Municipal committee hazro

  • Home
  • Municipal committee hazro
Call Directions Website Contact the organization

Municipal committee hazro Municipal committee hazro

15/09/2026

Prime Minister Pakistan Fuel Relief Scheme -
وزیر اعظم پاکستان خصوصی ریلیف سکیم میں اپلائی کرنے کا طریقہ اور اہلیت

کمشنر راولپنڈی ڈویژن، جناب سلمان غنی نے ڈپٹی کمشنر اٹک، جناب مدثر احمد شاہ ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عارف قریشی اور اسسٹ...
10/09/2026

کمشنر راولپنڈی ڈویژن، جناب سلمان غنی نے ڈپٹی کمشنر اٹک، جناب مدثر احمد شاہ ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عارف قریشی اور اسسٹنٹ کمشنر حضرو، ڈاکٹر عمران رفیق کے ہمراہ تحصیل حضرو کا دورہ کیا۔
اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر حضرو ڈاکٹر عمران رفیق نے کمشنر راولپنڈی جناب سلمان غنی کو حضرو تحصیل میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔
دورے کے دوران جناب کمشنر راولپنڈی نے پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت جاری مختلف ترقیاتی منصوبوں کا موقع پر جا کر تفصیلی جائزہ لیا اور متعلقہ افسران کو منصوبوں کی رفتار اور معیار کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی۔
اس موقع پر کمشنر راولپنڈی ڈویژن نے ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ تمام ترقیاتی منصوبے مقررہ مدت کے اندر بروقت اور اعلیٰ معیار کے مطابق مکمل کیے جائیں تاکہ ان کے ثمرات جلد از جلد عوام تک پہنچ سکیں اور شہریوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔

10/09/2026

I Love Hazro

اسسٹنٹ کمشنر/ایڈمنسٹریٹر حضرو ڈاکٹر عمران رفیق کی ہدایات اور احکامات کی روشنی میں میونسپل کمیٹی حضرو کے زیرِ انتظام بسسل...
26/08/2026

اسسٹنٹ کمشنر/ایڈمنسٹریٹر حضرو ڈاکٹر عمران رفیق کی ہدایات اور احکامات کی روشنی میں میونسپل کمیٹی حضرو کے زیرِ انتظام بسسلسلہ میلاد النبی حضرت محمدﷺ انتظامات اور شربت کی سبیلوں کا خصوصی اہتمام کیا گیا۔
اسسٹنٹ کمشنر حضرو ڈاکٹر عمران رفیق نے دیگر افسران و انتظامی عملے کے ہمراہ مرکزی میلاد جلوس میں شرکت کے لیے علاقہ بھر سے تشریف لانے والے علمائے کرام، مرکزی میلاد کمیٹی کے عہدیداران اور مختلف جماعتوں و قافلوں کا پرتپاک استقبال کیا۔ اس موقع پر شرکائے جلوس پر گل پاشی کی گئی اور انہیں عقیدت و محبت کے جذبات کے ساتھ خوش آمدید کہا گیا۔
اسسٹنٹ کمشنر حضرو کی جانب سے علمائے کرام، مرکزی میلاد کمیٹی کے عہدیداران اور جلوس میں شریک مختلف جماعتوں و قافلوں کے اعزاز میں مٹھائی کے تحائف بھی پیش کیے گئے۔
بعد ازاں مرکزی میلاد کمیٹی حضرو کی جانب سے میلادالنبی حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کے موقع پر بہترین انتظامات، مثالی نظم و ضبط اور بھرپور تعاون پر اسسٹنٹ کمشنر/ایڈمنسٹریٹر حضرو ڈاکٹر عمران رفیق ، ڈی ایس پی حضرو ارشد خٹک سمیت انتظامیہ حضرو کے دیگر افسران ، پولیس اور ملازمین کو اعزازی اسناد پیش کی گئیں۔

میونسپل کمیٹی حضرو کے زیرِ اہتمام سیرت النبی ﷺ  کانفرنس کا  انعقاد، زیر نگرانی اسسٹنٹ کمشنر و ایڈمنسٹریٹر حضرو، ڈاکٹر عم...
24/08/2026

میونسپل کمیٹی حضرو کے زیرِ اہتمام سیرت النبی ﷺ کانفرنس کا انعقاد، زیر نگرانی اسسٹنٹ کمشنر و ایڈمنسٹریٹر حضرو، ڈاکٹر عمران رفیق کیا گیا۔
کانفرنس میں مرکزی میلاد کمیٹی حضرو کے صدر، عہدیداران و اراکین سمیت علاقہ بھر سے عوام نے بھرپور شرکت کی۔ اس روح پرور محفل میں علاقہ بھر سے تشریف لانے والے ممتاز نعت خواں حضرات اور علمائے کرام نے شرکت کی اور بارگاہِ رسالت مآب حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ میں عقیدت و محبت کے پھول نچھاور کرتے ہوئے نعتِ رسولِ مقبول ﷺ پیش کی۔
اس موقع پر مولانا ناصر خان صاحب نے سیرتِ طیبہ ﷺ کے مختلف پہلوؤں پر نہایت جامع اور ایمان افروز بیان کیا اور حضور اکرم ﷺ کی حیاتِ مبارکہ، اخلاقِ حسنہ اور تعلیماتِ عالیہ کو مشعلِ راہ بنانے کی تلقین کی۔
کانفرنس کے اختتام پر اسسٹنٹ کمشنر و ایڈمنسٹریٹر حضرو ڈاکٹر عمران رفیق نے کانفرنس میں خصوصی طور پر شرکت کرنے والے تمام نعت خواں حضرات، علمائے کرام اور مرکزی میلاد کمیٹی کے عہدیداران و اراکین کی خدمات اور کاوشوں کو سراہتے ہوئے انہیں یادگاری شیلڈز پیش کیں۔

ڈپٹی کمشنر اٹک مدثر احمد شاہ نے اسسٹنٹ کمشنر حضرو ڈاکٹر عمران رفیق کے ہمراہ حضرو شہر اور تحصیل حضرو کے مختلف علاقوں کا د...
20/08/2026

ڈپٹی کمشنر اٹک مدثر احمد شاہ نے اسسٹنٹ کمشنر حضرو ڈاکٹر عمران رفیق کے ہمراہ حضرو شہر اور تحصیل حضرو کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔ دورے کا مقصد گزشتہ شب مون سون بارش کے ہیوی سپیل کے باعث نشیبی علاقوں میں جمع ہونے والے بارشی پانی کی نکاسی، صفائی ستھرائی اور شہریوں کو درپیش ممکنہ مشکلات کے تدارک کے لیے کیے گئے انتظامات کا جائزہ لینا تھا۔
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر اٹک نے بارشی پانی کی نکاسی اور صفائی کے حوالے سے جاری اقدامات کا تفصیلی معائنہ کیا اور انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے موقع پر موجود افسران و متعلقہ عملے کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ مون سون بارشوں کے پیش نظر تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے جہاں کہیں بھی بارشی پانی جمع ہو، اسے فوری طور پر نکالا جائے تاکہ شہریوں کو کسی قسم کی پریشانی یا مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
ڈپٹی کمشنر اٹک نے مزید ہدایت کی کہ بارش کے دوران اور بعد ازاں نکاسیٔ آب کے عمل کی مسلسل نگرانی کی جائے اور شہریوں کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے تمام متعلقہ محکمے باہمی رابطے کے ساتھ مؤثر اقدامات یقینی بنائیں۔
اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر اٹک عارف قریشی بھی ڈپٹی کمشنر اٹک کے ہمراہ موجود تھے۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اٹک انم بابر نے اسسٹنٹ کمشنر/ایڈمنسٹریٹر حضرو ڈاکٹر عمران رفیق کے ہمراہ مون سون کی موسلا دھار بارش کے...
19/08/2026

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اٹک انم بابر نے اسسٹنٹ کمشنر/ایڈمنسٹریٹر حضرو ڈاکٹر عمران رفیق کے ہمراہ مون سون کی موسلا دھار بارش کے بعد حضرو شہر کے نشیبی علاقوں کا دورہ کیا۔
دورے کے دوران ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اٹک انم بابر نے بارش کے پانی کی نکاسی کے حوالے سے انتظامیہ حضرو کی جانب سے کیے گئے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا اور انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔
اس موقع پر انہوں نے متعلقہ افسران و اہلکاروں کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ حضرو شہر اور تحصیل بھر میں جہاں کہیں بھی بارش کے باعث پانی جمع ہوا ہے، وہاں تمام دستیاب وسائل اور ہیوی مشینری کو بروئے کار لاتے ہوئے نکاسیٔ آب کا عمل فوری مکمل کیا جائے۔
انہوں نے مزید ہدایت کی کہ شہریوں کو بارش کے باعث کسی قسم کی پریشانی یا مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے، اس لیے نکاسیٔ آب کے اقدامات کی مؤثر نگرانی کو یقینی بنایا جائے اور تمام متعلقہ محکمے مکمل طور پر متحرک رہیں۔

19/08/2026

مون سون کی موسلا دھار بارش کے بعد اسسٹنٹ کمشنر/ایڈمنسٹریٹر حضرو ڈاکٹر عمران رفیق نے حضرو شہر کے نشیبی علاقوں کا دورہ کیا اور اپنی نگرانی میں ہیوی مشینری اور میونسپل ورکرز کی مدد سے بارش کے جمع شدہ پانی کی فوری نکاسی کے اقدامات کروائے۔
اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر/ایڈمنسٹریٹر حضرو ڈاکٹر عمران رفیق نے سینٹری انسپکٹر اور ستھرا پنجاب کے متعلقہ افسران و عملے کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ حضرو شہر اور تحصیل بھر میں جہاں کہیں بھی بارش کے باعث پانی جمع ہوا ہے، وہاں تمام دستیاب وسائل بروئے کار لاتے ہوئے نکاسیٔ آب کا عمل فوری مکمل کیا جائے۔
انہوں نے مزید ہدایت کی کہ بارش کے دوران اور بعد ازاں شہریوں کو درپیش مسائل کے فوری ازالے کے لیے فیلڈ میں موجود عملہ متحرک رکھا جائے اور نکاسیٔ آب کے کام کی مسلسل نگرانی کی جائے، تاکہ شہریوں کو کسی قسم کی پریشانی یا دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

یومِ آزادی پاکستان کے موقع پر رنگارنگ تقریبات کا انعقادمیونسپل کمیٹی حضرو کے زیرِ انتظام یومِ آزادی پاکستان کے موقع پر ر...
14/08/2026

یومِ آزادی پاکستان کے موقع پر رنگارنگ تقریبات کا انعقاد
میونسپل کمیٹی حضرو کے زیرِ انتظام یومِ آزادی پاکستان کے موقع پر رنگارنگ تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔ تقریبات کے مہمانِ خصوصی اسسٹنٹ کمشنر حضرو ڈاکٹر عمران رفیق اور سابق صوبائی وزیرِ پنجاب برائے کھیل جہانگیر خانزادہ تھے۔
تقریبات کا آغاز پرچم کشائی سے ہوا، جس میں سرکاری محکموں کے افسران، سیاسی و سماجی شخصیات اور معزز شہریوں نے شرکت کی۔ بعد ازاں ریسکیو ٹیموں نے قومی پرچم کو سلامی پیش کی۔ مہمانانِ خصوصی اور شرکاء نے شجرکاری مہم کے تحت پودے بھی لگائے، جبکہ معززینِ علاقہ اور افسران کے ہمراہ یومِ آزادی کا کیک کاٹا گیا۔
تقریبات کے اختتام پر سیمینار کا انعقاد کیا گیا، جس میں بچوں نے ملی نغمے اور تقاریر پیش کیں۔ مہمانانِ خصوصی نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے یومِ آزادی کی اہمیت اور قومی ذمہ داریوں پر روشنی ڈالی۔
بعد ازاں تقریبات کے انعقاد میں تعاون کرنے والے سٹاف اور شرکت کرنے والے بچوں، سرکاری محکموں کے افسران ، معززین علاقہ اور صحافی برادری میں تعریفی ایوارڈز تقسیم کیے گئے۔ اختتام پر وطنِ عزیز پاکستان کی ترقی، خوشحالی اور سلامتی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

13/08/2026

میونسپل کمیٹی حضرو کے زیر انتظام ہونے والے آزادی پاکستان کرکٹ فائنل میچ میں
اسسٹنٹ کمشنر حضرو ڈاکٹر عمران رفیق اور سابق صوبائی وزیر کھیل پنجاب جہانگیر خانزادہ نے بطور مہمانان خصوصی شرکت کی۔

Address


Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Municipal committee hazro posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Municipal committee hazro:

Shortcuts

  • Want your organization to be the top-listed government service?

Share