Directorate General Immigration & Passports

Directorate General Immigration & Passports

Share

DGIP - Ministry of Interior. We deal in Pak Passport, Visa, Citizenship + Renunciation & Blacklisting

27/05/2026
25/05/2026

اعلانِ تعطیل

21/05/2026

امیگریشن اینڈ پاسپورٹس، ہیڈکواٹر سے براہِ راست۔
ڈائریکٹر جنرل، امیگریشن اینڈ پاسپورٹس، صارفین کے پاسپورٹ سے متعلق مسائل کے حل کے لیے آج بروز جمعرات، 21 مئی 2026
دن 11:00 بجے سے 01:00 بجے تک ای-کچہری کر رہے ہیں۔
معزز صارفین اپنے مسائل بذریعہ اس فیس بک پوسٹ پر کمنٹ کے ذریعے ہم تک پہنچا سکتے ہیں۔

Photos from Directorate General Immigration & Passports's post 20/05/2026

ڈی جی امیگریشن محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت پاسپورٹ فیس کے کیش لیس نظام پر اہم اجلاس،
نیشنل بینک، جاز کیش، ایزی پیسہ اور دیگر اداروں کے نمائندگان کی اجلاس میں شرکت،
وزیراعظم پاکستان اور وزیر داخلہ کے وژن کے مطابق پاسپورٹ فیس کی ادائیگی مکمل طور پر ڈیجیٹل بنانے کا فیصلہ،
شہریوں کو بینکوں کی قطاروں سے نجات دینے کے لیے جدید ادائیگی نظام متعارف کرانے کی ہدایت،
تمام اسٹیک ہولڈرز کی کیش لیس پاسپورٹ فیس نظام کے جلد نفاذ کے لیے مکمل تعاون کی یقین دہانی،
پاسپورٹ فیس کی ادائیگی اب مزید آسان اور شفاف بنانے کے اقدامات تیز،

20/05/2026

اسلام آباد: ڈائریکٹر جنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹس، محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت پاسپورٹ ہیڈکوارٹر اسلام آباد میں پاسپورٹ فیس کی وصولی کے مکمل کیش لیس نظام کے نفاذ کے حوالے سے اب تک کی جانے والی پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں National Bank of Pakistan، JazzCash، Easypaisa، NADRA اور دیگر اداروں کے نمائندگان نے شرکت کی۔
اجلاس میں وزیرِاعظم پاکستان اور وفاقی وزیرِ داخلہ کے وژن کے مطابق پاسپورٹ فیس کی ادائیگی کو مکمل طور پر ڈیجیٹل اور کیش لیس بنانے کے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ شرکاء کو اب تک ہونے والی پیش رفت سے آگاہ کیا گیا اور نظام کے مؤثر نفاذ کے لیے آئندہ کے لائحہ عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹس محمد علی رندھاوا نے ہدایت کی کہ شہریوں کو پاسپورٹ فیس کی ادائیگی کے لیے جدید، آسان اور شفاف سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ انہیں بینکوں میں طویل قطاروں سے نجات مل سکے اور پاسپورٹ کے حصول کا عمل مزید آسان بنایا جا سکے۔
اجلاس میں تمام اسٹیک ہولڈرز نے کیش لیس نظام کے جلد اور مؤثر نفاذ کے لیے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

Photos from Directorate General Immigration & Passports's post 19/05/2026

ڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹ محمد علی رندھاوا کی زیرِ صدارت اہم اجلاس،
مختلف سیکشنز کے افسران اور حکام نے اجلاس میں شرکت کی
ادارے کی کارکردگی اور آئندہ کے لائحہ عمل پر تبادلہ خیال،
امیگریشن و پاسپورٹ نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے کا فیصلہ،
شہریوں کو سہولیات کی فراہمی مزید بہتر بنانے کی ہدایت،
نظام کو شفاف، تیز رفتار اور عوام دوست بنانے کے عزم،

19/05/2026

ڈائریکٹر جنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹ، محمد علی رندھاوا کی زیرِ صدارت پاسپورٹ ہیڈکوارٹر اسلام آباد میں اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں امیگریشن اینڈ پاسپورٹ کے مختلف سیکشنز کے افسران اور متعلقہ حکام نے شرکت کی۔
اجلاس میں ادارے کی موجودہ کارکردگی، سروس ڈیلیوری کو مزید مؤثر بنانے، اور امیگریشن و پاسپورٹ کے نظام کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لیے آئندہ کے لائحہ عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹ نے ہدایت کی کہ شہریوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات میں مزید بہتری لانے اور ادارے کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں۔
انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ امیگریشن اینڈ پاسپورٹ کے نظام کو مزید شفاف، تیز رفتار اور عوام دوست بنایا جائے گا۔

Photos from Directorate General Immigration & Passports's post 19/05/2026

تھیلس گروپ کے وفد کی ڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹس محمد علی رندھاوا سے ملاقات،
جدید پاسپورٹ سیکیورٹی اور ڈیجیٹل شناختی نظام پر تفصیلی گفتگو،
سائبر سیکیورٹی اور پاسپورٹ سسٹمز کی بہتری کے امکانات کا جائزہ،
شہریوں کو عالمی معیار کی محفوظ اور جدید سہولیات فراہم کرنے کا عزم،
بین الاقوامی تعاون سے امیگریشن و پاسپورٹ نظام کو مزید مؤثر بنانے پر اتفاق،

19/05/2026

ڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹ محمد علی رندھاوا سے فرانسیسی ملٹی نیشنل کمپنی تھیلس کے وفد کی ملاقات ہیڈکوارٹر اسلام آباد میں منعقد ہوئی۔
ملاقات میں جدید سیکیورٹی نظام، ڈیجیٹل شناخت، سائبر سیکیورٹی اور پاسپورٹ سسٹمز کی بہتری سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
وفد نے تھیلس گروپ کی عالمی مہارت کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ کمپنی دفاع، سیکیورٹی، ڈیجیٹل آئیڈنٹیٹی، سائبر سیکیورٹی اور ایرو اسپیس کے شعبوں میں جدید اور پائیدار حل فراہم کرتی ہے۔ ملاقات میں امیگریشن و پاسپورٹ نظام کو مزید محفوظ، مؤثر اور جدید خطوط پر استوار کرنے پر غور کیا گیا۔
ڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹس محمد علی رندھاوا نے کہا کہ حکومت شہریوں کو عالمی معیار کی محفوظ اور جدید پاسپورٹ سہولیات فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے اور اس مقصد کے لیے بین الاقوامی اداروں کے تجربات سے استفادہ کیا جا رہا ہے۔

Want your business to be the top-listed Government Service in Islamabad?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Telephone

Address


Mauve Area, G-8/1
Islamabad
44000

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 09:00 - 17:00