Jamaat -e- Islami Hazro

Jamaat -e- Islami Hazro

Share

#JamaatIslamiHazro
#AkhidmatFoundationHazro
#BanoQabilHazro
@HafizNaeemUrRehman

Photos from Jamaat -e- Islami Hazro's post 09/05/2026

"تعلیم، روزگار اور انصاف کا بحران، کرپشن و استحصال کا عروج؛ عوام "بدل دو نظام" تحریک کے تحت کرپشن سے پاک جماعت اسلامی میں شامل ہوں"

حضرو، اٹک (اعجاز حسین قریشی) نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹر عطاء الرحمن نے کہا ہے کہ ملک اس وقت تعلیم، روزگار، انصاف اور معیشت کے سنگین بحران سے گزر رہا ہے جبکہ کرپشن، مہنگائی اور استحصال نے عام آدمی کی زندگی مشکل بنا دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام موجودہ فرسودہ نظام سے نجات کے لیے “بدل دو نظام” تحریک کے تحت کرپشن سے پاک قیادت کا ساتھ دیں اور جماعت اسلامی پاکستان میں شامل ہوں۔

وہ ضلع اٹک کی تحصیل حضرو کے گاؤں شینکہ میں جماعت اسلامی تحصیل حضرو کے زیر اہتمام منعقدہ "ممبرشپ ڈرائیو کیمپ 2026" سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر معززین علاقہ، تاجر برادری، نوجوانوں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد موجود تھی۔

ڈاکٹر عطاء الرحمن نے کہا کہ سرکاری اعدادوشمار کے مطابق ملک میں لاکھوں بچے تعلیم سے محروم ہیں جبکہ غربت کی شرح میں اضافہ ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صنعتی اداروں کے بیشتر مزدور معیاری اجرت سے محروم ہیں اور نوجوان بے روزگاری کے باعث شدید مایوسی کا شکار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جب کسی ملک میں تعلیم، صحت، روزگار اور انصاف صرف بالادست طبقے تک محدود ہو جائیں تو وہاں معاشرتی بے چینی اور بداعتمادی جنم لیتی ہے۔
"کرپشن اور استحصالی نظام نے عوام سے سکون، روزگار اور مستقبل کی امید چھین لی ہے۔ جماعت اسلامی ملک میں دیانت دار، عوام دوست اور اسلامی فلاحی نظام قائم کرنا چاہتی ہے۔

نائب امیر جماعت اسلامی نے معززین علاقہ پر زور دیا کہ وہ ذاتی مفادات اور خاندانی سیاست سے بالاتر ہو کر دیانت دار قیادت کا انتخاب کریں اور “بدل دو نظام” تحریک کا حصہ بنیں، جماعت اسلامی کے ممبر بنیں تاکہ صاف ستھری اور اہل قیادت کے ذریعے ملک کو کرپشن، ناانصافی اور معاشی تباہی سے نکالا جا سکے۔

معززین علاقہ سے سردار امجد علی خان امیر جماعت اسلامی ضلع اٹک، مولانا حافظ جابر علی خان سابق چیئرمین یونین کونسل شینکہ نے بھی خطاب کیا،
حافظ محمد بلال جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی ضلع اٹک و محمد عثمان ملک امیر جماعت اسلامی تحصیل حضرو نے معززین علاقہ و صحافی برادری کا شکریہ ادا کیا۔

تقریب کے اختتام پر متعدد نوجوانوں اور معززین نے ممبرشپ فارم پر کر کے جماعت اسلامی پاکستان میں شمولیت اختیار کی۔


09/05/2026

ممبر شپ ڈرائیو

Photos from Jamaat -e- Islami Hazro's post 26/04/2026

جماعت اسلامی تحصیل حضرو کے اجتماع ارکان سے مقررین خطاب کر رہے ہیں،
حافظ نعیم الرحمن امیر جماعت اسلامی پاکستان خطاب کا اجتماع ارکان نے لائیو سنا۔

21/04/2026

الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام بنو قابل پروگرام کے متعلق
کوآرڈینیٹر بنو قابل حضرو
مولانا اسرار احمد آپ سے مخاطب ہیں


Photos from Jamaat -e- Islami Hazro's post 11/04/2026

حضرو (نامہ نگار) آج کی جدید دنیا میں اصل طاقت ہتھیار نہیں بلکہ ہنر ہے، اور آئی ٹی کا ہنر سب سے بہترین ہنر قرار دیا جا رہا ہے۔ اسی تناظر میں چھچھ، تحصیل حضرو کے نوجوانوں اور طلبہ و طالبات کے لیے “بنوقابل” کے تحت فری آئی ٹی کورسز کو ایک سنہری موقع قرار دیا گیا ہے۔

یہ بات محمد عثمان ملک، صدر الخدمت فاؤنڈیشن تحصیل حضرو نے موضع شینکہ میں منعقدہ بنوقابل تحصیل حضرو کی ورکنگ کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان جدید اسکلز سیکھ کر آن لائن کمائی، فری لانسنگ اور باعزت روزگار کے مواقع حاصل کر سکتے ہیں۔

محمد عثمان ملک کا کہنا تھا کہ “بنوقابل” صرف ایک کورس نہیں بلکہ نوجوانوں کے روشن مستقبل کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ انہوں نے بتایا کہ تحصیل حضرو، ضلع اٹک کے لیے رجسٹریشن تاحال جاری ہے اور زیادہ سے زیادہ نوجوان اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے آن لائن رجسٹریشن کروائیں۔

انہوں نے سرکاری و نجی تعلیمی اداروں اور دینی مدارس کے سربراہان کو بھی پیشکش کی کہ وہ بڑی کلاسز کے طلبہ و طالبات کی اجتماعی رجسٹریشن کے لیے رابطہ کریں، الخدمت کے رضاکار اداروں میں جا کر بریفنگ اور رجسٹریشن کا عمل مکمل کریں گے۔

اجلاس کے دوران مختلف کمیٹیوں کی کارکردگی رپورٹس پیش کی گئیں، نئے اہداف مقرر کیے گئے اور دیگر امور پر مشاورت بھی کی گئی۔

اجلاس میں حافظ محمد بلال، ضلعی کوآرڈینیٹر بنوقابل پروگرام نے خصوصی شرکت کی، جبکہ مولانا اسرار احمد، کوآرڈینیٹر بنوقابل پروگرام تحصیل حضرو سمیت دیگر کمیٹی ممبران بھی موجود تھے۔

04/04/2026
04/04/2026

جماعت اسلامی کی جدوجہد نےحکمرانوسےمطالبات منوا لیے !
پٹرول کی قیمت میں 80 روپے کی کمی کی وجہ صرف حافظ نعیم الرحمن ہیں جو مزدوراور مڈل کلاس طبقے کےدکھ درد کوسمجھتے ہیں۔
ڈاکٹر طارق سلیم (امیر جماعت اسلامی پنجاب شمالی)

Want your business to be the top-listed Government Service in Hazro?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Website

Address


Hazro