Kalas, Haripur

Directions Website

Kalas, Haripur ◾Official Page OF VC Kalas. NA18 & PK48
◾Tehsile & District Haripur
◾Hazara - KPK , Pakistan 🇵🇰

Village concil Kalas ,,,,
union concil dheendha
Ex tehsile member Malik Haq nawaz Naji Shaeed
Village chirman Malik khizar Hayat
tehsile member V/c kalas Naheema Gul
provicinal accembky Pk45
National accembly Na18
Omar ayub khan MNA
Faisal Zaman MPA

کھلابٹ : کھلابٹ سیکٹر نمبر2 کے مختلف مقامات پر چوری کی3 بڑی وارداتیں نامعلوم چور گروہ رات کی تاریکی میں گھر کلینک اور ای...
26/10/2026

کھلابٹ : کھلابٹ سیکٹر نمبر2 کے مختلف مقامات پر چوری کی3 بڑی وارداتیں

نامعلوم چور گروہ رات کی تاریکی میں گھر کلینک اور ایلومینیئم دوکان کے تالے توڑ کر مجموعی طور پر 5 لاکھ روپے قریب کی نقدی 600 سعودی ریال قیمتی موبائل فون کلینک اور ایلومینیئم شاپ کے کیمرے L*D اور DVR لپیٹ کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔

چوری کی وارداتوں کے دوران تینوں متاثرہ افراد نے تھانہ کھلابٹ میں اطلاعی رپورٹ درج کروا دیں ۔ واقعات کے مطابق تھانہ کھلابٹ کی حدود سیکٹر نمبر2 اعظم چوک میں حبیب الرحمن تنولی ایلومینیئم شاپ سے نامعلوم چور گروہ رات کی تاریکی میں چوری کی واردات کرتے ہوئے 3 لاکھ روپے نقد 600 سعودی ریال موبائل فون کیمرے ایل سی ڈی سکرین ڈی وی آر لپٹ کر فرار ہوۓ۔

دوسری کاروائی میں رئیس خان سکنہ چھوہر کالونی سیکٹر نمبر2 کے گھر کے تالے توڑ کر 65 ہزار روپے کی نقدی چوری کی گئی ۔

جبکہ تیسری کاروائی میں تندرستی ویلفیئر فاؤنڈیشن کلینک کے زمہ دار حفیظ الرحمن تنولی نے بتایا کہ کیش کاؤنٹر کے تالے توڑ کر 1 لاکھ 20 ہزار روپے کی نقدی کیمرے ایل سی ڈی اور ڈی وی آر چوری کیے گئے ۔

کھلابٹ سیکٹر نمبر2 میں مختلف مقامات پر ہونے والی چوری کی یکے بعد دیگرے وارداتوں نے علاقہ میں سخت خوف و ہراس پھیلا دیا ہے ۔ سیکٹر نمبر2 کے شہریوں نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ہری پور سے فی الفور نامعلوم چور گروہ کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے

21/10/2026

گڈ ورک ، وی سی کالس، صاف شفاف خیبر پختونخوا کے تحت سینیٹیشن سٹاف کا ضلعی سطح پر بہترین ورک ،

19/10/2026
19/10/2026

خبرغم
نہایت افسوس کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ حاجی عبدالرشید مرحوم کے بیٹے جاوید۔اویس۔ساجد۔یاسین۔جنید کے بھائی شہیر کے والد محمد صابر انتقال کر گئے جسکا نماز جنازہ آج بروز سوموار رات 10بجےکالس میں ادا کیا جائے گا

07/10/2026

وی سی کالس کے صاف شفاف خیبر پختونخوا مہم کے تحت ورکرز کا محنتی انداز

کالس ہریپور
05/10/2026

کالس ہریپور

05/10/2026

Happy birthday Imran Khan

ضروری اطلاع زمین مالکان 🚨📢📢
04/10/2026

ضروری اطلاع زمین مالکان 🚨📢📢

📢 اہم اطلاع برائے مالکانِ اراضی ضلع ہری پور

اپنے قومی شناختی کارڈ (CNIC) کو زمین کے ملکیتی ریکارڈ سے منسلک کروائیں اور آن لائن سہولیات سے مستفید ہوں۔

ڈپٹی کمشنر ہری پور کی جانب سے تمام مالکانِ اراضی کو مطلع کیا جاتا ہے کہ وہ اپنے زمین کے ریکارڈ کو آن لائن سروسز کے ساتھ منسلک کرنے کے لیے درج ذیل طریقۂ کار پر عمل کریں:

🔹 مرحلہ 1: مقررہ پرفارما مکمل اور درست معلومات کے ساتھ پُر کریں۔

🔹 مرحلہ 2: پُر شدہ پرفارما کی اپنے متعلقہ پٹواری سے تصدیق کروائیں۔

🔹 مرحلہ 3: تصدیق شدہ پرفارما اپنے متعلقہ سروس ڈیلیوری سینٹر (SDC) میں جمع کروائیں۔

🎯 اہم مقصد:
آپ کے قومی شناختی کارڈ (CNIC) کو زمین کے ملکیتی ریکارڈ سے منسلک کرنا، تاکہ آپ زمین سے متعلق آن لائن سہولیات اور خدمات سے باآسانی مستفید ہو سکیں۔

📌 تمام مالکانِ اراضی سے گزارش ہے کہ اس عمل کو بروقت مکمل کریں اور جدید ڈیجیٹل سہولیات سے فائدہ اٹھائیں۔

ڈپٹی کمشنر ہری پور
شفاف، مؤثر اور جدید عوامی خدمات ہمارا عزم

زمین کے فرد آنلائن گھر بیٹھے حاصل کریں
04/10/2026

زمین کے فرد آنلائن گھر بیٹھے حاصل کریں

https://efard.kplr.gkp.pk/
عوامی اطلاع
بورڈ آف ریونیو کے حالیہ اقدامات کے تحت اب زمین کے مالکان آن لائن بورڈ آف ریونیو کی درج ذیل ویب سائٹ کے ذریعے بھی ای-فرد حاصل کر سکتے ہیں:

https://efard.kplr.gkp.pk/

حکومت کی جانب سے شہریوں کو ای-فرد کے حصول کے لیے سروس ڈیلیوری سنٹرز (SDCs)، نادرا ای سہولت مراکز، دستک ایپ کے علاوہ اب آن لائن ویب سائٹ کی سہولت بھی فراہم کر دی گئی ہے۔

شہری اپنی سہولت کے مطابق مذکورہ ذرائع میں سے کسی بھی ذریعے سے ای-فرد حاصل کر سکتے ہیں۔
ڈپٹی کمشنر ہری پور اصلاح الدین

Address

Haripur

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Kalas, Haripur posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share