14/04/2026
*Winds & Vapours*
*تجزیہ* : ذاتی مشاہدات اور ریڈار امیجری
*ماخذ* : ملٹی ماڈلز ریڈار
*شدت* : درمیانی
*متوقع* : بارش / ژالہ باری / برفباری
*تاریخ* : 14 اپریل 2026
تازہ ترین ریڈار امیجری اور مختلف موسمی ماڈلز کے مطابق آنے والے دنوں میں ایک مغربی سلسلۂ ہوا (Westerly Weather System) ملک کے بالائی اور شمالی علاقوں کو متاثر کرنے کا امکان رکھتا ہے۔ اس سسٹم کے زیرِ اثر کشمیر، گلگت بلتستان، خیبر پختونخوا، پوٹھوہار ریجن، چکوال، راولپنڈی، اسلام آباد، جہلم ویلی، آزاد کشمیر اور وسطی پنجاب کے چند علاقوں میں بادل بننے اور بارش کے امکانات موجود ہیں۔
*جمعرات* کی رات سے اس سسٹم کے زیادہ فعال ہونے کی توقع ہے، جس کے نتیجے میں بعض مقامات پر تیز ہواؤں کے ساتھ گرج چمک والی بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے۔ بالائی پہاڑی علاقوں میں مختصر دورانیے کی مگر اچھی برفباری بھی متوقع ہو سکتی ہے۔
*جمعرات* (رات)
- پوٹھوہار ریجن، اسلام آباد، راولپنڈی، چکوال اور گرد و نواح میں بادل بڑھنے کا امکان۔
- کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش اور تیز جھکڑ چل سکتے ہیں۔
- بعض علاقوں میں ژالہ باری کے امکانات بھی موجود ہیں۔
*جمعہ*
- خیبر پختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان اور شمالی علاقوں میں بارش کا سلسلہ زیادہ نمایاں ہو سکتا ہے۔
- پہاڑی علاقوں میں برفباری جبکہ میدانی علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش متوقع ہے۔
- پوٹھوہار اور جہلم ویلی میں بھی کہیں کہیں بارش کے امکانات رہیں گے۔
*ہفتہ*
- سسٹم کی شدت آہستہ آہستہ کم ہونے کا امکان ہے۔
- کشمیر اور بالائی علاقوں میں کہیں کہیں ہلکی بارش یا برفباری جاری رہ سکتی ہے جبکہ زیادہ تر میدانی علاقوں میں موسم بہتر ہونا شروع ہو جائے گا۔
*اس بارش* کے باعث درجہ حرارت میں کچھ کمی متوقع ہے، تاہم زرعی لحاظ سے اس وقت گندم، مٹر, چنے اور کینولا کی کٹائی اپنے عروج پر ہے اس لیے یہ بارش زیادہ فائدہ مند ثابت نہیں ہوگی۔
*ممکنہ ژالہ* باری کے پیشِ نظر احتیاطی تدابیر اختیار کریں:
- شیشے کی چیزوں کو محفوظ رکھیں۔
- سولر پینلز اور گاڑیوں کو ممکن ہو تو محفوظ جگہ پر منتقل کریں۔
*یہ پیشگوئی* ذاتی مشاہدات اور ریڈار تجزیے پر مبنی ہے، اس لیے اس میں کچھ ردوبدل ممکن ہے اور سو فیصد درست ہونا ضروری نہیں۔
اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ یہ بارش خیر و برکت کا سبب بنے۔
*Team Winds & Vapours*
کے ساتھ جڑے رہیں اور معلومات دوسروں تک بھی پہنچائیں۔