27/04/2026
Sab Say Pehlay Pakistan
Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Sab Say Pehlay Pakistan, Gujranwala.
27/04/2026
27/04/2026
مرد ڈرائیور حضرات توجہ فرمائیں: سڑکوں پر آج کل نوجوان لڑکیاں اور خواتین رنگ برنگی سکوٹیاں چلاتی نظر آتی ہیں۔
کوئی گھومنے نکلی ہے تو کوئی اپنی یونیورسٹی ، کالج.
کوئی کسی کو ڈراپ کرنے جا رہی ہے تو کوئی اپنی اماں کو ہسپتال لے کر جا رہی ہے, یا گھر کیلئے روزمرہ کا سامان۔۔
ایسے میں سڑک پر ان کو دیکھ کر آپے سے باہر نہ ہوجائیں۔
ان کو راستہ دیں۔
ان سے کوئی روڈ پر غلطی ہو جائے تو باتیں مت سنائیں ۔
ان کو تیز اوور ٹیک سے نا ڈرائیں۔
ان کے ساتھ ریس نہ لگائیں اور ان کو گزر جانے دیں۔۔
ان کے ساتھ عزت سے پیش آئیں، تحفظ کا احساس دلائیں، یہ ہماری عزتیں ہیں، یہ ہمارے گھروں کی رحمتیں بھی ہیں۔
خوشخبری
بائیک والوں کو 100 روپے کا ریلیف ملے گا، بشرطیکہ:
بائیک آپ کے اپنے نام پر رجسٹر ہو،
لائسنس بنا ہوا ہو،
ہیلمٹ پہنا ہوا ہو،
ایکسائز آفس سے منظور شدہ لیٹر ہو کہ آپ اس بائیک کے مالک ہیں،
پھر نادرا آفس کا ویری فکیشن لیٹر بھی آپ کے پاس ہو،
آپ کے نام پر کوئی زمین نہ ہو،
آپ کے کم از کم 5، 6 بچے یونین کونسل میں رجسٹرڈ ہوں،
آپ نے زندگی میں کبھی کسی سے لڑائی جھگڑا نہ کیا ہو،
اس کے لیے آپ کے پاس پولیس کریکٹر سرٹیفکیٹ موجود ہو،
ساتھ میں 2 گواہ ہوں جو آپ کے سگے رشتہ دار نہ ہوں۔
اس کے بعد آپ 2 دن پہلے ڈی سی آفس میں درخواست جمع کروائیں گے،
ایک ہفتے بعد لیٹر ملے گا، جس کے ذریعے بائیک والوں کو 100 روپے سستا ملے گا
حکومت نے غریب عوام کے لیے پہلے ہی سوچ رکھا ہے کہ انہیں “براہِ راست ریلیف” دیا جائے۔ 🤣😂😅
22/03/2026
اللہ پر یقین کی سچی کہانی ایک غلام تھا۔ ایک دن وہ کام پر نہیں گیا تو اس کے مالک نے سوچا کہ مجھے اس کی تنخواہ میں کچھ اضافہ کر دینا چاہیے تاکہ وہ اور زیادہ محنت سے کام کرے اور غیر حاضِر نہ ہو۔ چنانچہ مالک نے اس کی تنخواہ میں کچھ اضافہ کر کے اسے دیا، جو اس نے خاموشی سے رکھ لیا۔ لیکن چند دنوں بعد وہ دوبارہ غیر حاضر ہوا تو مالک نے غصّے میں آ کر اس کی تنخواہ میں کیا گیا اضافہ واپس لے لیا اور اسے پہلے والی تنخواہ دے دی۔ غلام نے اب بھی خاموشی اختیار کی تو مالک نے کہا: "جب میں نے اضافہ کیا تو تو خاموش رہا اور اب جب میں نے کمی کی تو پھر بھی خاموش ہے؟ کیوں؟"
تب غلام نے جواب دیا: "جب میں پہلے دن غیر حاضر تھا تو اس کی وجہ میرے بچے کی پیدائش تھی، اور آپ کی طرف سے تنخواہ میں جو اضافہ ہوا، میں نے اسے وہ رزق سمجھا جو وہ اپنے ساتھ لے کر آیا تھا۔ اور جب دوسری مرتبہ میں غیر حاضر تھا تو اس کی وجہ میری ماں کی وفات تھی، اور آپ کی طرف سے تنخواہ میں جو کمی کی گئی، میں نے اسے وہ رزق سمجھا جو میری ماں اپنے ساتھ لے گئی۔ پھر میں اس رزق کے لیے کیوں پریشان ہوں جس کا ذمہ خود اللہ نے اٹھایا ہوا ہے؟
#قناعت "
13/03/2026
نوجوان پہلی بار عمرہ کرنے مکہ گیا۔ جب وہ مسجد الحرام کے دروازے کے قریب پہنچا تو اس کا دل بہت تیزی سے دھڑک رہا تھا۔ وہ آہستہ آہستہ اندر داخل ہوا۔ جیسے ہی اس کی نظر پہلی بار کعبہ پر پڑی تو اس کی آنکھوں سے آنسو بہنے لگے۔
وہ کچھ لمحوں تک وہیں کھڑا رہا۔ اسے ایسا لگا جیسے دنیا کی ساری آوازیں خاموش ہو گئی ہوں۔ اس کے دل میں صرف ایک دعا تھی:
**“یا اللہ! مجھے معاف فرما دے اور مجھے اپنے قریب کر لے۔”**
اس نے طواف شروع کیا۔ ہزاروں لوگ کعبہ کے گرد گھوم رہے تھے۔ کوئی دعا مانگ رہا تھا، کوئی آنسو بہا رہا تھا، اور کوئی سجدے میں گِر کر اللہ سے بات کر رہا تھا۔ اس لمحے اسے محسوس ہوا کہ یہاں ہر انسان اپنے دل کا بوجھ لے کر آیا ہے اور اللہ کے سامنے اسے ہلکا کر رہا ہے۔
کچھ دن بعد وہ مدینہ منورہ پہنچا۔ مدینہ کی فضا میں ایک عجیب سا سکون تھا۔ وہاں کی ہوا نرم محسوس ہوتی تھی اور دل کو ایک عجیب سی راحت ملتی تھی۔
جب وہ روضۂ رسول ﷺ کے سامنے پہنچا تو اس کی آنکھیں دوبارہ بھر آئیں۔ اس نے آہستہ سے سلام پڑھا:
**السلام علیک یا رسول اللہ ﷺ**
وہ کچھ دیر خاموش کھڑا رہا اور سوچتا رہا کہ رسول اللہ ﷺ نے امت کے لیے کتنی تکلیفیں برداشت کیں۔
جب واپس جانے کا وقت آیا تو اس کا دل اداس ہو گیا۔ اسے لگا جیسے اس کا دل مکہ اور مدینہ میں ہی رہ گیا ہو۔
واپس جاتے ہوئے اس کے دل میں ایک بات بار بار آ رہی تھی:
**“مکہ انسان کو اللہ کی عظمت دکھاتا ہے، اور مدینہ انسان کو رسول ﷺ کی محبت سکھاتا ہے۔”**
۔**
13/03/2026
جب دشمن تمہارے سر کی قیمت لگا دے تو سمجھ لو کہ تم بہت اہم ہو۔ امریکہ نے بھی Saddam Hussein کی طرح Mojtaba Khamenei کے بارے میں اطلاع دینے والے کے لیے ساٹھ ملین ڈالر کی پیشکش کی ہے۔
سردیوں کی چھٹیاں گرمیوں کی چھٹیاں
سموگ کی چھٹیاں کرونا کی چھٹیاں عید کی چھٹیاں جنگ کی چھٹیاں آخر میں پیٹرول کی بچت کی بھی چھٹیاں۔
🚨*_جنرل باجوہ کو برین ہیمرج ہوا ہے ، وہ اب کسی کو پہچان نہیں پا رہے یہاں تک کے آپنے بیٹوں کو بھی نی ، ان کی حالت خطرے سے باہر نہیں، اینکر اسد اللہ خان کی بڑی خبر_*
ہمارے پاس کئی سرپرائزز موجود ہیں: ایران
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Website
Address
Gujranwala
PAKISTAN494
