Hafiz Aqeel Jalil

Directions

Hafiz Aqeel Jalil Secretary to
Chaudhry Salik Hussian
Federal Minister Overseas Pakistani and Human Recourse’s Development

11/10/2026

Leader Brother

Chaudhry Salik Hussain
Federal Minister Overseas Pakistani and Human Resources development








10/10/2026

Leader

Chaudhry Salik Hussain
Federal Minister Overseas Pakistani and Human Resources development








25/09/2026

وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین نے شہباز شریف پارک گجرات کا دورہ کیا اور پارک میں جاری اپ گریڈیشن کے کاموں کا جائزہ لیا۔

وفاقی وزیر نے فاؤنٹین اور واٹر فال کو مزید بہتر بنانے، جھیل کے پانی کو صاف رکھنے کے لیے مؤثر اقدامات کرنے اور پارک میں کھیلوں کے حوالے سے مناسب انتظامات یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

چوہدری سالک حسین نے ماحولیاتی بہتری اور پارک کی خوبصورتی کے لیے مزید درخت لگانے کی بھی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو صحت مند، صاف ستھرا اور بہتر تفریحی ماحول فراہم کرنا ضروری ہے، اس لیے پارک کی اپ گریڈیشن کے کام میں معیار اور عوامی سہولت کو خصوصی اہمیت دی جائے۔







24/09/2026

وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین نے یونین کونسل گورالہ کے گاؤں گورالہ میں مکمل ہونے والی مرکزی سڑک اور اس سے منسلک تمام لنک گلیوں کا افتتاح کیا۔
اس موقع پر اہل علاقہ اور مقامی عمائدین نے وفاقی وزیر کا استقبال کیا۔ چوہدری سالک حسین نے ترقیاتی کام کا جائزہ لیا اور علاقہ مکینوں سے ملاقات کرکے ان کے مسائل اور ضروریات بھی معلوم کیں۔
چوہدری سالک حسین نے کہا کہ دیہی علاقوں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی اور رابطہ سڑکوں کی بہتری سے عوام کو روزمرہ آمدورفت میں آسانی ملتی ہے۔ ترقیاتی منصوبوں میں عوامی ضرورت اور سہولت کو ترجیح دی جا رہی ہے۔
اہل علاقہ نے نئی سڑک اور گلیوں کی تعمیر پر چوہدری سالک حسین کا شکریہ ادا کیا۔






23/09/2026

وفاقی وزیر چودھری سالک حسین نے یونین کونسل کالرا میں یونیورسٹی روڈ سے کالرا، پونواں گاؤں کی جانب جانے والے مرکزی راستے کا افتتاح کر دیا۔

اس موقع پر اہل علاقہ نے وفاقی وزیر کا پرتپاک استقبال کیا۔ چودھری سالک حسین نے علاقے میں جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا اور عوام سے براہِ راست رابطہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایسے منصوبے عوام کی روزمرہ مشکلات میں کمی اور زندگی میں آسانی کا باعث بنتے ہیں۔ وفاقی وزیر نے علاقے میں سیوریج کے نظام کو مزید بہتر بنانے کے لیے متعلقہ حکام کو ضروری اقدامات کی ہدایت بھی کی۔ جس پر اہل علاقہ نے شکریہ ادا کیا






22/09/2026

وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین نے یونین کونسل کالرا میں چاہ آریاں شامی روڈ کا افتتاح کر دیا۔

افتتاح کے موقع پر اہل علاقہ، مقامی عمائدین اور معززین نے چودھری سالک حسین کا پرتپاک استقبال کیا۔ وفاقی وزیر نے نئی تعمیر شدہ سڑک کا معائنہ کیا اور مقامی لوگوں سے ملاقات کے دوران علاقے کی ضروریات اور عوام کو درپیش مسائل کے بارے میں بھی آگاہی حاصل کی۔

چودھری سالک حسین نے کہا کہ عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اور ان کے روزمرہ مسائل میں آسانی پیدا کرنا ترقیاتی منصوبوں کا بنیادی مقصد ہے۔ دیہی علاقوں میں سڑکوں کی تعمیر سے نہ صرف آمدورفت آسان ہوتی ہے بلکہ طلبہ، مریضوں، کسانوں اور کاروباری افراد کو بھی براہ راست سہولت ملتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ گجرات کے مختلف علاقوں میں عوامی ضرورت کو مدنظر رکھتے ہوئے ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری رکھا جائے گا، کیونکہ عوام کے لیے آسان اور بہتر زندگی کی فراہمی ہی حقیقی عوامی خدمت ہے۔






21/09/2026

وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین نے گجرات میں واسا کے جاری سیوریج اور دیگر ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا اور متعلقہ حکام سے منصوبوں کی پیش رفت، معیار اور ٹائم فریم کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ لی۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر گجرات نورالعین قریشی، ایم ڈی واسا کاشان بٹ، نیسپاک کے افسران اور متعلقہ ٹھیکیدار بھی موجود تھے۔

چودھری سالک حسین نے ظہور الٰہی اسٹیڈیم ڈسپوزل اور جلالپور جٹاں روڈ سمیت جاری سیوریج کاموں کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ سرگودھا روڈ اور ریلوے اسٹیشن کے اطراف جہاں سیوریج کا مناسب نظام موجود نہیں، وہاں بھی ترجیحی بنیادوں پر کام شروع کیا جائے۔

وفاقی وزیر نے ہدایت کی کہ عوام کو درپیش مشکلات کے فوری ازالے کے لیے جاری کاموں میں مزید تیزی لائی جائے اور تمام منصوبے مقررہ ٹائم فریم کے اندر مکمل کیے جائیں۔ ترقیاتی کاموں میں رفتار کے ساتھ معیار کو بھی ہر صورت یقینی بنایا جائے تاکہ شہریوں کو دیرپا ریلیف مل سکے۔

چودھری سالک حسین نے کہا کہ شہریوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اور ان کے مسائل کا بروقت حل اولین ترجیح ہے، اس لیے واسا کے منصوبوں کی مؤثر نگرانی اور کام کے معیار کو یقینی بنایا جائے.







16/09/2026

وفاقی وزیر 🇵🇰چوہدری سالک حسین صاحب کی خصوصی ہدایت کے مطابق رابطہ آفس سروس موڈ میں عوام کے مسائل کے حل کے لیے ہر وقت حاضر ہے،






Address

Gujrat

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Hafiz Aqeel Jalil posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share