اسلام و علیکم
آج ہم بطورِ نمائندہ گوجرانولہ کے ملازمین کو لے کر لاہور آوٹ سورسنگ کے خلاف نکالی گئی احتجاجی ریلی میں شریک ہوئے۔
جو لوگ ہمارے ساتھ گئے تھے اور جن سنٹرز نے تعاون کیا ہے میں ان کا بے حد مشکور ہیں
ہمارا آج کا مشاہدہ ہے کہ ہم نے محض پانچ فیصد لشکر کے ساتھ پچاس فیصد جنگ جیت لی ہے
میرا ایمان ہے کہ *7 اپریل* کو جب ہمارا لشکر سو فیصد ہو گا تو ہم ہرصورت فاتح لوٹیں گے
*انشاء اللہ*
*ایگزیکٹیو ممبر ہیلتھ الائنس گوجرانولہ*
ACP Gujranwala
This page is for Computer professionals of health department of Punjab
*پریس ریلیز* !
1: 10 مارچ بروز سوموار سے 15 مارچ بروز ہفتہ تک تمام قسم کی آنلائن رپورٹنگ
( OPD,EMR,Delivery,PNC Vaccination,ANC,FP ,DHIS MIMS & Other online Assignments)
اور MEA کو ڈیٹا دینے کا مکمل طور پر بائیکاٹ کیا جائے گا ۔
2: 15 مارچ بروز ہفتہ 10 بجے صبح ڈپٹی کمشنر آفس کے سامنے تمام PHFMC, IRMNCH, DHA کے ملازمین آؤٹ سورس سسٹم کو روکنے کےلئے پر امن احتجاج کریں گے اور ڈپٹی کمشنر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کو درخواست جمع کروائیں گے ۔
3: 17 مارچ بروز سوموار سے آنلائن رپورٹنگ کے ساتھ ساتھ
ہر قسم کی ڈیلیوری سروسز ، آؤٹ ڈور اور ایمرجنسی مکمل طور پر بند کر دی جائے گی ۔
اور جب تک آؤٹ سورس سسٹم کو بند نہیں کیا جائے گا کہ سٹرائیک جاری رہے گی ۔
4: 07 اپریل کو تمام پی ایچ ایف ایم سی ملازمین ، آئی آر ایم این سی ایچ ملازمین ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کے ملازمین پنجاب اسمبلی کے سامنے پر امن طریقے سے احتجاج کریں گے اور دھرنا دیں گے اور دھرنا مطالبات کی منظوری تک جاری رہے گا ۔
تمام ملازمین اتحاد ، اتفاق اور جراءت سے ایک دوسرے کا ساتھ دیں تاکہ ہم اپنے مقصد میں کامیابی حاصل کر سکیں ۔۔
نوٹ :
تمام ملازمین صرف بائیؤ میٹرک حاضری لگائیں گے اور کسی بھی قسم کا آنلائن رپورٹنگ نہیں کریں گے
منجانب
*گوجرانوالہ*
12/03/2025
*پریس ریلیز!!!*
🚨🚨🚨🚨
*تمام ملازمین متوجہ ہوں !!*
پنجاب حکومت کی جانب سے تمام بنیادی مراکز صحت اور رورل ہیلتھ سنٹر کو آؤٹ سورس کرنے کا جو سلسلہ شروع ہو چکا ہے اس کی وجہ سے ملازمین کافی پریشان ہیں اور بے روزگار ہو رہے ہیں۔ ۔
پنجاب حکومت کے اس ملازم کش سسٹم کے خلاف اور اس سسٹم کو روکنے کےلئے پنجاب کی تمام *ہیلتھ پروفیشنلز* کی یونین نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ وہ ہر صورت اس سسٹم کو بند کروائیں گے اور ہر فورم پر اس کے خلاف مزاحمت کریں گے ۔
*10مارچ سے 20 مارچ تک تمام قسم کی آنلائن رپورٹنگ ( EMR, DHIS, OTP, ANC, Delivery,PNC , Vaccination) اور دیگر آنلائن رپورٹنگ بند اور ایم ای اے(MEA)* کے وزٹ کا بھی بائیکاٹ کیا جائے گا ۔۔
*15مارچ بروز ہفتہ صبح 10* بجے ہر ڈسٹرکٹ اپنے ڈسٹرکٹ میں پریس کلب کے سامنے احتجاج ریکارڈ کروائے گا۔
*17 مارچ* سے آنلائن رپورٹنگ کے ساتھ ساتھ مکمل آؤٹ ڈور اور ایمرجنسی سروسز بند ہوں گی اور کسی قسم کی کوئی سروس نہیں دی جائے گی ۔اور تمام قسم کی پولیو کی مہم اور دیگر ویکسی نیشن کا مکمل بائیکاٹ کیا جائے گا ۔
آئندہ ہونے والی پولیو مہم کا مکمل بائیکاٹ کیا جائے گا ۔
*07 اپریل 2025* بروز سوموار سے تمام پی ایچ ایف ایم سی ملازمین+ آئی آر ایم این سی ایچ اور ہیلتھ کے تمام ملازمین پنجاب اسمبلی کے سامنے بھر پور دھرنا دیں گے ۔
اگر پھر بھی آؤٹ سورس سسٹم کو بند نہ کیا گیا اور ملازم کش پالیسیاں ختم نہ کی گئی تو پورے پنجاب میں تمام ملازمین کی طرف سے مکمل آؤٹ ڈور اور ایمرجنسی سروسز بند کی جائیں گی ۔
اب انشاء اللہ جنگ ہو گی ۔۔
تمام ملازمین یونٹی کا مظاہرہ کریں اور کابینہ کے فیصلے پر 100 فیصد عمل یقینی بنائیں ۔۔
اور اپنے سینٹرز کے محکمہ صحت کے ملازمین اور آئی آر ایم این سی ایچ ملازمین کو بھی ساتھ شامل کریں ۔۔
*منجانب : آل پنجاب ہیلتھ ایمپلائز ایسوسی ایشنز پنجاب*
اسلام علیکم ۔۔
میری طرف سے پنجاب کے تمام ملازمین کو دلی مبارکباد۔۔
میں اپنے تمام کمپیوٹر پروفیشنلز پنجاب کا تہہ دل سے مشکور ہوں جنہوں نے اپنی تنظیم کے ہر حکم پر لبیک کہا اور اپنی ایسوسی ایشن کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہوئے۔ پنجاب لیول اور ڈسٹرکٹ لیول پر مسلسل دھرنے میں اپنے اگیگا کے بھائیوں کے ساتھ شرکت فرمائی۔ میں اللہ تعالیٰ سے پر امید ہوں کہ آپ کی یہ کاوش اور قربانی رائیگاں نہیں جائے گی۔ انشاء اللہ
شکریہ
دعاؤں کا طالب گار
فیصل نزیر
صوبائی صدر
ایسوسی ایشن آف کمپیوٹر پروفیشنلز پنجاب
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Telephone
Website
Address
Gujranwala
52250
