SUB DIVISION JUGLOTE

SUB DIVISION JUGLOTE

Share

Our missions is peace and harmony

Photos from SUB DIVISION JUGLOTE's post 23/05/2026

اسسٹنٹ کمشنر جگلوٹ سئی وسیم عباس نے ہمراہ تحصیلدار جگلوٹ احمد علی شاہ اور ریونیو عملہ حالیہ شدید بارشوں اور سیلابی صورتحال کے نتیجے میں متاثر ہونے والے مختلف علاقوں کا تفصیلی دورہ کیا اور نقصانات کا جائزہ لیا۔
دورے کے دوران گاوں زروٹ میں عوامی کوہل، دومال کوہل، سیلاب سے متاثرہ زرعی اراضی، فصلوں اور درختان کا تفصیلی معائنہ کیا گیا۔ مقامی عوام نے بارشوں اور سیلابی ریلوں کے باعث زرعی زمینوں اور آبپاشی کے نظام کو پہنچنے والے نقصانات سے آگاہ کیا، جس پر اسسٹنٹ کمشنر جگلوٹ نے متعلقہ اداروں کو فوری رپورٹ مرتب کرنے اور بحالی کے اقدامات تیز کرنے کی ہدایات جاری کیں۔
اسی طرح بنگ بر شمروٹ میں بھی عوامی کوہل اور متاثرہ زرعی اراضی کا معائنہ کیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر نے موقع پر موجود عوام سے ملاقات کی اور یقین دہانی کروائی کہ نقصانات کے ازالے اور متاثرہ انفراسٹرکچر کی بحالی کیلئے ضلعی انتظامیہ ہر ممکن اقدامات اٹھائے گی۔
مزید برآں جگوٹ میں بارشوں سے متاثر ہونے والی زرعی اراضی کا بھی جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے متعلقہ حکام کو ہدایت دی کہ متاثرین کے مسائل کے حل اور زرعی زمینوں کے تحفظ کیلئے فوری اور مؤثر اقدامات عمل میں لائے جائیں تاکہ عوام کو مزید مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
ضلعی انتظامیہ جگلوٹ عوام کے جان و مال کے تحفظ اور متاثرہ علاقوں کی بحالی کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔
Deputy Commissioner, Gilgit
Office of the Chief Secretary, Gilgit Baltistan

Photos from SUB DIVISION JUGLOTE's post 22/05/2026

اسسٹنٹ کمشنر جگلوٹ سئی وسیم عباس نے اور تحصیلدار جگلوٹ احمد علی شاہ و واٹر مینجمنٹ کی ٹیکنیکل ٹیم کے ہمراہ جگلوٹ واٹر چینل بحالی منصوبے کا دورہ کیا اور کام کی پیش رفت و معیار کا تفصیلی معائنہ کیا۔ دورے کے دوران چینل کی بحالی، مرمتی کام اور تکنیکی امور کا جائزہ لیا گیا جبکہ متعلقہ حکام کو ہدایت کی گئی کہ منصوبے کو مقررہ معیار اور بروقت مکمل کیا جائے تاکہ عوام کو درپیش پانی کے مسائل کا مستقل حل ممکن بنایا جا سکے۔
اس موقع پر تحصیلدار اور حلقہ پٹواری بھی موجود تھے، جنہوں نے موقع کوہل کی مرمت اور بحالی کے امور سے متعلق بریفنگ دی۔ اسسٹنٹ کمشنر نے متعلقہ عملے کو ہدایت کی کہ بحالی کے کام میں تیزی، معیار اور عوامی مفاد کو ہر صورت یقینی بنایا جائے

Photos from SUB DIVISION JUGLOTE's post 19/05/2026

اسسٹنٹ کمشنر جگلوٹ کے احکامات پر مجسٹریٹ عبدالعزیز اور احسان اللہ شیخ نے جگلوٹ بازار کا تفصیلی دورہ کیا، جس دوران ہوٹلوں، نان بائیوں، بیکریوں اور دیگر دکانوں کا معائنہ کیا گیا۔
دورے کے دوران صفائی ستھرائی، حفظانِ صحت کے اصولوں اور اشیائے خوردونوش کے معیار کا جائزہ لیا گیا۔ ہوٹل مالکان، نان بائیوں اور دکانداروں کو سختی سے ہدایت کی گئی کہ صفائی کے نظام کو مزید بہتر بنایا جائے اور عوام کو معیاری و صاف ستھری اشیاء کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔
انتظامیہ جگلوٹ عوامی صحت کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے اور بازاروں میں صفائی و معیار کو برقرار رکھنے کے لیے ایسے معائنے مستقبل میں بھی جاری رہیں گے۔
Office of the Chief Secretary, Gilgit Baltistan
Deputy Commissioner, Gilgit
Gilgit Media Network

19/05/2026

اطلاع

تمام اہلیانِ جگلوٹ سئی کو مطلع کیا جاتا ہے کہ حالیہ شدید بارشوں کے باعث مین واٹر چینل تین مختلف مقامات پر بری طرح متاثر ہوا ہے، جس کے نتیجے میں پانی کی فراہمی معطل ہو چکی ہے۔ جب تک متاثرہ حصوں کی صفائی، واہگزاری اور مرمت مکمل نہیں کی جاتی، پانی کی بحالی ممکن نہیں ہوگی۔

لہٰذا تمام عوام الناس سے پرزور اپیل کی جاتی ہے کہ کل صبح 8:00 بجے اپنی مدد آپ کے تحت گنٹی، بیلچہ اور دیگر ضروری اوزار ساتھ لے کر مین چینل پر پہنچیں، تاکہ باہمی تعاون اور مشترکہ کوششوں سے چینل کی فوری مرمت اور صفائی عمل میں لا کر پانی کی فراہمی کو جلد از جلد بحال کیا جا سکے۔

آپ کا تعاون علاقے کے اجتماعی مفاد اور پانی کی بروقت بحالی کے لیے نہایت ضروری ہے۔

منجانب:
اسسٹنٹ کمشنر جگلوٹ سئی

17/05/2026

🏏 گلگت: سٹی پارک گلگت میں کھیلے گئے شاندار اور یکطرفہ مقابلے میں ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن گلگت کی ٹیم نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے شنا بینڈ کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی۔
ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن کے کھلاڑیوں نے شاندار بیٹنگ اور عمدہ باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے میچ اپنے نام کرلیا۔ کامیابی پر کھلاڑیوں اور شائقینِ کرکٹ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ 🏆👏
Office of the Chief Secretary, Gilgit Baltistan
Deputy Commissioner, Gilgit
Deputy Commissioner Diamer

16/05/2026

گلگت # وزیر اعظم مفت سولر سکیم صارفین کیلئے خوشخبری ، ضلع گلگت میں پیر 18 مئی سے مفت سولر تقسیم کا عمل شفاف انداز میں شروع کیا جائے گا
درخواست گزار درجہ ذیل کاغذات ساتھ لیکر 18 مئی بروز پیر صبح 9 بجے KIU پارکنگ تشریف لائیں ،
1 _( اصل شناختی کارڈ ،اور اسکی کاپی)
2 _ بجلی کا بل ادائیگی کی کاپی جو آخری مہینہ ادائیگی کی ہو ،
3 _ ( سولر کرائے کے مد میں ادائیگی کی چالان ثبوت کے طور پر لائیں )
4_ (جو بندہ کسی مجبوری ، معذوری یا کسی اور وجہ سے خود نہیں آسکتا ہو ، وہ اپنا شناختی کارڈ کے ساتھ اتھارٹی لیٹر کے ساتھ کسی دوسرے بندے کو سولر حاصل کرنے کیلئے بجوا سکتا ہے )

امید ہے درخواست گزار مزکورہ کاغذات ساتھ لیکر آئیں گے تاکہ موقع پر تصدیقی عمل شروع کرنے کے ساتھ درخواست گزاروں کو سولرز کی تقسیم کا شفاف انداز میں یقینی بنایا جاسکے ۔
واضح رہے صوبائی حکومت کے درخواست پر بجلی لوڈ شیڈنگ پر قابو پانے کیلئے وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے گلگت بلتستان کیلئے مفت سولر کا اعلان کیا تھا ۔ جس پر عملدرآمدکرتے ہوئے صوبائی حکومت و ضلعی انتظامیہ گلگت نے سولر کی شفاف انداز میں ڈسٹری بیوشن یقینی بنانے کیلئے عملی اقدامات کررہی ہے ۔

شکریہ

Photos from SUB DIVISION JUGLOTE's post 13/05/2026

۔آج مورخہ12 مئی 2026
اسسٹنٹ کمشنر جگلوٹ Wasim Abbas کی ہدایات کے مطابق تحصیلدار جگلوٹ احمد علی شاہ نے ہوٹلوں اور چکن شاپس میں صفائی، حفظانِ صحت اور قیمتوں کے تعین کے نظام کا جائزہ لینے کے لیے مارکیٹ انسپیکشن کیا۔
دورانِ انسپیکشن مجموعی طور پر 07 چکن شاپس اور 03 ہوٹلوں کا معائنہ کیا گیا۔
غیر صحت بخش ماحول اور ناقص صفائی کی وجہ سے ہوٹلوں پر جرمانے عائد کیے گئے، اور آئندہ محتاط رہنے کی وارننگ جاری کیگئی
جبکہ زائد منافع خوری کی بنا پر چکن شاپس کے خلاف کارروائی کی گئی۔

Photos from SUB DIVISION JUGLOTE's post 10/05/2026

آج مورخہ 10مئی 2026اسسٹنٹ کمشنر جگلوٹ جناب وسیم عباس نے ہمراہ مجسٹریٹ عبدالعزیز، SHO پڑی بنگلہ خالد محمود اور پولیس نفری کے چھموگڑھ کے علاقے میں غیر قانونی مائننگ کے خلاف کامیاب آپریشن کیا۔
آپریشن کے دوران غیر قانونی طور پر سونے کی تلاش اور معدنیات نکالنے میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی، جبکہ متعدد ایکسویٹر آپریٹرز اور دیگر افراد کو سونا نکالتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا کارروائی کے دوران گرفتار ملزمان کو مزید تحقیقات اور قانونی کارروائی کے لیے SHO پڑی بنگلہ کے حوالے کر دیا گیا۔
SHO پڑی بنگلہ نے بتایا گیا ہے کہ وہ ضابطے کی کارروائی مکمل کرنے کے بعد گرفتار ملزمان کو سمری ٹرائل کے لیے مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا جائے تاکہ قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔
Office of the Chief Secretary, Gilgit Baltistan
Deputy Commissioner, Gilgit

Photos from SUB DIVISION JUGLOTE's post 07/05/2026

اسسٹنٹ کمشنر جگلوٹ وسیم عباس نے آج ایس ڈی او واٹر اینڈ پاور مبشر میر اور متعلقہ فیلڈ اسٹاف کے ساتھ ایک اہم اجلاس منعقد کیا جس میں سب ڈویژن جگلوٹ میں بجلی کی فراہمی سے متعلق مختلف امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس کے دوران لوڈ شیڈنگ، کم وولٹیج، بجلی کی ترسیل میں درپیش مسائل اور بلوں کی ریکوری کے معاملات پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ اسسٹنٹ کمشنر جگلوٹ نے عوام کو بہتر سہولیات کی فراہمی کو اولین ترجیح قرار دیتے ہوئے متعلقہ حکام کو ہدایت جاری کی کہ غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ اور کم وولٹیج جیسے مسائل کے فوری اور مؤثر حل کے لیے عملی اقدامات اٹھائے جائیں۔

مزید برآں فیلڈ اسٹاف کو ہدایت کی گئی کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں متحرک رہتے ہوئے بجلی سے متعلق عوامی شکایات کا بروقت ازالہ یقینی بنائیں اور بل ریکوری کے عمل کو شفاف اور مؤثر بنایا جائے تاکہ ادارے کی کارکردگی مزید بہتر ہو سکے۔

اس موقع پر ایس ڈی او واٹر اینڈ پاور نے بجلی کی صورتحال، تکنیکی مسائل اور جاری اقدامات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ بھی دی۔ اجلاس میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ عوام کو ہر ممکن بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لیے انتظامیہ اور متعلقہ ادارے باہمی تعاون کے ساتھ کام جاری رکھیں گے۔


Office of the Chief Secretary, Gilgit Baltistan
Deputy Commissioner, Gilgit

Photos from SUB DIVISION JUGLOTE's post 06/05/2026

Assistant Commissioner Jaglote Wasim Abbas chaired an important meeting today with Tasneem Kousar AD Food Gilgit, Shah Wali Chief Officer District Council, and all relevant field staff to review and streamline matters related to food safety and regulatory compliance.
During the meeting, detailed discussions were held on the registration of food units, hotels, and restaurants operating within the jurisdiction. Emphasis was placed on ensuring that all food businesses adhere strictly to the prescribed legal requirements and hygiene standards to safeguard public health.
Key decisions were taken to simplify and expedite the registration process, while also strengthening monitoring mechanisms to ensure compliance. The participants agreed on a coordinated strategy to facilitate business owners in completing their registrations and to take strict action against unregistered and non-compliant units.
Assistant Commissioner Jaglote directed all concerned departments to enhance field inspections, create awareness among stakeholders, and ensure transparency in the registration process. He reiterated that no compromise will be made on food quality and safety.
This initiative reflects the administration’s commitment to promoting a healthy environment, supporting lawful business practices, and protecting the well-being of the public.

Office of the Chief Secretary, Gilgit Baltistan
Deputy Commissioner, Gilgit

Want your business to be the top-listed Government Service in Gilgit?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Telephone

Website

Address


Gilgit