Malik Hassan Raza Pushia Official

Directions

Malik Hassan Raza Pushia Official Chairman Union Council Goharwala

*❁وَمَآ أَرۡسَلۡنَٰكَ إِلَّا رَحۡمَةً لِّلۡعَٰلَمِينَ❁*  : "اور ہم نے آپ ﷺ کو تمام جہانوں کے لیے رحمت بنا کر بھیجا"_❣️*ظ...
26/08/2026

*❁وَمَآ أَرۡسَلۡنَٰكَ إِلَّا رَحۡمَةً لِّلۡعَٰلَمِينَ❁*
: "اور ہم نے آپ ﷺ کو تمام جہانوں کے لیے رحمت بنا کر بھیجا"_❣️
*ظہورِ پرنور مولاۓ دو جہاں*
*تمام مومنین کو بہت بہت مبارک ہو* ❣️

🇵🇰 یومِ آزادی مبارک! 🇵🇰آزادی اللہ تعالیٰ کی عظیم نعمت ہے۔ آئیے عہد کریں کہ ہم اپنے پیارے پاکستان کی ترقی، خوشحالی، امن ا...
14/08/2026

🇵🇰 یومِ آزادی مبارک! 🇵🇰

آزادی اللہ تعالیٰ کی عظیم نعمت ہے۔ آئیے عہد کریں کہ ہم اپنے پیارے پاکستان کی ترقی، خوشحالی، امن اور استحکام کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔
Pakistan Zindabad🤗

چھینہ ہاؤس ویلنشیا ٹاؤن لاہور ملک حسن رضا پشیہ،ملک غضنفر عبّاس چھینہ کی عیادت کر رہے ہیں اُن کے ساتھ ملک احسان اللہ پشیہ...
14/07/2026

چھینہ ہاؤس ویلنشیا ٹاؤن لاہور
ملک حسن رضا پشیہ،ملک غضنفر عبّاس چھینہ کی عیادت کر رہے ہیں اُن کے ساتھ ملک احسان اللہ پشیہ اور انجینئر ملک وقار احمد پیشہ موجود ہیں
ملک حسن رضا پشیہ نے ملک غضنفر عبّاس چھینہ کی جلد صحیابی کیلئے دعا کی ۔
تمام احباب سے ملک صاحب کی صحتیابی کے لئے دعا کی درخواست ہے۔اللہ پاک اُنہیں جلد صحت عطا فرمائے آمین

ایم پی اے ملک  غضنفر عبّاس چھینہ اور ان  کا بیٹا بچوں کے جذبات کا احترام کرنا ہمارے نبی کریم ﷺ کی سنتِ مبارکہ ہے۔ ایک بچ...
10/06/2026

ایم پی اے ملک غضنفر عبّاس چھینہ اور ان کا بیٹا

بچوں کے جذبات کا احترام کرنا ہمارے نبی کریم ﷺ کی سنتِ مبارکہ ہے۔ ایک بچے کا پیارا پرندہ مر گیا تو وہ بہت غمگین ہوا، تو نبی کریم ﷺ نے اس بچے کے پاس آ کر انتہائی شفقت سے تعزیت فرمائی اور مذاقاً پوچھا: "اے ابو عمیر! تیرے 'نغیر' (پرندے) کا کیا ہوا؟" (صحیح بخاری)۔ یہ واقعہ ہمیں سکھاتا ہے کہ بچوں کے چھوٹے چھوٹے دکھوں پر ان کی تعزیت کرنا اور ان کے جذبات کو اہمیت دینا سنتِ نبویؐ ہے۔
امام ابوحنیفہؒ جب چودہ پندرہ سال کی عمر میں ایک کامل عالم بن چکے تھے، تو دور دراز شہروں سے علماء کی ایک جماعت آپؒ سے ملاقات کے لیے پہنچی۔ محفل سجی ہوئی تھی کہ اچانک دو چڑیاں لڑتی ہوئی محفل میں آ گریں۔ امام ابوحنیفہؒ نے اپنی پگڑی اتاری اور فطری بچپن کے تقاضے میں انہیں پکڑنے کے لیے دوڑ پڑے۔ وہاں موجود علماء کو یہ منظر عجیب لگا اور وہ حیران رہ گئے۔ امام صاحبؒ نے فوراً اپنی جگہ واپس آ کر فرمایا: "الصَّبِیُّ صَبِیٌّ وَلَوْ كَانَ ابْنَ النَّبِیِّ"(بچہ، بچہ ہی ہوتا ہے، چاہے وہ نبی کا بیٹا ہی کیوں نہ ہو)۔
یاد رکھیں !!!
دراصل، ایک بچہ جب اپنے والد کے عہدے کا ذکر کرتا ہے، تو وہ اقتدار کا استعمال نہیں کر رہا ہوتا، بلکہ وہ اپنے والد پر اپنے بھروسے کا اظہار کر رہا ہوتا ہے۔ اس کی نظر میں اس کے والد ہی اس کی دنیا کی سب سے بڑی طاقت ہیں جو اس کی مشکل آسان کر سکتے ہیں۔ یہ اعتماد بالکل ویسا ہی ہے جیسے دیوار کے بلند کنارے پر کھڑا بچہ، اپنے باپ کے پھیلے ہوئے ہاتھوں کو دیکھ کر بلا جھجھک چھلانگ لگا دیتا ہے۔ وہ بچہ نہیں جانتا کہ دنیا کتنی سخت ہے، اسے صرف اتنا پتہ ہوتا ہے کہ نیچے اس کے باپ کے مضبوط بازو موجود ہیں۔
جب وہ بچہ اپنی گمشدہ چیز کے لیے اپنے والد کا حوالہ دے رہا تھا، تو وہ دراصل وہی 'چھلانگ' لگا رہا تھا۔ اسے کیا معلوم کہ قانون اور سیاست کے پیچیدہ نظام کیا ہوتے ہیں؟ اسے تو صرف اپنے باپ کے سہارے پر یقین تھا۔ اس کے اس فطری اعتماد کو "طاقت کا غرور" قرار دینا دراصل اس مقدس رشتے اور ایک بچے کے معصوم یقین کی توہین ہے۔ اسے سیاسی عینک سے دیکھنا خود ہماری اپنی تربیت اور اخلاقی پستی کی علامت ہے۔

لہٰذا، خدارا اپنے سیاسی انتقام کی آگ میں ایک معصوم بچے کے بچپن کو مت جلائیں، اور بچوں کے جذبات و احساسات کو سیاست کی بھینٹ نہ چڑھائیں۔۔۔

تحریر ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ناصر گوندل

تمام عالم اسلام کو عید الاضحیٰ مبارک
27/05/2026

تمام عالم اسلام کو عید الاضحیٰ مبارک

01/05/2026
01/05/2026

🙂🙂

ملک حسن پشیہ عید کے پہلے روز نمازِ عید کی ادائیگی کے بعد اپنے ڈیرے پر موجود رہے اور عید ملنے کے لئے آنے والے دوست احباب ...
22/03/2026

ملک حسن پشیہ عید کے پہلے روز نمازِ عید کی ادائیگی کے بعد اپنے ڈیرے پر موجود رہے اور عید ملنے کے لئے آنے والے دوست احباب سے خوشگوار ماحول میں گپ شپ کی
ڈیرے پر ملک علی رضا پشیہ اور ملک مجتبیٰ حسن پشیہ بی موجود تھے

تمام احباب کو چاند رات مبارک💖
20/03/2026

تمام احباب کو چاند رات مبارک💖

الحمداللہ محسنِ تھل ملک غضنفر عباس چھینہ کا یونین کونسل گوہروالا کی عوام سے کیا گیا ایک اور وعدہ وفا🤍گوہروالہ سے جنجوں ش...
09/03/2026

الحمداللہ محسنِ تھل ملک غضنفر عباس چھینہ کا یونین کونسل گوہروالا کی عوام سے کیا گیا ایک اور وعدہ وفا🤍
گوہروالہ سے جنجوں شریف تک 7.5 کلومیٹر کارپٹ روڈ(12 فٹ)پر آج باقاعدہ طور پر کام شروع کر دیا گیا جس پر کام کے باقاعدہ آغاز کا افتتاح ملک حسن رضا پشیہ نے کیا اور اس روڈ کو جلد از جلد مکمل کرنے کی تلقین کی۔
اس موقع پر انجینئر ملک وقار حسین پشیہ بھی موجود تھے ۔
انجینئر ملک وقار حسین پشیہ نے اس بات کو یقینی بنایا ہے کہ اس کام میں کسی قسم کی کوئی کمی بیشی نہیں ہو گی اور بہترین میٹریل استعمال کیا جائے گا۔

Address

Goharwala

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Malik Hassan Raza Pushia Official posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share