NATCO

Call Directions Website Contact the organization

NATCO We carry fuel, goods, letters and more than all, passengers across Gilgit-Baltistan. NATCO routes extend from Karachi to Kashgar.

05/10/2026

قراقرم ڈس ایبلٹی فورم کے وفد کی ایم ڈی نیٹکو ذاکر حسین سے ملاقات، خصوصی افراد کے لیے نیٹکو بسوں میں 50 فیصد ڈسکاؤنٹ کی سہولت پر اظہارِ تشکر۔

تفصیلات کے لیے ویڈیو ملاحظہ فرمائیں۔

ایم ڈی نیٹکو ذاکر حسین کی قیادت میں نیٹکو دفتر میں صفائی مہم، جی ایمز اور ملازمین کی بھرپور شرکتگلگت: ناردرن ایریاز ٹران...
02/10/2026

ایم ڈی نیٹکو ذاکر حسین کی قیادت میں نیٹکو دفتر میں صفائی مہم، جی ایمز اور ملازمین کی بھرپور شرکت

گلگت: ناردرن ایریاز ٹرانسپورٹ کارپوریشن (نیٹکو) کے دفتر میں صفائی مہم کا انعقاد کیا گیا، جس میں ایم ڈی نیٹکو ذاکر حسین، جنرل منیجرز اور ادارے کے افسران و ملازمین نے بھرپور شرکت کی۔
اس موقع پر ایم ڈی نیٹکو ذاکر حسین نے صفائی مہم میں حصہ لیتے ہوئے دفتر کے مختلف حصوں کا جائزہ لیا اور کہا کہ صاف ستھرا ماحول بہتر کارکردگی، نظم و ضبط اور مثبت سوچ کو فروغ دیتا ہے۔ انہوں نے تمام ملازمین پر زور دیا کہ وہ اپنے دفاتر اور اردگرد کے ماحول کو صاف رکھنے میں اپنا کردار ادا کریں۔
صفائی مہم کے دوران نیٹکو کے دفتر کے مختلف شعبہ جات، احاطے اور دیگر مقامات کی صفائی کی گئی۔ ایم ڈی نیٹکو نے کہا کہ ادارے میں صفائی، بہتری اور سروس معیار کو یقینی بنانے کے لیے ایسے اقدامات کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔

ایم ڈی نیٹکو ذاکر حسین کا نیٹکو ورکشاپ کا اچانک دورہ، مختلف شعبہ جات کا جائزہ۔۔گلگت: ایم ڈی نیٹکو ذاکر حسین نے نیٹکو ورک...
02/10/2026

ایم ڈی نیٹکو ذاکر حسین کا نیٹکو ورکشاپ کا اچانک دورہ، مختلف شعبہ جات کا جائزہ۔۔
گلگت: ایم ڈی نیٹکو ذاکر حسین نے نیٹکو ورکشاپ کا اچانک دورہ کیا، جہاں انہوں نے ورکشاپ کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کرتے ہوئے جاری کام، انتظامی امور اور سہولیات کا جائزہ لیا۔
اس موقع پر منیجر ورکشاپ عارف کمال نے ایم ڈی نیٹکو کو ورکشاپ کے مختلف سیکشنز، جاری مرمتی کاموں، درپیش مسائل اور مستقبل کی ضروریات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔
ایم ڈی نیٹکو ذاکر حسین نے کہا کہ نیٹکو ورکشاپ کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے، ضروری اصلاحات متعارف کرانے اور کارکردگی میں بہتری کے لیے جامع منصوبہ بندی کی ضرورت ہے۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ ورکشاپ کی بہتری، جدید مشینری، ضروری آلات اور تربیت یافتہ افرادی قوت کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے ایک جامع پروپوزل تیار کرکے پیش کیا جائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ورکشاپ کے نظام کو مزید مؤثر بنایا جائے تاکہ نیٹکو کی گاڑیوں کی بروقت مرمت اور دیکھ بھال کے ساتھ ساتھ مستقبل میں سرکاری و نجی اداروں کی گاڑیوں کی مرمت کی سہولیات بھی فراہم کی جا سکیں۔ اس اقدام سے ادارے کی کارکردگی میں بہتری اور آمدن میں اضافے کے مواقع پیدا ہوں گے۔

01/10/2026

چین جانے والے مسافروں کے لیے بھی خصوصی سہولت!

نیٹکو گولڈن کارڈ اب چین جانے والے مسافروں کے لیے بھی دستیاب ہے۔
ہر سفر پر 10٪ ڈسکاؤنٹ حاصل کریں اور 5 سفر مکمل کرنے کے بعد 6واں سفر مفت پائیں۔

نیٹکو گولڈن کارڈ — سفر میں سہولت، ہر سفر میں بچت۔

نیٹکو کو مستحکم اور جدید خطوط پر استوار کرنے کے حوالے سے اہم اجلاس..نیٹکو کو مستحکم، فعال اور جدید تقاضوں سے ہم آہنگ بنا...
29/09/2026

نیٹکو کو مستحکم اور جدید خطوط پر استوار کرنے کے حوالے سے اہم اجلاس..

نیٹکو کو مستحکم، فعال اور جدید تقاضوں سے ہم آہنگ بنانے کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں ادارے کی مسافر و کارگو سروس، ورکشاپ اور دیگر شعبہ جات کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے پر تفصیلی غور کیا گیا۔
اجلاس میں کنسلٹنٹ کی جانب سے ادارے کی بہتری، کارکردگی میں اضافے اور جدید انتظامی طریقہ کار کے حوالے سے بریفنگ دی گئی، جبکہ مختلف تجاویز اور اقدامات پر بھی غور کیا گیا۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈی نیٹکو ذاکر حسین نے کہا کہ ادارے کی ترقی اور استحکام کے لیے مسافر و کارگو سروس کو مزید مؤثر بنانا، ورکشاپ کو جدید خطوط پر استوار کرنا اور دستیاب وسائل کا بہترین استعمال ناگزیر ہے۔
انہوں نے کہا کہ نیٹکو کی بہتری کسی ایک شعبے یا افسر کی ذمہ داری نہیں بلکہ تمام ملازمین کو ٹیم ورک کے جذبے کے ساتھ اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ ادارے کے مفاد، نظم و ضبط اور عوام کو بہتر سفری و کارگو سہولیات کی فراہمی کو اولین ترجیح دی جائے۔
اجلاس میں نیٹکو کی کارکردگی میں بہتری، آمدن میں اضافے، اخراجات میں کمی اور سروس کے معیار کو مزید بہتر بنانے کے لیے مختلف تجاویز کا جائزہ لیا گیا۔

خپلو سے راولپنڈی نیٹکو کی نئی ٹرانسپورٹ سروس کا افتتاح۔۔خپلو: مینیجنگ ڈائریکٹر ناردرن ایریاز ٹرانسپورٹ کارپوریشن (نیٹکو)...
24/09/2026

خپلو سے راولپنڈی نیٹکو کی نئی ٹرانسپورٹ سروس کا افتتاح۔۔

خپلو: مینیجنگ ڈائریکٹر ناردرن ایریاز ٹرانسپورٹ کارپوریشن (نیٹکو) زاکر حسین نے خپلو سے راولپنڈی کے لیے کوسٹر اور ہائی روف ویگن سروس کا باقاعدہ افتتاح کر دیا۔
افتتاحی تقریب میں ڈپٹی کمشنر گانچھے، ممبر اسمبلی و چیئرمین ایجوکیشن و آئی ٹی جناب الحاج محمد ابراہیم ثنائی، دیگر معزز مہمانانِ گرامی اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ایم ڈی نیٹکو زاکر حسین نے کہا کہ نیٹکو کو مزید ترقی دینے اور عوام کو بہتر سفری سہولیات کی فراہمی کے لیے دن رات محنت کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ملازمین کے مسائل کے حل کے لیے بھی ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے، جبکہ عوام کو معیاری، محفوظ اور بہتر سفری سہولیات فراہم کرنا نیٹکو کی ترجیحات میں شامل ہے۔
ڈپٹی کمشنر گانچھے نے اپنے خطاب میں ضلع گانچھے کے دور دراز علاقوں میں طلبہ کو درپیش ٹرانسپورٹ کے مسائل کی نشاندہی کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ طلبہ کی سہولت کے لیے ان علاقوں میں اسکول وین سروس شروع کی جائے۔
ڈپٹی کمشنر گانچھے اور محمد ابراہیم ثنائی نے ایم ڈی نیٹکو کا شکریہ ادا کرتے ہوئے نیٹکو کے ساتھ ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
محمد ابراہیم ثنائی نے عوام سے بھی نیٹکو کے ساتھ بھرپور تعاون کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ نیٹکو کی بہتری اور عوامی سفری سہولیات کے فروغ کے لیے اسمبلی فورم پر بھی بھرپور آواز اٹھائی جائے گی اور ادارے کو ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا۔
نئی کوسٹر اور ہائی روف ویگن سروس کے آغاز سے گانچھے بالخصوص خپلو کے عوام کے لیے راولپنڈی تک سفری سہولیات میں مزید بہتری کی توقع ہے۔

Information Department Gilgit-Baltistan

ایم ڈی نیٹکو کا نیٹکو سکردو اسٹیشن کا دورہ۔۔مینیجنگ ڈائریکٹر ناردرن ایریاز ٹرانسپورٹ کارپوریشن (نیٹکو) زاکر حسین نے نیٹک...
24/09/2026

ایم ڈی نیٹکو کا نیٹکو سکردو اسٹیشن کا دورہ۔۔

مینیجنگ ڈائریکٹر ناردرن ایریاز ٹرانسپورٹ کارپوریشن (نیٹکو) زاکر حسین نے نیٹکو سکردو اسٹیشن کا دورہ کیا اور اسٹیشن کی مجموعی آپریشنل کارکردگی کا جائزہ لیا۔

دورے کے دوران مینیجنگ ڈائریکٹر نے اسٹیشن کی مالی صورتحال، مسافروں کی آمدورفت، گاڑیوں کی دستیابی اور سروس ڈیلیوری کا جائزہ لیا۔ انہوں نے اسٹیشن کے عملے کے ساتھ تفصیلی ملاقات بھی کی، جس میں آپریشنل امور، درپیش مسائل اور مستقبل کے منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

دورے کے دوران ایم ڈی نیٹکو نے ڈپٹی کمشنر سکردو سے بھی ملاقات کی، جس میں انتظامی امور اور نیٹکو کو مزید مستحکم بنانے کے لیے کارگو اور مسافر آپریشنز میں تعاون کے نئے مواقع تلاش کرنے پر گفتگو ہوئی۔ اس سلسلے میں زراعت، معدنیات اور سیاحت کے شعبوں کو نیٹکو کے آپریشنز سے منسلک کرنے کے امکانات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں نیٹکو کی زمین سے متعلق دیرینہ مسائل کے حل کے لیے ممکنہ اقدامات پر بھی بات چیت کی گئی۔
مینیجنگ ڈائریکٹر نے سکردو میں نیٹکو کی اراضی کے مختلف مقامات کا بھی دورہ کیا اور مستقبل کے منصوبوں، بنیادی ڈھانچے کی ترقی اور سہولیات میں توسیع کے حوالے سے جاری منصوبہ بندی کا جائزہ لیا۔
ایم ڈی زاکر حسین نے سکردو اسٹیشن کے عملے کی محنت اور لگن کو سراہتے ہوئے مؤثر آپریشنز اور مسافروں کو مزید بہتر سہولیات فراہم کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔
یہ دورہ نیٹکو کے آپریشنز کو مزید مضبوط بنانے، مسافروں کی سہولیات بہتر کرنے اور گلگت بلتستان بھر میں سروس ڈیلیوری کے معیار کو مزید بہتر بنانے کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔

MD NATCO Visits NATCO Skardu Station.Managing Director Northern Areas Transport Corporation (NATCO), Mr. Zakir Hussain v...
23/09/2026

MD NATCO Visits NATCO Skardu Station.

Managing Director Northern Areas Transport Corporation (NATCO), Mr. Zakir Hussain visited NATCO Skardu Station and reviewed the station’s overall operational performance.
During the visit, the Managing Director reviewed the station’s financial position, passenger traffic, fleet availability, and service delivery. He also held a detailed meeting with the station staff and discussed operational matters, challenges, and future plans.
As part of the visit, the MD met with the Deputy Commissioner Skardu to discuss administrative coordination and matters related to strengthening of NATCO’ by exploring new avenues of cooperation in cargo and passenger operations throgh engaging agriculture, minerals and tourism sectors Both sides discussed possible measures for resolving long-standing land-related issues.
DC Skardu assured to extend full cooperation to pull together all stakeholders at local level to ensure sustainable business activities for the national carrier.He appreciated role of NATCO for providing services to general public at affordable fares in far flung areas of Gilgit Baltistan.
The Managing Director also visited NATCO land sites in Skardu to review ongoing planning for future projects, infrastructure development, and expansion of facilities.
MD Zakir Hussain appreciated the efforts and dedication of the Skardu Station staff and emphasized the importance of efficient operations and improved services for passengers.
The visit reflects NATCO’s continued efforts to strengthen its operations, improve passenger facilities, and enhance service delivery across Gilgit-Baltistan.

اسٹیٹ لائف انشورنس کے وفد کی ایم ڈی نیٹکو ذاکر حسین سے ملاقات۔۔گلگت: اسٹیٹ لائف انشورنس کے زونل ہیڈ عبدالحمید سومرو اور ...
21/09/2026

اسٹیٹ لائف انشورنس کے وفد کی ایم ڈی نیٹکو ذاکر حسین سے ملاقات۔۔

گلگت: اسٹیٹ لائف انشورنس کے زونل ہیڈ عبدالحمید سومرو اور سیکنڈ انچارج وزیر علی نے ایم ڈی ناردرن ایریاز ٹرانسپورٹ کارپوریشن (نیٹکو) ذاکر حسین سے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران اسٹیٹ لائف انشورنس پالیسی سے متعلق امور، ادائیگیوں کے طریقہ کار اور باہمی دلچسپی کے دیگر معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر ایم ڈی نیٹکو ذاکر حسین نے یقین دلایا کہ اسٹیٹ لائف انشورنس پالیسی کی ادائیگیوں میں باقاعدگی اور شفافیت لانے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں اداروں سے متعلق جو بھی مسائل اور مشکلات درپیش ہیں، انہیں باہمی مشاورت اور تعاون سے حل کرنے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں گے۔
ملاقات میں اداروں کے درمیان بہتر روابط اور تعاون کو مزید فروغ دینے پر بھی اتفاق کیا گیا۔۔
Information Department Gilgit-Baltistan


نیشنل یوتھ اسمبلی پاکستان گلگت بلتستان شاخ کے یوتھ گورنر انعام الحسن گوہر کی ایم ڈی نیٹکو ذاکر حسین سے ملاقاتنیشنل یوتھ ...
18/09/2026

نیشنل یوتھ اسمبلی پاکستان گلگت بلتستان شاخ کے یوتھ گورنر انعام الحسن گوہر کی ایم ڈی نیٹکو ذاکر حسین سے ملاقات

نیشنل یوتھ اسمبلی پاکستان گلگت بلتستان شاخ کے یوتھ گورنر انعام الحسن گوہر نے وفد کے ہمراہ منیجنگ ڈائریکٹر نیٹکو ذاکر حسین سے ملاقات کی۔ ملاقات کا مقصد نیٹکو اور گلگت بلتستان کے نوجوانوں کے درمیان رابطے اور تعاون کو مزید فروغ دینے، نوجوانوں کے لیے روزگار و تربیت کے مواقع پیدا کرنے اور مستقبل میں مشترکہ سرگرمیوں کے امکانات کا جائزہ لینا تھا۔

ملاقات کے دوران گلگت بلتستان کے نوجوانوں کو درپیش مسائل، ان کی پیشہ ورانہ و عملی تربیت، روزگار کے مواقع اور نوجوانوں کو مثبت و تعمیری سرگرمیوں میں شامل کرنے کے حوالے سے تفصیلی گفتگو ہوئی۔ یوتھ گورنر انعام الحسن گوہر نے کہا کہ گلگت بلتستان کے نوجوان خطے کا اہم سرمایہ ہیں اور سرکاری و قومی اداروں کے تعاون سے انہیں اپنی صلاحیتیں بروئے کار لانے کے مزید مواقع فراہم کیے جا سکتے ہیں۔

اس موقع پر نیٹکو اور نیشنل یوتھ اسمبلی پاکستان گلگت بلتستان شاخ کے درمیان نوجوانوں کی رہنمائی، تربیتی پروگرامز، آگاہی سرگرمیوں اور دیگر مشترکہ اقدامات کے حوالے سے ممکنہ تعاون پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

ایم ڈی نیٹکو ذاکر حسین نے نوجوانوں کی مثبت سرگرمیوں اور ترقی کے لیے کی جانے والی کوششوں کو سراہتے ہوئے باہمی تعاون کے امکانات پر غور کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

ملاقات کے اختتام پر نیشنل یوتھ اسمبلی پاکستان گلگت بلتستان شاخ کی جانب سے نیٹکو کے گزشتہ تعاون کے اعتراف اور اظہارِ تشکر کے طور پر ایم ڈی نیٹکو ذاکر حسین کو سووینئر پیش کیا گیا۔
Information Department Gilgit-Baltistan

Address

NATCO Head Office Jutial Gilgit
Gilgit
15100

Opening Hours

Monday 09:00 - 18:00
Tuesday 09:00 - 18:00
Wednesday 09:00 - 18:00
Thursday 09:00 - 18:00
Friday 09:00 - 18:00
Saturday 09:00 - 18:00
Sunday 09:00 - 18:00

Telephone

+925811920684

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when NATCO posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to NATCO:

Shortcuts

Share