Directorate Of Public Relations Gwadar

Directions

Directorate Of Public Relations  Gwadar District Information Office Gwadar

ڈائریکٹر جنرل جی ڈی اے معین الرحمٰن خان سے یو این ڈی پی کنسلٹنٹ ثنا درانی کی ملاقاتگوادر، 7 ستمبر۔  اقوام متحدہ کے ترقیا...
07/09/2026

ڈائریکٹر جنرل جی ڈی اے معین الرحمٰن خان سے یو این ڈی پی کنسلٹنٹ ثنا درانی کی ملاقات

گوادر، 7 ستمبر۔
اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام (UNDP) کی گوادر میں جاری سرگرمیوں سے وابستہ کنسلٹنٹ ثنا درانی نے ڈائریکٹر جنرل گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی معین الرحمٰن خان سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ اس موقع پر ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ جی ڈی اے شاہد علی بھی موجود تھے۔

ملاقات کے دوران یو این ڈی پی کے تحت گوادر میں جاری مختلف سرگرمیوں اور منصوبوں پر ڈائریکٹر جنرل جی ڈی اے کو بریفنگ دی گئی۔ بتایا گیا کہ یو این ڈی پی کے ایک منصوبے کے تحت گوادر میں موسمیاتی تبدیلی کے شعبے میں سرگرم مقامی گروپس، نیٹ ورکس اور متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کے لیے دو روزہ تربیتی پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔

یو این ڈی پی کنسلٹنٹ نے بتایا کہ تربیتی پروگرام کا بنیادی مقصد گوادر میں موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے سرگرم مقامی گروپس اور نیٹ ورکس کی استعدادِ کار میں اضافہ کرنا ہے، تاکہ وہ مستقبل میں مؤثر، پائیدار اور مقامی ضروریات سے ہم آہنگ موسمیاتی منصوبے تشکیل دے سکیں۔

اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل جی ڈی اے معین الرحمٰن خان نے موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے کے لیے مقامی سطح پر مؤثر اقدامات کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ موسمیاتی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے متعلقہ اداروں، تنظیموں اور مقامی اسٹیک ہولڈرز کے درمیان مربوط تعاون ناگزیر ہے۔

انہوں نے کہا کہ جی ڈی اے موسمیاتی تبدیلی کے چیلنجز سے مکمل طور پر آگاہ ہے اور گوادر میں ماحول دوست اور پائیدار ترقی کے لیے مختلف سطحوں پر عملی اقدامات جاری ہیں۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ جی ڈی اے مستقبل میں بھی ماحول دوست ترقی، (Climate Resilience)، عوامی آگاہی اور پائیدار منصوبہ بندی کو اپنی ترجیحات میں شامل رکھے گی۔

گوادر7 ستمبر 2026: گوادر میں نوجوان نسل کی صلاحیتوں کو نکھارنے، کھیلوں کے فروغ اور تعلیمی اداروں کے درمیان صحت مند و مثب...
07/09/2026

گوادر7 ستمبر 2026: گوادر میں نوجوان نسل کی صلاحیتوں کو نکھارنے، کھیلوں کے فروغ اور تعلیمی اداروں کے درمیان صحت مند و مثبت مسابقت کے ماحول کو پروان چڑھانے کے لیے میر کلمتی انٹر ایجوکیشنل اسپورٹس فیسٹیول گوادر 2026 کا باقاعدہ اور شاندار افتتاح کردیا گیا۔ فیسٹیول کا افتتاح ڈائریکٹر ایجوکیشنل اسکولز منیر احمد نودیزئی نے کیا میر کلمتی انٹر ایجوکیشنل اسپورٹس فیسٹیول گوادر کے زیرِ اہتمام منعقد ہونے والے اس اسپورٹس فیسٹیول کو محکمہ تعلیم گوادر، پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن گوادر، ادارہ ترقیات گوادر اور دیگر متعلقہ اداروں کا بھرپور تعاون حاصل ہے افتتاحی تقریب میر کلمتی انٹر ایجوکیشنل اسپورٹس کے چیرمین میرارشد کلمتی سمیت مختلف سرکاری و نجی تعلیمی اداروں کے طلبہ، اساتذہ اور تعلیمی افسران نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ تقریب کو طلبہ نے رنگا رنگ ثقافتی و تعلیمی ٹیبلو، پریڈ، مارچ پاسٹ، رسا کشی کے مقابلوں اور اسکول اسکاوٹنگ کے خصوصی مظاہرے سے یادگار بنا دیا اس موقع پر گوثری ہائی اسکول اور نیوٹاؤن گرائمر ہائی اسکول کے درمیان سنسنی خیز فٹبال میچ بھی کھیلا گیا، جس میں دونوں ٹیموں کے نوجوان کھلاڑیوں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور شائقین سے بھرپور داد وصول کی۔ میچ میں کمنٹری کے فرائض غفار رحمان اور احسام قاضی نے انجام دیے افتتاحی
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر ایجوکیشنل اسکولز منیر احمد نودیزئی اور میر کلمتی انٹر ایجوکیشنل اسپورٹس کے چیئرمین میر ارشد کلمتی نے کہا کہ فیسٹیول کا مقصد محض کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد نہیں بلکہ گوادر کی نوجوان نسل، خصوصاً جنریشن زی (Gen-Z) کو مثبت، صحت مند اور تعمیری سرگرمیوں کی جانب راغب کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسکول کی سطح پر کھیلوں کے مضبوط کلچر کو فروغ دے کر نوجوانوں کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار اور قومی و بین الاقوامی سطح پر ملک و صوبے کا نام روشن کرنے کے مواقع فراہم کیے جا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ گوادر اور مکران کے کھیلوں کے میدانوں نے ماضی میں بھی باصلاحیت اور نامور کھلاڑی پیدا کیے ہیں، جنہوں نے قومی سطح پر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔ موجودہ تعلیمی و اسپورٹس پالیسی کا بنیادی مقصد اسی ٹیلنٹ کو بروقت نکھار کر نوجوانوں کو ملک و قوم کا قیمتی اثاثہ بنانا ہے

گوادر 07 ستمبر 2026: صوبائی حکومت کی پالیسی کے تحت نوجوانوں کو صحت مند، مثبت اور تعمیری سرگرمیوں کی جانب راغب کرنے، کھیل...
07/09/2026

گوادر 07 ستمبر 2026: صوبائی حکومت کی پالیسی کے تحت نوجوانوں کو صحت مند، مثبت اور تعمیری سرگرمیوں کی جانب راغب کرنے، کھیلوں کے ٹیلنٹ کو فروغ دینے اور انہیں بہتر مواقع فراہم کرنے کے لیے گوادر میں کھیلوں کے بنیادی ڈھانچے کی بہتری پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔ اسی سلسلے میں ادارہ ترقیات گوادر نے جان والی بال اینڈ فٹسال گراؤنڈ کی تعمیر، توسیع، تزئین و آرائش اور بحالی کا کام مکمل کرلیا ہے یہ منصوبہ ادارہ ترقیات گوادر کے اولڈ ٹاؤن بحالی منصوبے کا حصہ ہے، جس کی تکمیل سے مقامی نوجوانوں اور کھلاڑیوں کو فٹبال، والی بال اور دیگر کھیلوں کے لیے معیاری سہولیات میسر آئیں گی گوادر میں اسپورٹس انفراسٹرکچر کی بہتری کے لیے سینٹر محمد اسحاق کرکٹ اسٹیڈیم، بابا برنجو فٹبال اسٹیڈیم، سورگ دل فٹبال گراؤنڈ اور ادارہ ترقیات پبلک اسکول فٹبال گراؤنڈ سمیت مختلف کھیلوں کے میدانوں پر کام جاری ہے، جبکہ گورنمنٹ ماڈل ہائی اسکول گراؤنڈ کی ترقی کا کام بھی جاری ہے ان اقدامات کا مقصد نوجوانوں کو کھیلوں اور دیگر صحت مند سرگرمیوں کے مواقع فراہم کرنا، انہیں مثبت سرگرمیوں کی جانب متوجہ کرنا، مقامی کھیلوں کے ٹیلنٹ کو اجاگر کرنا اور گوادر میں کھیلوں کے بنیادی ڈھانچے کو مزید مضبوط بنانا ہے۔

گوادر  پرنسپل گورنمنٹ گرلز کالج ثمین بلوچ  و دیگر 6 ستمبر یوم دفاع موقع پر کالج میں منعقدہ تقریب سے بہترین کارکردگی کا م...
07/09/2026

گوادر پرنسپل گورنمنٹ گرلز کالج ثمین بلوچ و دیگر 6 ستمبر یوم دفاع موقع پر کالج میں منعقدہ تقریب سے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طالبات میں تعریفی سرٹیفکیٹ پیش کررہی ہیں

گوادر  پرنسپل گورنمنٹ گرلز کالج ثمین بلوچ 6 ستمبر یوم دفاع موقع پر کالج میں منعقدہ تقریب سے خطاب کررہی ہے
07/09/2026

گوادر پرنسپل گورنمنٹ گرلز کالج ثمین بلوچ 6 ستمبر یوم دفاع موقع پر کالج میں منعقدہ تقریب سے خطاب کررہی ہے

اورماڑہ07 ستمبر2026:اسسٹنٹ کمشنر  ڈاکٹر ماہ نور برکت کی مداخلت اور کامیاب مذاکرات کے بعد انجمن تاجران اور آل پارٹیز کی ج...
07/09/2026

اورماڑہ07 ستمبر2026:اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر ماہ نور برکت کی مداخلت اور کامیاب مذاکرات کے بعد انجمن تاجران اور آل پارٹیز کی جانب سے دی گئی احتجاج اور شٹر ڈاؤن ہڑتال کی کال واپس لے لی گئی اسسٹنٹ کمشنر نے تاجر برادری کے تحفظات سنے اور یقین دہانی کرائی کہ تمام متعلقہ معاملات کو باہمی مشاورت، افہام و تفہیم اور قانون کے مطابق خوش اسلوبی سے حل کیا جائے گا مذاکرات کے مثبت نتائج کے بعد انجمنِ تاجران اورماڑہ کے صدر بابا فہیم ناصر نے ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کیا، جس کے بعد اورماڑہ میں معمول کی کاروباری سرگرمیاں بحال ہوگئیں۔
اس موقع پر تحصیلدار اورماڑہ نور خان اور واجہ سید مہیم جان سمیت مقامی نمائندوں نے بھی اسسٹنٹ کمشنر سے ملاقات کی، جہاں آئندہ کے لائحہ عمل اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ انتظامیہ نے عوام اور تاجر برادری کے مسائل کے حل کے لیے مؤثر رابطے اور تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا

اورماڑہ 06 ستمبر 2026: اسسٹنٹ کمشنر اورماڑہ ڈاکٹر ماہ نور برکت نے سب ڈویژن کے مختلف تعلیمی اداروں، فشریز فیکٹریوں اور پی...
06/09/2026

اورماڑہ 06 ستمبر 2026: اسسٹنٹ کمشنر اورماڑہ ڈاکٹر ماہ نور برکت نے سب ڈویژن کے مختلف تعلیمی اداروں، فشریز فیکٹریوں اور پیٹرول پمپس کا تفصیلی دورہ کرکے گورنمنٹ اسکولوں میں تعلیمی معیار، بنیادی سہولیات، صفائی و ستھرائی، قانونی تقاضوں اور عوامی مفاد سے متعلق امور کا جائزہ لیا تعلیمی اداروں کے دورہ کے موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے واضح کیا کہ معیاری تعلیم اور طلبہ کو سازگار تعلیمی ماحول کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے اسکولوں میں تدریسی سرگرمیوں، اساتذہ کی حاضری، طلبہ کے داخلوں، بنیادی انفراسٹرکچر، صاف پانی، سولر سسٹم، صفائی اور دیگر ضروری سہولیات کا جائزہ لیا۔
گورنمنٹ بوائز پرائمری اسکول ایسٹ غازی لین کے معائنے کے دوران بنیادی انفراسٹرکچر، کم طلبہ کے داخلے اور تدریسی عملے کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا، جبکہ گورنمنٹ بوائز پرائمری اسکول کونٹگی لین میں نئی عمارت اور فعال سولر سسٹم کو اطمینان بخش قرار دیتے ہوئے پانی کی فراہمی اور حفاظتی دیوار کی مرمت سے متعلق مسائل کے حل کی نشاندہی کی گئی گورنمنٹ گرلز پرائمری اسکول کونٹگی لین کے دورے کے دوران اساتذہ کی حاضری، تعلیمی سہولیات اور جاری تعمیراتی کام کا جائزہ لیا گیا۔ اضافی عمارت کا تعمیراتی کام تسلی بخش پایا گیا، جبکہ اسکول انتظامیہ نے ادارے کو مڈل کا درجہ دینے کی درخواست بھی پیش کی اس موقع پر انہوں کہا کہ بچوں کو معیاری تعلیم، محفوظ ماحول اور بنیادی سہولیات کی فراہمی ان کے روشن مستقبل کی بنیاد ہے، اس لیے تعلیمی اداروں میں موجود مسائل کے حل اور دستیاب وسائل کے مؤثر استعمال کو یقینی بنایا جائے گا۔
دراثنا ڈاکٹر ماہ نور برکت نے تین فش فیکٹریوں کا معائنہ کیا اور صفائی، حفظانِ صحت اور دیگر انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے انتظامیہ کو لائسنس، رجسٹریشن، EPA منظوری، کارکنوں کی تعداد، اجرت و اوقاتِ کار، خواتین کارکنوں کی رہائشی سہولیات، ویسٹ مینجمنٹ اور چائلڈ لیبر قوانین سے متعلق ریکارڈ پیش کرنے کی ہدایت کی۔
انہوں نے 10 پیٹرول پمپس کا بھی معائنہ کیا، جہاں رجسٹریشن دستاویزات اور پیمائشی گیجز کی جانچ کی گئی۔ خلاف ورزیوں پر متعلقہ پیٹرول پمپس کو سیل کرتے ہوئے مالکان کو پیٹرول و ڈیزل کے موجودہ اسٹاک کی مکمل تفصیلات فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی۔
اسسٹنٹ کمشنر نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ تعلیمی اداروں، کاروباری و صنعتی مراکز اور عوامی سہولیات میں قانون کی عملداری، شفافیت، معیار اور عوامی مفاد پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کیا جائے، جبکہ تعلیمی اداروں میں طلبہ کو بہتر اور معیاری سہولیات کی فراہمی کے لیے مؤثر اقدامات یقینی بنائے جائیں۔

اورماڑہ6 ستمبر 2026: گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول اورماڑہ میں یومِ دفاع پاکستان کے حوالے سے پروقار تقریب منعقد ہوئی، جس میں ا...
06/09/2026

اورماڑہ6 ستمبر 2026: گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول اورماڑہ میں یومِ دفاع پاکستان کے حوالے سے پروقار تقریب منعقد ہوئی، جس میں اسسٹنٹ کمشنر اورماڑہ ڈاکٹر ماہ نور برکت نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی تقریب میں اساتذہ اور طالبات نے بھرپور شرکت کی اور وطنِ عزیز کے دفاع کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء اور غازیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔
اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر ماہ نور برکت نے کہا کہ 6 ستمبر ہماری قومی تاریخ کا ایک اہم دن ہے، جو ہمیں پاک افواج اور قوم کے بے مثال جذبۂ حب الوطنی، قومی یکجہتی، عزم اور قربانی کی یاد دلاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی ترقی، امن اور خوشحالی کے لیے نوجوان نسل خصوصاً طالبات کو تعلیم کے ساتھ ساتھ نظم و ضبط، حب الوطنی اور ذمہ داری کے جذبے کو بھی فروغ دینا ہوگا انہوں نے طلبہ و طالبات پر زور دیا کہ وہ اپنی تعلیم پر بھرپور توجہ دیتے ہوئے ملک و قوم کی ترقی میں اپنا مؤثر کردار ادا کریں تقریب کے اختتام پر پاکستان کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔

05/09/2026
گوادر: رکنِ صوبائی اسمبلی مولانا ہدایت الرحمان بلوچ میونسپل کمیٹی گوادر کے دفتر کا افتتاح کر رہے ہیں۔ اس موقع پر ڈپٹی کم...
14/01/2026

گوادر: رکنِ صوبائی اسمبلی مولانا ہدایت الرحمان بلوچ میونسپل کمیٹی گوادر کے دفتر کا افتتاح کر رہے ہیں۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر گوادر نقیب اللہ کاکڑ، ڈائریکٹر جنرل جی ڈی اے معین الرحمٰن اور دیگر سیاسی و سماجی شخصیات بھی موجود ہیں۔

Address

Assistant Commissioner Office Gwadar
Gwadar

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Directorate Of Public Relations Gwadar posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share