Directorate General Immigration & Passports

Call Directions Website Contact the organization

Directorate General Immigration & Passports DGIP - Ministry of Interior. We deal in Pak Passport, Visa, Citizenship + Renunciation & Blacklisting

28/10/2026

🇵🇰 Introducing Pakistan’s ePassport!

A new era of secure, smart, and modern passport services

28/10/2026

امیگریشن اینڈ پاسپورٹس، ہیڈکواٹر سے براہِ راست۔
ڈائریکٹر جنرل، امیگریشن اینڈ پاسپورٹس، صارفین کے پاسپورٹ سے متعلق مسائل کے حل کے لیے آج بروز بدھ، 28 اکتوبر 2026،
دن 11:00 بجے سے 01:00 بجے تک ای-کچہری کر رہے ہیں۔
معزز صارفین اپنے مسائل بذریعہ فیس بک پوسٹ پر کمنٹ کے ذریعے ہم تک پہنچا سکتے ہیں۔

23/10/2026

اسلام آباد: پاکستان بھر اور دنیا میں قائم پاکستانی سفارتی مشنز میں آج سے ای پاسپورٹ کا اجرا شروع کر دیا گیا ہے۔ اس اقدام کے تحت اب نئے پاسپورٹ کے اجرا کے لیے ای پاسپورٹ جاری کیا جائے گا۔

ڈائریکٹوریٹ جنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹس نے وزیراعظم پاکستان کے وژن اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ہدایات کی روشنی میں پاسپورٹ ڈائریکٹوریٹ کی ٹیم نے اس سنگِ میل کو حاصل کیا ہے۔

ای پاسپورٹ جدید سکیورٹی خصوصیات کا حامل ہے اور بین الاقوامی معیار کے مطابق سفری دستاویزات کی سکیورٹی اور شناخت کے عمل کو مزید مؤثر بنانے میں معاون ثابت ہوگا۔

پہلے سے جاری کیے گئے مشین ریڈایبل پاسپورٹس اپنی مقررہ میعاد تک قابلِ استعمال رہیں گے۔ تاہم، آج کے بعد نئے پاسپورٹ کے اجرا اور تجدید کے لیے ای پاسپورٹ جاری کیا جائے گا۔

ڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹس محمد علی رندھاوا کا کہنا تھا کہ ای پاسپورٹ کا اجرا پاکستان کی پاسپورٹ سروسز کو جدید خطوط پر استوار کرنے اور ملک و بیرونِ ملک پاکستانی شہریوں کو جدید سفری دستاویزات کی فراہمی کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے۔

ایک قوم، ایک پاسپورٹ، ایک پہچان۔

PUBLIC ANNOUNCEMENT! Effective 23 October 2026, the issuance of Machine-Readable Passports (MRPs) will be discontinued. ...
22/10/2026

PUBLIC ANNOUNCEMENT!

Effective 23 October 2026, the issuance of Machine-Readable Passports (MRPs) will be discontinued. From this date onward, only ePassports will be issued by all Passport Offices across Pakistan and Pakistani Missions abroad.

21/10/2026

اسلام آباد: ڈائریکٹر جنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹس محمد علی رندھاوا کی زیرِ صدارت ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں سینئر افسران کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں پاسپورٹ خدمات کو جدید خطوط پر استوار کرنے، ادارہ جاتی کارکردگی بہتر بنانے اور جاری اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔

پاسپورٹ خدمات کی فراہمی کو مؤثر بنانے، متعلقہ اداروں کے درمیان رابطہ کاری مضبوط کرنے اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے ذریعے عوام کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لیے جاری تکنیکی اقدامات پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔

نادرا رجسٹریشن سینٹرز (NRCs) اور پاک آئی ڈی (PakID) موبائل ایپلی کیشن کے ذریعے پاسپورٹ خدمات کی فراہمی کے لیے معیاری طریقہ کار (SOPs) اور پالیسی فریم ورک کو حتمی شکل دینا تھا۔ تاکہ عوامی سہولت میں اضافہ کیا جاسکے ۔

اجلاس میں مجوزہ ترامیم کا بھی جائزہ لیا گیا تاکہ موجودہ قانونی و ضابطہ فریم ورک کو جدید عملی طریقہ کار اور ڈیجیٹل نظام کے تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جا سکے، اور پاسپورٹ خدمات کی فراہمی میں قواعد، پالیسیوں اور ٹیکنالوجی کے درمیان مطابقت یقینی بنائی جا سکے۔

ڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹس محمد علی رندھاوا نے پاسپورٹ خدمات کو مزید جدید، مؤثر اور عوام دوست بنانے کے لیے جاری اقدامات کو سراہا ۔

ڈائریکٹر جنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹس محمد علی رندھاوا کا پاسپورٹ آفس کا دورہ،ڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹس کی درخواست گزا...
12/10/2026

ڈائریکٹر جنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹس محمد علی رندھاوا کا پاسپورٹ آفس کا دورہ،

ڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹس کی درخواست گزاروں سے ملاقاتیں، مسائل دریافت کیے اور تجاویز حاصل کیں،

محمد علی رندھاوا نے پاسپورٹ آفس میں سروس ڈیلیوری اور شہریوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا،

شہریوں کو مؤثر، شفاف، آسان اور بروقت پاسپورٹ سروسز کی فراہمی اولین ترجیح ہے، ڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹس،

عوامی تجاویز اور شکایات کی روشنی میں پاسپورٹ سروسز کو مزید بہتر اور عوام دوست بنانے پر زور،

12/10/2026

ڈائریکٹر جنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹس محمد علی رندھاوا کا پاسپورٹ آفس کا دورہ، جہاں انہوں نے پاسپورٹ درخواست گزاروں سے ملاقات کی، ان کے مسائل دریافت کیے اور فراہم کی جانے والی سہولیات و سروسز کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر شہریوں سے براہِ راست رائے بھی حاصل کی گئی۔

ڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹس نے شہریوں کو مؤثر، شفاف، آسان اور بروقت پاسپورٹ سروسز کی فراہمی یقینی بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

اسلام آباد: ڈائریکٹر جنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹس محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت ہیڈکوارٹر اسلام آباد میں اجلاس منعقد ہوا،...
08/10/2026

اسلام آباد: ڈائریکٹر جنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹس محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت ہیڈکوارٹر اسلام آباد میں اجلاس منعقد ہوا، جس میں ادارے میں جاری اصلاحات اورمختلف اقدامات پر پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ اس موقع پر پاسپورٹ سروسز میں بہتری، جاری اصلاحاتی اقدامات، ڈیجیٹلائزیشن اور عوام کو مزید مؤثر، شفاف اور آسان خدمات کی فراہمی سےمتعلق پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔



Directorate General Immigration & Passports Government of Pakistan

ڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹس کی زیرِ صدارت ہیڈکوارٹرز ٹیکنیکل ٹیم کا اجلاس،شہریوں کی سہولت اور شکایات کو فوری حل کرنے پر...
28/09/2026

ڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹس کی زیرِ صدارت ہیڈکوارٹرز ٹیکنیکل ٹیم کا اجلاس،

شہریوں کی سہولت اور شکایات کو فوری حل کرنے پر غور،

درخواست گزاروں کے مسائل کے حل کے لیے 24/7 شکایات اور رہنمائی کا جائزہ،

شہریوں کو بروقت جواب اور شکایات کے فوری ازالے کے لیے جدید تکنیکی حل پر غور،

پاسپورٹ سروسز کو مزید مؤثر اور جدید ٹیکنالوجی کے استعمال پر زور،

ڈی جی محمد علی رندھاوا کی شہریوں کو چوبیس گھنٹے مؤثر رہنمائی فراہم کرنے کے لیے اقدامات کی ہدایت،

28/09/2026

اسلام آباد: ڈائریکٹر جنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹس محمد علی رندھاوا کی زیرِ صدارت ہیڈکوارٹرز کی ٹیکنیکل ٹیم کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں شہریوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی اور شکایات کے مؤثر ازالے کے نظام کو مزید مضبوط بنانے کے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔

درخواست گزاروں کے سوالات، شکایات اور پاسپورٹ سروسز سے متعلق مسائل کے بروقت حل کے لیے 24/7 شکایات اور رہنمائی کا مؤثر نظام قائم کرنے اور اس پر عملدرآمد کے حوالے سے تفصیلی غور کیا گیا۔

اجلاس کے دوران تکنیکی ضروریات اور مجوزہ حل کا بھی جائزہ لیا گیا تاکہ شہریوں کو بروقت جواب، آسان رسائی اور شکایات کے مؤثر و فوری ازالے کو یقینی بنایا جا سکے۔

ڈائریکٹر جنرل محمد علی رندھاوا نے ہدایت کی کہ شہریوں کی سہولت کے لیے جدید ٹیکنالوجی پر مبنی، فوری ردِعمل دینے والے نظام کے قیام کو یقینی بنایا جائے، تاکہ درخواست گزاروں کو چوبیس گھنٹے مؤثر رہنمائی فراہم کی جا سکے اور پاسپورٹ سروسز کے معیار اور کارکردگی میں مزید بہتری لائی جا سکے۔

Address

Mauve Area, G-8/1
Islamabad
44000

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 09:00 - 17:00

Telephone

+9251111344777

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Directorate General Immigration & Passports posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Directorate General Immigration & Passports:

Shortcuts

Share