PaK ArmY CyBer FigHter

PaK ArmY CyBer FigHter

Share

💚pakistàn Zinda bad🇵🇰

29/04/2025

جنگ کا ماحول کسی بھی قوم کے لیے ایک کڑا امتحان ہوتا ہے، جہاں صرف ہتھیار نہیں بلکہ حوصلہ، جذبہ، اتحاد اور قربانی اصل طاقت بن کر ابھرتے ہیں۔ ایسے نازک وقت میں پاک فوج ملک کی سرحدوں کی محافظ بن کر، اپنی جانوں کی پروا کیے بغیر دشمن کے سامنے سیسہ پلائی دیوار کی مانند کھڑی ہوتی ہے۔ ان کے جذبۂ شہادت اور پیشہ ورانہ مہارت پر پوری قوم کو فخر ہوتا ہے۔

پاک فوج کی قربانیوں کے ساتھ ساتھ عوام کا اتحاد اور یکجہتی بھی انتہائی اہمیت رکھتی ہے۔ شہری دفاعی اقدامات میں حصہ لیتے ہیں، خون کا عطیہ دیتے ہیں، اور فوج کے ساتھ ہر ممکن تعاون کرتے ہیں۔ بچے، بوڑھے، خواتین سب ایک آواز ہو کر دشمن کے خلاف اپنی حب الوطنی کا مظاہرہ کرتے ہیں۔

جنگ کے وقت میں عوام اور فوج کا یہ مضبوط رشتہ ایک ناقابلِ شکست طاقت بن جاتا ہے۔ یہ اتحاد دشمن کو یہ پیغام دیتا ہے کہ پاکستان صرف ایک ملک نہیں، بلکہ ایک زندہ قوم ہے جو اپنی آزادی اور خودمختاری کے لیے ہر قربانی دینے کو تیار ہے ✊🇵🇰⚔️



#پاکــــــــــــــــــستان

07/04/2025

ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کڑی ملنگ میں خوارجیوں کے خلاف آپریشن میں نو خوارجی جہنم کی طرف روانہ جن میں ایک انتہائی مطلوب خوارج کمانڈر بھی شامل ہے🤡

کیپٹن حسنین اختر کا انتقام لے لیا گیا ۔
الحمداللّٰه‎ 🇵🇰✊



#پاکــــــــــــــــــستان

01/04/2025

بہادر مجاہد کافروں کے خلاف بٹل سیکٹر میں بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کر گئے

اللہ تعالیٰ شہادت قبول فرمائے آمین ثم آمین۔



#پاکــــــــــــــــــستان

31/03/2025

عید الفطر مبارک!

دل کی گہرائیوں سے تمام اہلِ وطن، بہادر افواجِ پاکستان، اور خصوصاً مظلوم کشمیری و فلسطینی بھائیوں کو عید کی خوشیاں مبارک ہوں۔ یہ بابرکت دن ہمیں اتحاد، محبت اور قربانی کی یاد دلاتا ہے۔

ہم ان عظیم بہن بھائیوں کو نہیں بھول سکتے جو ظلم و جبر کا سامنا کر رہے ہیں، جو آزادی کی روشنی کے منتظر ہیں۔ کشمیر و فلسطین کے مظلوم مگر بہادر عوام کی قربانیاں تاریخ میں سنہرے حروف سے لکھی جائیں گی۔ ہمارا دل اور دعا ہمیشہ ان کے ساتھ ہے۔

پاک فوج کے ان جانباز سپاہیوں کو بھی سلام، جو ہماری سرحدوں کے محافظ ہیں اور ہر حال میں قوم کی حفاظت کے لیے تیار رہتے ہیں۔ آپ کی قربانیوں کو قوم سلام پیش کرتی ہے!

اللہ تعالیٰ ہمارے وطن کو ہمیشہ سلامت رکھے، ہماری افواج کو مزید طاقت دے، اور ہمارے کشمیری و فلسطینی بھائیوں کی آزادی کا سورج جلد طلوع کرے۔

عید کی خوشیاں مبارک!
پاکستان زندہ باد! ✨



#پاکــــــــــــــــــستان

27/03/2025

ایک ہفتے قبل جندولہ فورٹ حملے میں مارے جانے والے خارجی نعیم خان سے والد، خاندان اور گاؤں کے مشران نے مکمل لاتعلقی کا اعلان کر دیا۔
کری شموزئی، ڈیرہ اسماعیل خان کے 20 سے زائد مشران اور والد احمد خان کی جرگہ میں شرکت، خوارجی نعیم خان سے مکمل لاتعلقی کا اظہار کردیا، والد احمد خان نے اپنے دو ٹوک بیان میں کہاکہ جو پاکستان اور پاک فوج کے خلاف ہو، وہ ریاست کا دشمن ہے، چاہے میرا اپنا بیٹا ہی کیوں نہ ہو۔
خارجی نعیم خان کے والد نے کہا کہ 1 سال3 مہینے پہلے میں اسکے پیچھے قرآن لے کر گیا، اس نے قرآن بھی رد کر دیا، مجھے نہ اس کی لاش چاہیے نہ ڈھانچہ، خوارجیوں کے لیے نہ کوئی عزت، نہ جنازہ، میرا بیٹا جہنم کا ایندھن ہے۔
علاقے کی تاریخ میں پہلی بار کسی مرنے والے پر نہ فاتحہ خوانی ہوئی نہ تعزیت ہوئی، عوام اور مشران نے خوارجین کے خلاف سخت مؤقف اپناتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور پاک فوج کے خلاف ہتھیار اٹھانے والوں کے لیے کوئی رعایت نہیں



#پاکــــــــــــــــــستان

25/03/2025

سی ٹی ڈی نے جعفر ایکسپریس حملےکے 4 مبینہ سہولتکاروں کو حراست میں لے لیا

کوئٹہ: محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) نے جعفر ایکسپریس حملےکے 4 مبینہ سہولت کاروں کو حراست میں لے لیا۔

سی ٹی ڈی ذرائع کا بتانا ہے کہ جعفرایکسپریس پردہشت گردحملے کی تحقیقات جاری ہیں اور دیگراداروں کےساتھ مل کرتحقیقات اورحملہ آوروں کی شناخت کررہےہیں۔

سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق حملےکے 4 مبینہ سہولتکاروں کو حراست میں لیاہے، ہلاک حملہ آوروں کے زیراستعمال اسلحہ وکمیونیکیشن آلات کا فرانزک ہورہاہے۔

سی ٹی ڈی ذرائع کا بتانا ہے کہ ہلاک حملہ آوروں کی شناخت کےلئے فنگرپرنٹس نادرا کوبجھوائے ہیں جب کہ ہلاک حملہ آوروں کےجسمانی اعضاء بھی فرانزک ایجنسی کو بجھوادیے گئے ہیں۔

یاد رہے کہ کوئٹہ سے پشاور کے لیے جانے والی جعفر ایکسپریس کو بی ایل اے کے دہشت گردوں نے سبی کے قریب یرغمال بنا کر خواتین اور بچوں سمیت مسافروں کو اغوا کر لیا تھا۔

پاکستانی فورسز کی بروقت جوابی کارروائی میں تمام 33 دہشت گرد ہلاک ہوئے جبکہ دہشت گردوں نے فائرنگ سے پاک فوج کے 4 جوانوں سمیت 25 افراد کو شہید کیا تھا۔



#پاکــــــــــــــــــستان #بلوچستان

24/03/2025

کیپٹن حسنین اختر شہید 🇵🇰

143L/C Ex 3 Commando Battalion (SSG)

(Powindah)⚡

Special Service Group 🇵🇰

میرا دل تیری محبت کا ہے جاں بخش دیار..
میرا سینہ تیری حرمت کا ہے سنگین حصار..
میرے محبوب وطن تجھ پر اگر ہو جان یہ نثار..
میں یہ سمجھوں گا ٹھکانے لگا سرمایئہ تن..🇵🇰

♥️⚔️🇵🇰⚔️♥️



#پاکــــــــــــــــــستان

23/03/2025

جھنگی میں پنجاب پولیس چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ۔۔۔

شدید فائرنگ کا تبادلہ
جاری ہے



#میں #ہے #پر

23/03/2025

20 مارچ 2025 کو شام 5:45 پر، کیپٹن حسنین اختر اور ان کی ایلیٹ ٹیم نے TTp گنڈا پور کے 7 دہشت گردوں کے خلاف ایک خفیہ مشن کا آغاز کیا۔

درستگی کے ساتھ، انہوں نے انٹیلی جنس پر مبنی شدید آپریشن میں اپنے اہداف کو بے اثر کیا۔

فتح مند، ہونے کے بعد جیسے ہی ایلیٹ ٹیم واپسی کے سفر پر تھی کہ ایک دوسرے گروپ نے ان کی گاڑی پر گھات لگا کر حملہ کیا۔

دس منٹ تک فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ بلٹ پروف گاڑی کے اندر، کیپٹن حسنین نے حفاظت سے بڑھ کر بہادری کا انتخاب کیا۔ قیام کی درخواستوں کو نظر انداز کرتے ہوئے باہر نکل کر دشمن کا سامنا کیا۔

مہلک عزم کے ساتھ تین حملہ آوروں کو ہلاک کیا۔ افراتفری کے درمیان، ایک سنائپر نے اپنے ایک فوجی کو زخمی کر دیا۔ حسنین نے اپنے ساتھی کے انخلاء کے لیے کور فائر کر دیا۔

اس بے لوث حرکت میں، ایک گولی اس کے ہیلمٹ کو چھید کر اس کی جان لے گئی۔

کیپٹن حسنین تین بہنوں کا اکلوتا بھائی، خاندان اور فرض شناسی کا ستون۔
Rest well, brother—your nation remembers.

(Aftermath Video of his helmet) (محسن علی)



#پاکــــــــــــــــــستان

22/03/2025

پاک افغان بارڈر:

فتنہ الخوارج کے کارندوں کی پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش کو سیکیورٹی فورسز نے ناکام بناتے ہوئے 4 خوارج کو جہنم واصل کردیا.

اسطرح کی دراندازی /سرحد عبور کرنے کی کوشش دراصل ایک بڑی تشکیل کی رات کی کارروائی کے لئے ریکی یا اسپاٹر کا کام کرتی ہیں.

سیکیورٹی فورسز نے بروقت اور موثر کاروائی کرکے پاکستان دشمنوں کے عزائم کو درگور کیا اور اپنے سرحدی علاقے کو محفوظ کیا



#پاکــــــــــــــــــستان

21/03/2025

پاکستان آرمی کے بہادر آفیسر
کیپٹن حسنین اختر نے ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کلاچی کری ملنگ میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے دوران دشمن کا مقابلہ کرتے ہوئے جامِ شہادت نوش کر گئے۔🇵🇰

کیپٹن حسنین کا تعلق 143 ویں لانگ کورس (PMA) سے تھا اور وہ پاک فوج کے اسپیشل سروس گروپ (SSG) کی تھرڈ کمانڈو بٹالین ’پوونداہ‘ میں خدمات انجام دے رہے تھے۔ ان کا تعلق پنڈ دادنخان، جہلم سے تھا۔ وہ ریٹائرڈ حوالدار اختر حسین کے اکلوتے بیٹے اور اپنی تین بہنوں کے واحد بھائی تھے۔💔

کیپٹن حسنین نے اپنی چار سالہ سروس کے دوران بے شمار کامیاب آپریشنز میں حصہ لیا اور ہمیشہ دشمن کے خلاف ہراول دستے میں موجود رہے۔ قوم ان کی عظیم قربانی کو ہمیشہ یاد رکھے گی، اور وہ ہمیشہ ایک ہیرو کے طور پر زندہ رہیں گے۔🇵🇰

❤️⚔️🇵🇰⚔️❤️



#پاکــــــــــــــــــستان

Want your business to be the top-listed Government Service in Islamabad?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Website

Address


G8
Islamabad