PMLN YMT GB

PMLN YMT GB

Share

This Page Will Serve As The Official page For Pakistan Muslim League Nawaz Youth Wing Gilgit Baltistan

03/06/2026

میاں صاحب کا گلگت أمد پارٹی تقریب کی ویڈیو جھلکی ♥️🐅

03/06/2026

گلگت بلتستان میں جاری انتخابی مہم کے سلسلے میں صدر مسلم لیگ (ن) خواتین ونگ گلگت بلتستان محترمہ حکیمہ سلطانہ کی پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما و سینیٹر چوہدری عابد شیر علی سے اہم ملاقات ہوئی۔
ملاقات کے دوران گلگت بلتستان کی انتخابی مہم، خواتین کی سیاسی شمولیت، جماعت میں خواتین کے لیے مساوی مواقع اور مؤثر کردار سمیت وویمن امپاورمنٹ کے حوالے سے تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر خواتین کو بااختیار بنانے، قیادت کے مواقع فراہم کرنے اور پارٹی کی تنظیمی سرگرمیوں میں ان کے فعال کردار کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) خواتین کی نمائندگی، عزت اور بااختیار شمولیت پر یقین رکھتی ہے۔ ✌️🌹🦁

Photos from PMLN YMT GB's post 02/06/2026

مسلم لیگ (ن) کے متحرک رہنما، ایڈیشنل سیکرٹری جنرل جناب شمس میر صاحب نے آج کے تاریخی پارٹی ایونٹ میں شاندار انتظامی صلاحیتوں اور بہترین کردار کا مظاہرہ کیا۔ قائد محترم میاں محمد نواز شریف صاحب کی موجودگی میں پروگرام کے کامیاب انعقاد پر شمس میر صاحب اور ان کی ٹیم خراجِ تحسین کی مستحق ہے۔
جماعتی نظم و ضبط، محنت اور لگن کے ساتھ پارٹی کی مضبوطی کے لیے ان کی خدمات قابلِ ستائش ہیں۔

Photos from PMLN YMT GB's post 02/06/2026

#ایڈمن صدر مسلم لیگ ن یوتھ ونگ گلگت بلتستان محترم ذوالفقار علی تتو کی قیادت میں یوتھ ونگ کی متحرک اور منظم ٹیم نے آج قائد محترم میاں محمد نواز شریف صاحب کی گلگت آمد کے موقع پر منعقدہ پارٹی ایونٹ میں شاندار انتظامات کا مظاہرہ کیا۔
بہترین نظم و ضبط، کارکنوں کی مؤثر رہنمائی اور کامیاب انتظامات پر پوری ٹیم خراجِ تحسین کی مستحق ہے۔ ایسی محنت اور لگن ہی جماعت کی کامیابی اور مضبوطی کی ضمانت ہے۔
شاباش ٹیم مسلم لیگ ن یوتھ ونگ!

Photos from PMLN YMT GB's post 02/06/2026

پاکستان مسلم لیگ نون گلگت بلتستان خواتین ونگ کی صوبائی قیادت
🐅👑💐

02/06/2026
Photos from PMLN YMT GB's post 02/06/2026

قائد پاکستان مسلم لیگ (ن) میاں محمد نواز شریف کی گلگت آمد کے موقع پر منعقدہ شاندار پارٹی تقریب میں سابق صوبائی وزیر محترمہ ثریا زمان اور صدر مسلم لیگ (ن) گلگت ڈویژن محترمہ بشرٰی پیرزادہ نے شرکت کی۔
تقریب میں پارٹی کارکنان اور رہنماؤں نے اپنے قائد کا پرتپاک استقبال کیا اور گلگت بلتستان میں مسلم لیگ (ن) کی کامیابی کے عزم کا اعادہ کیا۔ 👑🦁
قائد محترم میاں محمد نواز شریف کو سرزمینِ گلگت بلتستان میں دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید۔

02/06/2026

#گلگت دیامر / داریل حلقہ تین سے مسلم لیگ (ن) کے نامزد امیدوار براۓ گلگت بلتستان اسمبلی ڈاکٹر محمد زمان صاحب کی اپنے قائد میاں محمد نواز شریف سے ملاقات ،🐅♥️✌️

Want your business to be the top-listed Government Service in Gilgit?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Website

Address


Gilgit