Asf

Asf

Share

Airport security force

Photos from Asf's post 10/04/2025

لاہور: اے ایس ایف کی بڑی کارروائی، منظم چیٹنگ گینگ بے نقاب

تاریخ: 09 اپریل 2025

ایئرپورٹس سیکیورٹی فورس (ASF) کی ایوی ایشن انٹیلیجنس نے لاہور میں بروقت اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے بھرتی کے تحریری امتحانات کے دوران نئی طرز کےمنظم اور ہائی ٹیک چیٹنگ گینگ کو بے نقاب کر کے حوالہ قانون کر دیا۔

ملک بھر میں اے ایس ایف ہر سال ملک کے مختلف ریکروٹمنٹ سینٹرز میں بھرتی کے تحریری امتحانات کے دوران نقل اور غیر قانونی ذرائع کے استعمال کی روک تھام کے لیے خصوصی سیکیورٹی انتظامات کو یقینی بناتی ہے۔ اس سال مورخہ ۸ اپریل سے شروع ہونے والے بھرتی امتحان کے دوران اے ایس ایف کے عملے کی جسمانی/سامان کی تلاشی میں مثالی مہارت اور استعداد کی بدولت لاہور میں متعدد امیدواروں سےنقل میں استعمال کئے جانے والے جدید الیکٹرانک آلات برآمد کیے گئے۔

اے ایس ایف انٹیلیجنس کی تفتیش سے حاصل ہونے والی معلومات کی روشنی میں مقتدر اداروں کی مدد سے امیدواروں کو غیر قانونی امداد فراہم کرنے والے بڑے نیٹ ورک کو سرغنہ سمیت گرفتار کر لیا گیا۔ ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے امیدواروں کو غیر قانونی سہولیات فراہم کرنے کے عوض 2.5 لاکھ سے 6 لاکھ روپے تک رقم وصول کرنے کا اعتراف کیا۔نیٹ ورک کے سرغنہ سے برآمد ہونے والے کل 80 آلات میں سمارٹ ڈیوائسز، سم کارڈز، مدر بورڈز، ایل سی ڈیز، مائیکروفونز، سمارٹ واچز، بلوٹوتھ ڈیوائسز اور موبائل فونز شامل ہیں- گرفتار ملزمان اور ملوث امیدواروں کو مزید قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

ایئرپورٹس سیکیورٹی فورس کی یہ کارروائی نہ صرف ملکی مفاد اور قومی سلامتی کے تحفظ کی علامت ہے بلکہ اس کے شفافیت کے لئے غیر متزلزل عزم کی بھی عکاس ہے۔ اے ایس ایف ہمیشہ کی طرح میرٹ کو قائم رکھنے کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔

26/03/2025

Written Tests are scheduled from 8th April 2025. Download your Written Test Slip from joinasf.gov.pk. keep visiting website for updates.

26/03/2025

#ایئر پورٹ سکیورٹی فورس (منسٹری آف ڈیفینس)
بھرتی برائے انسپکٹر (BPS-16)

اہلیت: تعلیمی قابلیت: گریجوایشن (کم از کم 14 سالہ ایجوکیشن)

تعداد آسامی: 41

عمر کی حد: 20 سے 33 سال

ڈومیسائل: آل پاکستان

آن لائن درخواستیں جمع کروانے کی آخری تاریخ: 7 اپریل 2025 ہے۔

Photos from Asf's post 20/03/2025

کیبن کرو پر حملہ...

سیرین ایئر کے دو مسافر، (سابق کمشنر) افتخار جوگیزئی اور ان کی بیٹی صائمہ جوگیزئی، فلائٹ UET-ISB پر سفر کر رہے تھے۔ چیک-ان کے دوران، صائمہ جوگیزئی نے مبینہ طور پر نشے کی حالت میں ایئرلائن کے کاؤنٹر سٹاف کے ساتھ بدتمیزی کی اور دیگر مسافروں کو اپنے پاس آنے سے روکا۔ یہ واقعہ 18 مارچ 2025 کو پیش آیا۔

فلائٹ میں سوار ہونے کے بعد، دونوں مسافروں نے مبینہ طور پر کیبن کرو کو زبانی طور پر گالیوں اور توہین آمیز الفاظ کا نشانہ بنایا، جبکہ انہیں شائستگی سے ان کی سیٹوں کی طرف رہنمائی کی جا رہی تھی۔ وہ آخرکار اپنی سیٹوں پر بیٹھ گئے، لیکن جہاز کے اڑان بھرنے ہی والا تھا کہ صائمہ جوگیزئی دوبارہ کھڑی ہو گئی اور کیبن کرو کو گالیاں دینے اور دھمکیاں دینے لگی، جس سے دیگر مسافروں میں پریشانی پھیل گئی۔

کیپٹن نے فوری طور پر جہاز واپس لوٹانے کا فیصلہ کیا اور ہدایت کی کہ دونوں مسافروں کو جہاز سے اتار دیا جائے۔ افتخار جوگیزئی جہاز سے اتر گئے، لیکن صائمہ جوگیزئی نے جہاز چھوڑنے سے انکار کر دیا۔ کچھ دیر بعد، جب وہ آخرکار جہاز سے باہر نکلی، تو اس نے ایک خاتون کیبن کرو ممبر پر حملہ کر دیا، جس سے اس کی ناک اور دانت ٹوٹ گئے۔

بالآخر، ائیرپورٹ سیکیورٹی فورس (ASF) نے دونوں افراد کو حراست میں لے لیا، جبکہ زخمی کیبن کرو ممبر کو ہسپتال لے جایا گیا۔ اب تک، دونوں ASF کی تحویل میں ہیں، لیکن ایئرلائن، ائیرپورٹ حکام اور ASF پر انہیں رہا کرنے کے لیے کافی دباؤ ہے۔

یہ واقعہ ہوائی سفر کے دوران ایئرلائن کے عملے کی عزت اور حفاظت کے بارے میں سنگین تحفظات پیدا کرتا ہے۔ ایسے غیر اخلاقی اور مجرمانہ رویے کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی مانگ بڑھ رہی ہے۔
ASF 🚨 👮

14/03/2025
14/03/2025

ASF INSPECTOR JOBS HAS BEEN ANNOUNCED ♥️

12/03/2025

ائرپورٹس سیکورٹی فورس کی اسلام آباد ائیر پورٹ پر کارروائی

بتاریخ 11 مارچ 2025

اے ایس ایف کے عملے نے کارروائی کرکے اسلام آباد سے ریاض جانے والی پرواز پر ایک مسافر کے سامان سے 1.960کلو گرام آئس ہیروئن برآمد کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق اے ایس ایف کے ماہر عملے نے اسلام آباد سے ریاض جانے والے مسافر کاشف الرحمن کے سامان میں موجود ہارمونیم (آلہ موسیقی) کو مشتبہ قرار دیا- اے ایس ایف کے پیشہ ورانہ مہارت کے حامل عملے نے مسافر کے مزکورہ سامان کی تفصیلی تلاشی پر 1.960 کلو گرام آئس ہیروئن برآمد کرکے بیرون ملک منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی۔
ملزم کو ابتدائی تفتیش کے بعد مزید قانونی کارروائی کے لیے برآمد شدہ منشیات کے ساتھ اے این ایف حکام کے حوالے کردیا گیا۔

19/02/2025

Passing out ...
52

19/02/2025

Passing out parade of Basic Aviation Security Course was held in Karachi.

Corps Commander Karachi Lieutenant General Muhammad Avais Dastgir attended the event as chief guest.

Six hundred and fifty-five newly recruited men and women passed out.

The chief guest awarded prizes and medals to the trainees, who demonstrated outstanding performance.

He also commended the Airport Security Force for ensuring foolproof security at the airports.

Photos from Asf's post 08/02/2025

افسوسناک خبر
رحیم یارخان اے ایس ایف (ASF) میں بھرتی کیلئے گیریژن رحیم یار خان رننگ ٹیسٹ کے دوران امیدوار محمد اعجاز ولد عبدلرشید سکنہ اقبال آباد کی حالت نازک ہو گئی جس کو بذریعہ ایمبولینس ریسکیو کرکے شیخ زید ہسپتال رحیم یار خان منتقل کیاگیا جہاں پر وہ جان کی بازی ہار گیا

05/02/2025

ائرپورٹس سیکورٹی فورس کی پشاور ائیر پورٹ پر کارروائی

بتاریخ 05 فروری 2025

اے ایس ایف کے عملے نے بروقت کارروائی کرکے پشاور سے شارجہ جانے والی پرواز پر ایک مسافر سے 2 کلو گرام سے زائد آئس ہیروئن برآمد کرلی۔

تفصیلات کے مطابق اے ایس ایف کے عملے نے پشاور سے شارجہ کی پرواز پر سفر کررہے ایک مسافر گل سعودکے سامان میں منشیات کی موجودگی کی نشاندہی کی۔ مسافر نے آئس ہیروئن بیگ میں مہارت سے چھپا رکھی تھی تاہم اے ایس ایف کے پیشہ ورانہ مہارت کے حامل عملے نے مسافر کے سامان کی تلاشی پر 2.007 کلو گرام آئس ہیروئن برآمد کرکے سمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی۔
ملزم کو ابتدائی تفتیش کے بعد مزید قانونی کارروائی کے لیے برآمد شدہ منشیات کے ساتھ اے این ایف حکام کے حوالے کردیا گیا۔

Want your business to be the top-listed Government Service in Islamabad?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Website

Address


Islamabad