District Information Office Gujrat

Directions Website

District Information Office Gujrat Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from District Information Office Gujrat, Government Organization, Gujrat.

گجرات: پاک فوج میں بھرتی کے لیے ضلع گجرات کے نوجوانوں کو موقع فراہم، 6 نومبر کو سرائے عالمگیر میں بھرتی کا عمل ہوگاگجرات...
28/10/2026

گجرات: پاک فوج میں بھرتی کے لیے ضلع گجرات کے نوجوانوں کو موقع فراہم، 6 نومبر کو سرائے عالمگیر میں بھرتی کا عمل ہوگا

گجرات: پاک فوج میں شمولیت کے خواہشمند ضلع گجرات کے نوجوانوں کے لیے بھرتی کا اعلان کیا گیا ہے۔ آرمی بھرتی دفتر جہلم کی ٹیم 6 نومبر 2026ء کو گورنمنٹ ہائی سکول بسیہ کلاں، تحصیل سرائے عالمگیر، ضلع گجرات میں بھرتی کا عمل سرانجام دے گی۔

بھرتی کے لیے سپاہی جنرل ڈیوٹی، سپاہی نرسنگ اسسٹنٹ (ٹیکنیکل)، سپاہی ملٹری پولیس، سپاہی ڈرائیور، سپاہی کلرک اور سینیٹری ورکر کی آسامیوں کا اعلان کیا گیا ہے۔ فراہم کردہ معلومات کے مطابق تمام آسامیاں مستقل ہیں۔

عام امیدواروں کے لیے عمر کی حد ساڑھے 17 سال سے 23 سال جبکہ سینیٹری ورکرز کے لیے ساڑھے 17 سال سے 35 سال مقرر کی گئی ہے۔ عمر کا تعین 23 مئی 2026ء کے مطابق کیا جائے گا۔ تعلیم یافتہ امیدواروں، شہداء کے لواحقین اور ڈرائیونگ لائسنس رکھنے والے امیدواروں کو قواعد کے مطابق عمر میں خصوصی رعایت اور ترجیح دی جائے گی۔

اہل اور خواہشمند امیدواروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مقررہ تاریخ پر اصل تعلیمی اسناد، شناختی دستاویزات اور دیگر ضروری کاغذات کے ساتھ بھرتی کے مقام پر پہنچیں اور پاک فوج میں شمولیت کے لیے اپنی رجسٹریشن اور انتخابی عمل میں حصہ لیں۔

*محکمہ داخلہ پنجاب نے خفیہ کیمروں والی سمارٹ عینکوں اور روزمرہ استعمال کی اشیاء میں چھپے ریکارڈنگ آلات کے استعمال اور خر...
21/10/2026

*محکمہ داخلہ پنجاب نے خفیہ کیمروں والی سمارٹ عینکوں اور روزمرہ استعمال کی اشیاء میں چھپے ریکارڈنگ آلات کے استعمال اور خرید و فروخت پر دفعہ 144 کے تحت 30 روز کیلئے پابندی عائد کر دی؛ نوٹیفکیشن جاری*

محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبہ بھر میں خفیہ ریکارڈنگ ڈیوائسز اور جاسوسی کیلئے استعمال ہونے والے آلات پر دفعہ 144 کے تحت 30 روز کیلئے پابندی عائد کر دی۔ ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق خفیہ کیمروں والی سمارٹ عینکوں اور روزمرہ استعمال کی اشیاء میں چھپے ریکارڈنگ آلات کے استعمال اور خرید و فروخت پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق عینکوں، پین، کی چین اور دیگر روزمرہ اشیاء میں چھپے مائیکرو کیمروں اور خفیہ ریکارڈنگ ڈیوائسز کے استعمال پر پابندی ہو گی۔ پابندی کا اطلاق خفیہ طور پر تصاویر، ویڈیو اور آواز ریکارڈ کرنے اور منتقل کرنے کی صلاحیت رکھنے والے آلات پر ہو گا۔ ترجمان نے بتایا کہ پنجاب بھر میں خفیہ ریکارڈنگ آلات کی دکانوں پر اور آن لائن خرید و فروخت پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ پنجاب میں کوئی بھی دکاندار، تاجر یا ڈسٹری بیوٹر ممنوعہ خفیہ ریکارڈنگ والے آلات فروخت نہیں کر سکے گا۔ خفیہ ریکارڈنگ اور جاسوسی آلات کے استعمال سے شہریوں کی نجی زندگی، حساس معلومات اور تنصیبات کی سکیورٹی کو خطرات لاحق ہیں۔ ترجمان نے بتایا کہ خفیہ ریکارڈنگ ڈیوائسز پر پابندی کا مقصد شہریوں، بالخصوص خواتین اور بچوں کی عزت، وقار اور نجی زندگی کا تحفظ یقینی بنانا ہے۔ ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق لیپ ٹاپ، ٹیبلٹس، موبائل فونز اور پی ٹی اے سے منظور شدہ ٹرمینل آلات پابندی سے مستثنیٰ قرار دیے گئے ہیں۔ محکمہ داخلہ پنجاب کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق خفیہ ریکارڈنگ آلات پر پابندی کا اطلاق 30 روز کیلئے ہو گا۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو پابندی پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔
*****

Address

Gujrat

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when District Information Office Gujrat posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share