Jamaat E Islami Gujrat Official

Call Directions Website Contact the organization

Jamaat E Islami Gujrat Official VOICE OF CHANGE in Gujrat I بدل دو نظام
https://join.jamaat.org/ Remember! EMAN, CHARACTER & COURAGE is our Moto ... Insha'Allah..!
(1)

People ask us, "What JI has achieved in 64 years?" ...

Our answer to all those people is, "We have achieved CREDIBILITY." Only the character remains ... power is not a permanent thing ...
People choose us or not ... we will keep on doing our work with honesty & with full dedication.

2026ء تا 2028ء کے لیے مقرر نائب امیر جماعت اسلامی ضلع گجرات سید ضیاء اللہ شاہ ایڈووکیٹ اپنی ذمہ داری کا حلف اٹھا رہے ہیں...
13/11/2026

2026ء تا 2028ء کے لیے مقرر نائب امیر جماعت اسلامی ضلع گجرات سید ضیاء اللہ شاہ ایڈووکیٹ اپنی ذمہ داری کا حلف اٹھا رہے ہیں۔ اس موقع پر قائم مقام امیر جماعت اسلامی ضلع گجرات رانا محمد عمر صدیق، نائب امیر جماعت اسلامی ضلع گجرات راجہ نعیم خاور، احمد سلطان، عاطف ایوب بٹ، چوہدری نصیر احمد سمیت دیگر ذمہ داران بھی موجود ہیں۔

خطبہ جمعۃالمبارک : جامع مسجد قرطبہ ، اسلامک سنٹر گجراتخصوصی خطاب: مفتی محمد سلیم خطیب جامع مسجد قرطبہ اسلامک سنٹر گجراتم...
12/11/2026

خطبہ جمعۃالمبارک : جامع مسجد قرطبہ ، اسلامک سنٹر گجرات
خصوصی خطاب: مفتی محمد سلیم خطیب جامع مسجد قرطبہ اسلامک سنٹر گجرات
مورخہ 13 نومبر 2026 ، آغاز خطاب 12:55

گجرات | جی ٹی ایس چوک میں حقوقِ طلبہ کنونشناسلامی جمعیت طلبہ گجرات ڈویژن کے زیرِ اہتمام جی ٹی ایس چوک گجرات میں حقوقِ طل...
12/11/2026

گجرات | جی ٹی ایس چوک میں حقوقِ طلبہ کنونشن
اسلامی جمعیت طلبہ گجرات ڈویژن کے زیرِ اہتمام جی ٹی ایس چوک گجرات میں حقوقِ طلبہ کنونشن کا انعقاد کیا گیا، جس میں طلبہ کے حقوق، تعلیمی مسائل اور نوجوانوں کو درپیش مشکلات کو اجاگر کیا گیا۔
اس موقع پر ناظمِ اعلیٰ اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان برادر صاحبزادہ وسیم حیدر، امیر جماعت اسلامی پنجاب شمالی ڈاکٹر طارق سلیم، قائم مقام امیر جماعت اسلامی ضلع گجرات رانا محمد عمر صدیق اور معتمد اسلامی جمعیت طلبہ پنجاب شمالی برادر مصعب روحان نے شرکاء سے خطاب کیا۔ مقررین نے طلبہ کو درپیش مسائل، ان کے بنیادی حقوق، معیاری تعلیم کی فراہمی اور تعلیمی اداروں میں طلبہ کو درپیش مشکلات کے حوالے سے اظہارِ خیال کیا۔
کنونشن میں برادر عثمان فیاض ناظم اسلامی جمعیت طلبہ گجرات ڈویژن، برادر عبیداللہ طارق ناظم اسلامی جمعیت طلبہ گجرات مقام سمیت ضلع گجرات اور گرد و نواح سے سینکڑوں طلبہ نے شرکت کی۔
کنونشن کا مقصد طلبہ میں اپنے حقوق کا شعور بیدار کرنا، ان کے مسائل کو مؤثر انداز میں اجاگر کرنا اور طلبہ کو اپنے جائز حقوق کے حصول کے لیے منظم جدوجہد کا پیغام دینا تھا۔

گجرات | سروس موڑ پر حقوقِ طلبہ روڈ کارواں کا شاندار استقبالناظمِ اعلیٰ اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان برادر صاحبزادہ وسیم حید...
12/11/2026

گجرات | سروس موڑ پر حقوقِ طلبہ روڈ کارواں کا شاندار استقبال
ناظمِ اعلیٰ اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان برادر صاحبزادہ وسیم حیدر اور معتمد اسلامی جمعیت طلبہ پنجاب شمالی برادر مصعب روحان کی قیادت میں اسلامی جمعیت طلبہ کے زیرِ اہتمام جاری حقوقِ طلبہ روڈ کارواں کی گجرات آمد پر سروس موڑ کے مقام پر پُرجوش اور شاندار استقبال کیا گیا۔ طلبہ کی بڑی تعداد نے کارواں کے شرکاء کا والہانہ خیرمقدم کیا اور حقوقِ طلبہ کی جدوجہد سے بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا۔
اس موقع پر امیر جماعت اسلامی پنجاب شمالی ڈاکٹر طارق سلیم، قائم مقام امیر جماعت اسلامی ضلع گجرات رانا محمد عمر صدیق، راجہ نعیم خاور، چوہدری غلام عباس وڑائچ ایڈووکیٹ اور برادر عبیداللہ طارق ناظم اسلامی جمعیت طلبہ گجرات مقام بھی موجود تھے۔
استقبالیے کے موقع پر فضا حقوقِ طلبہ کے نعروں سے گونجتی رہی۔ طلبہ کی بھرپور شرکت اور جوش و جذبے نے روڈ کارواں کے استقبال کو یادگار بنا دیا۔ یہ سرگرمی طلبہ کے مسائل اجاگر کرنے، ان کے حقوق کے لیے آواز بلند کرنے اور نوجوانوں کو اپنی ذمہ داریوں کا احساس دلانے کے عزم کی عکاس تھی۔

نو مقرر نائب امیر جماعت اسلامی ضلع گجرات راجہ نعیم خاور اپنی ذمہ داری کا حلف اٹھا رہے ہیں۔ اس موقع پر امیر جماعت اسلامی ...
12/11/2026

نو مقرر نائب امیر جماعت اسلامی ضلع گجرات راجہ نعیم خاور اپنی ذمہ داری کا حلف اٹھا رہے ہیں۔ اس موقع پر امیر جماعت اسلامی پنجاب شمالی ڈاکٹر طارق سلیم، قائم مقام امیر جماعت اسلامی ضلع گجرات رانا محمد عمر صدیق، نائب امیر جماعت اسلامی ضلع گجرات چوہدری غلام عباس وڑائچ ایڈووکیٹ، چوہدری بہادر خان سمیت دیگر ذمہ داران بھی موجود ہیں۔

حقوق طلبہ کنونشنخصوصی شرکت۔ رانا محمد عمر صدیق قائم مقام امیر جماعت اسلامی ضلع گجرات12۔ نومبر۔ 2026۔ بروز جمعرات1:00 بجے...
12/11/2026

حقوق طلبہ کنونشن
خصوصی شرکت۔ رانا محمد عمر صدیق قائم مقام امیر جماعت اسلامی ضلع گجرات
12۔ نومبر۔ 2026۔ بروز جمعرات
1:00 بجے دن۔ جی ٹی ایس چوک گجرات

چوہدری انصر محمود دھول ایڈووکیٹ امیر جماعت اسلامی ضلع گجرات نے امیر صوبہ پنجاب شمالی ڈاکٹر طارق سلیم سے مشارت کے بعد راج...
11/11/2026

چوہدری انصر محمود دھول ایڈووکیٹ امیر جماعت اسلامی ضلع گجرات نے امیر صوبہ پنجاب شمالی ڈاکٹر طارق سلیم سے مشارت کے بعد
راجہ نعیم خاور اور چودھری ابرار احمد کو نائب امیر جماعت اسلامی ضلع گجرات مقرر کیا ہے

جماعت اسلامی ضلع گجرات کے نو مقرر نائب امیر چوہدری غلام عباس وڑائچ ایڈووکیٹ اپنی ذمہ داری کا حلف اٹھا رہے ہیں۔ اس موقع پ...
10/11/2026

جماعت اسلامی ضلع گجرات کے نو مقرر نائب امیر چوہدری غلام عباس وڑائچ ایڈووکیٹ اپنی ذمہ داری کا حلف اٹھا رہے ہیں۔ اس موقع پر قائم مقام امیر جماعت اسلامی ضلع گجرات رانا محمد عمر صدیق، امیر جماعت اسلامی گجرات سٹی راجہ نعیم خاور، چوہدری بہادر خان سمیت دیگر ذمہ داران بھی موجود ہیں۔

نیشنل لیبر فیڈریشن ضلع گجرات کے زیر اہتمام 57ویں یومِ تاسیس کے موقع پر اسلامک سینٹر گجرات میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد...
09/11/2026

نیشنل لیبر فیڈریشن ضلع گجرات کے زیر اہتمام 57ویں یومِ تاسیس کے موقع پر اسلامک سینٹر گجرات میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں قائم مقام امیر جماعت اسلامی ضلع گجرات رانا محمد عمر صدیق نے خصوصی شرکت کی اور خطاب کیا۔
اس موقع پر صدر نیشنل لیبر فیڈریشن ضلع گجرات چوہدری صفدر، جنرل سیکرٹری ڈاکٹر محمد اسحاق، عمر بٹ صدر پاسبان رکشہ ٹیکسی یونین ضلع گجرات، بابا خوشی مسیح مرکزی رہنما پاسبان رکشہ یونین پاکستان،محمد احسان ڈھلو ضلعی نائب صدر سمیت دیگر ذمہ داران، مختلف چھوٹی یونینز کے صدور، مزدور رہنماؤں اور محنت کش طبقے سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔
نیشنل لیبر فیڈریشن گزشتہ 57 سال سے محنت کش طبقے کے حقوق کے تحفظ، مزدوروں کی فلاح و بہبود اور ان کے جائز مطالبات کے لیے جدوجہد کر رہی ہے۔ یہ ادارہ مزدوروں کی آواز اور ان کے حقوق کی ترجمانی کا ایک مؤثر پلیٹ فارم ہے۔

جماعت اسلامی پاکستان کی جانب سے پیٹرولیم لیوی (بھتہ ٹیکس) کے خلاف ملک گیر دستخطی مہم جاری ہے۔ اسی سلسلے میں ڈپٹی سیکرٹری...
09/11/2026

جماعت اسلامی پاکستان کی جانب سے پیٹرولیم لیوی (بھتہ ٹیکس) کے خلاف ملک گیر دستخطی مہم جاری ہے۔ اسی سلسلے میں ڈپٹی سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان چوہدری اظہر اقبال حسن اور امیر جماعت اسلامی پنجاب شمالی ڈاکٹر طارق سلیم نے بھی اپنے دستخط ثبت کیے۔
اس دستخطی مہم کا مقصد پیٹرولیم لیوی کے خلاف عوامی تشویش اور مؤقف کو متعلقہ حکام تک پہنچانا اور اس ظالمانہ ٹیکس کے خاتمے کے لیے عوامی آواز کو مؤثر انداز میں اجاگر کرنا ہے۔
اس موقع پر جماعت اسلامی ضلع گجرات کے دیگر ذمہ داران نے بھی دستخط کرکے مہم میں اپنی شرکت ریکارڈ کروائی۔

Address

Qurtuba Masjid, Islamic Centre, G. T Road
Gujrat
50700

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Jamaat E Islami Gujrat Official posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Jamaat E Islami Gujrat Official:

Shortcuts

Share

Nearby government services