی میں شعبۂ قانون کے قیام کے حوالے سے طے پانے والی مفاہمتی یادداشت پر مؤثر پیش رفت اور اس پر عملی طور پر عمل درآمد یقینی بنانے پر اتفاق کیا گیا۔
چیف جسٹس چیف کورٹ جسٹس علی بیگ نے اس موقع پر کہا کہ قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی میں شعبۂ قانون کی عدم موجودگی کے باعث گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے طلبہ کو وکالت کی ڈگری حاصل کرنے کے لیے ملک کے دیگر حصوں کی جامعات کا رخ کرنا پڑتا ہے، جس سے انہیں نہ صرف اضافی مالی اخراجات برداشت کرنا پڑتے ہیں بلکہ رہائش، سفری سہولیات اور دیگر مسائل کا بھی سامنا رہتا ہے۔انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں نجی شعبے کے تحت قائم قانون کے کالجوں میں نشستوں کی محدود تعداد کے باعث ہر سال بڑی تعداد میں طلبہ قانونی تعلیم کے حصول سے محروم رہ جاتے ہیں۔ موجودہ صورتِ حال کے پیش نظر قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی میں شعبۂ قانون کا قیام وقت کی اہم ضرورت بن چکا ہے، تاکہ خطے کے طلبہ کو اپنے ہی علاقے میں معیاری اور باقاعدہ قانونی تعلیم حاصل کرنے کے مواقع میسر آسکیں۔
جسٹس علی بیگ نے وائس چانسلر ڈاکٹر عبدالرازق کو ہدایت کی کہ قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی میں شعبۂ قانون کے قیام کے معاملے کو ہنگامی بنیادوں پر متعلقہ فورمز کے سامنے پیش کیا جائے اور ہائر ایجوکیشن کمیشن پاکستان سمیت دیگر مجاز اداروں سے ضروری منظوری حاصل کرنے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔
چیف جسٹس نے اس امر پر بھی زور دیا کہ گلگت بلتستان جوڈیشل اکیڈمی اور قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے درمیان طے پانے والی مفاہمتی یادداشت کو محض رسمی دستاویز تک محدود رکھنے کے بجائے اس کے عملی نفاذ کے لیے واضح لائحہ عمل مرتب کیا جائے، تاکہ شعبۂ قانون کے قیام کا عمل جلد از جلد مکمل ہو اور خطے کے نوجوانوں کو اس کے ثمرات حاصل ہو سکیں۔انہوں نے کہا کہ قانونی تعلیم کے فروغ سے نہ صرف گلگت بلتستان میں وکلا کی پیشہ ورانہ استعداد میں اضافہ ہوگا بلکہ مستقبل میں عدلیہ، وکالت، قانونی تحقیق اور متعلقہ شعبوں کے لیے مقامی سطح پر تربیت یافتہ افرادی قوت بھی میسر آئے گی۔
اس موقع پر قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر عبدالرازق نے یقین دہانی کرائی کہ شعبۂ قانون کے قیام کے معاملے کو ترجیحی اور ہنگامی بنیادوں پر متعلقہ فورمز کے سامنے پیش کیا جائے گا اور اس سلسلے میں درکار منظوریوں کے حصول کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جائیں گے۔وائس چانسلر نے کہا کہ قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی گلگت بلتستان کی ایک اہم علمی درسگاہ ہے جہاں خطے کے ہزاروں طلبہ و طالبات اعلیٰ تعلیم کے حصول میں مصروف ہیں۔ یونیورسٹی کی جانب سے طلبہ کو تعلیمی مواقع فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ مختلف شعبوں میں وظائف اور دیگر سہولیات بھی فراہم کی جا رہی ہیں، تاکہ مالی مشکلات کے باعث کوئی طالب علم اعلیٰ تعلیم سے محروم نہ رہے۔ڈاکٹر عبدالرازق نے مزید کہا کہ یونیورسٹی کی توسیع، نئے تعلیمی شعبوں کے قیام اور طلبہ کو درپیش مشکلات کے ازالے کے لیے اقدامات جاری ہیں۔ شعبۂ قانون کا قیام بھی اسی سلسلے کی ایک اہم کڑی ہے، جس سے گلگت بلتستان کے نوجوانوں کو اپنے خطے میں قانونی تعلیم حاصل کرنے کا موقع ملے گا۔
ملاقات میں اس امر پر بھی اتفاق کیا گیا کہ قانونی تعلیم کے معیار کو برقرار رکھنے کے لیے قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی اور گلگت بلتستان جوڈیشل اکیڈمی کے درمیان تعلیمی، تحقیقی اور تربیتی تعاون کو مزید فروغ دیا جائے گا۔ملاقات کے موقع پر قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے رجسٹرار حمید اللہ اور لیگل ایڈوائزر زیشان اخلاق میر بھی موجود تھے۔

The Gilgit-Baltistan Chief Court has constituted Division Benches at the Principal Seat, Gilgit, for 25 September and 2 ...
22/09/2026

The Gilgit-Baltistan Chief Court has constituted Division Benches at the Principal Seat, Gilgit, for 25 September and 2 October 2026. The notified benches comprising Hon’ble Mr Justice Malik Inayat-ur-Rehman, Hon’ble Mr. Justice Raja Shakeel Ahmed, Hon’ble Mr Justice Mushtaq Muhammad, and Hon’ble Mr Justice Jahanzeb Khan will hear the specified Division Bench cases on the respective dates. Unheard cases will continue to be heard on subsequent dates fixed by the respective benches or the Judicial Branch.
More Details :

14/09/2026

*اسلام آباد: گلگت بلتستان کے چار ماتحت عدلیہ کے ججز کو ’’اعزاز برائے عدالتی امتیاز‘‘ سے نواز دیا گیا*
اسلام آباد: پاکستان کمیشن برائے قانون و انصاف (LJCP) کے زیر اہتمام منعقدہ قومی جوڈیشل کانفرنس کے موقع پر گلگت بلتستان کی ماتحت عدلیہ کے چار ججز کو عدالتی خدمات میں نمایاں کارکردگی، عوام کو بروقت انصاف کی فراہمی اور عوامی مرکزیت پر مبنی نظامِ انصاف کے فروغ کے لیے غیر متزلزل عزم کے اعتراف میں ’’Commendation for Judicial Excellence‘‘ (اعزاز برائے عدالتی امتیاز) سے نوازا گیا۔
چیف جسٹس آف پاکستان اور چیئرمین قومی عدالتی (پالیسی سازی) کمیٹی جسٹس یحییٰ آفریدی نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج گلگت امیر حمزہ، ایڈیشنل سیشن جج سکردو محمد یوسف، سینئر سول جج سکردو محترمہ بشراء الرحمان اور سول جج سکردو امیر حیدر کو یہ اعزازات پیش کیے۔تقریب میں چیف کورٹ گلگت بلتستان کے چیف جسٹس جسٹس علی بیگ اور ایڈیشنل رجسٹرار چیف کورٹ راحت علی چنگیزی بھی موجود تھے۔ گلگت بلتستان کے ماتحت عدلیہ کے ججز کو قومی سطح پر شاندار عدالتی کارکردگی کے اعتراف میں اعزازات ملنے کو چیف کورٹ اور ماتحت عدلیہ کے لیے ایک اہم اعزاز قرار دیا جا رہا ہے۔
یہ اعزاز ایسے وقت میں دیا گیا ہے جب قومی عدالتی پالیسی سازی کے تحت ضلعی عدلیہ کی کارکردگی، عوام کو فوری اور معیاری انصاف کی فراہمی، عدالتی نظام میں ٹیکنالوجی کے استعمال، ادارہ جاتی اصلاحات اور عدالتی افسران کی پیشہ ورانہ استعداد کار میں اضافے پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔ قومی عدالتی پالیسی سازی کمیٹی نے رواں سال ڈسٹرکٹ جوڈیشری کے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران کو Commendation Certificates دینے اور عدالتی اصلاحات کو اجاگر کرنے کا فیصلہ بھی کیا تھا۔
جوڈیشل کانفرنس میں ملک بھر سے اعلیٰ و ماتحت عدلیہ کے ججز، جوڈیشل افسران، قانونی ماہرین اور متعلقہ اداروں کے نمائندگان نے شرکت کی۔ کانفرنس اور قومی سطح پر جاری عدالتی اصلاحات کا بنیادی مقصد ایسا نظامِ انصاف تشکیل دینا ہے جو تیز، شفاف، مؤثر، قابلِ رسائی اور شہریوں کی ضروریات کے مطابق ہو۔قومی عدالتی پالیسی سازی کمیٹی کی حالیہ سرگرمیوں میں عدالتی اداروں کی استعداد کار بڑھانے، مقدمات کے بروقت فیصلوں، بینچ بار رابطوں کو مؤثر بنانے، عدالتی بہبود، ڈیجیٹل نظام، کیس مینجمنٹ اور عوام کے لیے سہولتوں میں اضافے کو خصوصی اہمیت دی جا رہی ہے
پاکستان کمیشن برائے قانون و انصاف کی جانب سے بھی عدالتی نظام میں جدید ٹیکنالوجی، ای فائلنگ، ڈیٹا اینالیٹکس، خواتین اور کمزور طبقات کے لیے سہولت مراکز، قانونی معاونت اور عوامی مرکزیت پر مبنی انصاف کے فروغ کے لیے مختلف اقدامات جاری ہیں۔ کمیشن کی حالیہ ترجیحات میں ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ، شفاف اور مؤثر نظامِ انصاف کا قیام نمایاں ہے۔
چاروں ججز کو ملنے والا قومی سطح کا اعزاز گلگت بلتستان میں ماتحت عدلیہ کی کارکردگی اور عوام کو انصاف کی فراہمی کے لیے کی جانے والی کاوشوں کا اعتراف ہے۔ عدالتی حلقوں کے مطابق اس طرح کے اعزازات نہ صرف بہترین کارکردگی کا اعتراف ہوتے ہیں بلکہ دیگر عدالتی افسران کے لیے بھی مزید محنت، دیانت داری اور عوامی خدمت کا جذبہ پیدا کرتے ہیں۔
قومی عدالتی اصلاحات کے تناظر میں چیف جسٹس آف پاکستان کی جانب سے بھی مسلسل اس امر پر زور دیا جا رہا ہے کہ عدلیہ کو شہریوں کے لیے زیادہ قابلِ رسائی، ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ، شفاف اور مؤثر بنایا جائے اور عدالتی افسران جدید تقاضوں کے مطابق اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو مزید بہتر بنائیں
چیف جسٹس گلگت بلتستان جسٹس علی بیگ اور ایڈیشنل رجسٹرار راحت علی چنگیزی کی موجودگی میں گلگت بلتستان کے چار ججز کو یہ قومی اعزاز ملنا چیف کورٹ گلگت بلتستان کے لیے بھی باعثِ افتخار قرار دیا جا رہا ہے۔ یہ اعزاز اس امر کی عکاسی کرتا ہے کہ گلگت بلتستان کی ماتحت عدلیہ کے افسران قومی سطح پر عدالتی معیار، عوامی خدمت اور انصاف کی مؤثر فراہمی میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔پاکستان کمیشن برائے قانون و انصاف کی جانب سے جاری اصلاحاتی اقدامات میں عدالتی اعداد و شمار، ڈیجیٹلائزیشن، اے آئی کے ذمہ دارانہ استعمال، ای فائلنگ اور شہریوں کے لیے سہولت کاری جیسے شعبے بھی شامل ہیں، جس سے مستقبل میں عدالتی نظام کو مزید جدید اور عوام دوست بنانے کی توقع ہے۔

The Gilgit-Baltistan Chief Court has announced the postponement of the Interview/Skill Test for vacant **Class-IV posts*...
22/08/2026

The Gilgit-Baltistan Chief Court has announced the postponement of the Interview/Skill Test for vacant **Class-IV posts** in the GB Chief Court and the Court of District & Sessions Judge Nagar. The tests scheduled for **25, 26, 27, 29 August and 1 September 2026** will not be conducted on the announced dates due to pending appeals before the Hon’ble Courts. A revised schedule will be announced in due course. This announcement is issued with the approval of the Hon’ble Chief Justice.

Summer Vacation Duty Roster for District & Additional District & Sessions Judges during 11 July to 31 July 2026.
04/07/2026

Summer Vacation Duty Roster for District & Additional District & Sessions Judges during 11 July to 31 July 2026.

Duty Schedule for Senior Civil & Civil Judges During Summer Vacations 11 July to 31 July 2026
04/07/2026

Duty Schedule for Senior Civil & Civil Judges During Summer Vacations 11 July to 31 July 2026

27/04/2026

The Hon’ble Chief Justice of Gilgit-Baltistan, Justice Mr. Ali Baig, along with the Hon'ble Judge Banking & Customs Cour...
02/04/2026

The Hon’ble Chief Justice of Gilgit-Baltistan, Justice Mr. Ali Baig, along with the Hon'ble Judge Banking & Customs Court / DG Judicial Academy & IT Mr. Ghulam Abbas Chopa and other esteemed judges of District & Session and Civil Court Nagar, inaugurated the Copy & Scanning Branch (CSMS) at the District & Sessions Courts, Nagar.

The Hon’ble Chief Justice highlighted that ensuring timely, transparent, and affordable justice remains the judiciary’s foremost priority, calling this initiative a historic milestone for the region.

Despite limited resources, the Chief Court has successfully launched a digital system to scan and preserve all case records—both pending and decided. The CSMS was developed in-house by the IT Team of GB Chief Court, led by Mr. Muhammad Ilyas (IT In-Charge), Mr. Shoukat Hussain (Senior Software Engineer), and Mr. Hussain Ali Khan Maqpoon (Software Engineer).
🔹 A significant step towards digital transformation and judicial efficiency in Gilgit-Baltistan.

Address

Chief Court Area
Gilgit
15100

Opening Hours

Monday 08:30 - 14:30
Tuesday 08:30 - 14:30
Wednesday 08:30 - 14:30
Thursday 08:30 - 14:30
Friday 08:29 - 12:30
Saturday 08:30 - 14:30

Telephone

+925811920508

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Gilgit Baltistan High Court Gilgit posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share