Municipal committee hazro

Municipal committee hazro

Share

Municipal committee hazro

Photos from Municipal committee hazro's post 27/05/2026

اسسٹنٹ کمشنر حضرو ڈاکٹر عمران رفیق نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر شہر کی مرکزی عیدگاہ میں نمازِ عید ادا کی۔ اس موقع پر انہوں نے ستھرا پنجاب پروگرام کے سینیٹیشن سٹاف میں مٹھائی تقسیم کی اور صفائی ستھرائی کے حوالے سے ان کی خدمات کو سراہا۔
انہوں نے عیدالاضحیٰ کے دوران ستھرا پنجاب کی جانب سے کیے گئے صفائی کے انتظامات کی تعریف کرتے ہوئے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ صفائی کو برقرار رکھنے میں انتظامیہ کا ساتھ دیں۔ انہوں نے کہا کہ “یہ علاقہ ہمارا اپنا گھر ہے اور ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ اسے صاف ستھرا رکھیں۔”
قربانی کے جانوروں کی آلائشوں کو بیگز میں ڈال کر ستھرا پنجاب کی جانب سے قائم کردہ کولیکشن پوائنٹس تک پہنچائیں تاکہ سینیٹیشن ورکرز انہیں محفوظ اور مناسب طریقے سے ٹھکانے لگا سکیں۔

25/05/2026
Photos from Municipal committee hazro's post 23/05/2026

اسسٹنٹ کمشنر حضرو، ڈاکٹر عمران رفیق نے میونسپل کمیٹی حضرو کے زیر انتظام قائم کردہ قربانی کے جانوروں کے فری سیل پوائنٹ کا تفصیلی دورہ کیا دورے کا مقصدسیل پوائنٹ پر عوام اور قربانی کے جانوروں کے لیے کیے گئے انتظامات کا معائنہ کرنا تھا۔
اس کے علاوہ میونسپل کمیٹی، پولیس، ریسکیو، لائیو سٹاک، محکمہ صحت اور 'ستھرا پنجاب' ایجنسی کے عملے کی حاضری اور کارکردگی کا جائزہ بھی لیا گیا۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر نے بتایا کہ حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق شہریوں کی سہولت کے لیے یہ فری سیل پوائنٹ قائم کیا گیا ہے۔
سیل پوائنٹ پر خریداروں اور بیوپاریوں اور جانورں کے لیے سایہ دار جگہ، پینے کا صاف پانی، عوام کے لیے پبلک ٹوائلٹس، سیکیورٹی، پارکنگ اور شکایات سیل جیسی تمام سہولیات بالکل مفت دستیاب ہیں۔
انہوں نے واضح کیا کہ جانوروں کی خرید و فروخت پر کسی قسم کی کوئی فیس یا ٹیکس چارج نہیں کیا جا رہا۔
انتظامیہ کی جانب سے اہل علاقہ سے گزارش ہے کہ وہ قربانی کے جانوروں کی محفوظ اور باسہولت خرید و فروخت کے لیے "خانزادہ ہاؤسنگ سوسائٹی نزد موسیٰ پل، حضرو" پر قائم اس فری سیل پوائنٹ کا رخ کریں۔

23/05/2026

عید الاضحی کے سلسلہ میں گلی محلوں کی صفائی ستھرائی اور جانوروں کی آلائشوں کو ٹھکانے لگانے کے حوالے سے ڈیوٹی روسٹر جاری ۔

15/05/2026

گورنمنٹ پنجاب کی جانب سے لاک ڈاؤن 01/06/2026 تک ختم کر دیا گیا ہے لہذا تمام کاروباری حضرات اپنی کاروباری سرگرمیاں جاری رکھ سکتے ہیں

Photos from Municipal committee hazro's post 12/05/2026

اسسٹنٹ کمشنر حضرو ڈاکٹر عمران رفیق کے احکامات پر ایم سی حضرو سٹاف مین روڈ حضرو ہٹیاں پر خوبصورتی کے سلسلہ میں بجلی کے کھمبوں کے ساتھ بوگن بیل کے پودے لگاتے ہوئے ۔
ان بوگن بیل کے پودوں کے لگانے کا مقصد ہٹیاں حضرو روڈ پر کھمبوں کی بجائے پھول نظر آئے اور شہر میں داخل ہونے والے افراد کو پھولوں کی خوشبو اور بہار کا احساس محسوس ہو نہ کہ لٹکی ہوئی تاروں والے کھمبے دیکھائی دیں

Want your business to be the top-listed Government Service in Hazro?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Telephone

Address


Hazro