19/10/2026
سنگلاخ پہاڑوں میں پانی، بنجر زمینوں میں زندگی:ضلع نگر کے علاقے بے یس داس، بڈہ لس، چھلت میں ای ٹی آئی جی بی پروگرام کے تحت دشوار گزار پہاڑی علاقوں میں 11.4 کلومیٹر طویل ایریگیشن چینل اور 8.84 کلومیٹر فارم ٹو مارکیٹ روڈ کی تعمیر جاری ہے۔ اس منصوبے کا مقصد 1,589 ایکڑ اراضی کو قابلِ کاشت بنانا ہے، جس سے 214 گھرانے مستفید ہوں گے۔ایریگیشن چینل کی تخمینہ لاگت 132.27 ملین روپے جبکہ فارم ٹو مارکیٹ روڈ کی تخمینہ لاگت 79.49 ملین روپے ہے۔ دونوں منصوبوں پر مجموعی طور پر 211.76 ملین روپے خرچ ہوں گے۔ زمینوں کی آبادکاری کے اخراجات اس کے علاوہ ہیں۔مشکل پہاڑی راستوں اور سخت چٹانوں کے باوجود مقامی لوگوں اور منصوبے کی ٹیم کی مشترکہ کوششوں سے تعمیراتی کام جاری ہے۔ چینل کی تکمیل سے پہلے ہی مقامی لوگوں نے اپنی زمینیں آباد کرنا شروع کر دی ہیں، جو بہتر مستقبل کی امید اور زرعی ترقی کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔
Information Department Gilgit-Baltistan Water Management & Irrigation Department Gilgit-Baltistan Agriculture, Livestock & Fisheries Department Gilgit-Baltistan AICS Islamabad Deputy Commissioner, Nagar
𝑳𝒊𝒌𝒆 👍 | 𝑪𝒐𝒎𝒎𝒆𝒏𝒕 💬| 𝑭𝒐𝒍𝒍𝒐𝒘 ✅| 𝑺𝒉𝒂𝒓𝒆