دورۂ چین کے دوران وزیراعظم محمد شہباز شریف کی چینی صدر شی جن پنگ اور اعلیٰ چینی قیادت سمیت مختلف چینی کمپنیوں کے نمائندوں سے ملاقاتوں میں وفاقی وزیر توانائی سردار اویس احمد خان لغاری بھی وفد کے ہمراہ شریک رہے۔
ان ملاقاتوں میں قابلِ تجدید توانائی، بیٹری اسٹوریج سسٹمز، الیکٹرک وہیکل انفراسٹرکچر اور پاکستان میں سرمایہ کاری و صنعتی تعاون کے فروغ پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔
Ministry of Energy-Power Division, Government of Pakistan
This is Official page of Ministry of Energy-Power Division, Government of Pakistan
27/05/2026
قربانی صرف ایک رسم نہیں، بلکہ ایثار، اتحاد اور انسانیت کا پیغام ہے۔
عید الاضحیٰ کے بابرکت موقع پر وزارتِ توانائی (پاور ڈویژن) کی جانب سے پوری قوم کو دلی عید مبارک۔
اللہ تعالیٰ ہمارے وطنِ عزیز پاکستان کو ترقی، خوشحالی اور توانائی سے بھرپور مستقبل عطا فرمائے۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف کی ہانگژو میں اہم چینی کمپنیوں کے اعلیٰ عہدیداران سے ملاقاتوں میں وفاقی وزیر توانائی سردار اویس احمد خان لغاری کی بھی شرکت۔
قابلِ تجدید توانائی، بیٹری اسٹوریج، الیکٹرک وہیکل انفراسٹرکچر اور پاکستان میں سرمایہ کاری و صنعتی تعاون کے فروغ پر تبادلۂ خیال۔
وفاقی وزیر توانائی سردار اویس احمد خاں لغاری کی زیرِ صدارت پاور سیکٹر میں سرمایہ کاری کے مواقع سے متعلق سعودی عرب کے ممکنہ سرمایہ کاروں کے ساتھ اجلاس۔
اجلاس میں پاور سیکٹر میں باہمی تعاون اور سرمایہ کاری کے امکانات سے متعلق امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ See less
وفاقی وزیر توانائی سردار اویس احمد خان لغاری سے ایشین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک کے چیف انویسٹمنٹ آفیسر کونستانتین لیمیٹووسکی کی قیادت میں وفد کی ملاقات
توانائی شعبے میں سرمایہ کاری، ٹرانسمیشن نظام، جدید میٹرنگ اور قابلِ تجدید توانائی منصوبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلۂ خیال
وفاقی وزیر توانائی سردار اویس احمد خاں لغاری کی زیرِ صدارت جامشورو پاور پروجیکٹ سے متعلق جائزہ اجلاس۔
اجلاس میں منصوبے کی مجموعی صورتحال، مختلف پہلوؤں اور آئندہ حکمتِ عملی کے حوالے سے تیاریوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
وفاقی وزیر توانائی سردار اویس احمد خاں لغاری کی زیر صدارت وزیراعظم کی ہدایت پر ویسٹ ٹو انرجی سے متعلق تشکیل دی گئی ٹاسک فورس کا اجلاس۔
اجلاس میں ویسٹ ٹو انرجی سے متعلق موجودہ فریم ورک، مختلف پہلوؤں اور قومی پالیسی کی تشکیل سے متعلق امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
18/05/2026
وفاقی وزیر توانائی سردار اویس احمد خاں لغاری کی زیر صدارت ویسٹ ٹو انرجی منصوبے سے متعلق امور پر مشاورتی اجلاس۔
اجلاس میں متبادل توانائی کے ذرائع کے فروغ کے لیے منصوبے کے مختلف پہلوؤں پر غور کیا گیا
پاور سیکٹر میں مختلف اصلاحات کی وجہ سے پچھلے سالوں سے کلین انرجی پیداوار %38 سے بڑھ کر %55 ہو گئی ہے۔
2035 تک مقامی وسائل سے بجلی کی پیداوار %74 سے بڑھا کر %96 تک لانے کا ہدف مقرر کیا ہے اور درآمدی فیول سے بجلی کی پیداوار کو %26 سے کم کر کے %4 تک لانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Contact the business
Website
Address
Pak Secretariat, A Block
Islamabad
44020
Opening Hours
| Monday | 09:00 - 15:30 |
| Tuesday | 09:00 - 15:30 |
| Wednesday | 09:00 - 15:30 |
| Thursday | 09:00 - 15:30 |
| Friday | 09:00 - 12:30 |
