District Hangu Police

Call Directions Contact the organization

District Hangu Police Official Page for District Police Hangu

*ہنگو: سروخیل میں گھر کے اندر فائرنگ کا افسوسناک واقعہ، ڈی پی او ہنگو صلاح الدین کنڈی کی خصوصی ہدایت پر ایس پی انویسٹی گ...
02/11/2026

*ہنگو: سروخیل میں گھر کے اندر فائرنگ کا افسوسناک واقعہ، ڈی پی او ہنگو صلاح الدین کنڈی کی خصوصی ہدایت پر ایس پی انویسٹی گیشن اورکزئی غلام مرتضیٰ بنگش کا جائے وقوعہ اور ہسپتال کا دورہ، کرائم سین کا معائنہ، شواہد محفوظ کرنے اور ملزمان کی فوری گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دینے کی ہدایت*

ایس پی انویسٹی گیشن اورکزئی غلام مرتضیٰ بنگش (قائم مقام ایس پی انویسٹی گیشن ہنگو) فوری جائے وقوعہ پہنچے، کرائم سین کا معائنہ کیا اور شواہد محفوظ کرنے و سائنسی بنیادوں پر تحقیقات کی ہدایت کی۔

واقعے میں جاں بحق ہونے والے 06 افراد، جن میں خواتین، بچے اور مرد شامل ہیں، کی میتیں ٹائپ ڈی ہسپتال کربوغہ منتقل کی گئیں، جہاں ضروری پوسٹ مارٹم کارروائی مکمل کرنے کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی گئیں۔

ایس پی انویسٹی گیشن غلام مرتضیٰ بنگش نے ہسپتال میں غمزدہ لواحقین سے ملاقات کی اور دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے یقین دلایا کہ اس انسانیت سوز واقعے میں ملوث ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

انہوں نے ایس ڈی پی او ٹل اور ایس ایچ او دوآبہ کو خصوصی ہدایات جاری کرتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیمیں متحرک کرنے اور سرچ آپریشنز تیز کرنے کا حکم دیا۔ واقعے کی ہر پہلو سے شفاف اور سائنسی بنیادوں پر تحقیقات جاری ہیں۔

*ہنگو پولیس، پاک آرمی اور فرنٹیئر کور کا سرکی پیالہ کا دورہ، علاقہ مشران کا امن کے قیام کے لیے سیکیورٹی فورسز کے ساتھ مک...
02/11/2026

*ہنگو پولیس، پاک آرمی اور فرنٹیئر کور کا سرکی پیالہ کا دورہ، علاقہ مشران کا امن کے قیام کے لیے سیکیورٹی فورسز کے ساتھ مکمل تعاون کا عزم*

*شرپسند عناصر کے مذموم عزائم کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے، علاقے میں آباد تمام اقوام ایک ہیں اور امن کے قیام کے لیے سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے، علاقہ مشران*

ڈی پی او ہنگو صلاح الدین کنڈی کے ہمراہ لیفٹیننٹ کرنل لخکر خان اور لیفٹیننٹ کرنل صفدر خان نے پولیس، پاک آرمی اور فرنٹیئر کور کے جوانوں کے ہمراہ علاقے سرکی پیالہ کا دورہ کیا، جہاں معزز علاقہ مشران سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران مشران اور عمائدین کی بڑی تعداد جمع ہوگئی اور نشست نے بھرپور عوامی اجتماع کی شکل اختیار کرلی۔

اس موقع پر علاقہ مشران نے اپنے خطاب میں کہا کہ سرکی پیالہ اور چمبہ گل میں ایک ہی قوم آباد ہے اور ہم علاقے میں انتشار، بدامنی اور شرپسندانہ سرگرمیوں کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے دوٹوک عزم کا اظہار کیا کہ علاقے میں امن و امان برقرار رکھنے اور شرپسند عناصر کے عزائم ناکام بنانے کے لیے سیکیورٹی فورسز کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے اور ہر ممکن تعاون جاری رکھیں گے۔

ڈی پی او ہنگو صلاح الدین کنڈی نے اپنے خطاب میں کہا کہ علاقے میں امن و امان کا قیام اور عوام کے جان و مال کا تحفظ پولیس اور سیکیورٹی فورسز کی اولین ترجیح ہے۔

اس مقصد کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پائیدار امن کے قیام کے لیے عوام اور علاقہ مشران کا تعاون نہایت اہمیت کا حامل ہے، باہمی اعتماد، اتحاد اور مشترکہ کوششوں سے امن دشمن عناصر کے عزائم کو ناکام بنایا جا سکتا ہے۔

لیفٹیننٹ کرنل صفدر خان نے اپنے پیغام میں کہا کہ امن کا قیام صرف سیکیورٹی فورسز کی نہیں بلکہ پوری قوم کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ علاقے کے مشران اور عوام کا اتحاد، یکجہتی اور تعاون امن دشمن عناصر کے خلاف ہماری سب سے بڑی طاقت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک آرمی، پولیس اور فرنٹیئر کور عوام کے جان و مال کے تحفظ اور علاقے میں پائیدار امن کے قیام کے لیے پرعزم ہیں۔

ملاقات کے اختتام پر ضلع ہنگو سمیت ملک بھر میں امن و امان کے قیام، سلامتی، استحکام اور عوام کی خوشحالی کے لیے اجتماعی دعا بھی کی گئی۔

*ہنگو: سروخیل دوآبہ میں ایک ہی خاندان کے 6 افراد کے لرزہ خیز قتل کا ڈی پی او ہنگو صلاح الدین کنڈی کا سخت نوٹس، ڈی ایس پی...
02/11/2026

*ہنگو: سروخیل دوآبہ میں ایک ہی خاندان کے 6 افراد کے لرزہ خیز قتل کا ڈی پی او ہنگو صلاح الدین کنڈی کا سخت نوٹس، ڈی ایس پی ٹل کی سربراہی میں خصوصی تحقیقاتی ٹیم تشکیل*

*مقتول کے والد کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج، واقعے کی ہر پہلو سے تحقیقات جاری، ملوث عناصر کو جلد گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا، ڈی پی او ہنگو*

تفصیلات کے مطابق دوآبہ کے علاقے سروخیل میں نور رحمان، ان کی دو بیویوں اور تین بچوں کے قتل کے افسوسناک واقعے پر مقتول کے والد کی مدعیت میں نامعلوم ملزم/ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

مدعی نے اپنے بیان میں مؤقف اختیار کیا کہ واقعے سے دو تین روز قبل مقتول نور رحمان نے انہیں بتایا تھا کہ ان کے بھائی عبدالرحمان نے انہیں قتل کروانے کے لیے کسی سے رقم لی ہے۔ مدعی کے مطابق وہ خود بھی اس معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں اور مزید معلومات حاصل ہونے پر قانونی کارروائی کے لیے دعویداری کریں گے۔

ڈی پی او ہنگو صلاح الدین کنڈی نے واقعے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی ٹل کی سربراہی میں خصوصی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے دی ہے، جسے تمام پہلوؤں سے تحقیقات اور شواہد اکٹھے کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

ڈی پی او ہنگو صلاح الدین کنڈی نے کہا کہ واقعے میں ملوث عناصر کو جلد گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ پولیس اصل حقائق سامنے لانے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے اور کسی کو قانون سے بالاتر نہیں سمجھا جائے گا۔

*ڈی پی او ہنگو صلاح الدین کنڈی کی زیرِ نگرانی 04 روزہ انسدادِ پولیو مہم کا آغاز، پہلے روز سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات ...
02/11/2026

*ڈی پی او ہنگو صلاح الدین کنڈی کی زیرِ نگرانی 04 روزہ انسدادِ پولیو مہم کا آغاز، پہلے روز سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات — پولیو ٹیموں کے تحفظ کے لیے پولیس کی بھاری نفری تعینات*

پولیو ٹیموں کی سیکیورٹی ہماری اولین ترجیح ہے، تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہے ہیں۔ مہم کے پُرامن اور کامیاب انعقاد کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی۔ — *(ڈی پی او ہنگو صلاح الدین کنڈی)*

ڈی پی او ہنگو صلاح الدین کنڈی نے تمام سرکل ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز اور بیٹ افسران کو خصوصی ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ جوانوں کے ہمراہ اپنے اپنے علاقوں میں سیکیورٹی صورتحال کا تسلسل کے ساتھ جائزہ لیں اور موقع پر موجود رہ کر ڈیوٹی کو یقینی بنائیں۔

ڈی پی او ہنگو صلاح الدین کنڈی نے اہلکاروں کو دورانِ ڈیوٹی الرٹ رہنے، بلٹ پروف جیکٹ و ہیلمٹ کے استعمال، موبائل فون سے گریز اور سیکیورٹی ڈیوٹی پر مکمل توجہ مرکوز رکھنے کی ہدایت کی۔

ضلع بھر کے داخلی و خارجی راستوں پر اضافی ناکہ بندیاں قائم کر دی گئی ہیں جبکہ چیکنگ کا عمل مزید سخت کر دیا گیا ہے۔

ڈی پی او ہنگو نے عوام سے اپیل کی کہ وہ انسدادِ پولیو مہم کی کامیابی کے لیے پولیو ٹیموں اور سیکیورٹی اہلکاروں کے ساتھ بھرپور تعاون کریں تاکہ ہم سب مل کر اپنے بچوں کے محفوظ مستقبل کو یقینی بنا سکیں۔

*ہنگو تھانہ سٹی پولیس کی بڑی کارروائی، حساس علاقوں میں سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشنز کے دوران 06 ملزمان گرفتار، 03 ریپیٹر، 0...
01/11/2026

*ہنگو تھانہ سٹی پولیس کی بڑی کارروائی، حساس علاقوں میں سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشنز کے دوران 06 ملزمان گرفتار، 03 ریپیٹر، 03 رائفلیں، 03 پستول، ہینڈ گرنیڈ، 250 کارتوس اور آئس برآمد*

*ریجنل پولیس آفیسر کوہاٹ شاکر حسین داوڑ کے خصوصی احکامات اور ڈی پی او ہنگو صلاح الدین کنڈی کی براہِ راست نگرانی میں ضلع ہنگو میں کل سے شروع ہونے والی پولیو مہم کو پُرامن اور کامیاب بنانے، امن و امان برقرار رکھنے اور شرپسند عناصر کی سرکوبی کے لیے مختلف حساس علاقوں میں سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشنز کا سلسلہ جاری ہے۔*

اسی سلسلے میں ڈی ایس پی سٹی عابد خان اور ڈی ایس پی سی ٹی ڈی جمشید علی خان کی قیادت میں ایس ایچ او سٹی محمود عالم خان نے بھاری پولیس نفری کے ہمراہ شاہووام، وچ بازار، بہادر بانڈہ، سپین خاوری، سرکدانہ اور دیگر ملحقہ حساس علاقوں میں سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشن کیا۔

دورانِ آپریشن مشکوک ٹھکانوں کی باریک بینی سے تلاشی لی گئی اور مشتبہ افراد کی کڑی چیکنگ عمل میں لائی گئی۔ ٹارگٹڈ کارروائیوں کے دوران 06 مشتبہ ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 03 عدد ریپیٹر، 03 عدد رائفلیں، 03 عدد پستول، 01 عدد ہینڈ گرنیڈ، 50 گرام آئس اور مختلف بور کے 250 عدد کارتوس برآمد کرلیے گئے۔

ڈی پی او ہنگو صلاح الدین کنڈی نے واضح کیا کہ پولیو مہم کے دوران سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کو یقینی بنایا جائے گا اور مہم میں رکاوٹ ڈالنے، امن و امان خراب کرنے یا کسی بھی غیر قانونی سرگرمی میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز سخت قانونی کارروائیاں جاری رہیں گی۔

*سوشل میڈیا پر اسلحے کی نمائش اور ہوائی فائرنگ کرنے والے دو نوجوان دوآبہ پولیس کے ہتھے چڑھ گئے، ایم فور رائفل اور پستول ...
31/10/2026

*سوشل میڈیا پر اسلحے کی نمائش اور ہوائی فائرنگ کرنے والے دو نوجوان دوآبہ پولیس کے ہتھے چڑھ گئے، ایم فور رائفل اور پستول برآمد*

*ڈی پی او ہنگو صلاح الدین کنڈی کی زیر نگرانی غیر قانونی اسلحے اور ہوائی فائرنگ میں ملوث افراد کے خلاف مؤثر کارروائیاں جاری۔*

تفصیلات کے مطابق چند روز قبل سوشل میڈیا پر اسلحے کی نمائش اور ہوائی فائرنگ کی ویڈیوز وائرل ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او دوآبہ وحید نور خان نے پولیس نفری کے ہمراہ انفارمیشن بیسڈ کارروائی کے دوران دو ملزمان نعمت عمر ولد سعید عمر سکنہ سروزئی اور صدر ایوب ولد بسم اللہ گل سکنہ سروزئی کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے ایک ایم فور رائفل اور ایک پستول برآمد کر لیا۔

ڈی پی او ہنگو صلاح الدین کنڈی کا کہنا ہے کہ غیر قانونی اسلحے کی نمائش، ہوائی فائرنگ اور عوامی امن و سکون میں خلل ڈالنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔ عوامی تحفظ اور امن و امان کا قیام پولیس کی اولین ترجیح ہے، ایسے عناصر کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی۔

ڈی پی او ہنگو صلاح الدین خان کنڈی کی ہدایت پر اوپن ڈور پالیسی کے تحت شہریوں کو براہ راست رسائی فراہم کی جا رہی ہے۔*ایس ا...
31/10/2026

ڈی پی او ہنگو صلاح الدین خان کنڈی کی ہدایت پر اوپن ڈور پالیسی کے تحت شہریوں کو براہ راست رسائی فراہم کی جا رہی ہے۔
*ایس ایچ او تھانہ سٹی محمود خان* دوپہر 12 بجے سے 2 بجے تک روزانہ شہریوں کے مسائل سنیں گے۔

*تھانہ دوآبہ پولیس کی کامیاب کارروائی، 82 سالہ بزرگ کے قتل میں ملوث ملزم 72 گھنٹوں کے اندر آلۂ قتل پستول سمیت گرفتار**ڈ...
30/10/2026

*تھانہ دوآبہ پولیس کی کامیاب کارروائی، 82 سالہ بزرگ کے قتل میں ملوث ملزم 72 گھنٹوں کے اندر آلۂ قتل پستول سمیت گرفتار*

*ڈی پی او ہنگو صلاح الدین کنڈی کی قیادت میں سنگین جرائم کے خلاف مؤثر پولیس کارروائیاں جاری*

تفصیلات کے مطابق چند روز قبل تھانہ دوآبہ کی حدود معروفی بانڈہ نریاب میں نامعلوم ملزم/ملزمان نے 82 سالہ بزرگ نور محمد ولد وزیر محمد کو قتل کر دیا تھا۔ واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او دوآبہ وحید نور خان نے اے ایس آئی قمر زمان اور دیگر پولیس نفری کے ہمراہ دستیاب شواہد کی روشنی میں معروفی بانڈہ نریاب میں ٹارگٹڈ کارروائی کرتے ہوئے قتل میں ملوث ملزم شاہد ولد سید محمد سکنہ معروفی بانڈہ نریاب کو گرفتار کر لیا۔

پولیس نے گرفتار ملزم کے قبضے سے واردات میں استعمال ہونے والا آلۂ قتل پستول بھی برآمد کر لیا ہے۔

ڈی پی او ہنگو صلاح الدین کنڈی نے پولیس ٹیم کی بروقت اور کامیاب کارروائی کو سراہتے ہوئے کہا کہ سنگین جرائم میں ملوث عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لانے اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

30/10/2026

*ڈی پی او ہنگو صلاح الدین کنڈی کا پولیس سہولت مرکز کا دورہ، عوام کو فراہم کی جانے والی سہولیات اور سروس ڈیسکوں کی کارکردگی کا جائزہ*

*عوام کو بروقت، آسان اور معیاری پولیس خدمات کی فراہمی اولین ترجیح ہے، ڈی پی او ہنگو*

انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا ذوالفقار حمید کے عوام دوست پولیسنگ وژن کے تحت ڈی پی او ہنگو صلاح الدین کنڈی نے پولیس سہولت مرکز کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے قائم مختلف سروس ڈیسکوں، شہریوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات اور خدمات کی فراہمی کے طریقہ کار کا تفصیلی جائزہ لیا۔

اس موقع پر ڈی پی او ہنگو نے تعینات پولیس افسران و اہلکاروں سے ملاقات کی اور ہدایت کی کہ شہریوں کے ساتھ خوش اخلاقی، احترام اور پیشہ ورانہ ذمہ داری کا مظاہرہ کیا جائے۔ سائلین کو بلا تاخیر سہولیات فراہم کی جائیں اور ان کے مسائل کے حل میں کسی قسم کی غیر ضروری تاخیر نہ ہونے دی جائے۔

ڈی پی او ہنگو صلاح الدین کنڈی نے کہا کہ آئی جی پی خیبر پختونخوا ذوالفقار حمید کے عوام دوست پولیسنگ وژن کے مطابق عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی اور ان کے مسائل کا فوری ازالہ ہنگو پولیس کی ترجیحات میں شامل ہے۔ پولیس سہولت مرکز کا قیام اسی وژن کی عملی عکاسی ہے، جہاں شہریوں کو مختلف پولیس خدمات ایک ہی چھت تلے فراہم کرکے دفتری پیچیدگیوں اور غیر ضروری مشکلات سے نجات دلائی جا رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پولیس سہولت مرکز کے ذریعے شہریوں کو لوکل ویریفکیشن، ویزا ویریفکیشن، کریکٹر سرٹیفکیٹ، ملازمین کی تصدیق، کرایہ داروں کی رجسٹریشن، گمشدگی اور گم شدہ اشیاء کی رپورٹ، ویلفیئر سمیت دیگر متعلقہ خدمات فراہم کی جاتی ہیں۔

ڈی پی او ہنگو نے واضح کیا کہ عوام کی خدمت، سہولت اور تحفظ ہنگو پولیس کا بنیادی نصب العین ہے۔ شہریوں کو باعزت، شفاف اور بروقت پولیس خدمات کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے، جبکہ پولیس اور عوام کے مابین اعتماد کے رشتے کو مزید مستحکم بنانے کے لیے اقدامات جاری رہیں گے۔

Address

Hangu

Telephone

+92925624004

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when District Hangu Police posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to District Hangu Police:

Shortcuts

Share