Awami Action Committee Gilgit Baltistan

Awami Action Committee Gilgit Baltistan

Share

Official Page of AWAMI ACTION COMMITTEE GILGIT BALTISTAN

عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان کے پیج کو زیادہ سے زیادہ لائیک اور شیئر کر کے اس تحریک میں گلگت بلتستان کے عوام کے ہم آواز بنیں
شکریہ
https://www

15/11/2025

سپریم اپیلٹ کورٹ ججز تقرری کیخلاف سپریم کورٹ میں پٹیشن اور گرفتاریوں پر جمعہ کے روز احتجاج ہوگا۔
(عوامی ایکشن کمیٹی)

Photos from Awami Action Committee Gilgit Baltistan's post 25/07/2025

عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان کے نوجوان رہنماہ وحید حسن کا دو ماہ بعد
جیل سے رہائی کے بعد ان کے آبائی گاوں سوست پہنچنے پر پرتپاک استقبال کیا گیا۔

13/07/2025

ذوالفقار علی بھٹو جونیئر کا عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان کے اسیر رہنماؤں کی رہائی کا مطالبہ

ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت ذوالفقار علی بھٹو جونیئر نے عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان کے گرفتار رہنماؤں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔

اپنے ایک پیغام میں بھٹو جونیئر نے کہا کہ پرامن سیاسی جدوجہد کو دبانا کسی بھی جمہوری معاشرے کے اصولوں کے منافی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام اپنے بنیادی آئینی، سماجی اور معاشی حقوق کے لیے آواز بلند کر رہے ہیں، جسے دبانے کے بجائے سنا جانا چاہیے۔

انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ گرفتار تمام سیاسی کارکنان کو فوری طور پر رہا کیا جائے اور علاقے میں جمہوری عمل کو یقینی بنایا جائے۔

Photos from Awami Action Committee Gilgit Baltistan's post 13/07/2025

سڈنی میں فلسطینیوں کے حق میں احتجاج ، گلگت بلتستان کے اسیران کی رہائی کا مطالبہ بھی گونج اٹھا

سڈنی، 13 جولائی 2025 ، آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں فلسطینی عوام سے اظہارِ یکجہتی کے لیے ہونے والے پُرامن مظاہرے میں گلگت بلتستان کے سیاسی اسیروں کی رہائی کا مطالبہ بھی سامنے آیا۔

مظاہرے میں شریک ڈاکٹر اعجاز کریم، صفدر کریم اور دیگر افراد نے عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان کے گرفتار رہنماؤں کی رہائی کے لیے آواز بلند کی۔ انہوں نے پلے کارڈز اور نعروں کے ذریعے اس بات پر زور دیا کہ پرامن سیاسی جدوجہد کرنے والوں کو فوری طور پر رہا کیا جانا چاہیے۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ انسانی حقوق کا احترام ہر جگہ یکساں اہمیت رکھتا ہے، اور دنیا بھر میں مظلوم عوام کے ساتھ ساتھ گلگت بلتستان کے عوام کے جائز مطالبات پر بھی توجہ دی جانی چاہیے۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ عالمی ادارے اور حکومتیں انصاف کے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنا کردار ادا کریں گے۔

09/07/2025

عوامِ بڈہلس نگر کا عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان کے اسیران کی رہائی کے لیے کل لانگ مارچ شروع کرنے کا اعلان!

Photos from Awami Action Committee Gilgit Baltistan's post 22/06/2025

لاہور:جی بی سی فارمنائٹس کا عوامی ایکشن کمیٹی کے رہنماؤں کی گرفتاری کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

لاہور میں جی بی سی فارمنائٹس کی جانب سے عوامی ایکشن کمیٹی کے گرفتار رہنماؤں کی حمایت میں ایک پُرامن احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرے کا مقصد گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے فارمن کرسچن کالج کے سابق طالبعلم کامریڈ اصغر شاہ سے یکجہتی کا اظہار تھا، جو ان دنوں دیگر رہنماؤں کے ساتھ قید میں ہیں۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ وہ انصاف کے اصولوں پر یقین رکھتے ہیں اور اپنے ساتھی فارمنائٹ کے ساتھ مضبوطی سے کھڑے ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ عوامی ایکشن کمیٹی کے تمام رہنماؤں کو فوری طور پر رہا کیا جائے۔

فارمنائٹس نے تمام سابق و موجودہ طلبہ سے اپیل کی ہے کہ وہ آواز بلند کریں اور کامریڈ اصغر شاہ سمیت تمام گرفتار قائدین کی رہائی کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔

21/06/2025

لینڈ رفامز ایکٹ کو واپس لیا جائے اور عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان کے قائدین کو فی الفور رہا کیا جائے ورنہ احتجاجی تحریک شروع کرنے پر مجبور ہوں گے۔

مجاہدِ ملت آغا علی رضوی
صدر، ایم ڈبلیو ایم گلگت بلتستان

Photos from Awami Action Committee Gilgit Baltistan's post 26/05/2025

عزم و ہمت کا نشان مردِ آہن ، مردِ قلندر ، قائدِ گلگت بلتستان احسان علی ایڈوکیٹ دورانِ حراست ہسپتال میں اور دوران پیشی کورٹ میں نہ چہرے پر خوف نہ مایوسی اپنی قوم کیلئے جرآت اور بہادری سے ڈٹ کے کھڑا ہے۔
"بزدل قوموں کے غیرت مند لیڈر بزدلوں کیساتھ زندہ رہنے سے سولی چڑھنے کو ترجیح دیتے ہیں"

20/05/2025

جمہوریت کا جنازہ اور بیوروکریسی کا جشن" کرنل (ر) عبید اللہ بیگ کا سخت ردعمل

گلگت بلتستان میں مجوزہ لینڈ ریفارمز بل پر اپنے شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کرنل ریٹائرڈ عبید اللہ بیگ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ جب عوام کے منتخب نمائندے کو ایک بیوروکریٹ، یعنی ڈپٹی کمشنر کے ماتحت کر کے کمیٹی میں شامل کیا جائے، تو یہ جمہوریت کی روح کے ساتھ کھلا مذاق ہے۔

انہوں نے طنزیہ انداز میں کہا کہ اگر منتخب نمائندوں کو بیوروکریسی کے ماتحت ہی کام کرنا ہے، تو امجد ایڈووکیٹ کو دل کی گہرائیوں سے مبارک ہو۔ واقعی، آپ نے تاریخ میں ایک نیا باب رقم کیا ہے، جہاں عوامی اختیار بیوروکریٹک طاقت کے قدموں میں رکھ دیا گیا ہے۔
کرنل (ر) عبید اللہ بیگ کا کہنا تھا کہ زمینوں کے مالکانہ حقوق عوام کا بنیادی حق ہیں، اور انہیں ایک انتظامی افسر کی صوابدید پر دینا نہ صرف ناقابلِ قبول ہے بلکہ ایک خطرناک نظیر قائم کرنا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ امجد ایڈووکیٹ اس اقدام پر جشن منا رہے ہیں، لیکن یہ جشن دراصل جمہوریت کی شکست اور بیوروکریسی کی فتح کا جشن ہے۔

20/05/2025

عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان
پریس کانفرنس

جیسا کہ آپ کے علم میں ہے کہ عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان نے خطے کے اہم قومی ایشوز، جن میں گلگت بلتستان کی شناخت، زمینوں، جنگلات، معدنیات، سیاحتی مقامات، سوست بارڈر سمیت دیگر عوامی مسائل شامل ہیں، کو مدنظر رکھتے ہوئے ایک *گرینڈ قومی جرگے* کا اعلان کیا تھا، جو 24 اور 25 مئی کو منعقد ہونا تھا۔
ہم پوری قوم، پوری دنیا، اور ان کٹھ پتلی حکمرانوں کو جو عوامی نمائندگی کا دعویٰ کرتے ہوئے گلگت بلتستان کے وسائل کی لوٹ مار میں سہولت کار بنے ہوئے ہیں، بتانا چاہتے ہیں کہ گرینڈ قومی جرگے کا مقصد کیا تھا اور یہ کیوں ضروری تھا۔

گرینڈ قومی جرگے کا پہلا مقصد قوم کو متحد کرنا اور قومی یکجہتی کو فروغ دینا تھا تاکہ ہم تمام تر اختلافات، تعصبات اور وابستگیوں سے بالاتر ہوکر اپنے مسائل کے حل کے لیے ایک قوم بننے کا عہد کریں۔
دوسرا مقصد گلگت بلتستان کی آئینی حیثیت کا تعین، جو گزشتہ اٹھہتر سالوں سے معلق ہے، پر قوم کو ایک بیانیے پر متفق کرنا تھا۔ اس ضمن میں ہم عالمی قوانین کے مطابق ایک آئین ساز اسمبلی کے قیام کا مطالبہ کر رہے ہیں، جو ہمارا بنیادی حق ہے۔
تیسرا مقصد لینڈ ریفارم ایکٹ، فنانس ایکٹ، گرین ٹورازم، مائننگ ایکٹ، سوست بارڈر، قدیم تجارتی راستوں کی بندش، دیامر ڈیم متاثرین کے مطالبات سمیت دیگر قومی و عوامی ایشوز پر قوم کی رائے لے کر ایک قومی مؤقف سامنے لانا تھا تاکہ وسائل کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔

اس جرگے میں گلگت بلتستان کے تمام اضلاع کی قیادت اور اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے ہر ضلع کے مسائل پر مشتمل "چارٹر آف ڈیمانڈ" کی منظوری دینی تھی، تاکہ ضلع کی سطح پر کمیٹیاں تشکیل دے کر مسائل کے حل کے لیے اقدامات کیے جا سکیں۔
اب سوال یہ ہے کہ ہمارے ان مطالبات اور اہداف میں ایسی کون سی بات تھی جو ریاست مخالف یا ریاست کے لیے نقصان دہ تھی؟ حکومت کی جانب سے جرگے کے اعلان کے بعد جس طرح اس عوامی تحریک کو دبانے کی کوشش کی گئی، قائدین کی نقل و حرکت پر پابندیاں لگائی گئیں، گرفتاریاں اور تشدد کا سلسلہ شروع کیا گیا، اس نے پوری قوم کو سوچنے پر مجبور کر دیا ہے کہ کیا گلگت بلتستان کی عوام کے اتحاد سے ریاست یا حکومت کو خطرہ ہے؟ کیا حکومت عوام کو تقسیم رکھنا چاہتی ہے؟ کیا "لڑاؤ اور حکومت کرو، وسائل لوٹو" کی پالیسی حقیقت ہے؟ یہ سوال آج ہر باشعور نوجوان کے ذہن میں اٹھ رہا ہے اور اس کا جواب حکمرانوں کو دینا ہوگا۔

جیسا کہ آپ نے دیکھا، عوامی ایکشن کمیٹی کی قیادت کو ایک بے بنیاد ایف آئی آر کی بنیاد پر پابند سلاسل کیا گیا۔ حکومت اگر یہ دعویٰ کرتی ہے کہ گلگت بلتستان ایک متنازعہ خطہ ہے تو پھر غداری کے مقدمات کس قانون کے تحت بنائے گئے ہیں؟ جبکہ پاکستان کے آئینی صوبوں میں اس سے زیادہ سخت نعرے لگائے جاتے ہیں اور وہاں کوئی کارروائی نہیں ہوتی۔

حکومتی مشینری کی طرف سے یہ پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے کہ چند قوم پرست عناصر ریاست مخالف سرگرمیاں کر رہے ہیں، جبکہ عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان ایک عوامی، اتحادی پلیٹ فارم ہے، جس میں چالیس سے زائد سیاسی، مذہبی، سماجی، تجارتی تنظیمیں اور اسٹیک ہولڈرز شامل ہیں۔ حکومت اس قومی پلیٹ فارم کو بدنام کر کے اپنی لوٹ مار جاری رکھنا چاہتی ہے کیونکہ عوامی ایکشن کمیٹی ہمیشہ سے عوام دشمن اقدامات کے خلاف دیوار بنی رہی ہے اور انشاءاللہ ہمیشہ رہے گی۔
قائدین کی گرفتاری کے بعد ہر مکتب فکر، سیاسی و مذہبی قیادت، سول سوسائٹی، طلبہ، علماء کرام، یوتھ سمیت پوری قوم نے عوامی ایکشن کمیٹی کے چارٹر آف ڈیمانڈ کی حمایت کرتے ہوئے اسے قومی آواز قرار دیا۔ پاکستان کے تمام شہروں، کشمیر اور دنیا بھر میں احتجاج کا سلسلہ جاری ہے، جس نے واضح کر دیا ہے کہ حق پر کون ہے اور باطل کون۔

ہم فخر سے اعلان کرتے ہیں کہ جس مقصد کے لیے ہم نے گرینڈ جرگے کا اعلان کیا تھا وہ حکمرانوں کے جبر و تشدد کے باعث وقت سے پہلے ہی کامیاب ہو چکا ہے۔ ہمارا پیغام گھر گھر پہنچ چکا ہے، نہ صرف گلگت بلتستان بلکہ دنیا بھر میں ہمارے مسائل اجاگر ہو چکے ہیں۔
چونکہ ہماری قیادت اور کارکنان اس وقت گرفتار ہیں اور متعدد قائدین پر دہشت گردی کے جھوٹے مقدمات قائم کیے گئے ہیں، کچھ کو شیڈول فور کے تحت گھروں میں محصور کیا گیا ہے، اس لیے ہماری پہلی ترجیح قائدین کی رہائی ہے۔ ہم قائدین کی رہائی کے لیے بھرپور احتجاجی تحریک شروع کریں گے۔ گرینڈ جرگہ جو پہلے محدود سطح پر ہونا تھا، انشاءاللہ اب بڑے پیمانے پر منعقد کیا جائے گا۔

فی الحال، تمام اضلاع کی قیادت اور اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد فیصلہ کیا گیا ہے کہ 24 اور 25 مئی کے جرگے کو موخر کر کے تحریک کو "قائدین کی رہائی کے لیے احتجاجی تحریک" میں تبدیل کیا جائے گا۔ احتجاجی شیڈول اور طریقہ کار کا اعلان جلد کیا جائے گا۔

آخر میں ہم گلگت بلتستان، پاکستان اور دنیا بھر میں عوامی ایکشن کمیٹی کے حامیوں، احتجاج کرنے والے افراد، علماء کرام، سول سوسائٹی، طلبہ اور یوتھ کا شکریہ ادا کرتے ہیں اور ان کی حق گوئی کو سلام پیش کرتے ہیں۔

عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان

20/05/2025

سابق وزیر خزانہ جاوید منوا کا کہنا تھا کہ نگر اور ہنزہ تاریخی طور پر آزاد اور خودمختار ریاستیں تھیں۔ ان ریاستوں کا پاکستان کے ساتھ الحاق ایک باقاعدہ معاہدے کے تحت ہوا، جس میں پاکستان کو صرف دفاع، خارجہ امور اور مواصلات کے اختیارات تفویض کیے گئے۔ یہ معاہدہ نہ صرف تاریخی اہمیت کا حامل ہے بلکہ آئندہ قانون سازی میں اس کا شامل کیا جانا ناگزیر ہے تاکہ گلگت بلتستان کی آئینی حیثیت اور حقوق کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔

20/05/2025

عوامی ایکشن کمیٹی کے اسیر چیئرمین، احسان ایڈووکیٹ کو تھانے میں اچانک طبیعت خراب ہونے پر ہسپتال منتقل کیا گیا۔ ان کی جلد صحت یابی کے لیے قوم سے دعا کی اپیل کی جاتی ہے

Want your business to be the top-listed Government Service in Gilgit?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Telephone

Website

Address


Gilgit Baltistan
Gilgit
15100