25/02/2026
خوشخبری
خواہشمند افراد کمشنر آفس میں قائم ہیلپ ڈیسک ، کسی بھی قریبی ڈپٹی کمشنر آفس یا اسسٹنٹ کمشنر آفس یا ویب سائٹ وزٹ کریں
Office of the Chief Secretary, Gilgit Baltistan Information Department Gilgit-Baltistan
11/02/2026
کمشنر گلگت ڈویژن جناب توقیر حیدر کاظمی نے کمشنر آفس گلگت میں وزیرِاعظم فری سولر پاور پراجیکٹ کے تحت قائم ہیلپ ڈیسک کا افتتاح کر دیا۔
اس موقع پر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔ کمشنر گلگت ڈویژن نے کہا کہ وزیرِاعظم فری سولر پاور پراجیکٹ حکومت کا ایک اہم عوامی فلاحی منصوبہ ہے جس کا مقصد عام شہریوں کو سستی اور متبادل توانائی کی فراہمی یقینی بنانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو سہولت فراہم کرنے اور رہنمائی کے لیے کمشنر آفس میں ہیلپ ڈیسک قائم کیا گیا ہے تاکہ درخواست گزاروں کو مکمل معلومات اور بروقت معاونت فراہم کی جا سکے۔
کمشنر نے شہریوں پر زور دیا کہ وہ اس سہولت سے بھرپور استفادہ کریں اور کسی بھی قسم کی معلومات یا رہنمائی کے لیے ہیلپ ڈیسک سے رجوع کریں۔ انہوں نے متعلقہ عملے کو ہدایت کی کہ عوام کی رہنمائی خوش اخلاقی اور ذمہ داری کے ساتھ کی جائے اور تمام امور کو شفاف اور موثر انداز میں انجام دیا جائے۔
Office of the Chief Secretary, Gilgit Baltistan Information Department Gilgit-Baltistan
Prime Minister's Office of Pakistan PTV News
03/02/2026
جگلوٹ سئی کے ایک وفد نے کمشنر گلگت ڈویژن جناب توقیر حیدر کاظمی سے ملاقات کی، جس میں زمین سے متعلق مسائل اور عوامی شکایات پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ ملاقات میں ڈپٹی کمشنر گلگت کیپٹن (ر) عارف احمد اور ایس ایس پی گلگت اسحاق حسین بھی موجود تھے۔
وفد نے علاقے میں درپیش اراضی کے مسائل اور دیگر شکایات کمشنر گلگت ڈویژن کے سامنے رکھیں۔ کمشنر گلگت ڈویژن نے وفد کو یقین دہانی کرائی کہ تمام مسائل اور شکایات کا حل آئین و قانون، قواعد و ضوابط کے مطابق کیا جائے گا اور انصاف کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔
اس سسلے میں امن وامان کو یقینی بنائیں کسی بھی فریق کو امن و امان خراب کرنے کی اجازت نہیں
کمشنر گلگت ڈویژن نے متعلقہ محکموں کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ عوامی مسائل کے حل میں شفافیت، قانون کی بالادستی اور میرٹ کو ہر حال میں مقدم رکھا جائے۔
03/02/2026
اسماعیلی ریجنل کونسل دنیور کے ایک وفد نے کمشنر گلگت ڈویژن جناب توقیر حیدر کاظمی سے ملاقات کی۔ ملاقات میں ڈپٹی کمشنر گلگت کیپٹن (ر) عارف احمد اور ایس ایس پی گلگت اسحاق حسین بھی موجود تھے۔
وفد نے علاقے سے متعلق مختلف امور اور درپیش مسائل سے کمشنر گلگت ڈویژن کو آگاہ کیا۔ کمشنر گلگت ڈویژن نے وفد کو یقین دہانی کرائی کہ تمام مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا، جبکہ متعلقہ محکموں کو اس ضمن میں ضروری ہدایات بھی جاری کر دی گئی ہیں۔
کمشنر گلگت ڈویژن نے اس موقع پر کہا کہ عوامی مسائل کا بروقت اور مؤثر حل ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے اور تمام ادارے باہمی تعاون سے عوامی فلاح و بہبود کے لیے کام کر رہے
Office of the Chief Secretary, Gilgit Baltistan Information Department Gilgit-Baltistan
27/01/2026
کمشنر گلگت ڈویژن جناب توقیر حیدر کاظمی نے تحصیل جگلوٹ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر قائم مقام ڈپٹی کمشنر گلگت جناب صداقت علی اور ایس ایس پی گلگت جناب اسحاق حسین بھی ان کے ہمراہ تھے۔
دورے کے دوران اسسٹنٹ کمشنر (قائم مقام) جگلوٹ نے کمشنر گلگت کو تحصیل میں مجموعی سکیورٹی صورتحال، امن و امان، انتظامی امور اور دریائے کنارے جاری مائننگ پراجیکٹس کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔۔
کمشنر گلگت ڈویژن نے امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے، بین الاداراتی ہم آہنگی کو مزید مؤثر بنانے، اور مائننگ پراجیکٹس میں ماحولیاتی و ضابطہ جاتی تقاضوں اور قانونی اصولوں کی سختی سے پابندی یقینی بنانے کی ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے اس امر پر زور دیا کہ ترقیاتی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ مقامی آبادی کے مفادات اور سلامتی کو اولین ترجیح دی جائے
Office of the Chief Secretary, Gilgit Baltistan Information Department Gilgit-Baltistan
21/01/2026
کمشنر گلگت ڈویژن جناب توقیر حیدر کاظمی نے ڈی جی جی ڈی اے اظہار اللہ، قائم مقام ڈپٹی کمشنر گلگت صداقت علی ، پراجیکٹ ڈائریکٹر سیوریج پراجیکٹ اور متعلقہ ٹھیکیدار کے ہمراہ گلگت شہر میں جاری سیوریج منصوبے کے تحت مختلف مقامات کا دورہ کیا اور جاری ترقیاتی کاموں کا معائنہ کیا۔
اس موقع پر کمشنر گلگت ڈویژن نے کہا کہ سیوریج منصوبے کے باعث گلگت شہر کے شہریوں کو شدید مشکلات اور رکاوٹوں کا سامنا ہے، بالخصوص ٹریفک کی روانی بری طرح متاثر ہو رہی ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ منصوبے پر کام کی رفتار تیز کی جائے تاکہ عوام کو جلد از جلد ریلیف فراہم کیا جا سکے۔
کمشنر گلگت ڈویژن کو متعلقہ انتظامیہ کی جانب سے یقین دہانی کرائی گئی کہ زیرِ زمین کھدائی (Excavation) کا کام اور ملبے (Debris) کی منتقلی ایک ہفتے کے اندر مکمل کر لی جائے گی، تاکہ شہریوں کو درپیش مسائل میں کمی لائی جا سکے۔
کمشنر گلگت ڈویژن نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ معیارِ تعمیر پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے اور کام مقررہ مدت کے اندر مکمل کیا جائے، تاکہ شہر میں بنیادی سہولیات کی بہتری ممکن ہو سکے
Office of the Chief Secretary, Gilgit Baltistan Information Department Gilgit-Baltistan