Tehreek Rehbar-e-Taraqqi Pakistan

Call Website

Tehreek Rehbar-e-Taraqqi Pakistan پاکستانی نوجوان نسل میں سیاسی و سماجی شعور بیدار کرکے ?

07/11/2026

راولاکوٹ آزاد کشمیر کے افسوسناک حالات پر چیف آف آرمی اسٹاف، وزیراعظم پاکستان اور سیاسی و مذہبی قیادت سے اپیل

اس وقت آزاد کشمیر، خصوصاً راولاکوٹ سے انتہائی افسوسناک خبریں سامنے آ رہی ہے، جو یقیناً ہر دردِ دل رکھنے والے انسان کے لیے انتہائی تکلیف دہ ہے۔ وہاں کیا معاملات ہیں؟ کیا ہو رہا ہے اور یہ حالات کیوں پیدا ہوئے؟
یہ ایسے کئی سوالات ہیں جن کے جوابات جاننا ضروری ہیں۔ تاہم، اس مرحلے پر ہم یہ نہیں کہہ سکتے کہ اصل قصوروار کون ہے۔
اس وقت کشمیر کے حالات انتہائی نازک ہیں۔ کشمیر ہماری خوبصورت وادیوں کی سرزمین ہے، جہاں دنیا بھر سے سیاح آتے ہیں۔ اس کے خوبصورت پہاڑ، دلکش ندیاں اور قدرتی مناظر اس کی پہچان ہیں۔ مزید یہ کہ کشمیر کی جغرافیائی اہمیت بھی انتہائی حساس ہے اور اس کی سرحد بھارت کے ساتھ ملتی ہے، جس کا فائدہ دشمن قوتیں اٹھا سکتی ہیں اور کوئی بڑا نقصان دہ واقعہ پیش آ سکتا ہے۔

لہٰذا میری جناب وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف صاحب اور چیف آف آرمی اسٹاف سے دست بستہ گزارش ہے کہ خدارا! ان معاملات کو مزید طول دیں۔
اسی طرح میری ملک کی تمام سیاسی جماعتوں کے سربراہان سے بھی گزارش ہے کہ وہ اس نازک موقع پر اپنا کردار ادا کریں۔ مذہبی جماعتوں کے قائدین سے بھی اپیل ہے کہ وہ آگے بڑھیں اور جہاں تک ممکن ہو، اپنا مثبت کردار ادا کریں۔

ہم سب کی خواہش ہے کہ ان معاملات کو مذاکرات، صلح صفائی اور باہمی اتفاق و اتحاد کے ذریعے حل کیا جائے، تاکہ ہمارے کشمیری بھائیوں کو سکون ملے، ان کی مشکلات ختم ہوں اور وہاں دوبارہ امن قائم ہو

اللہ تعالیٰ ہمارے ملک پاکستان اور آزاد کشمیر میں امن و امان قائم فرمائے۔ آمین۔
پاکستان ہمیشہ زندہ باد 🇵🇰
🇵🇰

05/11/2026

جب جمہوریت مضبوط ہوتی ملک ترقی کرتے ہیں معیشت اور معاشرت مضبوط ہوتی ہے جمہوریت میں ووٹر کے ووٹ کی عزت اور رائے کا احترام کیا جاتا ہے امریکہ میں ہوئے انتخابات میں بہت سے نوجوان کامیاب ہوئے ہیں اور کوئی کا الزام نہیں۔

03/11/2026

اسکو تنقید مت سمجھیں۔۔
پتلو اور بھگدڑ۔۔۔
#پتلو

فلسطین کی آزادی کے حامی جناب لولا کو زبردست صدارتی انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں انہوں نے اسرا...
26/10/2026

فلسطین کی آزادی کے حامی جناب لولا کو زبردست صدارتی انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں انہوں نے اسرائیل اور صدر ٹرمپ کو بھی شکست دی ہے..

16/10/2026

اس وقت جو افراد پارلیمنٹ کا حصہ ہیں وہ اس قابل ہی نہیں ہیں کہ پاکستان کو استحکام کی طرف لے جائیں انکا ہر فیصلہ غلط ثابت ہو رہا ہے اور وہ کسی اور کو موقع دینے کے لئے تیار بھی نہیں ہیں ہر شعبے سے وابستہ افراد مایوس ہیں..

16/10/2026

اس وقت بہت سے ممالک میں نوجوان اپنے حقوق کے لئے پرامن طریقے سے اپنا احتجاج ریکارڈ کروا رہے ہیں نوجوانوں سے درخواست ہے کہ آئیں متحد ہو کر ایک آواز بن کر اپنے مسائل پر اور مستقبل پر توجہ دیں کسی کو گالی دینے سے کسی کی تضحیک کرنے سے ہمارے مسائل حل نہیں ہوں گے..

16/10/2026

نوجوان یاد رکھیں سب سے پہلے متحد ہوں پارٹیوں کے چکر سے نکلیں ہماری لڑائی صرف نااہل نظام نااہل سیاستدانوں کے ساتھ نہیں ہماری لڑائی جہالت، مہنگائی اور معاشرے میں پیدا ہونے والی تمام برائیوں سے ہے اور صرف نوجوان ہی طاقت رکھتے ہیں انکے مقابلہ کی اپنے آپ کو متحد کریں۔

11/10/2026

ہر جمہوریت پسند اس عمل کی مذمت کرتا ہے دوسرے ممالک میں ہم ثالثی کے دن رات ایک کر دیتے ہیں اور اپنے ہاں جمہوری عمل کو سبوتاژ کر رہے ہیں کردیا ہے تمام سیاسی جماعتیں آج ہار گئی ہیں۔۔۔۔۔ 🙏🙏

پاکستان ہمیشہ زندہ باد 🇵🇰
🇵🇰

11/10/2026

کچھ ممالک کو مکہ معاہدہ ہضم نہیں ہو رہا اور وہ سبوتاژ کرنے کے لئے کام کر رہے ہیں۔سعودی دارالحکومت پر حملہ کرنے والوں اور انکی پشت پناہی کرنے والوں کا مکمل تعاقب ہونا چاہئے تحریک رہبر ترقی سعودی عرب سے مکمل یکجہتی کرتی ہے..


🇵🇰🇸🇦🇹🇷✊️

10/10/2026

Please understand
Don't ask for permission to fly. the wings are yours, and the sky belongs to no one.

🇵🇰

Address

Islamabad
Islamabad

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Tehreek Rehbar-e-Taraqqi Pakistan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share