Assistant Commissioner Gojra

Assistant Commissioner Gojra

Share

Government

31/05/2026

عوام کو معیاری تفریحی سہولیات کی فراہمی اور شہری ماحول کو مزید بہتر بنانے کے لیے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق ڈپٹی کمشنر عمر میلہ کی خصوصی نگرانی میں علی اصغر پارک گوجرہ کی بحالی، تزئین و آرائش اور بیوٹیفیکیشن کا منصوبہ کامیابی سے مکمل کر لیا گیا ہے۔

پارک میں جدید طرز کے واکنگ ٹریکس، خوبصورت لینڈ اسکیپنگ، وسیع و عریض سبزہ زار، بچوں کے لیے محفوظ اور جدید پلے ایریا، باسکٹ بال کورٹ ، اوپن ایئر جم، دلکش فوارہ، گزیبو، فیملی سٹنگ ایریاز، آرائشی تنصیبات، شجرکاری اور جدید طرز کی بیٹھنے کی سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔ پارک کے مختلف حصوں کو خوبصورت رنگوں اور منفرد ڈیزائن کے ذریعے ایک پرکشش اور فیملی فرینڈلی تفریحی مقام میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر عمر میلہ نے کہا کہ شہریوں کو صاف، محفوظ اور معیاری تفریحی ماحول کی فراہمی ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ علی اصغر پارک کی بحالی نہ صرف گوجرہ کی خوبصورتی میں اضافہ کرے گی بلکہ خاندانوں، بزرگوں، نوجوانوں اور بچوں کو صحت مند تفریح اور جسمانی سرگرمیوں کے لیے بہترین ماحول بھی فراہم کرے گی۔

سرسبز مناظر، جدید سہولیات اور دلکش ماحول کے ساتھ علی اصغر پارک گوجرہ اب شہریوں کے لیے ایک مثالی تفریحی مرکز بن چکا ہے۔

Photos from Assistant Commissioner Gojra's post 29/05/2026

گوجرہ :
اسسٹنٹ کمشنر گوجرہ محمد ریاض گجر کی زیرِ نگرانی شہر کے تمام عارضی ویسٹ کولیکشن پوائنٹس اور اہم شاہراہوں کو عرقِ گلاب اور جراثیم کش ادویات ملے پانی سے واش کروایا جا رہا ہے۔
​اسسٹنٹ کمشنر محمد ریاض گجر نے فیلڈ میں کھڑے ہو کر مختلف چوکوں، عارضی ڈمپنگ سائٹس اور رہائشی علاقوں کی دھلائی کے عمل کا جائزہ لیا۔ ان کا کہنا تھا کہ آلائشوں کی سو فیصد منتقلی کے بعد اب ہمارا اگلا ہدف شہر کو تعفن، جراثیم اور بدبو سے پاک کرنا ہے، اسی لیے سڑکوں کو عرقِ گلاب سے دھویا جا رہا ہے تاکہ شہریوں کو خوشگوار اور صاف ستھرا ماحول میسر آ سکے۔


Photos from Assistant Commissioner Gojra's post 29/05/2026

گوجرہ:
اسسٹنٹ کمشنر گوجرہ محمد ریاض گجر نے لاری اڈا گوجرہ کا دورہ کیا اور بسوں کے کرایوں کو چیک کیا۔

اسسٹنٹ کمشنر گوجرہ نے ٹرانسپورٹرز کو ہدایت جاری کی کہ عید الاضحیٰ کے موقع پر سرکاری مقررہ کرایوں پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے اور مسافروں سے زائد کرایہ وصول نہ کیا جائے۔

دورے کے دوران مسافروں سے بھی گفتگو کی گئی اور سفری سہولیات و کرایوں سے متعلق شکایات کا جائزہ لیا گیا۔

🎯 ضلعی انتظامیہ عوام کو عید کے موقع پر بہتر سفری سہولیات فراہم کرنے کے لیے متحرک ہے۔

Photos from Assistant Commissioner Gojra's post 29/05/2026

گوجرہ:
اسسٹنٹ کمشنر گوجرہ محمد ریاض گجر نے سمندری روڑ پر قائم ویسٹ کلیکشن پوائنٹ کا دورہ کیا اور ستھرا پنجاب مہم کے تحت صفائی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔

اس موقع پر انہوں نے صفائی کے مجموعی نظام، ویسٹ کلیکشن کے عمل اور عملہ کی کارکردگی کو چیک کیا۔ متعلقہ عملہ کو ہدایت کی گئی کہ صفائی کے معیار کو مزید بہتر بنایا جائے اور کوڑا کرکٹ کو بروقت اور منظم طریقے سے ٹھکانے لگایا جائے تاکہ علاقے میں صاف ستھرا ماحول برقرار رہے۔

انہوں نے کہا کہ ستھرا پنجاب مہم کے تحت شہری علاقوں میں صفائی کے نظام کو مزید مؤثر بنایا جا رہا ہے اور عوام کو بہتر سہولیات فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔

Photos from Deputy Commissioner Toba Tek Singh's post 29/05/2026
29/05/2026
Want your business to be the top-listed Government Service in Gojra?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Website

Address


Gojra
36120