ایف آئی اے گوجرانوالہ کی کارروائی | 05 لاکھ روپے کی ریکوری۔
#ریکوری
#فراڈ
#انصاف
FIA Gujranwala Zone
Official page of FIA Gujranwala Zone. We investigate Human Trafficking, Corruption, Immigration, and Banking Crimes. Committed to justice and public safety.
For complaints against crimes or officials, please message our inbox.
ایف آئی اے سیالکوٹ کی کارروائی | 28 لاکھ روپے کی ریکوری۔
#ریکوری
#فراڈ
#انصاف
09/04/2026
بڑی کاروائی
09/04/2026
پیٹرولیم مصنوعات کی غیر قانونی ذخیرہ اندوزی کے خلاف کارروائی
مورخہ 05 اپریل 2026 کو، وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) گوجرانوالہ زون نے پیٹرول اور ڈیزل سمیت پیٹرولیم مصنوعات کی غیر قانونی ذخیرہ اندوزی کے خلاف جاری مہم کے سلسلے میں تحصیل کھاریاں، ضلع گجرات کے علاقے میں ایک ہدفی چھاپہ مار کارروائی کی۔
کارروائی کے دوران ایک نجی پیٹرول پمپ کی ملحقہ جگہ سے (10) عدد زیر زمین ڈیزل ٹینکس، (03) عدد پیٹرول لاری ٹینکس اور (03) عدد ڈیزل لاری ٹینکس برآمد کر کے تحویل میں لے لیے گئے۔ ان ٹینکس سے مجموعی طور پر 5,70,000 لیٹر ڈیزل اور 1,18,000 لیٹر پیٹرول برآمد ہوا۔
بعد ازاں تمام گاڑیوں کو برآمد شدہ پیٹرولیم مصنوعات سمیت تحویل میں لے کر متعلقہ اسسٹنٹ کمشنر کے حوالے کر دیا گیا تاکہ قانونی و انتظامی کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔
مزید برآں، غیر قانونی ذخیرہ اندوزی کے لیے استعمال ہونے والی نجی جگہ کو موقع پر ہی سیل کر دیا گیا تاکہ آئندہ ایسی غیر قانونی سرگرمیوں کا مؤثر سدباب کیا جا سکے
ایف آئی اے سیالکوٹ کی کارروائی | 65 لاکھ روپے کی ریکوری۔
#ریکوری
#فراڈ
#انصاف
07/04/2026
🚨 کریک ڈاؤن برائے اسمگلرز، ہنڈی/حوالہ اور منی لانڈرنگ 🚨 بذریعہ FIA AML گوجرانوالہ ایف آئی اے اے ایم ایل گوجرانوالہ کو ایک معتبر ذریعے سے اطلاع موصول ہوئی کہ ایک منظم گروہ شارجہ سے سیالکوٹ تک چاندی اسمگل کرنے میں ملوث ہے، جس میں کسٹمز اہلکاروں اور ہنڈی/حوالہ نیٹ ورک کے ملوث ہونے کا بھی انکشاف ہوا۔
اطلاع کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے ایف آئی اے کی ٹیم نے سیالکوٹ ایئرپورٹ پر ملزم زیشان علی کو گرفتار کر لیا، جس کے قبضے سے 10 کلوگرام چاندی برآمد ہوئی۔ مزید تفتیش کے دوران گروہ کے سرغنہ خرم علی کو بھی حراست میں لے لیا گیا۔ ملزمان کے قبضے سے خریداری کی رسیدیں اور نقد رقم بھی برآمد ہوئی ہے۔ ملزمان کے خلاف FERA، AMLA اور PPC کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
مسافر بنام جنید علی پرواز نمبر EK619 کے ذریعے سعودی عرب روانہ ہو رہا تھا۔ امیگریشن کے دوران مشکوک ہونے پر اسے مزید جانچ کے لیے روکا گیا۔ دورانِ تفتیش وہ اپنے سفر کے بارے میں تسلی بخش جواب نہ دے سکا۔
تلاشی کے دوران اس کے سامان سے ایک ڈائری برآمد ہوئی، جس کے اندر سے ایک کینیڈین پاسپورٹ (نمبر R101344SW) ملا، جس میں جعلی شناخت کے ذریعے خود کو افغان شہری ظاہر کرنے کی کوشش کی گئی تھی۔
طریقہ واردات:
مسافر نے انکشاف کیا کہ یہ منصوبہ کینیڈا میں موجود ایجنٹس کے ذریعے تیار کیا گیا، جس کے بدلے بھاری رقم وصول کی گئی۔ اسے ہدایت دی گئی تھی کہ ٹرانزٹ مقام پر پاکستانی دستاویزات تلف کر کے کینیڈین سفری دستاویز پر کینیڈا داخل ہو۔
مسافر کو موقع پر ہی آف لوڈ کر کے مزید قانونی کارروائی کے لیے FIA سرکل سیالکوٹ منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ نیٹ ورک میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی جاری ہے۔
ؔ
02/04/2026
لیبیا کشتی حادثے میں انتہائی مطلوب ریڈ بک کا ایک اور انسانی اسمگلر گرفتار
ایف آئی اے گوجرانوالہ زون کے سرکل گجرات کی بڑی کاروائی
وزارت داخلہ کی جاری کردہ ریڈ بک کے سیریل نمبر 84 پر انسانی اسمگلر وقاص علی عرف وقاص بٹ گجرات سے گرفتار
گرفتار ملزم شہریوں کو غیرقانونی سمندری راستوں کے ذریعے لیبیا سے بذریعہ کشتی یونان بھجواتا تھا
ملزم وقاص علی عرف وقاص بٹ 4 مقدمات میں مطلوب تھا
سال 2023 میں ملزم نے 4 شہریوں سے فی کس 30 لاکھ روپے کے حساب سےمجموعی طور 1کروڑ 20 لاکھ روپے ہتھیائے جن میں سے ایک شہری کشتی ڈوبنے پر زندگی کی بازی ہار گیا۔
ایف آئی اے انسداد انسانی اسمگلنگ سرکل گجرات نے گجرات کے نواحی علاقے ماجرہ شمالی سے ملزم کو گرفتار کیا۔
گرفتار ملزم بھاری رقوم وصول کر کے روپوش ہوگیا تھا جس کو گرفتار کر کے تفتیش کا دائرہ کار وسیع کر دیا گیا ہے۔
انسانی جانوں سے کھیلنے والے عناصر کے خلاف کوئی رعائت نہیں۔ ڈائریکٹر محمد بن اشرف
سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بروقت کارروائی
مورخہ 31-03-2026 کو مسافر محمد ابو بکر (پاسپورٹ نمبر AA1035992) سعودی عرب عمرہ کے لیے فلائٹ PF720 کے ذریعے روانہ ہو رہا تھا۔ امیگریشن کے دوران مشکوک رویے پر مسافر کو مزید جانچ پڑتال کے لیے شفٹ انچارج اور جنرل چیکر کے حوالے کیا گیا۔
تفتیش کے دوران مسافر تسلی بخش جواب دینے میں ناکام رہا۔ موبائل فون کی جانچ پر انکشاف ہوا کہ وہ جعلی دستاویزات کے ذریعے جدہ سے ترکی کے راستے یورپ جانے کا ارادہ رکھتا تھا۔
سامان کی تلاشی کے دوران ایک لیپ ٹاپ برآمد ہوا، جس کے اندر خفیہ طور پر اسپین کے جعلی رہائشی کارڈ اور ہیلتھ کارڈ چھپائے گئے تھے۔ مزید تفتیش میں معلوم ہوا کہ یہ منصوبہ رانا فرمان (وزیرآباد) کے ذریعے 92 لاکھ روپے میں طے پایا تھا، جبکہ سادات علی چیمہ (گوجرانوالہ) بطور ضامن شامل تھا۔
ملزم کو آف لوڈ کر کے مزید قانونی کارروائی کے لیے ایف آئی اے سرکل آفس سیالکوٹ منتقل کر دیا گیا ہے۔
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Website
Address
AA-75 Commercial, Phase-I, Citi Housing Society
Gujranwala
52280
Opening Hours
| Monday | 09:00 - 17:00 |
| Tuesday | 09:00 - 17:00 |
| Wednesday | 09:00 - 17:00 |
| Thursday | 09:00 - 17:00 |
| Friday | 09:00 - 17:00 |
