02/06/2026
عوامی اطلاع
نیٹکو اسٹیشن غذر
عوام الناس کو مطلع کیا جاتا ہے کہ نیٹکو کی تمام بسیں 03 جون 2026 سے انتخابی ڈیوٹی پر مامور ہیں، جس کی وجہ سے نیٹکو اسٹیشن غذر سے چلنے والی تمام ٹرانسپورٹ سروسز 03 جون 2026 سے 10 جون 2026 تک معطل رہیں گی۔
انتخابی ڈیوٹی کے اختتام پر سروسز معمول کے مطابق بحال کر دی جائیں گی۔
مزید معلومات کے لیے درج ذیل نمبر پر رابطہ کریں:
📞 05814-920413
01/06/2026
منیجنگ ڈائریکٹر نیٹکو عثمان احمد کا اسلام آباد نیٹکو سٹیشن اور ورکشاپ کا دورہ۔۔
ایم ڈی نیٹکو، عثمان احمد نے اسلام آباد نیٹکو سٹیشن اور ورکشاپ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر سٹیشن منیجر سید واثق حسین اور جی ایم پسنجر آپریشنز راشد فیروز بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔
دورے کے دوران ایم ڈی نیٹکو نے ورکشاپ میں جاری مرمتی کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا اور بسوں، ٹرکوں اور دیگر گاڑیوں کی مرمت میں اعلیٰ معیار کو یقینی بنانے کی ہدایت جاری کی۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت دی کہ گاڑیوں کی بروقت اور معیاری مرمت کو یقینی بنایا جائے تاکہ عوام کو بہتر سفری سہولیات فراہم کی جا سکیں۔
ایم ڈی عثمان احمد نے گندم سپلائی آپریشن کے پیش نظر مزید گاڑیوں کو جلد از جلد تیار اور فعال کرنے کی بھی ہدایت دی تاکہ دور دراز علاقوں تک گندم کی بروقت ترسیل کو یقینی بنایا جا سکے۔
انہوں نے کہا کہ نیٹکو عوامی خدمت کے مشن پر گامزن ہے اور ادارے کی استعداد کار میں بہتری کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔۔
NATCO
Information Department Gilgit-Baltistan
Food Department GB
01/06/2026
گلگت: وفاق سے پولیس اہلکاروں کو گلگت منتقل کرنے کے لیے نیٹکو کی جانب سے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔
جی ایم پیسنجر آپریشنز راشد فیروز اور جی ایم ساؤتھ سید واثق حسین کی سربراہی میں پولیس نفری کو بروقت اور محفوظ طریقے سے گلگت پہنچانے کے لیے خصوصی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔
نیٹکو انتظامیہ کے مطابق پولیس اہلکاروں کی نقل و حمل کے لیے ضروری سفری سہولیات اور انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے تاکہ اہلکاروں کو بلا تعطل اور محفوظ سفری سہولت فراہم کی جا سکے۔ نیٹکو کی ٹیم اس اہم ذمہ داری کی انجام دہی کے لیے مکمل طور پر متحرک ہے۔
30/05/2026
نیٹکو کے ملازمین دن رات، دھوپ ہو یا بارش، ہر مشکل گھڑی میں گلگت بلتستان کے لیے سولر پلیٹس اور گندم کی فراہمی میں مصروفِ عمل ہیں۔ اللہ تعالیٰ ان تمام محنتی ملازمین کو اپنی حفظ و امان میں رکھے اور ان کی خدمات کو قبول فرمائے۔