𝐒𝐃𝐏𝐎 𝐃𝐚𝐧𝐲𝐨𝐫𝐞 𝐂𝐢𝐫𝐜𝐥𝐞 𝐆𝐢𝐥𝐠𝐢𝐭

𝐒𝐃𝐏𝐎 𝐃𝐚𝐧𝐲𝐨𝐫𝐞 𝐂𝐢𝐫𝐜𝐥𝐞 𝐆𝐢𝐥𝐠𝐢𝐭

Share

ASP Ammara Sattar (PSP) is currently serving as SDPO Danyore Gilgit

17/05/2026

گلگت:ایس ڈی پی او دنیور سرکل گلگت، اے ایس پی عمارہ ستار PSP کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ دنیور گلگت امتیاز حسین اور عملہ پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے قتل کے مقدمات میں مطلوب مرکزی مفرور ملزم کو گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ جگلوٹ میں درج مقدمات علت نمبر 13/2026 اور 16/2026 بجرائم 302، 311 اور 34 ت پ، جن کی تفتیش بعد ازاں تھانہ دنیور کے سپرد کی گئی تھی، میں نامزد مفرور ملزم اسد اقبال ولد شیر ولی سکنہ جگلوٹ گلگت کو کامیاب حکمتِ عملی کے بعد گرفتار کر لیا گیا ہے۔
ملزم سے مقدمات کے حوالے سے مزید تفتیش جاری ہے جبکہ اس سے قبل اسی مقدمے میں نامزد دو دیگر ملزمان، منہاج الدین اور شیر عالم پسرانِ شیر محمد ساکنان جگلوٹ گلگت کو بھی گرفتار کرکے تفتیش مکمل ہونے پر جوڈیشل حوالات منتقل کیا جا چکا ہے۔

(ترجمان گلگت بلتستان پولیس)

Photos from Gilgit-Baltistan Police's post 16/05/2026

گلگت۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر گلگت محمد اویس الیاس PSP کی خصوصی ہدایات پر موجودہ سیکیورٹی صورتحال اور ہنگامی حالات سے مؤثر انداز میں نمٹنے کے لیے گلگت پولیس کی جانب سے ایک جامع موک ایکسرسائز کا انعقاد کیا گیا۔
موک ایکسرسائز کی نگرانی ایس ڈی پی او دنیور سرکل گلگت ، اے ایس پی عمارہ ستار (پی ایس پی)اور LOG ہیڈکوارٹر کے سینئر افیسران نے کی، جبکہ پورے آپریشن کو CCTV کنٹرول روم سے مسلسل مانیٹر کیا گیا۔
مشق کا مقصد پولیس کے فوری رسپانس، مختلف یونٹس کے باہمی رابطے، ناکہ بندی، مشتبہ گاڑیوں کی بروقت نشاندہی اور ہنگامی صورتحال میں پولیس کی عملی تیاری کا جائزہ لینا تھا۔
اس دوران تمام پولیس اسٹیشنز، پولیس پوسٹس، PERU یونٹس اور چیک پوسٹس کو الرٹ کیا گیا، جنہوں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مختلف مقامات پر ناکہ بندیاں قائم کیں۔ مشتبہ گاڑی کی نقل و حرکت کو جدید نگرانی کے نظام کے ذریعے مسلسل مانیٹر کیا گیا، جبکہ پولیس ٹیموں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے مشتبہ گاڑی کو مختلف مقامات پر ٹریس اور روکنے کی کامیاب مشق کی۔
موک ایکسرسائز کے دوران پولیس افسران اور جوانوں نے پیشہ ورانہ مہارت، ہم آہنگی اور فوری رسپانس کا مؤثر مظاہرہ کیا۔

(ترجمان گلگت بلتستان پولیس)

Photos from Gilgit-Baltistan Police's post 15/05/2026
12/05/2026

گلگت: ڈی پی او گلگت محمد اویس الیاس (پی ایس پی) کی ہدایات پر ،ایس ڈی پی او سٹی گلگت خدیجہ طاہر (PSP) کی نگرانی میں خواتین کے لیے ڈرائیونگ سکول کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیاہے
ابتدائی مرحلے میں ڈرائیونگ کے بنیادی اصول، ٹریفک قوانین اور محفوظ ڈرائیونگ کے طریقہ کار سے آگاہ کیا گیا۔
اس موقع پر ڈی ایس پی ٹریفک پولیس گلگت فدا حسین جعفری نے تفصیلی لیکچر دیتے ہوئے خواتین کو ذمہ دارانہ اور محفوظ ڈرائیونگ کی اہمیت سے متعلق آگاہی فراہم کی۔
خواتین کو عملی تربیت کے ذریعے خودمختار اور بااعتماد ڈرائیور بنانے کے عزم کا اظہار بھی کیا گیا۔

(ترجمان گلگت بلتستان پولیس)

03/05/2026

گلگت: تھانہ جوٹیال پولیس گلگت کی کامیاب کارروائی، اسلحہ کی نوک پر اغواء کی کوشش کرنے والے ملزمان کو گرفتار کر لیا ۔
تفصیلات کے مطابق نا معلوم ملزمان نے مسماۃ (اب ج د) کو اسلحہ کی نوک پر اغواء کرنے کی کوشش کرنے پر تھانہ جوٹیال گلگت میں مقدمہ علت نمبر 119/026 بجرائم 367A ،511,34 ت پ قائم کر کے نامعلوم ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ۔
ایس ڈی پی او دنیور سرکل گلگت عمارہ ستار (پی ایس پی) کی قیادت میں عملے پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملوث ملزمان کو جدید تفتیشی حکمت عملی، اور سیف سٹی کیمروں کی مدد سے ملزمان قیصر عباس ولد محمد تقی ،احمد ولد مالک شاہ ساکنان سکوار گلگت کو گرفتار کر کے وقوعہ میں استعمال ہونے والی گاڑی بھی برآمد کر لی گئی۔ جبکہ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

گلگت بلتستان پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سخت کارروائیاں جاری رہیں گی اور عوام کے جان و مال کا تحفظ ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔

ترجمان گلگت بلتستان پولیس

01/05/2026

گلگت: ضلعی پولیس گلگت کی جانب سے شہر کے داخلی و خارجی راستوں سمیت حساس مقامات پر سکیورٹی کے پیشِ نظر ناکہ بندی اور چیکنگ کا سلسلہ جاری ہے۔
ڈی پی او گلگت محمد اویس الیاس (پی ایس پی) خود مختلف ناکہ جات کا دورہ کر کے سکیورٹی انتظامات، چیکنگ کے عمل اور پولیس اہلکاروں کی کارکردگی کا جائزہ لے رہے ہیں۔
ضلعی پولیس گلگت کی جانب سے شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اور امن و امان کو برقرار رکھنے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

ترجمان گلگت بلتستان پولیس

01/05/2026

عوامی حفاظتی پیغام

تمام شہریوں سے اپیل ہے کہ اپنے معاشرے کو محفوظ، پُرامن بنانے کے لیے ذمہ داری کا ثبوت دیں۔ جرائم پیشہ عناصر سے ہر ممکن فاصلہ رکھیں اور انہیں کسی بھی صورت پناہ، سہولت یا تعاون فراہم نہ کریں۔ ایسے افراد کی مالی مدد کرنا قانوناً جرم ہے
اگر آپ کو کسی مشکوک فرد،یا صورتحال کے بارے میں معلومات حاصل ہوں تو فوری طور پر پولیس ہیلپ لائن 15 پر اطلاع دیں۔

ترجمان گلگت بلتستان پولیس

29/04/2026

پاکستان پولیس کے افسران کو بیرونِ ملک تربیت اور فرائضِ منصبی کو بہتر طریقے سے سر انجام دینے کے طریقہ کار کو وضح کرنے کے لیے ڈی جی این سی سی آئی اے سید خرم علی شاہ، انسپکٹر جنرل آف پولیس گلگت بلتستان ڈاکٹر اکبر ناصر خاں، اور انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے جدید ٹیکنالوجی کے مؤثر استعمال اورعملی لائحہ عمل پر تفصیلی گفتگو کی۔

ترجمان گلگت بلتستان پولیس





Gilgit-Baltistan Police

26/04/2026

گلگت: پولیس اسٹیشن دنیور گلگت کی کامیاب کارروائی،ہوائی فائرنگ کر کے عوام میں خوف و ہراس پھیلانے والے مطلوب ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق مقدمہ علت نمبر 02/026 بجرائم 337H!!/34، 188، 285، 290، 291 میں نامزد ملزمان: 1۔ مدثر ولد معصوم شاہ (سکنہ ہراموش، حال مقیم دنیور)
2۔ کمیل ولد غلام نبی (ساکن دنیور)
3۔ سنیل ولد غلام نبی (ساکن دنیور)
4۔ حیدر ولد رضوان (ساکن دنیور)

کو گرفتار کر کے مزید قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

(ترجمان گلگت بلتستان پولیس)

Want your business to be the top-listed Government Service in Gilgit?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Website

Address


Bab-e-Gilgit Near Bus Adda Jutial
Gilgit
15100