Musafir Nama

Musafir Nama

Share

travlog

20/03/2026

🌙 چاند رات بہت بہت مبارک ہو 🌙
اللہ پاک آپ سب کی زندگیوں کو خوشیوں، رحمتوں اور آسانیوں سے بھر دے۔
آنے والی عید آپ سب کے لیے ڈھیروں خوشیاں اور محبتیں لے کر آئے۔
اپنے پیاروں کو یاد رکھیں اور دعاؤں میں ضرور شامل کریں 🤲✨

14/02/2026

لاہور سے طویل فاصلہ طے کرتے ہوئے پاک ایڈونچر رائڈرز کلب کے رائڈرز جلال پورپیروالہ کے تاریخی مقامات دیکھنے کے لئے تشریف لائے اور ایک رات قیام کے بعد بانی شہر جلال پوردربار حضرت پیرقتال اور بادشاہی جامع مسجد کا دورہ کیا
کراس روٹ کلب جلال پور پیر والا چیپٹر ، وسیب ایکسپلورر جلالپور پیر والہ چیپٹر
کوآرڈینیٹر ۔ سید ظفر شاہ بخاری
ممبران۔ کراس روٹ کلب جلال پور پیر والہ ، وسیب ایکسپلورر
عمران عادل
شاہد اقبال
محمد یوسف
عامر ساحل
ندیم کریم
فاروق اعوان
منیرن خان بلوچ
محمداجمل بہادرپوری
نے مہمانوں کی میزبانی کے فرائض سرانجام دیئے جبکہ ریسکیو 1122 اور ٹریفک وارڈن والوں نے بھرپور تعاون کیا

11/02/2026

*ہمارے نظامِ شمسی کے دیو ہیکل سیاروں سے ملاقات*
*شام سیارہ زحل کے ساتھ، رات مشتری اور اس کے چاندوں کے ساتھ*

کیا آپ نے کبھی *مشتری* اور *زحل* کو اپنی آنکھوں سے ٹیلی اسکوپ کے ذریعے دیکھا ہے؟

یہ آپ کے لیے بہترین موقع ہے کہ آپ ہمارے *نظامِ شمسی* کے سب سے بڑے *سیاروں* اور ان کے حیرت انگیز *چاندوں* کا مشاہدہ کریں!

🔭 *براہِ راست ٹیلی اسکوپ آبزرویشن*
🧠 *دلچسپ آسٹرونومی سوالات/جوابات*
🌍 *جیووین سسٹم پر ماہرین کی گفتگو*

اپنے *بچوں* ، *دوستوں* اور *خاندان* کو ساتھ لائیں اور *خلا* کی خوبصورتی کا مشاہدہ کریں اور کائنات کے بارے میں *تجسس* کو بڑھائیں۔

📅 *تاریخ: 14 فروری بروز ہفتہ*
⏰ *وقت: شام 6:30 بجے سے رات 09 بجے*
📍 *بمقام: ملک صلح الدین ڈوگر پارک، ڈیرہ اڈہ چوک، ملتان*

*ملتان آسٹرونومی سوسائٹی*

06/02/2026

Darbar Baba Rodu Sultan (Hazrat Rodhay Shah) — Rodu Sultan, Jhang

Baba Rodu Sultan, jinhain Hazrat Rodhay Shah bhi kaha jata hai, ka darbar Rodu Sultan, district Jhang mein waqay ek mashhoor roohani aur tareekhi maqam hai. Ye darbar ilaqay ke logon ke liye aqeedat, rawaiyat aur saqafati pehchan ki alamat samjha jata hai, jahan rozana zaireen aur musafir hazri dete hain.
Dastiyab maloomat ke mutabiq, ye darbar Auqaf Department ke zair-e-intezam bataya jata hai, jo is ki aik tasleem shuda haisiyat ko zahir karta hai. Agarche Baba Rodu Sultan ki zindagi par mufassal likhi hui tareekh mehdood hai, lekin muqami rawaiyat, mustaqil ziarat aur basti ki pehchan is maqam ki roohani ahmiyat ko wazeh karti hai.
Musafir Nama ke liye aise maqamat sirf ziarat gahen nahi, balkay zinda loak tareekh hain jo aaj bhi logon ki zindagi, saqafat aur yaqeen se juri hui hain.

Disclaimer
Ye post awami satah par dastiyab maloomat aur muqami rawaiyat ki bunyaad par tayar ki gayi hai. Musafir Nama kisi ghair-musaddiq daaway, mojzaat ya aqeedi baat ki tasdeeq nahi karta. Mukhtalif zaraye mein tareekhi tafseelat mein farq mumkin hai. Maqsad sirf maloomati, saqafati aur tareekhi agahi faraham karna hai, kisi khas maslak ya aqeede ki tashheer nahi.
Agar aap chahen to main isi ka short reach version, sirf travel caption, ya Roman + Urdu mixed edition bhi bana deta hoon 👍

04/02/2026

مندر سیتا رام، احمد پور سیال — تاریخی و معلوماتی جائزہ
مندر سیتا رام، واقع احمد پور سیال (پنجاب)، خطے کے اُن تاریخی و مذہبی مقامات میں شامل ہے جن کے بارے میں عوامی سطح پر معلومات تو موجود ہیں، مگر باقاعدہ اور مستند تاریخی ریکارڈ محدود نظر آتا ہے۔ ذیل میں اس مقام کا ایک غیر جانبدار اور معلوماتی تعارف پیش کیا جا رہا ہے، جو دستیاب عوامی ذرائع پر مبنی ہے۔
تعمیر اور طرزِ تعمیر:
عوامی طور پر دستیاب مقامی تحریروں، رپورٹس اور آن لائن مواد کے مطابق مندر سیتا رام کی تعمیر بیسویں صدی کے اوائل میں ہوئی، جبکہ بعض ذرائع اس کی تکمیل کا سال 1918 بتاتے ہیں۔ عمارت کا طرزِ تعمیر اُس دور کے نوآبادیاتی انداز کی عکاسی کرتا تھا۔ یہ ایک دو منزلہ عمارت بتائی جاتی ہے، جس میں ایک کشادہ مرکزی ہال، متعدد کمرے اور سادہ مگر نمایاں نقش و نگار شامل تھے۔
تقسیم سے قبل مذہبی و سماجی حیثیت:
1947 سے قبل یہ مندر مقامی ہندو برادری کے لیے عبادت، مذہبی اجتماعات اور سماجی سرگرمیوں کا ایک اہم مرکز تھا۔ یہ مقام رام، سیتا اور لکشمن سے منسوب تھا اور احمد پور سیال اور گرد و نواح میں مذہبی شناخت کی ایک علامت سمجھا جاتا تھا۔
تقسیم کے بعد کی صورتحال:
قیامِ پاکستان کے بعد آبادی میں تبدیلی کے باعث مندر کی مذہبی سرگرمیاں محدود ہو گئیں۔ مختلف رپورٹس کے مطابق عمارت ایک طویل عرصے تک غیر آباد یا نظر انداز رہی، جس کے بعد وقتاً فوقتاً اس کا استعمال غیر مذہبی یا تجارتی مقاصد کے لیے ہونے کی اطلاعات سامنے آئیں۔ بعد کے برسوں میں یہی پہلو عوامی بحث کا موضوع بنا۔
حالیہ توجہ اور گفتگو:
2017 کے بعد سے اس مقام پر میڈیا رپورٹس اور سوشل میڈیا مواد کے ذریعے دوبارہ توجہ دی گئی۔ بعض تحریروں میں اسے تاریخی ورثہ قرار دیتے ہوئے اس کی موجودہ حالت پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔ 2023 میں اس حوالے سے شیئر ہونے والی تصاویر اور ویڈیوز نے ایک بار پھر اس موضوع کو نمایاں کیا۔
تاریخی تصدیق کا پہلو:
اس وقت دستیاب معلومات زیادہ تر اخباری مضامین، آن لائن تحریروں، ویڈیوز اور عوامی بیانات پر مشتمل ہیں۔ سرکاری یا آرکائیول سطح کے واضح ریکارڈ، جیسے ضلعی گزٹئیر، زمین کے پرانے ریونیو ریکارڈ یا آثارِ قدیمہ کی باضابطہ فہرستیں، عوامی سطح پر محدود دستیاب ہیں۔ مزید مستند تحقیق کے لیے متعلقہ سرکاری اور تحقیقی اداروں کے ریکارڈ کا جائزہ ضروری ہے۔
اختتامیہ:
مندر سیتا رام، احمد پور سیال، خطے کی قبل از تقسیم سماجی اور ثقافتی تاریخ کا ایک حصہ ہے۔ ایسے مقامات کا مطالعہ اور دستاویزی جائزہ ہمیں مشترکہ تاریخی ورثے کو سمجھنے اور محفوظ کرنے کی اہمیت کی یاد دہانی کراتا ہے۔
ڈسکلیمر:
یہ پوسٹ صرف معلوماتی اور تعلیمی مقصد کے لیے شیئر کی گئی ہے۔ اس میں شامل مواد عوامی طور پر دستیاب ذرائع پر مبنی ہے اور کسی قانونی، مذہبی یا سرکاری مؤقف کی نمائندگی نہیں کرتا۔ اگر مستند دستاویزی شواہد یا نئی معلومات دستیاب ہوں تو اس میں تصحیح یا اضافہ ممکن ہے۔

Photos from Musafir Nama's post 09/08/2025

ایکسپلورنگ سمہ سٹہ ریلوے سٹیشن
پروگرام میزبان ۔۔۔۔۔۔۔ چوہدری عدنان

08/08/2025

Explore Samma Satta....9August25
Wasaib Explorer
Jalal Pur Pir Wala
ان شاء اللہ

29/06/2025

🏍️ بلیوٹائیگر آج پھر دھاڑنے نکلا!
دھندلے آسمان، کچی پگڈنڈی، اور مٹی کی خوشبو کے سنگ —
آج کی رائیڈ ہے فطرت سے ایک خاموش مکالمہ! 🌿⚡

Photos from Musafir Nama's post 07/02/2025

یوم یکجہتی کشمیر میں انٹرنیشنل ہر دل عزیز بائکر جناب ڈی ایم جمیل صاحب بھی تشریف لائے
Dm Jamil

Photos from Musafir Nama's post 07/02/2025

یوم یکجہتی کشمیر 2025 کی تصویری جھلکیاں

Photos from Musafir Nama's post 07/02/2025

یوم یکجہتی کشمیر 2025
سیاحتی دورہ ڈیرہ غازی خان، ملتان،
جہانیاں، حاصل پور، چولستان
4-5 ۔۔۔۔۔پارٹ 3
وسیب ایکسپلورر کی جانب سے ہر سال یوم یکجتی کشمیر کے موقع پر سیاحتی ایونٹ کا اہتمام کیا جاتا ہے اور جنوبی پنجاب کے سیاح اپنے سیاحتی انداز میں کشمیری بھائیوں سے یکجتی کا مظاہرہ کرتے ہیں۔ اس سال جہانیاں کی معروف سیاحتی شخصیت جناب طارق حمید سلیمانی اور حاصل پور کی سیاح شخصیت جناب مہر محمد عمر کی دعوت پر جہانیاں، حاصل پور اور چولستان کا سیاحتی دورہ ترتیب دیا گیا۔
وسیب ایکسپلورر، کراس روٹ کلب جنوبی پنجاب
• ڈیرہ غازی خان، داجل چیپٹرز اور القائم رائڈرز کے بائیکرز 4 فروری کی سہ پہر ملتان پہنچے۔
• چوبرجی ملتان خانیوال روڈ سے سفر کا آغاز کیا اور خانیوال کے راستے جہانیاں کا رخ کیا۔
• جلال پور پیروالا چیپٹر نے جہانیاں میں ہمیں جوائن کیا۔
• جہانیاں میں فخر پاکستان، عالمی شہرت یافتہ فوٹوگرافر جناب طارق حمید سلیمانی، گرینڈ بزنس اسکوائر کے بانی محمد آصف مغل نے گرینڈ بزنس جہانیاں میں استقبال کیا اور جانز کچن کے پلستر بند برگر اور ہلٹن کیفے کی چاۓ سے بائیکرز کی تواضع کی۔
• جہانیاں بائ پاس پر وسیب ایکسپلورر کے دیرینہ فالور وقاص حمید نے شہریوں اور میڈیا کے ہمراہ استقبال کیا اور اہلیان کشمیر سے یکجہتی کا پیغام ریکارڈ کرایا۔
• جہانیاں سٹی کی رائیڈ کی، رحمت ولاز کا وزٹ کیا جہاں Eatway ریسٹورنٹ کے بانی ظہیر بھائ نے پیزا سے تواضع کی۔
• بیسویں صدی کے اوائل میں قائم ہونے والے کینال ریسٹ ہاؤس جہانیاں کا دورہ کیا اور ٹبہ سلطان پور، میلسی کے راستے حاصل پور کو روانہ ہوۓ۔
• دوکوٹہ میں نماز مغرب کا وقفہ ہوا۔ العزیز الیکٹرانکس پر چوہدری فرمان صاحب نے چاۓ پیش کی۔
• میلسی اور ہیڈ سائفن سے ہوتے ہوۓ حاصل پور کی نواحی بستی گودڑی پہنچے۔
• مہر محمد عمر صاحب کے فارم ہاؤس "گودڑی ڈیری فارم" پر ٹورسٹ گالا کا انعقاد کیا گیا۔
• پرتکلف عشائیہ کے بعد سیاحوں کی نشست کا آغاز ہوا۔
• نظامت کے فرائض کوآرڈینیٹر حاصل پور چیپٹر ڈاکٹر فیصل وحید نے سرانجام دیے۔
• سیاحوں نے اہلیان کشمیر کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔ سیاحتی یادوں اور تجربات سے آگاہ کیا۔
• سینیئر سیاح حضرات ڈی ایم جمیل صاحب نے بہاولپور اور اقبال ارشد صاحب نے خیرپور ٹامیوالی کی نمائندگی کی۔
• ٹورسٹ گالا کے شرکا کو ایونٹ میں شرکت کے سوینئر پیش کیے گۓ۔
• مہر محمد عمر صاحب کو وسیب ایکسپلورر حاصل پور چیپٹر کا کوآرڈینیٹر نامزد کیا گیا۔
• بون فائر کا اہتمام کیا گیا اس دوران چاۓ اور مشتاق انصاری صاحب کی کاوش سے گڑ والے لذیذ چاول پیش کیے گۓ۔
• کیمپنگ نائٹ کے بعد 5 فروری کی صبح حاصل پور شہر میں ریلی نکالی گئ۔
• کراس روٹ کلب حاصل پور، میونسپل کارپوریشن حاصل پور، آرٹس کونسل، ریسکیو 1122، انجمن تاجران، یاماہا آٹوز حاصل پور اور KIPS COLLEGE حاصل پور کے زیر اہتمام یوم کشمیر کی مناسبت سے مختلف مقامات پر سرگرمیوں کا انعقاد ہوا۔ اس دوران کالج کے باغیچہ میں شجرکاری بھی کی گئ۔
• مہر محمد عمر صاحب کی سربراہی میں چولستان کا رخ کیا گیا اور قلعہ میرگڑھ، قلعہ جام گڑھ کا دورہ کیا گیا۔
• دونوں قلعوں کی مرمت و بحالی کا کام جاری دیکھ کر سیاحوں نے خوشی کا اظہار کیا۔
• واپسی پر یزمان، بہاولپور، لودھراں کا راستہ اختیار کیا گیا۔
• بہاولپور میں شاکر اللہ صاحب نے سیاحوں کی میزبانی کی اور عشائیہ پیش کیا۔
• الحمد اللہ سب دوست بخیریت اپنے گھروں کو لوٹے۔
• وسیب ایکسپلورر کی جانب سے اس ایونٹ کے شرکا، منتظمین، معاون اداروں اور شرکت کرنے والے تمام سیاحتی کلبز کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ کشمیری بھائیوں سے یکجہتی سے منسوب اس سالانہ ایونٹ میں شرکت کی۔
• اللہ تعالیٰ ہمارے کشمیری بھائیوں کو بھارت کے ظلم سے نجات دلاۓ اور انہیں جلد آزادی نصیب فرماۓ۔ آمین
طالب دعا
ڈاکٹر سید مزمل حسین
وسیب ایکسپلورر
کراس روٹ کلب جنوبی پنجاب

Photos from Musafir Nama's post 07/02/2025

یوم یکجہتی کشمیر 2025
سیاحتی دورہ ڈیرہ غازی خان، ملتان،
جہانیاں، حاصل پور، چولستان
4-5 ۔۔۔۔۔پارٹ 2

Want your business to be the top-listed Government Service?