MPEF

Directions Website

MPEF Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from MPEF, Hydrabad, Hyderabad.

Mehran Progressive Employees Federation is a leading labor organization in Pakistan, working to protect employees’ rights and promote better working conditions.

15/10/2026
15/10/2026
14/10/2026

مہران پروگریسو ایمپلائز فیڈریشن کی پلیدار مزدوروں کے احتجاج کی بھرپور حمایت!

مہران پروگریسو ایمپلائز فیڈریشن سندھ اپنی الحاق شدہ آل پلیدار مزدور یونین کی جانب سے ٹنڈو محمد خان میں مزدوروں کے جائز مطالبات کے حق میں کیے گئے احتجاج کی مکمل حمایت کرتی ہے۔

فیڈریشن مطالبہ کرتی ہے کہ رائس ملز کے پلیدار مزدوروں کی تنخواہوں میں سرکاری اعلان کے مطابق اضافہ کیا جائے تنخواہوں سے ہونے والی مبینہ ناجائز کٹوتیوں کی تحقیقات کی جائیں اور مزدوروں کے جائز مطالبات فوری طور پر تسلیم کیے جائیں۔

ہم ڈپٹی کمشنر ٹنڈو محمد خان منتخب نمائندوں اور متعلقہ حکام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ مزدوروں کے مسائل کا فوری نوٹس لے کر انہیں انصاف فراہم کیا جائے۔

مہران پروگریسو ایمپلائز فیڈریشن مزدوروں کے حقوق کی جدوجہد میں اپنی الحاق شدہ آل پلیدار مزدور یونین کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ مزدوروں کا معاشی تحفظ اور ان کے حقوق کا احترام وقت کی اہم ضرورت ہے۔

حیدرآباد کے کے ایف میڈیکل کمپلیکس میں دی یونیورسٹی آف ماڈرن سائنسز کی چھٹی بین الاقوامی کانفرنس 2026 کے سلسلے میں بچوں م...
09/10/2026

حیدرآباد کے کے ایف میڈیکل کمپلیکس میں دی یونیورسٹی آف ماڈرن سائنسز کی چھٹی بین الاقوامی کانفرنس 2026 کے سلسلے میں بچوں میں شدید غذائی قلت کے موضوع پر ایک خصوصی پری کانفرنس ورکشاپ منعقد کی گئی۔

ورکشاپ میں مہر ان پروگریسیو ایمپلائز فیڈریشن کے صدر اور سیسی کی گورننگ باڈی کے رکن عبدالواحد شورو نے خصوصی دعوت پر شرکت کی۔

تقریب کے مہمانِ خصوصی محمد اقبال میمن چیف ایگزیکٹو آفیسر و چانسلر دی یونیورسٹی آف ماڈرن سائنسز تھے جبکہ پروفیسر ڈاکٹر فیروز میمن وائس چانسلر دی یونیورسٹی آف ماڈرن سائنسز نے بطور مہمانِ اعزاز شرکت کی۔ ایم پی اے حیدرآباد صابر حسین قائم خانی بھی اس موقع پر موجود تھے۔

ورکشاپ میں ماہرینِ اطفال ڈاکٹرز پیرا میڈیکل اسٹاف اور طلبہ نے بھرپور شرکت کی۔ بچوں میں غذائی قلت کی بروقت تشخیص مؤثر علاج اور اس سے بچاؤ کے حوالے سے مفید علمی و طبی معلومات کا تبادلہ کیا گیا۔

عبدالواحد شورو نے اس اہم علمی سرگرمی کو سراہتے ہوئے کہا کہ بچوں کی صحت اور غذائی قلت جیسے اہم مسائل پر اس نوعیت کی آگاہی اور تربیتی سرگرمیاں معاشرے کے لیے نہایت مفید ہیں۔

سندھ ایمپلائز سوشل سیکیورٹی انسٹی ٹیوشن (SESSI) حیدرآباد ڈائریکٹوریٹ میں اکاؤنٹس آفیسر جناب رشید موسانی صاحب اور آڈٹ آفی...
08/10/2026

سندھ ایمپلائز سوشل سیکیورٹی انسٹی ٹیوشن (SESSI) حیدرآباد ڈائریکٹوریٹ میں اکاؤنٹس آفیسر جناب رشید موسانی صاحب اور آڈٹ آفیسر جناب جاوید صاحب کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر ایک پُروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

تقریب کا اہتمام ڈائریکٹر سوشل سیکیورٹی حیدرآباد جناب غلام دستگیر صاحب کی جانب سے کیا گیا جس میں معزز مہمان افسران اور اسٹاف نے شرکت کی۔

اس موقع پر گورننگ باڈی SESSI کے معزز رکن جناب عبدالواحد شورو صاحب ڈائریکٹر جناب سہیل احمد صاحب اور سوشل سیکیورٹی حیدرآباد کے افسران و ملازمین نے شرکت کی۔

تقریب میں ریٹائر ہونے والے افسران کی طویل عرصے تک ادارے کے لیے انجام دی گئی خدمات کو سراہا گیا اور ان کی آئندہ زندگی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا۔

08/10/2026

سندھ ایمپلائز سوشل سیکیورٹی حیدرآباد ڈائریکٹوریٹ میں اکاؤنٹس آفیسر رشید موسانی صاحب اور آڈٹ آفیسر جاوید صاحب کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر ڈائریکٹر غلام دستگیر صاحب کی جانب سے پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

تقریب کے دوران گورننگ باڈی SESSI کے رکن اور صدر مہران پروگریسیو ایمپلائز فیڈریشن جناب عبدالواحد شورو صاحب نے اپنے خیالات کا اظہار کیا

بینک الفلاح سائٹ برانچ حیدرآباد کی اے  ٹی ایم خراب ہے یا جان بوجھ کر بند؟ہر ماہ یکم تاریخ کو EOBI پنشن کے لیے دور دراز ع...
04/10/2026

بینک الفلاح سائٹ برانچ حیدرآباد کی اے ٹی ایم خراب ہے یا جان بوجھ کر بند؟

ہر ماہ یکم تاریخ کو EOBI پنشن کے لیے دور دراز علاقوں سے آنے والے بزرگ مزدور اور بیوائیں بینک الفلاح سائٹ برانچ حیدرآباد کی ATM کے سامنے پریشان ہوتے ہیں۔

سوال یہ ہے کہ بینک الفلاح سائٹ برانچ حیدرآباد کی ATM ہر ماہ یکم تاریخ کو ہی خراب کیوں ہوتی ہے؟ یا اسے جان بوجھ کر بند کر دیا جاتا ہے؟

اگر یہ تکنیکی خرابی ہے تو مستقل حل کیوں نہیں کیا جاتا؟

یہ عام صارف نہیں زندگی بھر محنت کرنے والے بزرگ مزدور اور بیوائیں ہیں۔ جن کی پنشن ان کا حق ہے۔

بینک الفلاح انتظامیہ EOBI اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان سے مطالبہ ہے کہ بینک الفلاح سائٹ برانچ حیدرآباد کی ATM کے اس مسئلے کا فوری نوٹس لیا جائے اور پنشنرز کو باعزت اور بروقت پنشن کی سہولت فراہم کی جائے۔

پنشن ان کا حق ہے
کسی پر احسان نہیں۔

آج سندھ لینگویج اتھارٹی میں سندھی ادبی سنگت سندھ کی جانب سے اتحاد کا دن منعقد کیا گیا جس کے چیف گیسٹ جناب محمد خان ابڑو ...
27/09/2026

آج سندھ لینگویج اتھارٹی میں سندھی ادبی سنگت سندھ کی جانب سے اتحاد کا دن منعقد کیا گیا جس کے چیف گیسٹ جناب محمد خان ابڑو اور صدارت جناب مدد علی سندھی نے کی۔

تقریب میں مہران پروگریسو ایمپلائز فیڈریشن کے صدر جناب عبدالواحد شورو نے اپنی ٹیم کے ہمراہ شرکت کی۔ خصوصی دعوت اور محبت سے نوازنے پر جناب محمد خان ابڑو صاحب کے تہہ دل سے شکر گزار ہیں۔ 🌹

مہران پروگریسو ایمپلائز فیڈریشن

سندھی ادبی سنگت سندھ کے زیراہتمام منعقدہ خصوصی پروگرام "سندھ ۽ سندھی ادبی سنگت ۽ كل سند وحدت مشاعري" میں مہران پروگریسیو...
25/09/2026

سندھی ادبی سنگت سندھ کے زیراہتمام منعقدہ خصوصی پروگرام "سندھ ۽ سندھی ادبی سنگت ۽ كل سند وحدت مشاعري" میں مہران پروگریسیو ایمپلائز فیڈریشن کے صدر محترم عبدالواحد شورو کو بطورِ خاص مدعو کیا گیا ہے۔

عبدالواحد شورو صدر مهران پروگریسو ایمپلائز فیڈریشن و رکن گورننگ باڈی سیسی اور محمد خان ابڑو کوآرڈینیٹر منسٹر لیبر و گورن...
25/09/2026

عبدالواحد شورو صدر مهران پروگریسو ایمپلائز فیڈریشن و رکن گورننگ باڈی سیسی اور محمد خان ابڑو کوآرڈینیٹر منسٹر لیبر و گورننگ باڈی ممبر سیسی کی جانب سے پیپلز اسٹاف یونین CBA سیسی سندھ کے سیکریٹری جنرل امین بنبرو کو مبارکباد۔

Address

Hydrabad
Hyderabad
17000

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when MPEF posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share