23/03/2026
Pakistan Day Message from Wing Commander Gilgit-Baltistan Federal Constabulary Gilgit-Baltistan on the occasion of Pakistan Day:
“March 23 provides us with an opportunity to renew our commitment to the rule of law, state governance and public safety. Policing in the difficult and sensitive geography of Gilgit-Baltistan is not just a responsibility but a sacred duty.
Effective, impartial and professional policing at the local level is indispensable for sustainable peace in the global and regional context. Gilgit-Baltistan Federal Constabulary is compatible with modern requirements, people-friendly and based on timely response.
21/03/2026
ونگ کمانڈر فیڈرل کانسٹیبلری گلگت بلتستان سعد بن عبید نے عید کے پُرمسرت موقع پر ڈیوٹی پر مامور پولیس افسران اور ایف سی کے جوانوں کے ساتھ ملاقات کی اور عید کے پر مسرت موقع پر ایف سی کے جوانوں کو عیدی بھی تقسیم کی # # # #
24/02/2026
کرک: پیر کے روز ایف سی قلعہ پر کواڈ کاپٹر حملے میں 3 ایف سی اہلکار شہید ہوئے۔
درگہ شہیدان کے علاقے میں ایف سی کے قلعہ پر کواڈ کاپٹر سے حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں فیڈرل کانسٹیبلری کے 5 اہلکار زخمی ہوئے جنہیں اسپتال پہنچانے کے لیے ایمبولینس منتقل کیا گیا۔
پولیس کے مطابق فیڈرل کانسٹیبلری کے زخمی اہلکاروں کو لےجانیوالی ایمبولینس پر بہادر خیل میں فائرنگ کی گئی جس سے ایمبولینس میں موجود 3 زخمی فیڈرل کانسٹیبلری اہلکار شہید ہوگئے تھے
12/02/2026
پشاور: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے فیڈرل کانسٹیبلری کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے ایف سی کے ہسپتال میں زیر علاج زخمی سپاہیوں کی عیادت کی۔
وزیر داخلہ نے سپاہی عدنان اور سپاہی امتیاز سے ملاقات کی، جو فتنہ الخوارج کے حملے کو ناکام بنانے کے دوران زخمی ہوئے تھے۔ محسن نقوی نے زیر علاج سپاہیوں کی خیریت دریافت کی اور ان کے علاج معالجے کے حوالے سے تفصیلات حاصل کیں۔
اس موقع پر وزیر داخلہ نے دونوں سپاہیوں کو علاج کی بہترین سہولیات کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے زخمی سپاہیوں عدنان اور امتیاز کے بلند عزم اور جذبے کو سراہتے ہوئے کہا کہ قوم کو اپنے بہادر جوانوں پر فخر ہے۔
26/08/2025
*آج مورخہ 25 اگست 2025 کو بوقت 12:45 ہارس پر ایف سی ہنگو کے پوسٹ طورہ وڑی پر عسکریت پسندوں نے حملہ کیا*۔
*بحکم DOFC ہنگو مسٹر میرزا علی خان وزیر صاحب کے ایف سی لائن ہنگو سے رات 2 بجے 1 بکتربند گاڑی 2 ایمبولینس اور QRF سکواڈ کے ساتھ SM ذاکر خان کے زیرِ نگرانی میں پوسٹ طورہ وڑی بھجوایا گیا*
*دہشت گردوں کے حملے میں پلاٹون نمبر 260 کے 3 جوان شہید اور 10 جوان زخمی اور پلاٹون نمبر 41 کے 10 جوان زخمی ہوئے۔ایف سی جوانوں کی طرف سے بھرپور جوابی کاروائی میں دہشت گرد فرار ہوگئے۔شہید ہونے والی جوانوں کو DHQ ہسپتال ہنگو میں پوسٹ مارٹم کیا گیا اور باقی کا ڈیٹیل ذیل ہے*
(((*پلاٹون نمبر 260 زخمی ملازمین*)))
*1_لاس نائیک عزیز محمد نارمل زخمی لائن ہنگو*
*2_لاس نائیک فاروق محمد نمبر 1نارمل زخمی لائن ہنگو*
*3_سپاہی مقصودعلی نارمل لائن ہنگو*
*4_لاس نائیک محمد عثمان نارمل لائن ہنگو*
*((پلاٹون نمبر 41 زخمی ملازمین*))
*1_نائیک واجد اللہ نارمل لائن ہنگو*
*2_لاس نائیک حیدرخان MI روم ہنگو پاؤں پر معمولی زخمی*
*3_سپاہی ثابت اللہ MI روم ہنگوپاؤں پر گولی نکلی ہے*
*4_سپاہی عبد الحسیب MI روم ہنگو سر پرمعمولی زخمی*
*_5سپاہی عبیداللہ MIروم ہنگوسینے پر اور پاؤں پر معمولی زخمی*
*6_سپاہی حنیف اللہ MI روم ہنگو پاؤں پر معمولی زخمی*
اور کوارٹر ماسٹر صوبیدار بادشاہ عالم کی زیر نگرانی میں زخمی جوانوں کو ڈی ایچ کیو ہنگو اور ٹل سکاؤٹ سی ایم ایچ منتقل کیا گیا *7_حجام ساجد خان MI روم ہنگوپاؤں پر معمولی زخمی*
*شہیدوں کا نماز جنازہ ایف سی لائن ہنگو میں بوقت 1100 ہارس پر ادا کیا گیا نماز جنازہ میں کمانڈنٹ فرنٹیئر کور ٹل،ڈی پی او ہنگو،ڈپٹی کمانڈر پی ٹی سی،اے ڈی سی ہنگو اور گرد نواں کے تمام پولیس تھانوں کی انچارج نماز جنازہ میں شریک ہوئے*۔ *ایف سی جوان دستی نے سلامی دی،ڈی او ایف سی صاحب اور تمام مہمانوں نے شہیدوں پر پھول کے گلدستے رکھے اور فاتح خوانی بھی کی گئی*۔
*بعد ازاں شہداء کو سرکاری ایمبولنسسز اور سکواڈ گاڑی کے ساتھ CHQ پشاور روانہ کیا گیا* ۔
20/07/2025
چلاس
شہید ایف سی اہلکار کی نماز جنازہ پولیس لائن میں ادا کی گئی
20/07/2025
گلگت: مورخہ ہذا رات تقریباً 2 بج کر 20 منٹ پر تھور پل چیک پوسٹ پر ڈیوٹی پر معمور ایف سی کا اہلکار گل شیر، جو کہ ڈیرہ اسماعیل خان کا رہائشی تھا، نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے شہید ہو گیا۔
ذرائع کے مطابق ملزمان نے فائرنگ کے بعد شہید اہلکار کی سرکاری ایس ایم جی (SMG) بھی اپنے ساتھ لے لی ہے۔ واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔
واقعے کی اطلاع متعلقہ حکام کو دے دی گئی ہے اور تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔