District Police Hunza

Call Directions Contact the organization

District Police Hunza We're committed to maintaining Law & Order, Protecting Lives & Property, ensuring Peace across Hunza. Under the command of the Superintendent of Police Hunza.

We serve with Professionalism, Integrity, & Dedication to uphold Justice and Public Trust.

04/10/2026

سی ٹی یو کارپورل بھرتی: فزیکل ٹیسٹ کا پہلا روز کامیابی سے مکمل

گلگت بلتستان پولیس میں سی ٹی یو کارپورل کی آسامیوں کے لیے فزیکل ٹیسٹ کے پہلے روز کا مرحلہ کامیابی سے مکمل ہوگیا، جس میں مرد و خواتین امیدواروں نے بھرپور شرکت کی۔

گلگت بلتستان پولیس تمام امیدواروں کا ان کے تعاون، نظم و ضبط اور بھرپور شرکت پر شکریہ ادا کرتی ہے۔ اس موقع پر فزیکل ٹیسٹ کے کامیاب انعقاد میں کردار ادا کرنے والے پولیس افسران و جوانوں، انتظامیہ، ریکروٹمنٹ اسٹاف اور ریکروٹمنٹ کمیٹی کو بھی خراجِ تحسین پیش کیا جاتا ہے۔

فزیکل ٹیسٹ کا دوسرا روز آج بھی جاری رہے گا۔ وہ امیدوار جو کل کسی وجہ سے ٹیسٹ میں شرکت نہیں کر سکے یا کسی قسم کی شکایت رکھتے ہیں، وہ آج اپنے متعلقہ ریجن کی ریکروٹمنٹ کمیٹی کے چیئرمین سے رابطہ کریں، تاکہ ان کی شکایت کا ازالہ ہو اور ان کو موقع دیا جاسکے۔

(ترجمان گلگت بلتستان پولیس )

03/10/2026

غذر کے گاؤں گچ کے جنگلات میں آتشزدگی

غذر : مورخہ 03 اکتوبر 2026 کو غزر کے گاؤں گچ کے پہاڑی علاقے میں واقع جنگلات میں اچانک اگ بھڑک اٹھی ۔جس کے باعث آگ کے مزید پھیلنے اور جنگلاتی وسائل کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔

اطلاع ملتے ہی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر غذر کی ہدایات پر پولیس ٹیم کو جائے وقوعہ کی جانب روانہ کر دیا گیا ہے جبکہ پولیس صورتحال کی نگرانی اور متعلقہ اداروں کے ساتھ رابطے میں ہے۔

عوام الناس سے اپیل ہے ک آگ بجھانے کے لیے جاری امدادی کارروائیوں میں متعلقہ عملے کے ساتھ مکمل تعاون کریں۔

جنگلات ہمارا قومی اثاثہ ہیں، ان کا تحفظ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔

(ترجمان گلگت بلتستان پولیس)

03/10/2026

ASI Jobs Gilgit Baltistan (GB) Police Jobs 2023 | Online Apply Form is the title of a recruitment announcement made by the Gilgit Baltistan Police today in the Daily K2 Newspaper. Candidates seeking GB Police Jobs are encouraged to apply. The Gilgit Baltistan Police is giving boys and girls opportun...

02/10/2026

اہم اطلاع ۔
محکمہ پولیس گلگت بلتستان میں کارپورل کی آسامیوں کے لیے جسمانی ٹیسٹ مورخہ 03 اکتوبر 2026 کو مقررہ شیڈول کے مطابق منعقد کیے جا رہے ہیں۔اس ضمن میں متعلقہ ریکروٹمنٹ کمیٹیاں اپنے اپنے ریجن پہنچ چکے ہیں۔ تمام امیدواران کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ اپنے متعلقہ ٹیسٹ سینٹر پر مقررہ وقت پر پہنچ کر اپنی حاضری یقینی بنائیں۔

خواتین امیدواران کے لیے جسمانی ٹیسٹ کا آغاز صبح 07:00 بجے جبکہ مرد امیدواران کے لیے جسمانی ٹیسٹ کا آغاز صبح 08:00 بجے ہوگا۔

تمام امیدواران اور عوام الناس سے اپیل کی جاتی ہے کہ بھرتی کے حوالے سے کسی بھی غیر مصدقہ اطلاع، افواہ یا منفی پروپیگنڈے پر کان نہ دھریں۔ اور مستند معلومات کے بغیر کسی بھی خبر کو اگے پھیلانے سے گریز کریں اور بھرتی سے متعلق معلومات کے لیے صرف مستند اور سرکاری ذرائع پر اعتماد کریں۔

(ترجمان گلگت بلتستان پولیس)
Gilgit-Baltistan Police

02/10/2026

گلگت بلتستان پولیس میں بھرتیوں کے حوالے سے اہم اطلاع

محکمہ پولیس گلگت بلتستان میں کارپورل اور کانسٹیبل کی اسامیوں کے لئے جن امیدواروں نے درخواستیں جمع کروائی تھی۔ اہل امیدواران (مرد اور خواتین) دونوں کی فہرست گلگت بلتستان پولیس کے افیشل ویب سائٹ شائع کر دی گئی ہے۔

تمام امیدواران کو اطلاع دی جاتی ہے کہ وہ اپنی اہلیت سے متعلق تفصیلات کے لیے درج ذیل ویب سائٹ ملاحظہ کریں۔

https://gbp.gov.pk/safe-city/ #

(ترجمان گلگت بلتستان پولیس)
Gilgit-Baltistan Police

01/10/2026
01/10/2026

محکمہ پولیس گلگت بلتستان ،کاؤنٹر ٹیررازم یونٹ (CTU) میں کارپورل کی مجموعی طور پر 457 آسامیوں پر بھرتیوں کے لیے مقررہ کوٹہ پالیسی کے تحت 70 فیصد اوپن میرٹ، 10 فیصد خواتین، 5 فیصد اقلیتی برادری اور 15 فیصد کوٹہ سابق فوجی امیدواران کے لیے مختص کیا گیا ہے۔ اسی پالیسی کے تحت آج سابق فوجی امیدواروں کے لیے مختص کوٹے کا امتحان لیا گیا۔

محکمہ پولیس گلگت بلتستان میں بھرتیوں کا تمام عمل شفافیت، نظم و ضبط اور میرٹ کی بنیاد پر مکمل کیا جا رہا ہے اور اس سلسلے میں مقررہ قواعد و ضوابط پر مکمل عمل درآمد یقینی بنایا جائے گا۔

اس سلسلے میں عوام الناس سے اپیل کی جاتی ہے کہ بھرتیوں کے حوالے سے غیر مصدقہ اطلاعات اور منفی پروپیگنڈے پر کان نہ دھریں اور مستند معلومات کے بغیر کسی بھی خبر کو آگے پھیلانے سے گریز کریں۔

منفی پروپیگنڈا پھیلانے یا قانون کی خلاف ورزی کرنے والے عناصر کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

(ترجمان گلگت بلتستان پولیس )

01/10/2026

01/10/2026

تانگیر ژومال کے جنگلات میں آتشزدگی

تانگیر : تانگیر ژومال کے جنگلاتی علاقے میں آج یکم اکتوبر 2026ء کو تقریباً 17:20 بجے درختوں کے درمیان اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس کے باعث آگ کے مزید پھیلنے اور جنگلاتی وسائل کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔

اطلاع ملتے ہی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر دیامر کی ہدایات پر پولیس ٹیم کو جائے وقوعہ کی جانب روانہ کر دیا گیا ہے جبکہ پولیس صورتحال کی نگرانی اور متعلقہ اداروں کے ساتھ رابطے میں ہے۔

گلگت بلتستان پولیس نے محکمہ جنگلات، مقامی رضاکاروں اور دیگر متعلقہ اداروں سے اپیل کی ہے کہ آگ پر قابو پانے اور اسے مزید پھیلنے سے روکنے کے لیے فوری، مشترکہ اور مؤثر اقدامات یقینی بنائے جائیں تاکہ جنگلات اور قیمتی درختوں کو ممکنہ نقصان سے محفوظ رکھا جا سکے۔

عوام الناس سے بھی اپیل ہے کہ آگ لگنے والے مقام سے محفوظ فاصلہ برقرار رکھیں، غیر ضروری طور پر متاثرہ علاقے میں جانے سے گریز کریں اور آگ بجھانے کے لیے جاری امدادی کارروائیوں میں متعلقہ عملے کے ساتھ مکمل تعاون کریں۔

جنگلات ہمارا قومی اثاثہ ہیں، ان کا تحفظ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔

(ترجمان گلگت بلتستان پولیس)
@گ
Gilgit-Baltistan Police

30/09/2026

گلگت بلتستان پولیس میں بھرتیوں کے حوالے سے عمر کی حد بارے اہم وضاحت

گلگت بلتستان پولیس کے مختلف شعبہ جات میں کارپورل اور فٹ کانسٹیبل کی بھرتی کے لیے عمر کی بالائی حد بالترتیب 23 اور 25 سال مقرر تھی۔اور ریٹائرڈ ارمی امیدواروں کے لیے عمرکی بالائی حد 40 سال مقرر تھی ۔ امیدواران کی عمر کی بالائی حد کے تعین کے لیے 05 اپریل 2026 کی پوزیشن کو مدنظر رکھا گیا ہے، جبکہ عمر کی کم از کم حد 18 سال کے لیے 21 ستمبر 2026 کی پوزیشن مقرر کی گئی ہے۔

ٹیسٹ شیڈول میں تاخیر کے باعث ایسے امیدواران جن کی عمر 05 اپریل 2026 کو مقررہ بالائی حد کے اندر تھی، مگر بعد ازاں ٹیسٹ کے انعقاد تک بالائی عمر کی حد سے تجاوز کر گئی، انہیں خصوصی رعایت دی گئی ہے۔ اسی طرح ایسے امیدواران جو 05 اپریل 2026 کو 18 سال کی عمر مکمل نہیں کر پائے تھے، لیکن 21 ستمبر 2026 تک 18 سال کی عمر مکمل کر چکے ہیں، انہیں بھی رعایت دی گئی ہے۔

اس طرح دونوں نوعیت کے امیدواران کے لیے عمر کی مقررہ حدود کے حوالے سے مناسب رعایت کو ملحوظِ خاطر رکھا گیا ہے۔

تمام امیدواران سے گزارش ہے کہ وہ اس حوالے سے کسی بھی غیر مصدقہ اطلاع یا پروپیگنڈے کا شکار نہ ہوں، بلکہ یکسوئی کے ساتھ مقررہ شیڈول کے مطابق اپنے ٹیسٹ میں شرکت کو یقینی بنائیں۔

(ترجمان گلگت بلتستان پولیس)
Gilgit-Baltistan Police

Address

Aliabad Hospital Road
Hunza
15600

Telephone

+925813930716

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when District Police Hunza posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to District Police Hunza:

Shortcuts

Share