Sheikhupura Road Gujranwala Camel mandi..!
Gujranwala 'The City of Wrestlers'
To aware people about The history of gujranwala, Known places and Foods.
26/01/2026
.گوجرانوالہ کا شیخوپورہ روڈ روشنایوں میں ڈوب گیا ۔
23/01/2026
جدید گوجرانوالہ میں ماضی کی داستان سناتی ایک قدیم عمارت۔۔
29/10/2025
نئی نسل کو کیا معلوم کہ............
صرف PTV دیکھنے کو کیا کیا جتن کیے جاتےتھےــــــــ جس دن بارش آندھی آتی گھر کے ایک بندے کی ڈیوٹی ہوتی کہ وہ اینٹینے کا رخ سیدھا کرتا رہےــــــــ ورلڈ کپ کے میچز میں ایک پاؤں نیچے اور ایک چھت پر ہوتاـــــــــ ہر دوسرے دن تار جلا کر پلگ کسنا پڑتاــــــــــ کبھی کبھی دھوپ سے پلاسٹک کی ساری تار ٹکڑے ٹکڑے ہونے لگتی تو نئی تار کا پورا رول آ جاتا....... کبھی کالی کبھی سفید اور کبھی سبز ـــــــــ اینٹینا کو اس رخ پر فکس کرنا جس پر تصویر صاف آتی ، ایک آرٹ تھاــــــــــ گھر میں نیا اینٹینا آنے کی ایسی ہی خوشی ہوتی جیسی نئی بائیک آئی ہوــــــــــ کوشش کی جاتی زیادہ اونچائی پر ڈنڈا نصب ہو ۔ اسے کچھ لوگ ایریئل بھی کہتے تھےــــــــ ہوا چلتی اور اینٹینا اپنا رخ موڑ لیتا تو خبریں دیکھنے والے بزرگ فورا بچوں کو آواز دیتے...... جلدی سے انٹینا ٹھیک کرو ، ٹی وی پہ مکھیاں آ گئی ہیں....... 😄
جو وقت گزر جائے ـــــــ وہی وقت اچھا لگتا ہے ۔۔۔ ♥️
آپ میں سے کس کس نے یہ انٹینا ٹھیک کرنے والی ڈیوٹی نبھائی ہےــــل
Khoobsoorat Gujranwala..!
Citi Housing
09/08/2024
غریب ملک کے غریب شہری نے بغیر سہولیات کے دنیا کی تاریخ کا 118 سالہ ریکارڈ توڑ دیا۔
سلام کے اس ماں کو جس نے ایسا سپوت پیدا کیا۔
🔥 92.97M 🔥
Paris is GREEN!
We hold the OLYMPIC RECORD in the javelin throw.
ARSHAD NADEEM YOU BEAUTY !
GOLD IS COMING! 🤲
11/07/2024
Charan Singh Villa, Gujranwala
(It was also called Safaid Kothi)
This ancient mansion used to belong to a famous industrialist, Charan Singh. It is located on the Old Railway Road Gujranwala.
In 1934, Charan Singh, along with an industrialist named Banarsi Shah, set up a factory to manufacture sanitary metal products. , i.e. Water taps and showers etc. At that time, sanitary goods were supplied to the whole of India from here. This is how the sanitary industry started in Gujranwala.
I have never seen this Kothi in very good condition, a long time ago there was also a passport office here. I am not familiar with the current situation. I would appreciate it if any friend from Gujranwala could update us.
Courtesy/copyright: TSA-Photo by Minhas.
چرن سنگھ ولا، گوجرانوالہ
(یہ سفید کوٹھی بھی کہلاتی تھی)
یہ قدیم عالی شان کوٹھی ایک مشہور صنعت کار چرن سنگھ کی ہوا کرتی تھی, یہ پرانے ریلوے روڑ پر واقع ہے- 1934 میں چرن سنگھ نے بنارسی شاہ نامی صنعت کار کے ساتھ مل کر ایک فیکٹری قائم کی جس میں سینٹری کا دھاتی سامان بنایا جاتا تھا، یعنی ٹوٹیاں اور شاور وغیرہ۔ اس زمانے میں یہاں سے سارے ہندوستان کو سینٹری کا سامان سپلائی ہوتا تھا- یہیں سے گوجرانوالہ میں سینٹری ویر کی صنعت کی داغ بیل پڑی۔
04/07/2024
مکان ہجرت نہیں کر سکتے
ورنہ وہ اپنے مکینوں کی تلاش میں نکل کھڑے ہوں_
#گوجرانوالہ
04/07/2024
1950 میں ہاورڈ یونیورسٹی میں ایک عجیب تجربہ ہوا. انہوں نے کچھ چوہوں کو پانی کے ادھ بھرے جار میں ڈال دیا. چوہوں نے ڈوبنے سے بچنے کیلئے ہاتھ پیر مارنے شروع کردئے. جو چوہا مایوس ہو کر ڈوبنے لگتا یہ اسے باہر نکال دیتے. ان کی اس بقا کی مشقت کا دورانیہ کتنا تھا.؟
یہ ایوریج پندرہ منٹ تھے. اس کے بعد مایوسی نے غلبہ پا کر ان کو ڈوبنے پر راضی کر لیا.
لیکن تجربہ یہاں ختم نہیں ہوا. انہوں نے کچھ دیر کا آرام دے کر چوہوں کو دوبارہ جار میں ڈال دیا. چوہوں نے دوبارہ بچنے کی کوشش شروع کردی. کیا آپ کو پتہ ہے. اس بار ان کی اس کوشش کا دورانیہ کیا تھا.؟
یہ 60 گھنٹے کی لگاتار کوشش تھی. پندرہ منٹ کے بعد مایوسی کا شکار ہوجانے والے چوہوں کو جار سے نکال دئے جانے کی اُمید نے اب ان کو ایک طویل دور کی ہمت دی. اُمید وہ مافوق الفطرت طاقت ہے جو ایک عام انسان کو طاقت کی وہ معراج دیتی ہے جس کے آگے منطق دلیل سب ہاتھ جوڑ دیتی ہیں.
تو اُمید کیا ہے.؟ اُمید آپ کے خوبصورت خواب ہیں. ان کو مایوسی کے اندھیروں میں گُم نہ ہونے دیں۔ (منقول)
02/07/2024
داغستان میں 200 سال پرانا ایک لکڑی کا پل، جو بغیر کسی کیل کے استعمال کے بنایا گیا ہے۔ یہ پل لکڑیوں کو آپس میں جوڑنے کی تکنیک سے بنایا گیا ہے اور یہ تکنیک کیلوں کے عام ہونے سے پہلے بہت سے ممالک میں استعمال ہوتی تھی۔
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Website
Address
Gujranwala
