11/10/2026
میونسپل کمیٹی گوجرہ کی جانب سے سمندری روڈ پر قائم ناجائز تجاوزات کے خاتمے کے لیے آپریشن جاری ہے۔ اس سلسلے میں متعلقہ عملے نے کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر قائم تجاوزات کو ہٹایا اور عوامی گزرگاہوں کو تجاوزات سے پاک کرنے کے لیے اقدامات کیے۔
اس آپریشن کا مقصد شہریوں کی آمدورفت کو آسان بنانا، عوامی راستوں کو بحال رکھنا اور شہر کو صاف ستھرا، خوبصورت اور منظم بنانا ہے۔
میونسپل کمیٹی گوجرہ شہریوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی اور قانون کے مطابق تجاوزات کے خاتمے کے لیے پرعزم ہے۔
میونسپل کمیٹی گوجرہ — بہتر شہر، بہتر سہولیات!