29/10/2025
Welcome🎉
بسم اللہ الرحمن الرحیم
"میرے معزز دوست احباب متوجہ ہو بندہ ناچیز نے بلدیاتی الیکشن میں حصہ لینے کا عزم کر رکھا ہے امید کی جاتی ہے کہ اپ لوگ میرے ساتھ تعاون فرما کر حوصلہ افزائی فرمائیں گے یوں تو الیکشن کا کوئی فائنل ڈیٹ نہیں ائی حال ہی میں الیکشن کمشنر نے اشارہ دیا ہے کی الیکشن مارچ میں متوقع ہے لیکن تمام پارٹیاں اس پر ابھی تک متفق نہیں ہیں اگر متفق ہو جاتی ہے تو الیکشن انشاءاللہ شیڈیول کے مطابق ہونے کا چانسز ہے اس صورت میں رابطہ مہم تیز کر دی جائے گی اور انشاءاللہ معززین سے رابطے بھی ہوں گے اور کارنر میٹنگز وغیرہ بھی کریں گے اپ لوگوں کی تعاون کا طلبگار
#نثارعلی شگری ۔
Nisar Ali
25/08/2025
ژھوقگو کے مقام پر آنے والے شدید ترین سیلابی ریلے کے دوران ایک باہمت اور نڈر نوجوان، آفتاب شگری المعروف مرتضیٰ علی نے اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر نہ صرف اپنے گاؤں بلکہ دیگر کئی افراد کو بچانے کی کوشش کی۔ دوسروں کی زندگی تو بچ گئی اور گاؤں بھی صفحۂ ہستی سے مٹنے سے محفوظ رہا، مگر یہ عظیم نوجوان اپنی قیمتی جان قربان کرگیا۔
مرحوم نے اپنے گاؤں کے پرائمری سکول سے پانچویں جماعت، سکمیدان ہائی اسکول سکردو سے میٹرک، اور ڈگری کالج سکردو سے ایف اے اچھے نمبروں میں پاس کیا۔ مزید تعلیم حاصل کرنے کا شدید شوق رکھنے کے باوجود انہوں نے اپنی خواہشات قربان کرکے اپنے چھوٹے پانچ بھائیوں کی تعلیم کا بیڑا اٹھایا۔ سکردو میں سبزی کا کاروبار شروع کیا، بھائیوں کو سکردو لاکر کرایے کے مکان میں رکھا اور مختلف اسکولوں میں داخل کرایا۔ حال ہی میں ایک بھائی کو اپنی ذاتی کمائی سے بلتستان یونیورسٹی میں بی ایس میں داخل کروایا تھا۔
مرحوم ایک خوش اخلاق، مددگار اور محنتی نوجوان تھے۔ اپنے والدین کے علاج اور گھر کے اخراجات کے ساتھ ساتھ بھائیوں کی تعلیم بھی اپنی ذمہ داری پر برداشت کرتے رہے۔ ان کا خواب تھا کہ سکردو میں اپنی زمین پر ذاتی مکان تعمیر کریں اور اسی سال ان کی شادی طے تھی۔ اس خواب کی تعبیر کے لئے وہ دن رات محنت کر رہے تھے۔
حادثے کے روز بھی وہ بخار میں مبتلا تھے لیکن والد صاحب کی ضرورت پوری کرنے کے لئے خود پٹرول لے کر گھر پہنچے۔ والدہ سے ملاقات کے بعد جب نالے میں سیلاب آیا تو دیگر جوانوں کے ساتھ اسے روکنے کے لئے نکل کھڑے ہوئے اور اسی دوران اپنی جان کو گاوں پر فدا کردی۔
اگر ڈپٹی کمشنر شگر اور دیگر حکام واقعی قربانی دینے والوں کی قدر کرنے والے ہیں تو اس عظیم نوجوان کی قربانی کی قدر کرتے ہوئے ان کے ورثاء کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے۔ تاکہ ان کی یہ قربانی آئندہ آنے والی نسلوں کے لئے ایک رول ماڈل بن سکے۔
مرحوم نے دن رات محنت کرکے اپنے مستقبل کے لئے بڑے خواب دیکھے تھے، مگر یہ خواب بھی ان کے ساتھ مٹی تلے دفن ہوگئے۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کی درجات کو بلند فرمائے اوراہل خانہ کو یہ عظیم صدمہ سہنے کا حوصلہ عطا کرے
آمین
😭💔
💔😭
Aftab Shigri