09/04/2026
گلگت۔ چیئرمین/سیکرٹری وزیر اعلیٰ معائنہ ٹیم(CMIT) گلگت بلتستان فدا حسین کی جانب سے سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو(SMBR) جی بی ولی خان صاحب کی باعزت ریٹائرمنٹ کے موقع پر ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
اس تقریب کے دوران ان کی طویل، دیانتداری اور مثالی سرکاری خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔
تقریب میں اعلیٰ سرکاری افسران، سیکرٹری راجہ رشید علی اور دیگر مہمانوں نے شرکت کی۔
تقریب کے دوران ولی خان صاحب کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، قیادت اور ادارے کے لیے گراں قدر خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنے دورِ ملازمت میں نہایت ایمانداری اور لگن کے ساتھ فرائض سرانجام دیے، جو ہمیشہ یاد رکھے جائیں گے۔
چیئرمین وزیر اعلیٰ معائنہ ٹیم اور آفسران نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ولی صاحب کی خدمات ادارے کے لیے ایک روشن مثال ہیں اور ان کی رہنمائی سے بہت سے افسران نے سیکھا۔
تقریب کے اختتام پر چیئرمینن / سیکرٹری وزیر اعلیٰ معائنہ ٹیم فدا حسین نے ولی خان کو روایتی شال اور ٹوپی پہنائی، اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا کہ وہ اپنی آئندہ زندگی میں صحت، خوشی اور کامیابی کے ساتھ ایک نیا سفر شروع کریں۔
Chief Minister Gilgit-Baltistan
Office of the Chief Secretary, Gilgit Baltistan
Information Department Gilgit-Baltistan
10/03/2026
پریس ریلیز۔
*محکمہ وزیر اعلیٰ معائنہ ٹیم حکومت گلگت بلتستان*
گلگت: گلگت بلتستان حکومت کے وژن کے مطابق سرکاری امور میں شفافیت، رفتار اور مؤثریت کو یقینی بنانے کے لیے وزیر اعلیٰ معائنہ ٹیم (CMIT) میں آٹومیشن اور ڈیجیٹائزیشن کے نظام کے نفاذ کے سلسلے میں آج SATA TECHNOLOYGY کی جانب سے CMIT کا جاری منصوبہ
(Automation and Digitization Of CMIT GB)
کے حوالے سے ایک پریزنٹیشن چیئرمین/سیکرٹری CMIT کو پیش کی گئی۔
اس پریزنٹیشن میں ادارے کے مختلف شعبوں کو جدید ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ کرنے، تمام دفتری امور کو خودکار بنانے، اور ڈیجیٹل سسٹمز کی شمولیت کے ذریعے کارکردگی میں بہتری لانے اور پبلک آن لائن کمپلین سے متعلق جامع پریزنٹیشن پیش کی گئی۔
پریزنٹیشن کے دوران Sata Technology کی ٹیم نے بتایا کہ اس سسٹم سے دفتری امور کی شفافیت میں اضافہ، ڈیٹا مینجمنٹ میں بہتری، کام کی رفتار میں تیزی عمل میں ائیگی-
چیئرمین / سیکرٹری CMIT فدا حسین نے Sata
Technology کی جانب سے دی گئی پریزنٹیشن کو سراہتے ہوئے کہا کہ ادارے کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ Automation اور Digitization سے نہ صرف ادارے کی استعداد کار بڑھے گی بلکہ گورننس میں بھی نمایاں بہتری آئے گی۔
اس موقع پر چیئرمین/ سیکریٹری CMIT فدا حسین، سینئر ممبر انجینئر محمد سبطین اکبر، ممبر اکانومسٹ پلانر سرتاج حسین ، ریسرچ آفیسر امتیاز علی، اکاؤنٹس آفیسر سہیل عباس اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔
09/02/2026
W've just reached 500 followers! Thank you for continuing support. We could never have made it without each one of you. 🙏🤗🎉
22/01/2026
گلگت ۔
ڈپٹی کمشنر / ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ گلگت نے تین شعبان یوم ولادت با سعادت مولا امام حسین علیہ السلام کے موقع پر مورخہ 23 جنوری 2026 (جمعہ) کو ضلع گلگت میں چھٹی کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
16/01/2026
محکمہ وزیر اعلیٰ معائنہ ٹیم، حکومت گلگت بلتستان
گلگت: گزشتہ روز چیئرمین/سیکرٹری وزیر اعلیٰ معائنہ ٹیم فدا حسین نے اپنی پروفیشنل ٹیم، جن میں انجینئر محمد سبطین اکبر، ممبر اکنامسٹ/پلانر سرتاج حسین اور سینئر ریسرچ آفیسر امتیاز علی شامل تھے، کے ہمراہ 3.5 میگاواٹ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ ہمارن بگروٹ ڈسٹرکٹ گلگت کا تفصیلی دورہ کیا۔
واضح رہے کہ مذکورہ منصوبہ سائٹ پر مکمل ہو چکا ہے اور بجلی کی فراہمی بھی جاری ہے، تاہم منصوبے کے بقایہ جات کی ادائیگی تاحال باقی ہے۔ اس ضمن میں ایڈیشنل چیف سیکریٹری جی بی ترقیاتی فورم کی درخواست کی روشنی میں وزیر اعلیٰ معائنہ ٹیم کو بقایہ جات کی جانچ پڑتال اور حقائق کا جائزہ لینے کی درخواست کی تھی۔
دورے کے دوران وزیر اعلیٰ معائنہ ٹیم نے منصوبے کے مختلف پہلوؤں کا تفصیلی معائنہ کیا اور پائی جانے والی بے ضابطگیوں کا مشاہدہ کیا۔
اس حوالے سے وزیر اعلیٰ معائنہ ٹیم جلد اپنی جامع رپورٹ مرتب کر کے وزیر اعلیٰ اور چیف سیکریٹری جی بی کو پیش کرے گی۔
Chief Minister Gilgit-Baltistan
Office of the Chief Secretary, Gilgit Baltistan
Planning & Development Department GB
Information Department Gilgit-Baltistan
11/12/2025
گلگت۔
چیئرمین/ سیکرٹری وزیر اعلیٰ معائنہ ٹیم جی بی فدا حسین نے ٹریفک پولیس اہلکار افتخار حسین کو دوران ڈیوٹی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر آج اپنے آفس بلا کر تعریفی سرٹیفکیٹ اور نقد انعام دیا
اور بہترین ڈیوٹی انجام دینے پر خوب سراہا
Gilgit-Baltistan Police
28/11/2025
گلگت۔ نگران وزیر اعلیٰ جی بی جسٹس (ر) یار محمد کو چیئرمین/سیکرٹری CMIT فدا حسین، سنیئر ممبر انجینئر محمد سبطین اکبر، ممبر اکانومسٹ پلانر سرتاج حسین، اکاؤنٹس آفیسر سہیل عباس مبارکباد دے رہے ہیں۔
27/11/2025
پریس ریلیز۔
*محکمہ وزیر اعلیٰ معائنہ ٹیم حکومت گلگت بلتستان*
گلگت: آج SATA TECHNOLOYGY کی جانب سے CMIT کا جاری منصوبہ
(Automation and Digitization Of CMIT GB)
کے حوالے سے ایک پریزنٹیشن چیئرمین/سیکرٹری CMIT کو پیش کی گئی۔ اس پریزنٹیشن میں ادارے کے مختلف شعبوں کو جدید ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ کرنے، تمام دفتری امور کو خودکار بنانے، اور ڈیجیٹل سسٹمز کی شمولیت کے ذریعے کارکردگی میں بہتری لانے سے متعلق جامع پریزنٹیشن پیش کی گئی۔
پریزنٹیشن کے دوران Sata Technology کی ٹیم نے بتایا کہ اس سسٹم سے دفتری امور کی شفافیت میں اضافہ، ڈیٹا مینجمنٹ میں بہتری، کام کی رفتار میں تیزی عمل میں ائیگی-
چیئرمین / سیکرٹری CMIT فدا حسین نے Sata Technology کی جانب سے دی گئی پریزنٹیشن کو سراہتے ہوئے کہا کہ ادارے کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ Automation اور Digitization سے نہ صرف ادارے کی استعداد کار بڑھے گی بلکہ گورننس میں بھی نمایاں بہتری آئے گی۔
اس موقع پر چیئرمین/ سیکریٹری CMIT فدا حسین، سینئر ممبر انجینئر محمد سبطین اکبر، ممبر اکانومسٹ پلانر سرتاج حسین ، ریسرچ آفیسر امتیاز علی، اکاؤنٹس آفیسر سہیل عباس اور دیگر افسران بھی موجود تھے جنہوں نے پیش کیے گئے تکنیکی ماڈلز اور سسٹم فریم ورک کا جائزہ لیا اور اس سسٹم کو مزید بہتر بنانے کیلئے اپنی مزید آراء پیش ۔
Planning & Development Department GB
Information Technology Dept. Gilgit-Baltistan
Sibtain Akbar
Zumer Hussain
Sohail Abbas
19/11/2025
پریس ریلیز
*محکمہ وزیر اعلیٰ معائنہ ٹیم حکومت گلگت بلتستان*
گلگت۔ گزشتہ روز چیئرمین/ سیکرٹری سی ایم آی ٹی جی بی فدا حسین نے اپنی پروفیشنل ٹیم ممبر اکنامسٹ پلانر سرتاج حسین، سینئر ریسرچ آفیسر امتیاز علی، بجٹ اینڈ اکاونٹس آفیسر سہیل عباس کے ہمراہ جی ڈی اے کے زیر انتظام / تعمیر سینٹری اینڈ سیوریج سسٹم گریویٹی مین/ ٹریٹمنٹ پلانٹ کے منصوبے کا جائزہ لیا۔
اس دوران متعلقہ افسران ڈی جی جی ڈی اے اظہار اللہ اور چیف انجینئر جی ڈی اے عارف حسین اور کنسلٹنٹ اور کنٹریکٹر کی موجودگی میں منصوبے کی موجودہ پیش رفت، تکنیکی پہلوؤں اور عوامی سہولیات کے تناظر میں اٹھائے گئے اقدامات/ خدشات پر تفصیلی بریفنگ دی۔
چیئرمین سی ایم آی ٹی فدا حسین نےمنصوے پر اظہار خیال کرتے ہوئے ہدایت کی کہ کام کے معیار کو مدنظر رکھتے ہوئے مقررہ مدت کے اندر مکمل کیا جائے تاکہ عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولت فراہم کی جا سکے۔
اس معاملے میں وزیر اعلیٰ معائنہ ٹیم بہت جلد ایک جامعہ اور مفصل رپورٹ وزیر اعلیٰ جی بی اور چیف سیکرٹری جی بی کو پیش کرے گی۔
Chief Minister Gilgit-Baltistan
Office of the Chief Secretary, Gilgit Baltistan
Planning & Development Department GB
Information Department Gilgit-Baltistan
Gilgit Development Authority
Commissioner Gilgit Division