Chairman Chief Minister Inspection Team - CMIT GB

Directions

Chairman Chief Minister Inspection Team - CMIT GB This is the Official Page of Chairman Chief Minister Inspection Team (CMIT) Gilgit Baltistan

پریس ریلیز*محکمہ وزیر اعلیٰ معائنہ ٹیم حکومت گلگت بلتستان*چیئرمین وزیرِ اعلیٰ معائنہ ٹیم (CMIT) کا سیوریج پراجیکٹ کا دور...
02/10/2026

پریس ریلیز
*محکمہ وزیر اعلیٰ معائنہ ٹیم حکومت گلگت بلتستان*
چیئرمین وزیرِ اعلیٰ معائنہ ٹیم (CMIT) کا سیوریج پراجیکٹ کا دورہ

گلگت۔ قائدِ حزبِ اختلاف و چیئرمین خصوصی کمیٹی، گلگت بلتستان اسمبلی حافظ حفیظ الرحمان کی جانب سے معائنہ ٹیم کو تفویض کردہ انکوائری کے سلسلے میں گزشتہ روز چیئرمین وزیرِ اعلیٰ معائنہ ٹیم انجینئر محمد سبطین اکبر نے اپنی ٹیم جس میں سرتاج حسین ممبر اکانومسٹ پلانر، امتیاز علی سنیئر ریسرچ آفیسر، سہیل عباس بجٹ اینڈ اکاونٹس آفیسر اور طاہر حسین سب انجینئر شامل تھے کے ہمراہ سیوریج پراجیکٹ کے چند مقامات کا دورہ کیا۔

اس دوران متعلقہ پروجیکٹ ڈائریکٹر انجینئر شفقت حسین اور کنسلٹنٹ اور کنٹریکٹر کی موجودگی میں منصوبے کی موجودہ پیش رفت، تکنیکی پہلوؤں، سوشل ایشوز، معیار اور عوامی سہولیات کے تناظر میں اٹھائے گئے اقدامات/ خدشات و دیگر پہلوؤں کا جائزہ لیا گیا ۔
اس موقع پر چیئرمین سی ایم ای ٹی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ معائنہ ٹیم بہت جلد قاہد حزب اختلاف و چیئرمین خصوصی کمیٹی جی بی اسمبلی کی طرف سے دیئے گئے TORs کے تمام پہلوؤں کو مدنظر رکھ کرایک غیر جانبدار، جامع اور حقائق پر مبنی رپورٹ بہت جلد پیش کرے گی ۔
Chief Minister Gilgit-Baltistan
Gilgit Baltistan Assembly
Office of the Chief Secretary, Gilgit Baltistan
Planning & Development Department GB
Information Department Gilgit-Baltistan
Communication and Works Department
Hafiz Hafeez Ur Rehman
Commissioner Gilgit Division
Gilgit Development Authority

Gilgit A delegation of the Gilgit-Baltistan Teachers Association met with Engr. Muhammad Sibtain Akbar, to congratulate ...
01/10/2026

Gilgit
A delegation of the Gilgit-Baltistan Teachers Association met with Engr. Muhammad Sibtain Akbar, to congratulate him on assuming the charge of Chairman CMIT

گلگت۔ چیئرمین CMIT GB انجینئر محمد سبطین اکبر کو SATA Technology کی جانب سے جاری منصوبہ Automation & Digitization of CMI...
01/10/2026

گلگت۔ چیئرمین CMIT GB انجینئر محمد سبطین اکبر کو SATA Technology کی جانب سے جاری منصوبہ Automation & Digitization of CMIT کے حوالے سے بریفننگ دی جا رہی ہے۔



*محکمہ وزیر اعلی معائنہ ٹیم CMIT حکومت گلگت بلتستان*گلگت:  انجینئر محمد سبطین اکبر نے آج باقاعدہ طور پر    Chairman, Chi...
29/09/2026

*محکمہ وزیر اعلی معائنہ ٹیم CMIT حکومت گلگت بلتستان*

گلگت: انجینئر محمد سبطین اکبر نے آج باقاعدہ طور پر Chairman, Chief Minister's Inspection Team (CMIT) Gilgit Baltistan کے عہدے کا اضافی چارج سنبھال لیا۔

اس موقع پر CMIT کے افسران اور عملے نے انجینئر محمد سبطین اکبر کو عہدہ سنبھالنے پر دلی مبارکباد پیش کی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

چیئرمین سی ایم ای ٹی انجینئر محمد سبطین اکبر نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ چیف منسٹرز انسپیکشن ٹیم حکومت گلگت بلتستان کی جانب سے تفویض کردہ ذمہ داریوں کی انجام دہی میں میرٹ، شفافیت، غیر جانب داری اور پیشہ ورانہ اصولوں کو مقدم رکھے گی۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری ترقیاتی منصوبوں کی مؤثر نگرانی، عوامی وسائل کے درست اور شفاف استعمال، منصوبوں کے معیار اور مقررہ اہداف کے حصول کو یقینی بنانے کے لیے CMIT اپنا کردار مزید مؤثر انداز میں ادا کرے گی۔
Chief Minister Gilgit-Baltistan
Office of the Chief Secretary, Gilgit Baltistan
Information Department Gilgit-Baltistan



پریس ریلیز *محکمہ وزیر اعلی معائنہ ٹیم جی بی حکومت گلگت بلتستان*بلتستان۔  وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ہدایت پر ...
17/09/2026

پریس ریلیز
*محکمہ وزیر اعلی معائنہ ٹیم جی بی حکومت گلگت بلتستان*
بلتستان۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ہدایت پر وزیراعلیٰ معائنہ ٹیم کا کھرمنگ کا دورہ، عوامی شکایات اور دیرینہ مطالبات کا جائزہ
کھرمنگ، بلتستان: وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کی ہدایت پر راجہ طولتی کی جانب سے پیش کی گئی عوامی شکایات اور دیرینہ مطالبات کا جائزہ لینے کے لیے وزیراعلیٰ معائنہ ٹیم (CMIT) کے تین رکنی وفد نے ضلع کھرمنگ کا دورہ کیا۔
چئیرمین وزیر اعلیٰ معائنہ ٹیم کی جانب سے تشکیل دی گئی انکوائری کمیٹی میں سینئر ممبر انجینئر محمد سبطین اکبر، ممبر اکانومسٹ پلانر سرتاج حسین اور اسسٹنٹ سول انجینئر سلیم رضا شامل تھے۔
ٹیکنیکل کمیٹی نے دورے کے دوران ڈپٹی کمشنر کھرمنگ کے دفتر میں ایک اہم بریفنگ میں شرکت کی، جہاں ایگزیکٹو انجینئر پاور، اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئر محکمہ تعمیرات اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نے شکایت میں اٹھائے گئے مختلف امور اور مسائل کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی جس میں طولتی ہسپتال میں سول ڈاکٹروں کی کمی، ایک میگا واٹ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ طولتی کے پینسٹاک پائپ کا بار بار پھٹنا اور کسورو روڈ کے معاملات شامل تھے۔
بریفنگ کے بعد وزیراعلیٰ معائنہ ٹیم نے متعلقہ افسران، محکمہ جات کے عملے اور اسسٹنٹ کمشنر کھرمنگ کے ہمراہ شکایت کردہ مقامات کا موقع پر معائنہ کیا۔ اس موقع پر علاقے کے عمائدین اور عوام کی ایک بڑی تعداد بھی موجود تھی، جنہوں نے ٹیم کو اپنے دیرینہ مسائل، بنیادی سہولیات سے متعلق مشکلات اور دیگر عوامی مطالبات سے آگاہ کیا۔
علاقے کے عمائدین نے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کی جانب سے عوامی شکایات کا فوری نوٹس لینے اور وزیراعلیٰ معائنہ ٹیم کو موقع پر بھیجنے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ عمائدین نے امید ظاہر کی کہ وزیر اعلیٰ ان کے دیرینہ مطالبات اور مسائل کے حل کے لیے بھی جلد عملی اقدامات اٹھائیں گے۔
وزیراعلیٰ معائنہ ٹیم نے موقع پر موجود عوام اور متعلقہ حکام سے مسائل کی تفصیلات معلوم کیں اور متعلقہ امور کا جائزہ لیا۔ ٹیم کی جانب سے دورے کے نتائج اور مشاہدات پر مبنی رپورٹ مرتب کرکے اعلیٰ حکام کو پیش کی جائے گی تاکہ عوامی شکایات کے ازالے اور مسائل کے حل کے لیے مزید ضروری اقدامات عمل میں لائے جا سکیں۔
واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے عوامی شکایات کے فوری ازالے اور عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے متعلقہ اداروں کو فعال کردار ادا کرنے کی ہدایات دے رکھی ہیں۔
Chief Minister Gilgit-Baltistan
Office of the Chief Secretary, Gilgit Baltistan
Planning & Development Department GB
Information Department Gilgit-Baltistan
Communication and Works Department
Commissioner Baltistan Division
Water & Power Division Skardu

17/09/2026

CMIT's visit Tolti Kharmong on CM's Directives

پریس ریلیز *محکمہ وزیر اعلی معائنہ ٹیم CMIT حکومت گلگت بلتستان*وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کے احکامات پر داہیتر ہائیڈرو پاور ...
08/09/2026

پریس ریلیز
*محکمہ وزیر اعلی معائنہ ٹیم CMIT حکومت گلگت بلتستان*
وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کے احکامات پر داہیتر ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کا ماہرین کی ٹیم کا اہم دورہ:

وزیراعلیٰ گلگت بلتستان جناب امجد حسین آذر کی خصوصی ہدایات پر وزیراعلیٰ معائنہ ٹیم گلگت بلتستان کی سربراہی میں ماہرینِ ارضیات و ہائیڈرو پاور پر مشتمل ایک اعلیٰ سطحی ٹیم نے آج 8 ستمبر 2026ء کو 2 میگا واٹ داہیتر ہائیڈرو پاور پراجیکٹ نگر کا تفصیلی دورہ کیا۔
دورے کا مقصد گزشتہ ماہ زمین کے کٹاؤ کے باعث پین اسٹاک پائپ کو پہنچنے والے نقصان کا موقع پر جائزہ لینا اور مستقبل میں اس مسئلے کے پائیدار حل کے لیے تکنیکی سفارشات مرتب کرنا تھا۔
ٹیم میں قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے شعبہ ارتھ سائنسز کے ڈاکٹر مسرور عالم، KfW کے ماہرِ ارضیات جناب صدام، MS Integration کے ہائیڈرو پاور ماہر انجینئر یاسر اور محکمہ جنگلات کے GIS اسپیشلسٹ کرامت شامل تھے۔
ٹیم کی قیادت وزیراعلیٰ معائنہ ٹیم کے سینئر ممبر انجینئر محمد سبطین اکبر نے کی، جبکہ ممبر اکنامسٹ پلانر سرتاج حسین اور انجینئر طاہر حسین بھی موقع پر موجود تھے۔ محکمہ پانی و بجلی کی جانب سے انجینئر شاکر حسین، ایکسین پاور، انجینئر اقبال حسین، ایکسین سول اور متعلقہ عملہ نے ٹیم کو پراجیکٹ کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔
داہیتر ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کا نظرثانی شدہ PC-I، جس کے تحت منصوبے کی استعداد 2 سے 4 میگا واٹ تک بڑھانے اور تقریباً ایک ارب روپے کی لاگت سے منصوبے کی بحالی و بہتری تجویز کی گئی ہے، اس وقت محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ میں انتظامی منظوری کے مراحل میں ہے۔
وزیراعلیٰ گلگت بلتستان جناب امجد حسین آذر نے منصوبے میں ماضی کی ناقص منصوبہ بندی کے باعث پیدا ہونے والے مسائل کا سخت نوٹس لیتے ہوئے واضح ہدایات جاری کی ہیں کہ کسی بھی بڑے ترقیاتی منصوبے کی منظوری مکمل تکنیکی و ارضیاتی جائزے اور ماہرین کی سفارشات کی بنیاد پر ہونی چاہیے۔
وزیراعلیٰ کی جانب سے اس معاملے کا فوری نوٹس لینا اور ماہرین پر مشتمل ٹیم کو موقع پر بھیجنا اس امر کا واضح ثبوت ہے کہ موجودہ حکومت عوامی وسائل کے تحفظ، ترقیاتی منصوبوں کے معیار اور پائیدار انفراسٹرکچر کو خصوصی اہمیت دے رہی ہے۔
ماہرین کی ٹیم اپنی سفارشات پر مشتمل رپورٹ جلد محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کو پیش کرے گی، جس کی روشنی میں منصوبے کی نظرثانی شدہ سکیم پر مزید کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
ان شاء اللہ، داہیتر اور گردونواح کے عوام کو درپیش مشکلات کے مستقل حل اور علاقے کو بجلی کی بہتر سہولت کی فراہمی کے لیے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کے وژن کے مطابق عملی اقدامات کا یہ سلسلہ جاری رہے گا۔
وزیراعلیٰ امجد حسین آذر کا بروقت نوٹس، عوامی مسائل کے حل اور قومی خزانے کے مؤثر استعمال کے عزم کا مظہر ہے۔
Chief Minister Gilgit-Baltistan
Office of the Chief Secretary, Gilgit Baltistan
Planning & Development Department GB
Information Department Gilgit-Baltistan
Forests, Parks & Wildlife Deptt GB
Deputy Commissioner, Nagar
Water and Power Division Nagar

گلگت۔ چیئرمین/سیکرٹری وزیر اعلیٰ معائنہ ٹیم(CMIT) گلگت بلتستان فدا حسین کی جانب سے سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو(SMBR) جی بی...
09/04/2026

گلگت۔ چیئرمین/سیکرٹری وزیر اعلیٰ معائنہ ٹیم(CMIT) گلگت بلتستان فدا حسین کی جانب سے سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو(SMBR) جی بی ولی خان صاحب کی باعزت ریٹائرمنٹ کے موقع پر ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
اس تقریب کے دوران ان کی طویل، دیانتداری اور مثالی سرکاری خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔
تقریب میں اعلیٰ سرکاری افسران، سیکرٹری راجہ رشید علی اور دیگر مہمانوں نے شرکت کی۔
تقریب کے دوران ولی خان صاحب کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، قیادت اور ادارے کے لیے گراں قدر خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنے دورِ ملازمت میں نہایت ایمانداری اور لگن کے ساتھ فرائض سرانجام دیے، جو ہمیشہ یاد رکھے جائیں گے۔

چیئرمین وزیر اعلیٰ معائنہ ٹیم اور آفسران نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ولی صاحب کی خدمات ادارے کے لیے ایک روشن مثال ہیں اور ان کی رہنمائی سے بہت سے افسران نے سیکھا۔

تقریب کے اختتام پر چیئرمینن / سیکرٹری وزیر اعلیٰ معائنہ ٹیم فدا حسین نے ولی خان کو روایتی شال اور ٹوپی پہنائی، اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا کہ وہ اپنی آئندہ زندگی میں صحت، خوشی اور کامیابی کے ساتھ ایک نیا سفر شروع کریں۔
Chief Minister Gilgit-Baltistan
Office of the Chief Secretary, Gilgit Baltistan
Information Department Gilgit-Baltistan

W've just reached 500 followers! Thank you for continuing support. We could never have made it without each one of you. ...
09/02/2026

W've just reached 500 followers! Thank you for continuing support. We could never have made it without each one of you. 🙏🤗🎉

گلگت ۔ڈپٹی کمشنر / ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ گلگت نے تین شعبان یوم ولادت با سعادت مولا امام حسین علیہ السلام کے موقع پر مورخہ 23  ج...
22/01/2026

گلگت ۔
ڈپٹی کمشنر / ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ گلگت نے تین شعبان یوم ولادت با سعادت مولا امام حسین علیہ السلام کے موقع پر مورخہ 23 جنوری 2026 (جمعہ) کو ضلع گلگت میں چھٹی کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

Address

Hospital Road Opposite Chief Secretary Office Gilgit
Gilgit
15100

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Chairman Chief Minister Inspection Team - CMIT GB posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share