03/04/2026
PTI Ajitkey Chattha UC-18
ہوتی نہیں جو قوم حق بات پر یکجا! اس قوم کا حاکم ہی بس اس کی سزا ہے۔ 🙂
03/04/2026
03/04/2026
ٹرمپ نواز حکومت کا پٹرول کی قیمت میں 137 روپے فی لیٹر کا اضافہ اور ڈیزل کی قیمت میں 184 روپےفی لیٹر اضافہ سفاکیت، ظلم اور بدترین معاشی دہشتگردی ہے،پاکستان رائٹس موومنٹ اس ظالمانہ، عوام دشمن فیصلے کی شدید مذمت کرتی ہے،یہ پہلے سے کمزور ملکی معیشت کے لیے موت کا پروانہ ہے۔ بدترین مہنگائی میں بھی عوام سے 161 روپے فی لیٹر پیٹرولیم لیوی وصول کرنا اس حکومت کا دن دھاڑے ڈاکہ ہے۔حکومت کو چاہیے کے پیٹرول لیوی کو ختم کرے۔ زمینی رستوں سے ایران اور روس سے تیل کی ترسیل کا بندوبست کیا جائے۔ وزراء،ممبران پارلیمنٹ، بیوروکریسی اور سرکاری ملازمیں کے مفت پیٹرول کے کوٹے کو فوری ختم کرے۔ اس کے علاوہ کپیسٹی چارجز کے نام پر IPPs کو دیے جانے والے اربوں روپے بند کیے جایئں۔
ناکام حکومت عوام سے جینے کا حق چھین رہی ہے۔
12/03/2026
ہم کھڑے تو ایران کے ساتھ ہیں لیکن امریکہ اور اسرائیل کو بھی ناراض نہیں کر سکتے۔ شرم آتی ہے مسلم ملک کہنے پر
صبر کریں, پریشان نہ ہوں
پندرہ دن بعد
پٹرول 1روپیہ 13 پیسے
ڈیزل 1 روپیہ 17 پیسے قیمت کم کردی جائیگی .!!
06/03/2026
دنیاروس ایران کو امریکی اہداف پر حملوں کیلئے خفیہ معلومات دے رہا ہے
امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ کی جنگ میں روس بالواسطہ شامل ہوکر ایران کو امریکی اہداف پر حملوں کے لیےخفیہ معلومات دے رہا ہے۔
امریکی میڈیا کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ روس نے ایران کو امریکی جنگی جہازوں اور طیاروں کی پوزیشنز فراہم کیں۔
امریکی میڈیا کے مطابق ایران کے امریکی فوجی اہداف پر حملے روسی معلومات سے زیادہ درست ہوئے، جنگ کے آغاز کے بعد روس ایران کو امریکی فوجی اثاثوں کی لوکیشن دیتا رہا۔
امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ امریکی فوجی تنصیبات، ریڈار اور کمانڈ سینٹرز ایران کے نشانے پر ہیں۔ ایران کے حملے انتہائی درست اور منصوبہ بندی سے کیے جا رہے ہیں۔
امریکی میڈیا کے مطابق سی آئی اے اور پنٹاگون نے روسی تعاون پر تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا جبکہ روسی سفارت خانے نے انٹیلی جنس تعاون کے سوال پر جواب دینے سے گریز کیا۔
دوسری جانب امریکی حکام کا کہنا ہے کہ چین تاحال ایران کی دفاعی مدد کرتا نظر نہیں آ رہا۔
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Telephone
Website
Address
Gujranwala
