Gujar KHAN

Call Directions

Gujar KHAN Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Gujar KHAN, Public & Government Service, Gujar Khan.

"خوش آمدید! یہ پیج گوجر خان کی مٹی، یہاں کی روایات، اور خوبصورت یادوں کا ایک ڈیجیٹل گلدستہ ہے۔ 🏮 ہمارا مقصد اپنے شہر کی آواز بننا اور پوٹھوہار کی ثقافت کو دنیا بھر میں بسنے والے گوجر خان کے سپوتوں تک پہنچانا ہے۔ 🌍 فالو ضرور کریں

Attention please. Share this post with your circle.  ゚viralシ
19/09/2026

Attention please. Share this post with your circle.
゚viralシ


انا للہ وانا الیہ راجعون 💔 اسلام پورہ جبر، تیل کمپنی کے پاس ایک نامعلوم لاش پائی گئی ہے۔ لاش کے کئی دن پرانے ہونے کا امک...
29/08/2026

انا للہ وانا الیہ راجعون 💔

اسلام پورہ جبر، تیل کمپنی کے پاس ایک نامعلوم لاش پائی گئی ہے۔
لاش کے کئی دن پرانے ہونے کا امکان ہے۔

پولیس چوکی قاضیاں نے موقع پر پہنچ کر کارروائی شروع کر دی ہے۔
ابھی شناخت نہیں ہو سکی۔

اللہ اس بے گناہ کی مغفرت کرے اور اس کے گھر والوں کو ہمت دے۔
ہم سب دعا کریں کہ جلد اصل حقائق سامنے آئیں اور انصاف ہو۔

# #انصاف

🚨 اہم اطلاع — بچے کی گمشدگی 🚨نام :عبداللہ  عمر 14 سے 15 سالہ قد درمیانہ سفید  شلوار قمیض  سرپر ٹوپی پہنی ہے گمشدگی کی تا...
25/08/2026

🚨 اہم اطلاع — بچے کی گمشدگی 🚨

نام :عبداللہ عمر 14 سے 15 سالہ
قد درمیانہ
سفید شلوار قمیض سرپر ٹوپی پہنی ہے
گمشدگی کی تاریخ 15 اگست سے تحصیل گوجرخان،ضلع راولپنڈی سے لاپتہ ہے۔ بچے کے گھر والے شدید پریشانی میں مبتلا ہیں۔

اگر کسی شخص کو بچے کے بارے میں کوئی معلومات ملیں تو براہِ کرم فوری طور پر درج ذیل نمبرز پر رابطہ کریں:

📞 03225135734
📞 03228596754

براہِ کرم تمام صحافی بھائی اور تمام سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ سے گزارش ہے اس پوسٹ کو زیادہ سے زیادہ شیئر کریں تاکہ بچہ جلد اپنے گھر والوں تک پہنچ سکے۔ 🤲

دلکش سفر آپ کی موجودگی کے منتظر ہیں''۔ ہم بہترین ٹریول ایجنسی ہیں جو حج اور عمرہ پیکجز، بین الاقوامی اور گھریلو ایئر لائ...
23/08/2026

دلکش سفر آپ کی موجودگی کے منتظر ہیں''۔ ہم بہترین ٹریول ایجنسی ہیں جو حج اور عمرہ پیکجز، بین الاقوامی اور گھریلو ایئر لائن ٹکٹس، ہوٹل بکنگ (دنیا بھر میں) کی خدمات فراہم کرتی ہیں۔
ان کی تمام خدمات میں بہترین رعایت کے ساتھ کوئی بھی خدمت حاصل کرنا چاہتے ہیں تو دیے گئے رابطہ نمبر پر رابطہ کر سکتے ہیں اور ان کے دفتر بھی تشریف لے جا سکتے ہیں۔
゚viralシ

📢 تحصیل گوجر خان، کلر سیداں اور مندرہ کے عوامی مسائل پر ایک اہم اور بیدار کن تحریر 📢📢 تحصیل گوجر خان، کلر سیداں اور مندر...
23/08/2026

📢 تحصیل گوجر خان، کلر سیداں اور مندرہ کے عوامی مسائل پر ایک اہم اور بیدار کن تحریر 📢
📢 تحصیل گوجر خان، کلر سیداں اور مندرہ کے عوامی مسائل پر ایک اہم اور بیدار کن تحریر 📢

موضوع: سانپ کے کاٹنے کے واقعات، ہسپتالوں میں اینٹی وینم کی عدم دستیابی اور ماحولیاتی آگاہی
ٱلسَّــلاَمۡ عَلَيۡكُــمۡ وَرَحۡمَــةُ ٱللَّٰهِ وَبَـرَكَــاتُــهُ
اہل گوجر خان و مضافات،

ہمارے علاقے میں سانپ کے کاٹنے کے واقعات اور اس سے ہونے والی اموات ایک انتہائی تشویشناک صورتحال اختیار کر چکی ہیں۔ حال ہی میں کلر سیداں میں ایک 13 سالہ بچی کا سانپ کے ڈسنے سے جاں بحق ہونا ہم سب کے لیے گہرے دکھ اور فکر کا باعث ہے۔ اس المناک سانحے پر یہ سوال اٹھانا ہمارا حق ہے کہ اس بچی کو بروقت 'اینٹی وینم' کیوں نہیں لگائی گئی؟

ہمارے ہاں اکثر ایمرجنسی کی صورت میں مریضوں کو راولپنڈی ریفر کر دیا جاتا ہے، جس کی وجہ سے قیمتی وقت ضائع ہو جاتا ہے اور مریض کی جان خطرے میں پڑ جاتی ہے۔

ہم اس پوسٹ کے ذریعے مقامی انتظامیہ اور محکمہ صحت سے مندرجہ ذیل سوالات کے جوابات اور فوری کارروائی کا مطالبہ کرتے ہیں:

1️⃣ تحصیل گوجر خان: کے کن کن ہسپتالوں میں 'اینٹی وینم' کی دوا موجود ہے اور کہاں نہیں؟

2️⃣ کلر سیداں: کے ہسپتالوں میں یہ دوا اور ضروری ایمرجنسی پروٹوکول موجود ہے یا نہیں؟

3️⃣ مندرہ (RHC): کے ہسپتالوں میں اس کا کیا طریقہ کار اور دستیابی ہے؟

📣 صحافی برادری اور ذمہ داران سے خصوصی اپیل:

میرا اپنے صحافی بھائیوں اور اس شعبے سے وابستہ تمام افراد سے پرزور مطالبہ ہے کہ اپنی صحافتی ذمہ داری نبھاتے ہوئے عوامی مفاد میں اس معاملے کو اجاگر کریں۔ آپ سے التماس ہے کہ اپنے پلیٹ فارمز کے ذریعے عوام کو یہ معلومات فراہم کریں کہ اینٹی وینم کہاں دستیاب ہے اور کہاں نہیں۔ آپ کی ایک بروقت اطلاع کسی کی قیمتی جان بچا سکتی ہے۔ خدارا، صرف خبریں ہی نہ دکھائیں بلکہ مسائل کے حل کے لیے سہولیات کی دستیابی کے بارے میں بھی آگاہی پھیلائیں۔

🐍 برسات کا موسم، 'بگ فور' سانپ اور ماحولیاتی بیداری:

آج کل برسات اور مون سون کا موسم ہے اور یہ سانپوں کے باہر نکلنے کا وقت ہے۔

🔴 پاکستان کے 4 سب سے زہریلے سانپ (Big Four):

سنگچور (Common Krait): یہ انتہائی خطرناک اور چھپ کر وار کرنے والا سانپ ہے۔ سنگچور رات کے وقت ایکٹو (فعال) ہوتا ہے اور اکثر سوئے ہوئے انسانوں کو کاٹتا ہے۔ اس کے ڈسنے کا درد اتنا معمولی ہوتا ہے جیسے مچھر یا چیونٹی نے کاٹا ہو، جس کا انسان کو علم بھی نہیں ہوتا۔ لیکن اس کا نیوروٹاکسک زہر خاموشی سے جسم میں پھیل کر نیند ہی میں سانس بند کر دیتا ہے اور انسان کی موت واقع ہو جاتی ہے۔

ناگ (Cobra): یہ بھی اعصابی نظام (Neurotoxic) پر حملہ کرتا ہے اور سانس کا نظام مفلوج کر دیتا ہے۔

رسل وائپر (Russell's Viper): یہ خون کو پتلا (Hemotoxic) کر کے اندرونی خون بہانے کا باعث بنتا ہے۔

ساو سکیلڈ وائپر (Saw-scaled Viper): یہ بافتوں کو تباہ اور گردے فیل کر دیتا ہے۔

🟢 غیر زہریلے سانپ:

پاکستان میں عام پائے جانے والے سانپ مثلاً اندھا سانپ، دھامن (Rat Snake)، اور واٹر سنیک زہریلے نہیں ہوتے۔

🛑 ایک اہم گزارش — بلاوجہ سانپ نہ ماریں!

حال ہی میں ہمارے علاقے میں ایک اژدہا (Python) کو مار دیا گیا اور اسے 'دلیری' کا نام دے کر خوشی سے سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا گیا۔ یہ انتہائی افسوسناک ہے۔ یاد رکھیں، پائتھون/اژدہا زہریلا نہیں ہوتا اور ماحولیاتی توازن کے لیے اہم ہے۔ سانپوں کو بلاوجہ مارنا ہمارے نظامِ قدرت کو نقصان پہنچاتا ہے۔

ہمارا مطالبہ ہے کہ گوجر خان، کلر سیداں اور مندرہ کے تمام ہسپتالوں میں 24 گھنٹے 'پولی ویلنٹ اینٹی وینم' کی دستیابی یقینی بنائی جائے۔ براہِ کرم اس پوسٹ کو زیادہ سے زیادہ شیئر کریں تاکہ یہ آواز متعلقہ حکام تک پہنچ سکے۔


📢 تحصیل گوجر خان، کلر سیداں اور مندرہ کے عوامی مسائل پر ایک اہم اور بیدار کن تحریر 📢

گوجرخان؛گوجرخان شہر سے گذرنے والے   برساتی نالے میں بارش کے دوران سات سالہ بچہ  ڈوب کر جاں بحق  محمد علی سکھو روڈ کے برس...
17/08/2026

گوجرخان؛گوجرخان شہر سے گذرنے والے برساتی نالے میں بارش کے دوران سات سالہ بچہ ڈوب کر جاں بحق محمد علی سکھو روڈ کے برساتی نالے میں ڈوب کر موت کے منہ میں چلا گیا جاں بحق بچے کا تعلق لاہور سے، حال سکھو روڈ گوجرخان میں مقیم تھا

دولتالہ پرچم پارک میں صاف ستھرا پنجاب کی ٹیم کے لڑکے کو سانپ نے کاٹ لیا، راولپنڈی ریفر، اللہ پاک صحتِ عطا فرمائے آمین ثم...
13/08/2026

دولتالہ پرچم پارک میں صاف ستھرا پنجاب کی ٹیم کے لڑکے کو سانپ نے کاٹ لیا، راولپنڈی ریفر، اللہ پاک صحتِ عطا فرمائے آمین ثم آمین

نجانے کس کی نظر لگ گئی اپنے گوجرخان کو
13/08/2026

نجانے کس کی نظر لگ گئی اپنے گوجرخان کو

11/08/2026

بڑی خبر
ذرائع کے مطابق ریلوے روڈ گوجرخان دوہرے تاجر قتل کے نامزد ملزمان نصیر پٹواری اور اسکے بیٹے احسن کی ضمانت ہائیکورٹ سے منظور

تلاش گمشدہ  ذیل میں تصویر میں نظر آنے والے بچے کا نام ارمان صغیر ولد ملک محمد صغیر ہے اور اس کا تعلق گاؤں چنام تحصیل کلر...
09/08/2026

تلاش گمشدہ
ذیل میں تصویر میں نظر آنے والے بچے کا نام ارمان صغیر ولد ملک محمد صغیر ہے اور اس کا تعلق گاؤں چنام تحصیل کلرسیداں سے ہے۔یہ بچہ کل مغرب کے بعد اپنے مدرسہ واقع موہڑہ روپیال سے اپنے ایک دوست کے ساتھ (جس کا تعلق مری سے ہے) نکلا اور ابھی تک گھر نہیں پہنچا۔۔
تمام دوست احباب سے اپیل ہے کہ جس کسی کو یہ بچہ نظر آئے وہ درج ذیل نمبر پر رابطہ کرے۔۔ شکریہ
شعبان صغیر : 03338536530
محمد صغیر : 03008345095
اس پوسٹ کو اپنے تمام سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شیئر بھی کر دیں۔۔ اللہ تعالیٰ آپ کو جزائے خیر عطا فرمائے آمین یارب العالمین
بشکریہ: چنگیز منصور چوہدری چنام

Address

Gujar Khan
47850

Telephone

+923485209783

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Gujar KHAN posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share