09/05/2026
سٹی ٹریفک پولیس گوجرانوالہ کی طرف سے معرکۂ حق کے ہیروز کو سلام۔
افواجِ پاکستان نے جرات، حکمتِ عملی اور پیشہ ورانہ مہارت سے دشمن کے ہر وار کو ناکام بنایا۔ بنیان المرصوص وطنِ عزیز کی سلامتی، خودداری اور استحکام کی علامت بن چکا ہے۔ پاکستانی قوم اپنی بہادر افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتی ہے۔
ہم شہداء کی عظیم قربانیوں اور غازیوں کی بہادری کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں۔
پیغام صرف ایک۔۔متحد قوم، مضبوط پاکستان
09/05/2026
مینجنگ ڈائریکٹر پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کی ہدایات اور معزز آر پی او کی اجازت پر سیف سٹی گوجرانوالہ کی ٹیم نے پولیس لائنز میں ضلعی پولیس افسران (زیرِ تربیت) کے لیے ایک آگاہی سیشن کا انعقاد کیا۔
اس سیشن کا مقصد افسران کو سیف سٹی گوجرانوالہ کے جدید نظام، آپریشنل ورکنگ، اور ایمرجنسی رسپانس میکنزم سے آگاہ کرنا تھا، سیشن کے دوران 15 ہیلپ لائن، کانفرنس کال سسٹم، ٹیب ایکٹیویشن، ایف آئی آر و پری ای ڈی اے سی ٹریسنگ، ویمن پولیس اسٹیشن، چائلڈ سیفٹی سینٹر اور ورچوئل بلڈ بینک سمیت مختلف ڈیجیٹل سہولیات پر تفصیلی روشنی ڈالی گئی۔
مزید برآں، افسران کو جدید ٹیکنالوجی، ڈیجیٹل پولیسنگ، (AI) پر مبنی نظام، ایڈوانس سرویلنس انفراسٹرکچر اور مربوط مانیٹرنگ پلیٹ فارمز کے کردار سے بھی آگاہ کیا گیا، جو ہنگامی صورتحال میں فوری ردِعمل، بروقت معلومات کی فراہمی اور شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔
سیشن میں اس بات پر زور دیا گیا کہ ان جدید ڈیجیٹل سہولیات کے مؤثر استعمال سے نہ صرف پولیسنگ کے معیار میں بہتری آئے گی بلکہ عوامی تحفظ اور سہولت کاری کے نظام کو بھی مزید مؤثر بنایا جا سکے گا۔
09/05/2026
گوجرانوالہ پولیس کے اے ایس آئی سیف اللہ کی صاحبزادی، مس تانیہ سیف نے سی ایس ایس امتحان 2026 میں نمایاں کامیابی حاصل کرتے ہوئے مجموعی طور پر 138ویں پوزیشن حاصل کی اور کامرس اینڈ ٹریڈ گروپ (CTG) میں الاٹ ہوئیں۔
اس قابلِ فخر کامیابی پر ایس ایس پی سیف سٹی گوجرانوالہ ریجن محمد عرفان الحق سلہریا کی جانب سے مس تانیہ سیف اور ان کے اہلِ خانہ کو دلی مبارکباد پیش کی گئی۔ اس موقع پر انہیں سیف سٹی گوجرانوالہ بھی مدعو کیا گیا، جہاں انہیں سیف سٹی کے تمام اہم شعبہ جات اور جدید سسٹمز کا دورہ کروایا گیا۔
دورے کے دوران انہیں جدید ٹیکنالوجی پر مبنی کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹمز، ایڈوانس سرویلنس انفراسٹرکچر، انٹیگریٹڈ مانیٹرنگ میکانزم اور عوامی تحفظ و جرائم کی مؤثر روک تھام میں اہم کردار ادا کرنے والے اے آئی بیسڈ سسٹمز کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
وفد کو ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن، ورچوئل چائلڈ سیفٹی سینٹر، ورچوئل بلڈ بینک سسٹم اور دیگر اہم سروس ماڈیولز کا بھی دورہ کروایا گیا، جو شہری سہولت اور ایمرجنسی رسپانس کو بہتر بنانے کے لیے قائم کیے گئے ہیں۔
ایس ایس پی سیف سٹی گوجرانوالہ ریجن کا کہنا تھا کہ مس تانیہ سیف کی یہ شاندار کامیابی نہ صرف ان کے خاندان بلکہ گوجرانوالہ پولیس کے لیے بھی باعثِ فخر ہے۔ ان کی محنت، لگن اور عزم دیگر نوجوانوں، خصوصاً
طالبات کے لیے ایک روشن مثال ہے۔
09/05/2026
عبدالرحمن ولد رحمت علی ، 06 مئی 2026 سے لاپتہ ہیں۔ ان کی عمر تقریباً 60 سال ہے۔ سیالکوٹ بائی پاس، گوجرانوالہ کے رہائشی ہیں۔اگر کسی کو ان کے بارے میں علم ہو تو 15 یا واٹس ایپ نمبر 03090000015 پر رابطہ کریں۔
Case ID: 304517016
Help in reunite with his family
09/05/2026
ابراہیم ولد شاہد ، 02 مئی 2026 سے لاپتہ ہے۔ اس کی عمر تقریباً 17 سال ہے۔محلہ تکیہ معصوم شاہ، گوجرانوالہ کا رہائشی ہے۔اگر کسی کو اس کے بارے میں علم ہو تو 15 یا واٹس ایپ نمبر 03090000015 پر رابطہ کریں۔
Case ID: 301257676
Help in reunite with his family
09/05/2026
مدثر احمد ولد کبیر ، 08 مئی 2026 سے لاپتہ ہے۔ اس کی عمر تقریباً 23 سال ہے۔فیصل کالونی، گوجرانوالہ کا رہائشی ہے۔اگر کسی کو ان کے بارے میں علم ہو تو 15 یا واٹس ایپ نمبر 03090000015 پر رابطہ کریں۔
Case ID: 304366536
Help in reunite with his family
07/05/2026
بے شک ہر تنگی کے ساتھ آسانی ہے۔
06/05/2026
ظفر احمد ولد احمد خان، 06 مئی 2026 سے لاپتہ ہے۔ ان کی عمر تقریباً 70 سال ہے۔ علی پور بائی پاس، گوجرانوالہ کا رہائشی ہے۔اگر کسی کو ان کے بارے میں علم ہو تو 15 یا واٹس ایپ نمبر 03090000015 پر رابطہ کریں۔
Case ID: 302710216
Help in reunite with his family
06/05/2026
محمد عارف ولد محمد افضل، 06 مئی 2026 سے لاپتہ ہے۔ اس کی عمر تقریباً 48 سال ہے۔ کھیالی بائی پاس، گوجرانوالہ کا رہائشی ہے۔اگر کسی کو اس کے بارے میں علم ہو تو 15 یا واٹس ایپ نمبر 03090000015 پر رابطہ کریں۔
Case ID: 302705601
Help in reunite with his family