Assistant Commissioner Daghoni

Assistant Commissioner Daghoni

Share

Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Assistant Commissioner Daghoni, Government Official, Chief Secretary Office civil Secretariat, Gilgit Baltistan, Gilgit.

12/05/2026

ریٹرننگ آفیسر حلقہ 01 گانچھے نے حلقہ GBA-22 کے امیدواروں کو فائنل انتخابی نشانات جاری کر دیے۔

Photos from Assistant Commissioner Daghoni's post 11/05/2026

ڈپٹی کمشنرصاحب کے حکم پر اسسٹنٹ کمشنر ڈوغنی نے آج سول ہسپتال ڈوغنی کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران حاضری صفائی اور دیگر انتظامی امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اسٹاف کو سختی سے ہدایت کی گئی کہ فرائض کی انجام دہی میں کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ ساتھ ہی مریضوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے پر زور دیا گیا۔

10/05/2026
05/05/2026

گانچھے پاکستان کی معرکۂ حق میں شاندار کامیابی کو ایک سال مکمل ہو گیا اس موقع پر ملک بھر کی طرح ضلع گانچھے کے سب ڈویژن ڈوغنی میں بھی یہ دن انتہائی جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر ڈوغنی محمد حسن صاحب نے ریلی کی قیادت کی

Photos from Assistant Commissioner Daghoni's post 05/05/2026

معرکۂ حق صرف ایک فوجی کامیابی نہیں بلکہ یہ پوری پاکستانی قوم کے اتحاد، حوصلے اور غیر متزلزل عزم کی علامت ہے۔ محمد حسن صاحب اسسٹنٹ کمشنر ڈوغنی نے معرکۂ حق کی سالگرہ کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ ایک سال قبل ہماری بہادر مسلح افواج نے دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنا کر یہ ثابت کیا کہ پاکستان کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے اور اسے کوئی بھی طاقت کمزور نہیں کر سکتی۔
انہوں نے کہا کہ اس تاریخی معرکے نے قوم کو ایک پلیٹ فارم پر متحد کیا اور “ہم ہیں بنیان مرصوص” کا جذبہ ہر دل میں تازہ کر دیا۔ یہ کامیابی دراصل اُن شہداء کی عظیم قربانیوں کا ثمر ہے جنہوں نے اپنی جانیں وطن عزیز پر قربان کر کے ہمیں امن اور آزادی کا تحفہ دیا۔
ہم سب کو بطور قوم اپنی افواج کے ساتھ کھڑا رہنا ہے، ملکی سلامتی کو اولین ترجیح دینی ہے اور اتحاد، ایمان اور نظم و ضبط کے اصولوں پر چلتے ہوئے پاکستان کو مزید مضبوط اور مستحکم بنانا ہے۔ معرکۂ حق آج بھی ہمیں یہ سبق دیتا ہے کہ جب قوم متحد ہو تو کوئی بھی چیلنج بڑا نہیں۔

29/04/2026

پوسٹل بلٹ پیپر کے لئے 29 اپریل سے سادہ کاغذ پر درخواست دے سکتے ہے

Want your business to be the top-listed Government Service in Gilgit?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Website

Address


Chief Secretary Office Civil Secretariat, Gilgit Baltistan
Gilgit