11/05/2026
یہ داغ داغ اجالا یہ شب گزیدہ سحر
وہ انتظار تھا جس کا یہ وہ سحر تو نہیں
یہ وہ سحر تو نہیں جس کی آرزو لے کر
چلے تھے یار کہ مل جائے گی کہیں نہ کہیں
فلک کے دشت میں تاروں کی آخری منزل
کہیں تو ہوگا شب سست موج کا ساحل
انشاءﷲ بہت جلد اپنے تمام نوجوان ، دوستوں اور ہماری جدو جہد کے درینہ ساتھیوں رشتہ داروں کے ساتھ مل کر مستقبل کا فیصلہ کیا جاے گا ۔
اس کے ساتھ ساتھ میں ان تمام احباب کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے مجھے اس پورے سیاسی سفر میں ساتھ دیا مجھے اس مقام تک پہنچانے کیلئے محنت کیا اپنا قیمتی وقت دیا ۔
میرے اس سفر میں بونجی ،ڈویاں ، ڈشکن ، ہرچو ، لوس اور پتی پورہ ، لوس ، پریشنگ ، چونگرہ ،عید گاہ اور بولن سے جتنے بھی دوست مرے کالج اور یونیورسٹی کے میرے سینئرز اور میرے جونیئرز جنکا ایک بہت بڑا کردار ہے اس جدو جہد میں انکا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں ۔۔
انشاءﷲ آپ سب کے ساتھ اور اعتماد سے ملکر بہترین فیصلے کیے جائینگے جو میرے لوگوں کے بہتر مستقبل اور علاقے کے وسیع تر مفاد کو مد نظر رکھتے ہوے کرینگے ۔۔
اور میں آپکو اعتماد دینا چاہتا ہوں کہ میری سیاست کا محور عوام ہیں اور میں عوام میں سے ہوں اور میں عوام کے لیے ہی فیصلے کرونگا ۔۔
میں تمام احباب سے گزارش کرتا ہوں کہ کسی کی بھی کسی افوا پر کسی بھی پروپوگنڈا کا نہ ہی حصّہ بننا ہے اور نہ ہی یقین کرنا ہے ۔
وزیر حامد اپکی امیدوں اور اعتماد کو کسی بھی سازش کا حصّہ نہیں بننے دے گا یہ میرا آپ سے وعدہ ہے ۔۔
میں کسی نجی مجبوری کی وجہ سے گلگت میں موجود ہوں اور انشاءلله بہت جلد آپ کے درمیان ہونگا ۔۔۔
خیر اندیش ۔۔
کامریڈ حامد وزیر
امیدوار حلقہ 2 استور
04/05/2026
یومِ مزدور اُن محنت کش ہاتھوں کو خراجِ تحسین پیش کرنے کا دن ہے جو دن رات ملک کی ترقی، معیشت کی مضبوطی، اور معاشرتی خوشحالی کے لیے اپنا خون پسینہ بہاتے ہیں۔ مزدور ہماری معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہیں۔ آئیں آج کے دن عہد کریں کہ ہم مزدوروں کے حقوق کے تحفظ، ان کے معیارِ زندگی کی بہتری اور ان کے وقار کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے۔
محنت میں عظمت ہے
مزدور کو سلام!
وزیر حامد
صدر پیپلز یوتھ آرگنائزیشن ڈسٹرکٹ استور
02/05/2026
استور حلقہ 2 کی سیاست میں، بالخصوص گوریکوٹ میں، سیاسی انارکی سے نکلنے کا ایک سنہری موقع اس بار وزیر حامد کی قیادت میں میسر آیا ہے۔ وزیر حامد ایک باصلاحیت اور باکردار نوجوان رہنما ہیں جو زمانۂ طالب علمی سے عملی سیاست سے وابستہ رہے ہیں۔ وہ عوام کے مسائل کو نہ صرف سمجھتے ہیں بلکہ ان کے حل کے لیے ہر وقت کوشاں بھی رہتے ہیں۔ ان کی سیاست شائستگی، بردباری اور مثبت سوچ کی عکاس ہے۔ انہوں نے آج تک اپنے کسی سیاسی مخالف کے خلاف ذاتی یا منفی زبان استعمال نہیں کی، بلکہ ہمیشہ عوامی مسائل، ترقیاتی کاموں اور عام آدمی کی فلاح کو اپنی ترجیح بنایا ہے۔
بدقسمتی سے گوریکوٹ کی سیاست ایک عرصے سے الزامات، بے بنیاد پروپیگنڈے اور سازشوں کی نذر ہوتی جا رہی ہے، جس نے علاقے کی ترقی کی رفتار کو متاثر کیا ہے۔ ایسے نازک وقت میں یہ عوام کی ذمہ داری ہے کہ وہ باشعور فیصلے کریں اور ان عناصر کو مسترد کریں جو صرف انتشار اور نفرت کی سیاست کو فروغ دے رہے ہیں۔
آج ضرورت اس امر کی ہے کہ گوریکوٹ کے عوام وزیر حامد جیسے مخلص، متحرک اور عوام دوست رہنما کا ساتھ دیں، تاکہ مثبت اور تعمیری سیاست کو فروغ ملے اور علاقے میں ترقی، استحکام اور خوشحالی کی نئی راہیں کھل سکیں۔ یہ فیصلہ نہ صرف موجودہ حالات کو بہتر بنائے گا بلکہ آنے والی نسلوں کے لیے ایک مضبوط اور روشن مستقبل کی بنیاد بھی رکھے گا۔
25/04/2026
امجد زندہ باد
بلاول زندہ باد
وزیر حامد زندہ باد
25/04/2026
حلقہ دو استور خصوصاً گوریکوٹ آج ایک ایسے دوراہے پر کھڑا ہے جہاں سب سے بڑا مسئلہ کسی ایک سڑک یا کسی ایک منصوبے کا نہیں بلکہ قیادت کے شدید فقدان کا ہے۔ گزشتہ 35 سے 40 سالوں میں اس علاقے کو بار بار نظر انداز کیا گیا، وعدے تو بہت ہوئے مگر عملی طور پر گوریکوٹ ترقی کی دوڑ میں پیچھے ہی رہا، اور عوام آج بھی محرومی اور پسماندگی کا شکار ہیں
یہ مسئلہ صرف گوریکوٹ تک محدود نہیں بلکہ پورے حلقے کو ایک ایسی قیادت کی ضرورت ہے جو سب کو ساتھ لے کر چل سکے۔ آج وقت کا تقاضا ہے کہ ہم ایک ایسے رہنما کو آگے لائیں جو قوم پرستی اور مذہب پرستی سے بالاتر ہو کر صرف عوام کی خدمت کو اپنا مقصد بنائے، جو ہر برادری، ہر طبقے اور ہر نوجوان کو ساتھ لے کر چلے اور پورے حلقے بشمول گوریکوٹ کو ترقی، خوشحالی اور اتحاد کی راہ پر گامزن کرے
آج ہمیں یہ قیادت حامد وزیر کی صورت میں نظر آتی ہے۔ وہ ایک ایسی شخصیت ہیں جو تقسیم نہیں بلکہ اتحاد کی بات کرتے ہیں، جو نوجوانوں کے جذبوں کو سمجھتے ہیں اور پورے حلقے، خصوصاً گوریکوٹ اور استور کے بہتر مستقبل کے لیے واضح وژن رکھتے ہیں۔ ان کی قیادت میں نہ صرف گوریکوٹ بلکہ پورا حلقہ ایک نئی سمت اختیار کر سکتا ہے
اگر پاکستان پیپلز پارٹی حامد وزیر کو ٹکٹ دیتی ہے تو یہ صرف ایک امیدوار کا انتخاب نہیں ہوگا بلکہ ایک نئی قیادت کے ابھرنے کا موقع ہوگا۔ اس فیصلے سے گوریکوٹ سمیت پورا حلقہ ایک ہو سکتا ہے، اور خاص طور پر استور کے نوجوان ایک آواز بن کر اس تبدیلی کا حصہ بن سکتے ہیں۔ آج کا نوجوان بیدار ہے، وہ ایک مخلص قیادت کے ساتھ کھڑا ہونے کے لیے تیار ہے
یہی وہ موقع ہے جہاں اتحاد جنم لے سکتا ہے، اختلافات ختم ہو سکتے ہیں اور ایک مضبوط، باصلاحیت اور عوامی قیادت آگے آ سکتی ہے
اب وقت آ گیا ہے کہ ہم ماضی کی غلطیوں کو دہرانے کے بجائے ایک نئی سوچ، ایک نئی قیادت اور ایک نئے مستقبل کا انتخاب کریں
گوریکوٹ سمیت پورے حلقے کے روشن مستقبل کے لیے، آئیے ہم سب مل کر حامد وزیر کا ساتھ دیں اور ترقی، خوشحالی اور اتحاد کا نیا باب رقم کریں
Amjad Hussain Advocate Astore Tv RAMA TIMES Qamar Zaman Kaira Bilawal Bhutto Zardari
21/04/2026
آپ کا ووٹ روشن مستقبل کی ضمانت