Imsb Chatha Bakhtawar, Islamabad

Imsb Chatha Bakhtawar, Islamabad

Share

Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Imsb Chatha Bakhtawar, Islamabad, Government Organization, Park Road, Chatha Bakhtawar, Islamabad.

16/05/2022
09/06/2021

محترم والدین ۔
اسلام و علیکم !
موجودہ گرمی کی شدت، پانی کی کمی کی وجہ سے سکول ٹائمنگ تبدیل کر دی گئی ہے ۔
سوموار تا جمعرات صبح 7 بجے سے 11 بجے تک

07/06/2021

محترم والدین۔
اسلام وعلیکم۔ برائے مہربانی اپنے بچوں کو روزانہ پینے کے کیے صاف اور ٹھنڈا پانی ساتھ دے کر بھیجا کریں۔ شکریہ

05/06/2021

محترم والدین اور عزیز طلبہ و طالبات
السلام علیکم:-
جیسا کہ آپ سب کے علم میں آچکا ہے کہ اللہ کے فضل و کرم اور آپ سب کی دعاؤں سے کرونا کیسز میں کمی ہوتے ہی حکومت پاکستان نے سکول کھولنے کا نوٹیفیکشن جاری کر دیا ہے۔ جس کے مطابق مورخہ 7 جون 2021 بروز پیر سے سکول مکمل احتیاطی تدابیر کے ساتھ کھولے جا رہے ہیں۔ الحمدللہ رب العالمین
سکول کے اوقات درج ذیل ہیں۔
پیر تا جمعرات اور ہفتہ 8:00 تا 1:30
جمعہ 8:00 تا 12:00

اس سلسے میں چند اہم باتیں نوٹ فرما لیجئے سرکاری احکامات کے مطابق سکول میں بچوں کی حاضری روزانہ 50٪ ہوگی چنانچہ بچے پہلے والی روٹین کے مطابق دو گروپوں میں سکول آئیں گے۔ گروپ اے کے مقررہ دن پیر، بدھ اور جمعہ ہیں۔ جبکہ گروپ بی کے مقررہ دن منگل، جمعرات اور ہفتہ ہیں۔
والدین کو دوبارہ یاد دہانی کروائی جاتی ہے کہ بچوں کو سکول بھیجتے ہوئے چند امور کا انتہائی خیال رکھیں۔
1) ۔اپنے بچے کو صاف ستھرا اور روزانہ نہلا کر سکول بھیجیں,
بچوں کے بال، ناخن تراشیدہ اور صاف ستھرے ہوں، اور جوتے صاف ستھرے اور پالش کئے ہوئے ہی ہوں۔ بچوں کا یونیفارم، اور جرابیں وغیرہ روزانہ کی بنیاد پر دھلے ہوئے ہوں ۔
2) ۔ بچوں کو ماسک گھر سے ہر صورت میں پہنا کر اور ایک اضافی ماسک ان کے بیگ میں رکھ کر بھیجیں۔ اور اضافی ماسک بیگ میں اس طرح رکھیں کہ بچہ صبح سکول داخل ہوتے وقت باآسانی ڈیوٹی ٹیچر کو چیک کروا سکے۔ بصورت دیگر نہ تو ماسک کیلئے گھر کہلوایا جائے گا اور نہ ہی قطعی طور پر سکول سے فراہم کیا جائے گا ۔
بلکہ ایسی صورت میں آپکے بچے کو سکول میں داخل ہونے کی ہر گز اجازت نہیں ہوگی اور آپ کا بچہ اسی وقت واپس بھیج دیا جائے گا۔
3)۔ بچوں کو ماسک منہ پر رکھنے کی پابندی کی سختی سے ترغیب دیں کہ بچہ کھانا کھانے یا پانی پینے کے علاوہ ماسک منہ سے نہ ہٹائے۔
4)۔ بچوں کو ہاتھ دھونے کیلئے صابن اور سینیٹائزر ہر حال میں دیں۔ اور اس کے استعمال کا طریقہ بھی سمجھا ئیں ۔
5) ۔ بچوں کو اس بات کی سختی سے تاکید کریں کہ وہ ایک دوسرے کے قریب بیٹھنے اور سٹیشنری وغیرہ کو ایک دوسرے سے لینے سے گریز کریں۔ نیز بچوں کی ضرورت کی تمام اشیا مثلا رف کاپی، پنسل، ربڑ ،شاپنر ، اسکیل ، پین اور ریمور وغیرہ بچے کے پاس موجود ہونی چاہیں ۔
6)۔ تعلیمی اوقات میں بچوں کو تفریح کا وقفہ (break) ہر گز نہیں ملے گا اور نہ ہی سکول میں کینٹین کی سہولت فراہم کی جائے گی۔ لہذا بچوں کا لنچ اور پانی کی بوتل گھر سے اور صاف ستھری دیں تاکہ بچہ کھانے کیلئے دئے گئے مناسب وقفے میں بھوک مٹا سکے۔ اکثر بچے گھروں سے یا تو سرے سے پانی نہیں لاتے یا چھوٹی بوتل میں لاتے ہیں جو تھوڑی دیر میں ہی ختم ہو جاتا ہے۔
7) ۔ چھٹی کے اوقات میں بچوں کو بر وقت سکول سے لے لیں ۔ گاڑی والے کو بھی اس بات کا پابند کریں کہ وہ چھٹی ہونے کے 15 منٹ کے اندر اندر بچے کو سکول سے لے لے۔
8)_ والدین سے ایک اور بہت ضروری درخواست ہے کہ چھٹی کے اوقات میں بچوں کو لینے کیلئے نظم و ضبط کا مظاہرہ کرتے ہوئے لائن میں کھڑے ہو کر بچوں کے باہر نکلنے کا انتظار کریں۔ چھٹی کے اوقات میں صورتحال انتہائی تشویشناک ہو جاتی ہے جب والدین جھمگھٹا بنا کر گیٹ پر کھڑے ہو جاتے ہیں۔ اس طرح نہ تو بچہ اور نہ ہی والدین سہولت اور آسانی سے ایک دوسرے کو تلاش کر پاتے ہیں ۔ لہذا درخواست ہے کہ گیٹ کے سامنے کا راستہ چھوڑتے ہوئے دونوں اطراف میں لائن بنا کر کھڑے ہوا کیجئے تاکہ اور آپ اور آپ کا بچہ پریشانی سے محفوظ رہ سکیں اور سکول کا اچھا تاثر سامنے آ سکے۔
9)_ اگر بچے کو کھانسی،نزلہ زکام یا بخار ہو تو بچے کو سکول ہر گز نہ بھیجیں ۔ یہ آپ کے اور سکول کے تمام بچوں کی صحت اور تعلیم کا معاملہ ہے۔
10) _ اور سب سے ضروری بات کہ ہر بچے کے پاس اس کے والدین میں سے ہر دو(والد،والدہ/ سرپرست) کا رابطہ نمبر تحریری شکل میں بچے کی ڈائری پر موجود ہو۔ اور میسر بھی ہو، تاکہ کسی قسم کی ضرورت پڑنے پر باآسانی مل سکے۔ ایسا نمبر دینے سے گریز کیا جائے جو رابطہ کرنے پر میسر ہونے کی بجائے بند ملے۔
آپ سب کے تعاون کا بہت شکریہ،
اللہ تعالی ہم سب کا محافظ و مددگار ہو ۔ آمین

شکر گزار
پرنسپل صاحب اور سکول انتظامیہ

20/04/2020

السلام علیکم!
تمام سٹوڈینٹ اسکول سے اپنی تدریسی کتب لے لیں.

E-Text Books (Class 1st to 8th) - Google Drive 16/04/2020

Books of class 1 to 5 from National Book Foundation have been uploaded in Google drive. Remaining books will be Uploaded in few days. Students/teachrtd may download these books from given link after login with gmail account.
Regards.
FDE Academics & IT Section.

E-Text Books (Class 1st to 8th) - Google Drive

16/04/2020

Books of class 6 to 10 from National Book Foundation have been uploaded in Google drive. Remaining books will be Uploaded in few days. Students/teachrtd may download these books from given link after login with gmail account.
Regards.
FDE Academics & IT Section.
https://drive.google.com/open?id=1oRO0DGWQF8EMH0ClPm6U8EgZjlg4fuVi

14/04/2020

Assalam O Alakum dear parents.
Apny bachoo ko is time table k mutabiq rozana parhain Tele school TV. K zarya.

Want your business to be the top-listed Government Service in Islamabad?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Telephone

Website

Address


Park Road, Chatha Bakhtawar
Islamabad

Opening Hours

Monday 08:30 - 14:00
Tuesday 08:30 - 14:00
Wednesday 08:30 - 14:00
Thursday 08:30 - 14:00
Friday 08:30 - 14:00