Naltar Youth Organization-NYO

Naltar Youth Organization-NYO

Share

Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Naltar Youth Organization-NYO, NALTAR GILGIT BALTISTAN, Gilgit.

The objective of this Organization is to build the lives of the young generation in accordance with the teaching of the Holy Quran, Prophet Muhammad(PBUH) and Ahlilbait (A.S). NYO (NALTAR YOUTH ORGANIZATION ) is a student organization .This Organization was established in 2003 with the name of NALTAR STUDENT ORGANIZATION, lately in 2018, it became YOUTH ORGANIZATION by expending its units allover

11/04/2026

مجلس عزاء بسلسلہ چہلم شہدا یادگار شہادت: شہید کلیم عباس مورخہ 14 اپریل بروز منگل امام بارگاہ صاحب الزمان جعفر آباد نلتر پائین تمام جوانوں سے برپور شرکت کی استدعا ہے

11/04/2026

نلتر یوتھ صدارتی امیدواروں میں گلفام حسین کا فلائی کمیٹی کے صدر بننے کے بعد اب 3 اُمیدوار یوتھ صدارت کے لیے ره گئے ہیں عارف حسین ،علمدار حسین، عارف حسین

11/04/2026

پریس ریلیز نلتر یوتھ
آج نلتر فلاحی کمیٹی کے صدر اور کیبنٹ کے انتخاب/سلیکشن کا مرحلہ مکمل ہوا، جس کے نتیجے میں جناب گلفام حسین صاحب نلتر فلاحی کمیٹی کے صدر منتخب ہوئے ہیں۔ نلتر یوتھ کی جانب سے ہم انہیں دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ تمام معزز کیبنٹ ممبران کو بھی دلی مبارکباد۔
ہمیں پوری امید ہے کہ گلفام حسین صاحب اپنی ٹیم کے ہمراہ نلتر کے مسائل کو اپنی بصیرت، دیانتداری اور خلوصِ نیت سے حل کرنے کی بھرپور کوشش کریں گے۔
نلتر یوتھ دعاگو ہے کہ اللہ تعالیٰ آپ سب کو کامیابی عطا فرمائے اور آپ کو اپنے علاقے اور قوم کی خدمت خلوصِ دل سے کرنے کی توفیق دے۔ والسلام
نلتر یوتھ آرگنئزیشن

07/04/2026

#نلتر سپریم کونسل نلتر کے نومنتخب نمائندے
چیئرمین ۔۔نہال حسین ۔۔
وائس چیئرمین ۔۔میرزا حسین
جنرل سیکریٹری قرار حسین
سیکٹری انفارمیشن مسلم شاہ,۔
ممبران ۔۔۔
حجت علی ۔۔
عبدالغفور ۔۔
اعجاز حسین ۔۔
محبت شاہ ۔
علی شاہ ۔۔
ابرار حسین ۔۔
گل حسن ۔۔
اکبر حسین ۔۔
عنبر حسین
تمام عہدیدار اور نمائندوں کے لیے نیک خواہشات ۔۔

05/04/2026

My name is Alamdar Hussain. I have completed my Master’s degree in Chemistry with a specialization in Inorganic Chemistry, and I am currently pursuing a B.Ed. I studied at Karakoram International University.
I have served as the Finance Secretary of the Imamia Students Organization and I am currently working as the Finance Secretary of the Gilgit Baltistan Youth Movement. In addition, I have also worked as a Stage Secretary in Karawan-e-Pakistan.

05/04/2026

میں عارف حسین صدارتی امیدوار نلتر یوتھ آرگائزیشن میری زندگی کے چند سنہرے الفاظ، سیاست کے آئینے میں میری قوم کی قدروقیمت کا عکس ہیں۔

میں نے سیاست کو ذاتی مفاد کا ذریعہ نہیں، بلکہ قوم کی خدمت کا ایک مقدس فریضہ سمجھا۔ میرا ہر قدم، ہر فیصلہ، ہر قول اور فعل اس عزم کا ترجمان رہا کہ میری قوم کے فرد فرد کو اس کا جائز مقام ملے۔

جب میں سیاست کے میدان میں اترا تو میرے سامنے کوئی تخت یا منصب نہیں تھا، بلکہ ایک ایسی قوم تھی جو اپنی سوئی ہوئی صلاحیتوں کو بیدار کرنے کی منتظر تھی۔ میں نے اپنی قوتِ کار، اپنی دانش، اور اپنی دیانت کو اسی قوم کی نذر کیا۔

میری قوم کی قیمت میرے لیے ہر دستور، ہر آئین، اور ہر سیاسی چال سے بڑھ کر ہے۔ میں نے ہمیشہ یہ باور کرایا کہ سیاست صرف اقتدار کی کشمکش کا نام نہیں، بلکہ عوام کی فلاح، ترقی، اور خودداری کا ضامن ہے۔

آج اگر میرے پاس کوئی اثاثہ ہے، تو وہ میری قوم کا اعتماد ہے۔ اگر کوئی تاج ہے، تو وہ میرے لوگوں کی دعائیں ہیں۔ اور اگر کوئی شناخت ہے، تو وہ میری قوم کی خدمت میں گزرا ہوا ہر لمحہ ہے۔

یہی میری کہانی ہے—ایک ایسا سیاست دان جو قوم کو اپنا قبلہ سمجھتا ہے، اور اپنی قوم کی قدر کو اپنی زندگی کا اصل سرمایہ۔

05/04/2026

پریس ریلیز۔۔۔۔!!!
نلتر یوتھ آرگنائزیشن کے سالانہ صدارتی فارم وصولی کا مقررہ وقت ختم ہو چُکا مقررہ وقت کے اندر 4 امیدوارو نے اپنے ڈاکومنٹ جمع کروائیں جن امیدوارو نے ڈاکومنٹ جمع کروائیں اُن کے نام مندرجہ ذیل ہے ۔۔
(1) عارف حسین ولد دولت خان ۔۔
(2) علمدار حسین ولد غلاب شاہ ۔۔
(3) عارف حسین ولد شمشیر علی ۔۔
(4) گلفام حسین والد صادق علی ۔۔
آپ تمام احباب اپنے ڈاکومنٹ تیار رکھے ڈاکومنٹ وریفیکشن کے لیے بعد میں تاریخ کا اعلان کیا جائے گا
منجانب۔
الیکشن کمیشن نلتر یوتھ آرگنائزیشن۔

30/03/2026

پریس ریلیز۔۔۔۔!!!
نلتر کے نوجوانوں کو بذریعہ سوشل میڈیا آگاہ کیا جاتا ہے کہ حسب سابق نلتر یوتھ آرگنائزیشن کے سالانہ صدارتی انتخابات کا اعلان کر دیا گیا ہے وہ تمام نوجوان جو صدارتی الیکشن میں حصہ لینے کے خواہشمند ہیں ان سے گزارش ہے اپنے تمام ضروری کاغذات 4 اپریل بروز ہفتہ رات 12بجے تک جمع کرا سکتے فارم وصولی کا عمل آج بروز اتوار سے جاری ہیں فارم نمبردار حاجی بشیر حسین یا صدر فلائی کمیٹی حاجی برات علی کے پاس مقررہ مدت تک جمع کروا سکتے ہو یا بذریعہ آنلائن بھی جمع کر سکتے ہو مطلوبہ نمبر پر اپنے ڈاکومنٹ واٹس ایپ کرے ۔۔!!(03453497842) مقررہ مدت کے بعد کسی کو بھی شامل نہیں کیا جائے گا
منجانب۔
الیکشن کمیشن نلتر یوتھ آرگنائزیشن۔

03/03/2026

شہید کی جو موت ہے وہ قوم کی حیات ہے
فرزند نلتر: شہید کلیم عباس ولد مبارک شاہ
آہ! رہبرِ معظم کے سچے معصوم عاشق نے، وفائے رہبر میں اپنا پاک و پاکیزہ لہو پیش کر کے درجۂ شہادت پایا گلگت کی سرزمین پر جب اس سچے مجاہد نے ظالم، سامراج اور غاصب قوتوں بالخصوص امریکہ اور اسرائیل کے خلاف آوازِ حق بلند کی تو باطل فوج کو یہ للکار گوارا نہ ہوئی۔ یوں ایک اور چراغ بجھا دیا گیا، مگر حقیقت میں یہ چراغ بجھا نہیں، بلکہ شہادت کی لہو بن کر اور روشن ہو گیا۔ہمیں اپنے فرزند پر فخر ہے جس نے سینے پے گولی کھا کر یہ پیغام دیا کہ ہم باطل، ظلم ،جابر کے سامنے جھکنے والے نہیں انشاء اللہ نوجوانان نلتر یہ عہد کرتے ہیں کہ ہم اپنے شہداء کے نظرئیے کو ہمیشہ زندہ رکھیں گے اور آخر میں دعا گو ہیں اللّٰہ پاک شہید کو شہدائے کربلا کے ساتھ معشور فرمائیں
التماس دعا

Photos from Naltar Youth Organization-NYO's post 09/02/2026

اعلامیہ۔
آج مورخہ 9 فروری بروز پیر نلتر یوتھ فلائی کمیٹی اور عمائدین نلتر کا ایک ہنگامی میٹنگ مومن آباد میں منعقد ہوا جس میں یوتھ فلائی کمیٹی کے زمہ داران نے شرکت کی اجلاس میں بجلی کی حالیہ لوڈشیڈنگ زیر بحث آئے اور مفصل مشاورت کے بعد متفقہ طور پر یہ اعلامیہ جاری کیا گیا۔
۱۔ شرکا کی جانب سے نلتر میں جاری لوڈشیڈنگ کیخلاف سخت نوٹس لیا گیا اور متعدد بار محکمہ واٹر اینڈ پاور زمہ داران کو متنبہ کرنے کے باوجود لوڈشیڈنگ کا خاتمہ نہیں کیا گیا جس پر متفقہ فیصلہ کیا گیا کہ عوام نلتر جمعہ تک تمام محلوں کے روایتی کوہلوں کی صفائی کریں گے اور ہفتے کے دن پانی کا رخ کوہلوں کی جانب موڈ دیا جائیگا۔
جاری کردہ۔۔ نلتر یوتھ آرگنائزیشن، فلاحی کمیٹی نلتر۔

06/10/2025

اظہارِ تشکر ۔۔
نلتر یوتھ آرگنائزیشن فلائی کمیٹی نلتر اور عمائدین نلتر کی طرف سے صوبائی صدر پی پی پی Amjad Hussain Advocate اور انجمن امامیہ گلگت کی مسلسل جہدوجہد، انتھک محنت اور فوری اقدامات کی بدولت 36 بےگناہ جوانوں پر لگے دہشت گردی کے دفعات ATA کو آج باضابطہ طور پر ختم کروا دیا گیا اس احسن اقدام پر ہم ایڈوکیٹ امجد حسین اور انجمن امامیہ کا دلی شکریہ ادا کرتے ہیں اور امید رکھتے ہیں کہ آئندہ بھی اسی جذبے اور سنجیدگی کے ساتھ علاقے کے مسائل کے حل کے لیے بروقت اقدامات کرتے رہیں گے۔اس مُشکِل وقت میں علاقے کے عوام کو منظم اتفاق و اتحاد ملی بیداری اور ایک پیج پے کھڑا کرنے پر نلتر یوتھ فلائی کمیٹی بالخصوص مذاکراتی کمیٹی کے ممبران ۔ نمبردار حاجی بشیر حسین ، جنرل سیکٹری رہبر حسین ،ابراھیم شاہ ،حیدر عباس حاجی باقر علی ،حاجی مصطفیٰ کے شکر گزار ہیں ان کی دن رات محنت کوشش کی بدولت آج نلتر کے عوام سرخرو ہوئے ہیں نیز وہ تمام احباب جنہوں نے جانی ،مالی اخلاقی اور سوشل میڈیا کے ذریعے ہمدردی کا اظہار کیا بگروٹ یوتھ دنيور یوتھ گلگت یوتھ مومنٹ جگلوٹ یوتھ دیگر یوتھ فورمز کا بھی شکریہ ادا کرتے ہیں
ترجمان نلتر یوتھ

05/10/2025

اظہار مذمت۔
امیر اہلسنت والجماعت مولانا قاضی نثار احمد پر قاتلانہ حملے کی پُر زور مذمت کرتے ہیں۔
یہ حملہ گلگت بلتستان کے امن اور بھائی چارے پر حملہ ہے،
جب بھی گلگت بلتستان کی عوام اپنے حقوق کے لئے متحد ہوئے ہیں علاقہ دشمن قوتیں اپنے مذموم سازشوں کے زریعے یہاں کے عوام کو تقسیم کرتے ہیں۔
گلگت بلتستان کے عوام بالخصوص نوجوان ان سازشی عناصر کو بے نقاب کریں ماحول کو پُرامن رکھنے میں اپنا کردار ادا کریں۔
چونکہ گلگت بلتستان کے عوام اپنے حقوق کے لئے ایک منظم تحریک کے درپے تھے علاقہ دشمنوں نے تحریک روکنے کے لئے یہ واقعہ رونما کروادیا۔
مولانا نثار احمد پر حملے میں ملوث عناصر کو فوری طور پر گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے۔
گلگت بلتستان کے بنیادی حقوق کے حصول کے لئے تمام تر تعصبات سے بالا تر ہوکر علاقہ دشمنوں کو اپنے صفوں سے نکالنے کی ضرورت ہے تاکہ سستر سالہ محرومیوں کا ازالہ ہو سکے۔
ہم برادران اہلسنت والجماعت سے اظہار ہمدردی کرتے ہیں اکابرین سے بُردباری کی امید رکھتے ہیں۔
نلتر یوتھ، آرگنائزیشن

Want your business to be the top-listed Government Service in Gilgit?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Telephone

Website

Address


NALTAR GILGIT BALTISTAN
Gilgit