Urdu Poetry Point

Urdu Poetry Point

Share

URDU POETRY

23/06/2024

نیت شوق بھر نہ جائے کہیں
تو بھی دل سے اتر نہ جائے کہیں

آج دیکھا ہے تجھ کو دیر کے بعد
آج کا دن گزر نہ جائے کہیں

نہ ملا کر اداس لوگوں سے
حسن تیرا بکھر نہ جائے کہیں

آرزو ہے کہ تو یہاں آئے
اور پھر عمر بھر نہ جائے کہیں

جی جلاتا ہوں اور سوچتا ہوں
رائیگاں یہ ہنر نہ جائے کہیں

آؤ کچھ دیر رو ہی لیں ناصرؔ
پھر یہ دریا اتر نہ جائے کہیں

۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ناصر کاظمی

06/08/2020

ہاۓ! کیا عظیم لوگ تھے جو پائمال ہوۓ میری خاطر...
کہنے کو یہ سارا سفر میرا ذاتی ہے...

16/06/2020

اُلجھا ہوا ہوں گردش دوراں میں آج کل...
تم یہ نہ سمجھنا کہ محبت نہیں رہی...

31/05/2020

وہ مرد نہیں جو ڈر جائے حالات کے خونی منظر سے...
جس دور میں جینا مشکل ہو اُس دور میں جینا لازم ہے...

31/05/2020

پی جا ایام کی تلخی کو بھی ہنس کر ناصر...
غم کو سہنے میں بھی قدرت نے مزا رکھا ہے...

28/05/2020

پھولوں کی نمائش میں اگر وہ بھی ہوا تو...
اک بار تو گلابوں کو بڑی آگ لگے گی ...

28/05/2020

ایک بس دل اگر نہیں ہوتا...
روگ ہوتے نہ بے شمار یہاں...

26/05/2020

یہ رابطوں میں غفلت، یہ بھولنے کی عادت...
کہیں دور ہو نہ جانا، یونہی دور رہتے رہتے...

26/05/2020

اب کے باد اک عجب سی خواہش جاگی ہے دل میں ۔۔۔

کوئی مجھے ٹوٹ کر چاہے اور میں بےوفا نکلوں ۔۔۔

26/05/2020

مبتلائے درد ہو کوئی عضو روتی ہے آنکھ...
کس قدر سارے جسم کی ہمدرد ہوتی ہے آنکھ...

25/05/2020

فلک میں آگ لگ جاتی جو دونوں روبرو ہوتے...
غروب شمس لازم تھا طلوع چاند سے پہلے...

24/05/2020

وقت پلٹے گا میری قسمت کی کایا ...
تمہیں بتائیں گے ہم مکافاتِ عمل کے معنی ...

Want your business to be the top-listed Government Service in Gujranwala?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Telephone

Website

Address


Gujranwala
52250