Youth Halq 1

Youth Halq 1

Share

Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Youth Halq 1, Political organisation, Gilgit.

02/04/2026

گلگت بلتستان میں حالیہ واقعات کسی صورت قابلِ برداشت نہیں۔
احتجاج ہر شہری کا حق ہے، مگر ریاستی اداروں پر حملہ کھلی بغاوت کے مترادف ہے۔
سرکاری دفاتر کو جلانا، املاک کو نقصان پہنچانا اور اسلحہ اٹھانا کسی بھی مہذب معاشرے میں قابل قبول نہیں۔
یہ عمل صرف قانون شکنی نہیں بلکہ ریاست کو کمزور کرنے کی منظم کوشش ہے۔
ایسے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں، انہیں فوری طور پر گرفتار کیا جائے۔
ان کے سہولت کاروں اور پشت پناہی کرنے والوں کو بھی قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔
ماضی میں نرمی برتی گئی جس کے باعث ایسے واقعات بار بار سامنے آ رہے ہیں۔
اب وقت آ گیا ہے کہ ریاست اپنی رِٹ واضح کرے اور زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائے۔
امن و امان کے ساتھ کھیلنے والوں کو نشانِ عبرت بنایا جائے۔
قانون سے بالاتر کوئی نہیں، ہر مجرم کو سخت سزا ملنی چاہیے۔
اگر آج سخت اقدام نہ اٹھایا گیا تو کل حالات مزید بگڑ سکتے ہیں۔
گلگت بلتستان کے پرامن عوام کو چند شرپسند عناصر کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جا سکتا۔
ریاستی ادارے فوری، فیصلہ کن اور بلاامتیاز کارروائی کریں۔
یہ وقت کمزوری دکھانے کا نہیں بلکہ ریاستی طاقت کو مضبوط کرنے کا ہے۔
پاکستان کی سالمیت اور امن پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہونا چاہیے۔






























14/02/2026

📢 یوتھ حلقہ ون گلگت کا اہم پیغام

یوتھ حلقہ ون گلگت، تانگیر میں ایف ڈبلیو او کی گاڑی پر ہونے والے بزدلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے۔
ہم سمجھتے ہیں کہ ہمارے فوجی جوان سرحدوں کے محافظ ہیں، جو ہمارے آج اور ہمارے محفوظ کل کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرتے ہیں۔
شہداء ہمارا فخر ہیں۔ ہم شہداء کے اہلِ خانہ کے ساتھ دلی ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں اور یقین دلاتے ہیں کہ پوری قوم ان کے ساتھ کھڑی ہے۔
ہم واضح کرنا چاہتے ہیں کہ امن دشمن عناصر اور فتنہ پرور گروہ پاکستان کے خلاف بیرونی ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں، مگر گلگت اور پورا GB امن، اتحاد اور پاکستان کی بقا و سالمیت کے لیے متحد ہے۔
یوتھ حلقہ ون اس عزم کا اعادہ کرتی ہے کہ ہم:
پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں
ریاستی اداروں کے ساتھ مکمل تعاون کریں گے
گلگت بلتستان میں امن، ترقی اور استحکام کے لیے اپنا مثبت کردار ادا کرتے رہیں گے
پاکستان ایک نظریاتی ریاست ہے، اور ہم اس کی سلامتی، اتحاد اور استحکام کے لیے ہر سطح پر اپنی ذمہ داری نبھائیں گے۔
🇵🇰 پاکستان زندہ باد
🇵🇰 پاک فوج پائندہ باد




















07/02/2026

یوتھ حلقہ ون کی جانب سے عوام الناس اور بالخصوص نوجوانوں کے نام پیغام
گلگت بلتستان کے تمام نوجوانوں اور معزز عوام الناس سے اپیل ہے کہ وہ بحیثیت اس خطے کے بیٹے اور بیٹی ہونے کے، امن کے قیام اور معاشرتی بہتری کے لیے اپنا مثبت کردار ادا کریں۔
گلگت بلتستان قدرتی حسن، برف پوش پہاڑوں، چشمہ بہتی ندیوں، سرسبز وادیوں اور مہمان نواز عوام کی وجہ سے نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا میں ایک منفرد مقام رکھتا ہے۔
بدقسمتی سے بعض اوقات معمولی مسائل کو بنیاد بنا کر سازشی عناصر حالات کو ہائی جیک کرنے کی کوشش کرتے ہیں اور پورے علاقے کو بدامنی کی طرف دھکیلنے کی سازش کی جاتی ہے۔ ایسے عناصر اور منفی سوچ رکھنے والوں کا مقابلہ صرف اور صرف قومی یکجہتی، شعور اور اجتماعی ذمہ داری کے ذریعے ہی کیا جا سکتا ہے۔
ہم سب پر لازم ہے کہ ذاتی، علاقائی یا وقتی اختلافات سے بالاتر ہو کر امن، بھائی چارے اور اتحاد کو فروغ دیں، اور کسی کو بھی گلگت بلتستان کے روشن تشخص کو داغدار کرنے کی اجازت نہ دیں۔
یوتھ حلقہ ون اس عزم کا اعادہ کرتا ہے کہ ہم ہر سطح پر امن، شعور اور مثبت کردار کے ساتھ کھڑے رہیں گے، اور گلگت بلتستان کو بدامنی کی طرف لے جانے والی ہر سازش کو ناکام بنائیں گے۔

منجانب: یوتھ حلقہ ون


























07/02/2026

یوتھ حلقہ ون کی جانب سے تعزیتی پیغام

اسلام آباد میں ہونے والے افسوسناک خودکش دھماکے کی ہم شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، جس کے نتیجے میں قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع ہوا۔ یہ ایک دل خراش سانحہ ہے جس نے پوری قوم کو غمزدہ کر دیا ہے۔
ہم اللہ رب العزت پسماندگان کو صبرِ جمیل عطا کرے اور زخمیوں کو جلد صحتِ کاملہ نصیب فرمائے۔

یہ بزدلانہ کارروائیاں دشمن عناصر اور ان کے حواریوں کی گھناؤنی سازشوں کا حصہ ہیں جو پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنا چاہتے ہیں، مگر قوم ایسی ہر سازش کو ناکام بنانے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے۔
ہم دکھ کی اس گھڑی میں سوگوار خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور مادرِ وطن پاکستان کی سلامتی، استحکام اور حفاظت کے لیے دعا گو ہیں۔

اللہ تعالیٰ پاکستان کا حامی و ناصر ہو۔ آمین

یوتھ حلقہ 1 گلگت بلتستان





























05/02/2026

5th February –
Kashmir Solidarity Day |
Voice of Youth Halqa One

On this Kashmir Solidarity Day, Youth Circle One stands shoulder to shoulder with the brave people of Jammu & Kashmir.
For decades, Indian state oppression, illegal occupation, and systematic human rights violations have silenced innocent voices.
Despite curfews, arbitrary arrests, enforced disappearances, and communication blackouts, the spirit of Kashmir remains unbroken.
We strongly condemn India’s brutality and its continued defiance of international laws and UN resolutions.
The suffering of Kashmiri men, women, and children is a stain on the conscience of the world.
We urge the United Nations and the global community to move beyond statements and take concrete action.
Kashmiris deserve justice, dignity, and their internationally recognized Right to Self-Determination.
Peace in South Asia is impossible without a just and lasting solution to the Kashmir issue.
The youth of Gilgit-Baltistan raise their voices today for freedom, justice, and humanity.

---

🔥 Viral Hashtags (Pakistan + Global Reach)














Want your business to be the top-listed Government Service in Gilgit?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Website

Address


Gilgit